Baaghi TV

Tag: قیمت

  • جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ،فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان

    جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ،فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان

    ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن ’جیٹ فیول‘ کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد ائیرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر مزید مہنگا کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے ملکی سطح پر ہوائی ایندھن کی لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت بڑھ کر 4ہزار 63ڈالر کی سطح پر آگئی جس کےبعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 9100روپےکا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 28 ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 7802روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 572روپے ہو گئی۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے کے اضافے سے 6ہزار 445 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 174روپے کے اضافے سے 5ہزار 525روپے کی سطح پر آگئی۔

  • خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں سرمایہ کاروں کی توجہ امریکا اور ایران کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متوقع مذاکرات پر مرکوز ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے اگست کے سودے 1.03 فیصد یا 75 سینٹ کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ زیادہ سرگرمی سے ٹریڈ ہونے والا ستمبر کا برینٹ کنٹریکٹ 0.54 فیصد یا 40 سینٹ کمی کے بعد 73.51 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا،اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 0.66 فیصد یا 47 سینٹ کم ہو کر 70.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

    ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کی امید نے مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے، اگرچہ خطے میں کشیدگی اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی،مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار دوحہ میں ممکنہ امریکا ایران مذاکرات کے مثبت نتائج کی توقع کر رہے ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ابھی مکمل طور پر معمول پر نہیں آئی، اس لیے مارکیٹ میں محتاط رویہ برقرار ہے-

  • بجلی فی یونٹ 82 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی فی یونٹ 82 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے-

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے اگر درخواست من و عن منظور کر لی گئی تو بجلی صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    درخواست کے مطابق مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی،اس کے مقابلے میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا، جس کے باعث اضافی لاگت صارفین سے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ 33.27 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد اور فرنس آئل سے 0.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی اسی طرح مقامی گیس سے 8.31 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 11.81 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جوہری ایندھن سے 14.25 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جون کو سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا عدم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • سونے کی قیمتوں میں  مزید  اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر 70سینٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 219ڈالر کی سطح پر آگئی، صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4370روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3933روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7ہزار 279 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 199روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں  نمایاں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تک پہنچ گیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کا نرخ 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے تک پہنچ گیا، دوسری جانب عالمی مار کیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں سونا 72 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی بیشی دیکھی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیچیدہ مذاکرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 اعشاریہ 42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 98 اعشاریہ 16 ڈالر ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1 اعشاریہ 66 ڈالر کم ہو کر 92 اعشاریہ 23 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ منگل کو امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران میں حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا تھا۔

    دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بعض ایل این جی ٹینکرز کے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ میں یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ اہم بحری گزرگاہ جلد دوبارہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی، جس سے عالمی سطح پر تیل و گیس کی سپلائی میں بہتری آسکتی ہے۔

  • سونے کی  قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی –

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روہے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا۔

    دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 8513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    ملک میں فی تولہ سونا 4400 روپے اضافے کے بعد 483,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3772 روپے اضافے کے بعد 414,919 روپے کا ہو گیاہے اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 380,356 روپے ہوگئی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر اضافے کے بعد 4616 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

    اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کے اضافے سے 7ہزار 821 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 7ہزار 705روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    فی تولہ سونا 700 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4746 ڈالر پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔