Baaghi TV

Tag: لاس اینجلس

  • فیفا ورلڈکپ:ایرانی ٹیم کا  فیفا اور سفری انتظامات پرناراضگی کا اظہار

    فیفا ورلڈکپ:ایرانی ٹیم کا فیفا اور سفری انتظامات پرناراضگی کا اظہار

    فیفا ورلڈکپ 2026 کے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2-2 گول سے مقابلہ برابر رہنے کے بعد ایرانی ٹیم فیفا اور سفری انتظامات پرںالاں نظر آئی-

    کپتان مہدی طارمی، مڈفیلڈر محمد محبی اور ہیڈ کوچ امیر قلعہ غلینوئی نےدعویٰ کیا کہ ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہےاور میچ کے فوراً بعد لاس اینجلس چھوڑنے کی ہدایت نے صورت حال مزید پیچیدہ بنا دی کھلاڑیوں کو ریکوری کے لیے وقت درکار تھا لیکن انہیں فوری طور پر میکسیکو کے شہر تیخوانا واپس جانے کا کہا گیا،ان کے مطابق ایران اس ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم ہے کیونکہ ٹیم کے کئی عہدیدار، میڈیا نمائندے اور فیڈریشن حکام امریکا میں داخل نہیں ہو سکے ہیں۔

    مہدی طارمی نے بھی انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیموں کو بہتر سہولیات ملنی چاہئیں تیخوانا سے لاس اینجلس کا مختصر سفر بھی امیگریشن مسا ئل کے باعث پانچ گھنٹے طویل ہوگیا جس سے کھلاڑیوں کی جسمانی تھکن میں اضافہ ہوا۔

    میچ کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو ایرانی ڈریسنگ روم پہنچے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ٹیم کی جدوجہد اور عزم کو دیکھ رہی ہے انہوں نے ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنی مہم جاری رکھنے اور مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی دکھانے کی تلقین کی، دوسری جانب ایرانی کوچ نے میکسیکو اور خصوصاً تیخوانا کے عوام کی مہمان نوازی کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ وہاں انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا۔

  • بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ایک اہم مقدمے کے دوران میٹا کے بانی مارک زکربرگ عدالت میں پیش ہوئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بچوں کو اپنی جانب راغب کرنے یا ان کا اسکرین ٹائم بڑھانے کے مقصد سے تیار نہیں کیا گیا۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے زکربرگ سے 2024 میں کانگریس کے سامنے دیے گئے ان کے بیان سے متعلق سوالات کیے، جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ کمپنی اپنی ٹیموں کو ایپس پر صارفین کا وقت زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ہدف نہیں دیتی، تاہم مدعی کے وکیل نے عدالت میں 2014 اور 2015 کی ای میلز پیش کیں، جن میں ایپس پر صارفین کے گزارے گئے وقت میں نمایاں اضافے کے اہداف کا ذکر موجود تھا۔

    اس پر زکربرگ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صارفین کے وقت سے متعلق اہداف ضرور موجود تھے، لیکن کمپنی نے بعد ازاں اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی، انہوں نے عدالت میں کہا کہ اگر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کا کانگریس میں دیا گیا بیان درست نہیں تھا تو وہ اس سے سختی سے اختلاف کرتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کے سربراہ نے عدالت میں پیش ہو کر انسٹاگرام کے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات سے متعلق براہِ راست گواہی دی ہے ماہرین کے مطابق لاس اینجلس میں جیوری کے سامنے جاری اس مقدمے کے نتائج کمپنی کے لیے اہم مالی اور قانونی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ کیس ہارنے کی صورت میں ہرجانے کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ دراصل ان بڑھتے ہوئے عالمی خدشات کا حصہ ہے جو سوشل میڈیا کے بچوں اور کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے سا منے آ رہے ہیں اسی تناظر میں آسٹریلیا پہلے ہی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کر چکا ہے، جبکہ اسپین سمیت دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

  • سوشل میڈیا اسٹار  شیرلے رینز   انتقال کر گئیں

    سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں

    لاس اینجلس: سوشل میڈیا اسٹار اور غیر منافع بخش تنظیم بیوٹی ٹو دی اسٹریٹز کی بانی شیرلے رینز 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیرلے رینز جنہیں ٹک ٹاک پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز “مس شیرلے” کے نام سے جانتے تھےشیرلے رینز کیلیفورنیا اور نیواڈا کےمختلف شہروں میں بالخصوص لاس اینجلس کے اسکڈ رو علاقے میں بے گھروں کو کھانا بیوٹی ٹریٹمنٹس اور حفظان صحت کا سامان فراہم کرتی تھیں۔

    شیرلے رینز نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے صدمے کو سماجی خدمت میں بدل دیا ان کا ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2017 میں بے گھروں کی مدد کا مشن شروع کیاوہ اپنے کلائنٹس سے احترام اور محبت کے ساتھ پیش آتیں اور انہیں ’کنگ‘ اور ’کوئین‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں، جس سے ان میں خود اعتمادی اور وقار کا احساس پیدا ہوتا تھا۔

    لاس اینجلس میں بے گھری ایک سنگین مسئلہ ہے جہاں 2025 کے سروے کے مطابق ہر رات تقریباً 72 ہزار افراد بے گھر ہوتے ہیں شیرلے رینز نے نہ صرف ضرورت مندوں کی فوری مدد کی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے تاکہ وہ خود مختار اور باعزت زندگی گزار سکیں-

    شیرلے رینز کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی،شیرلے رینز کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں 2025 میں این اے اے سی پی امیج ایوارڈ برائے شاندار سوشل میڈیا پرسنالٹی سے نوازا گیا تھا ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات اور صارفین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’محبت کی عملی تصویر‘‘ قرار دیا۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف لاس اینجلس سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکا کی دیگر ریاستوں تک پھیل گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی ،اس کے علاوہ نیویارک، اٹلانٹا، کینٹکی، ڈیلاس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرے کئے گئے،پولیس نے مظاہرین کیخلاف ربڑ بلٹ کا استعمال کیا جس سے مظاہرے کی کوریج کرتے آسٹریلوی صحافی لورین ٹوماسی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہو گئی۔

    اس کے علاوہ پولیس نے 150 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے جانے والوں میں امریکی میڈیا سی این این کا عملہ بھی شامل ہےٹرمپ انتظامیہ نے لاس اینجلس میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل گارڈز کے 2 ہزار اہلکاروں کے علاوہ امریکی فوج کے 700 اہلکار بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں عدالت سے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ہندوستان بغیر کسی جواز اور تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا مرتکب ہوا ،پاکستانی وفد

    ڈاکٹرآصف محمود امریکی کمیشن کےوائس چیئرمین منتخب

    پوپ لیو کا قوم پرستانہ سیاست پر شدید تشویش کا اظہار

  • ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں جاری مظاہرے پرتشدد ہو گئے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔

    دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔

    واضح رہے لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اورپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا ،شیری رحمان

    24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393زخمی

  • لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری

    لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری

    امریکی شہر لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔

    پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے ہیں دوسری جانب گورنرکیلیفورنیا کا کا کہنا ہےکہ اس اقدام سے تناؤ مزید بڑھے گا تاہم حکام لاس اینجلس میں صورتحال پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امیگریشن پے رول امریکی قانون کے تحت ایک عارضی اجازت نامہ ہے جو غیر ملکی شہریوں کو امریکا میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی کے لیے میکسیکو کی سرحد پر اس سہولت کا استعمال کیا تھا۔

    تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے انسانی بنیادوں پر دی جانے والی پے روال اسکیمو ں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں مارچ میں امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے ان پروگراموں کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کے اقدامات شروع کیے جس سے دو سالہ پے رول کی مدت قبل از وقت ختم ہو گئی، پے رول کا اسٹیٹس واپس لینے سے تارکین وطن کو ’ایکسپیڈائٹڈ ریموول‘ کہلانے والے فوری ملک بدری کے عمل میں شامل کرنا آسان ہو جائے گا۔

  • لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ  کتنا؟

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ پر بالآخر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہےکہ 7 جنوری 2025 کو لگنے والی آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے آگ سے 37,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ اور 10,000 سے زائد گھر جل گئے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے،7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورت حال کو جنم دیا ہے۔

    مریم نواز کی دعوت پر 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ

    لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا ہےکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جاسکیں آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں، چاہے وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی، یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں، 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں ہوئیں۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

  • لاس اینجلس آتشزدگی کی تحقیقات میں نئے انکشافات

    لاس اینجلس آتشزدگی کی تحقیقات میں نئے انکشافات

    کیلیفورنیا: لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔

    رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے عجلت سے کام لیا گیا۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے آگ سے متعلق معلومات کے تاخیر سے لوگوں تک پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا,کیسز کی تعداد 72 تک پہنچ گئی
    fire
    امریکی میڈیا نے بھی 2 جنوری اور 7 جنوری کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جن میں ایک ہی مقام سے آگ کا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا،رہائشیوں کا بتانا ہے کہ ان پہاڑوں پر یکم جنوری کو بھی ایک آگ لگی تھی جس سے 10ایکڑ سے کچھ کم رقبہ متاثر ہوا تھا لیکن اسے بہت حد تک نظر انداز کیا گیا۔

    رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یکم جنوری اور 7 جنوری کو لگنے والی آگ میں یقینی طور پر کوئی تعلق ہے، رہائشیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یکم جنوری کو لگنے والی آگ نئے سال کے جشن پر ہونے والی آتش بازی کے نتیجے میں لگی۔

    اسرائیل نے یحیٰی سنوار کی لاش حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

    واضح رہے کہ لاس اینجلس میں ایک سے زائد مقامات میں آگ لگی ہوئی ہے جن میں پیسیفک پیلیسیڈز میں لگنے والی آگ بھی شامل ہے، یہ آگ اب تک 23 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو متاثر کرچکی ہے۔

  • لاس اینجلس آگ بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے تباہ کن پیشگوئیوں کا آغاز  ہے؟

    لاس اینجلس آگ بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے تباہ کن پیشگوئیوں کا آغاز ہے؟

    ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بلغاریہ کی مشہور نجومی خاتون بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں، ان کےمطابق 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی، کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

    بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرا نی عالمی سطح پر واپس آجائے گی ان کی دیگر پیش گوئیوں میں 2028 تک انسان کے زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مر یخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا، اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

    بھارتی آرمی چیف کی پریس کانفرنس پر پاک فوج کا ردعمل

    بابا وانگا نے ایک خطرناک وبا کی پیشگوئی بھی کی ہے، جہاں تک لاس اینجلس میں لگی آگ اور چین میں HMPV وائرس کا تعلق ہے، بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں ان مخصوص واقعات کا ذکر نہیں ملتا ان کی پیش گوئیاں عمومی نوعیت کی ہیں اور مخصوص مقامات یا واقعات کی نشاندہی نہیں کرتیں۔

    بابا وانگا کی بعض پیش گوئیاں ماضی میں درست ثابت ہوئی ہیں، جیسے نائن الیون حملے کی پیش گوئی تاہم، ان کی تمام پیش گوئیوں کو حتمی حقیقت کے طور پر نہیں لیا جا سکتا، اور ان کی تعبیر و تشریح میں اختلافات پائے جاتے ہیں-

    الیکٹرک گاڑیوں کیلیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف تاریخ ساز پیکج ہے ، وزیراعظم

    انہوں نے 2025 سال کے آغاز میں ایک تباہ کن واقعہ کی پیش گوئی کی تھی، جو حقیقتاً سامنے آگئی ہے اور نمایاں طور پر چیلنجنگ ہے چین میں HMPV وائرس کے بڑھنے اور لاس اینجلس میں جنگل کی آگ نے خوف میں اضافہ کیا ہے اور پوری دنیا میں غیر یقینی صورتحال کا سایہ ڈال دیا ہے ممکنہ طور پر جنگل کی آگ ان تباہ کن واقعات میں سے ایک ہو سکتی ہے جس کی پیش گوئی وانگا نے کی تھی، لیکن اس نے اپنی پیش گوئیوں میں اس کا ذکر کھل کر نہیں کیا ہے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،پاکستانی اہم شخصیت کو دعوت نامہ مل گیا

  • لاس اینجلس ،  آسکرز ایوارڈز تقریب منسوخ ہونے کا امکان

    لاس اینجلس ، آسکرز ایوارڈز تقریب منسوخ ہونے کا امکان

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آتشزدگی نے شہر کی صورت حال کو انتہائی نازک بنا دیا ہے، جس کے باعث رواں برس کی 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسی سنگین صورتحال کے باعث آسکرز کی تقریب کو منسوخ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

    لاس اینجلس میں گزشتہ ہفتے سے جاری بدترین آتشزدگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خوفناک تباہی آئی ہے۔ شہر کی موجودہ حالت کے پیش نظر، برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس کی سالانہ ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیسی اہم تقاریب بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق، آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول کی گئی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس کی منسوخی کا امکان ہے۔ اس فیصلے کا تعین ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ کی قیادت میں ایک کمیٹی کرے گی جو حالات کا بغور جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

    لاس اینجلس میں لگی آتشزدگی کی شدت کے باعث معروف شخصیت میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کو بھی روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں حالات انتہائی نازک ہیں اور جشن یا تفریحی سرگرمیاں اس ماحول میں مناسب نہیں ہیں۔آگ کے باعث گزشتہ ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آتشزدگی کی وجہ سے 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی ملتوی کر دی گئی تھیں۔ اصل میں یہ نامزدگیاں 17 جنوری کو اعلان کی جانی تھیں، تاہم اب ان کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، آسکرز کی منسوخی کے حوالے سے بورڈ کا موقف ہے کہ ایسی صورتحال میں جب کئی افراد نے جان و مال کا ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہو، جشن منانا مناسب نہیں۔ اگرچہ یہ آتشزدگی اگلے ہفتے تک ختم بھی ہو جائے، لیکن شہر اس درد اور نقصان سے مہینوں تک نمٹنے میں لگا رہے گا۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔ شہر میں ہالی وڈ کی مشہور شخصیات جیسے کہ پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل، ایڈم بروڈی، لیٹن میسٹر، فرجی، اینا فارس اور اینتھونی ہاپکنز سمیت دیگر شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس تمام صورتحال میں لاس اینجلس کی آتشزدگی نے نہ صرف مقامی افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر تفریحی صنعت کی بڑی تقاریب کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

    لاس اینجلس جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری

    اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ مہم جاری