Baaghi TV

Tag: لانگ مارچ

  • لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پورا شہر جائے گا،

    شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ہم امن کے حامی ہیں،ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے ،اقتدار میں ہر آدمی کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، وطن کیلئے کفن پہننا پڑتا ہے، ملک کی معیشت تباہ،سیاست فسادات کی لپیٹ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے،یہ لوگ جو قدم اٹھاتے ہیں انکے خلاف چلا جاتا ہے، تمام عدالتوں کا شکر گزار ہوں کہ روزانہ کی بنیادوں پر کیسز سن رہے ہیں، روات میں عمران خان کا بھرپور استقبال کریں گے، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن بد امنی کا سوچ بھی نہیں سکتے، راولپنڈی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق پر رہتے ہوئے راولپنڈی عمران خان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، میرے پاس مذاکرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات کوئی اور ہے ہی نہیں، لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،جو ملبہ ہم پر گر رہا تھا ، جو برفانی تودہ ہمارے سر پر گرنا تھا وہ انکے سر پر گر گیا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اب یہ الیکشن کروائیں انکے پاس ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، انکی ضمانتیں ضبط ہوں گی،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • عمران خان ہر حد پار کرنے لیے تیار ہیں، شرجیل میمن

    عمران خان ہر حد پار کرنے لیے تیار ہیں، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اقتدار کی حوس میں عمران خان ہر حد پار کرنے لیے تیار ہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ عمران خان ڈکٹیٹر کی نرسری کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی رہے ہیں، عمران خان اب اسی پرتنقید کرکے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عمران خان پر توشہ خانہ،فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں،

    علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ اصطبل کے مستقل مکین نے اعتراف کر لیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے چارہ پر پلتا رہا ہے، ون پیج سرپرستی کا دعویدار اب کس منہ سے دشنام طرازی بہتان اور الزامات لگا رہا ہے ؟۔ شہریوں کی عدم شرکت سے لانگ مارچ کی فرلانگ مارچ میں "تبدیلی "ہو گئی ہے،عمران خان صوبائی حکومتوں کی عارضی بیساکھیوں کے سہارے پر کھڑا سیاسی اپاہج ہے،غیور شہری غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاروں کے ملک کو عدم استحکام ایجنڈے سے لاتعلق ہیں، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی انتخابات کسی کے دباؤ پر نہیں مقررہ وقت پر منعقد ہونگے،عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت کی مددگاری سے اسلام آباد مارچ میں سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کو نظر انداز کر چکا ہے، احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی،

    واضح رہے کہ عمران خان نےلانگ مارچ کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟

    عمران خان کے لانگ مارچ کا آج چوتھا روز ہے، جمعہ کو لاہور لبرٹی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا، لانگ مارچ مقررہ مقام اور شیڈول کے مطابق نہیں چل رہا، اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ میں افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے عمران خان شدید پریشان ہیں اور اسی وجہ سے کارکنان کو رات کو سڑکوں پر چھوڑ کر خود لاہور آ جاتے ہیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • انہوں نے جن جگہوں پر خونریزی کی پلاننگ کر رکھی ہے ہمیں علم ہے،جاوید لطیف

    انہوں نے جن جگہوں پر خونریزی کی پلاننگ کر رکھی ہے ہمیں علم ہے،جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے حادثے میں ہماری بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں بدقسمتی سے یہ خونی مارچ ارشد شریف کی شہادت سے شروع ہوا اور اب صدف نعیم تک پہنچ گیا ہے

    جاوید لطیف کا کہنا تھا ہک عمران خان کبھی آزادی کے لئے نکلتا ہے تو کبھی یہ اسٹیبلشمنٹ کے پاوں پڑتا ہے جس شخص نے 3 یا 4 لاکھ لوگ لے کر نکلنے کا دعوی کیا تھا، وہ 3، 4 ہزار افراد دیکھ کر فرسٹیٹ ہو گیا ہے اسے پتہ نہیں چل رہا کہ کس کے پاوں پڑے یا کس سے مذاکرات کرے ایک پیج کا دعوی کرتا رہا جب وہ پیج پھٹا تو زرداری کے گھٹنوں میں پڑا ،پھر اس نے نواز شریف کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور پھر یہ دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب بڑھا ناکامی ہوئی تو یہ دوبارہ انقلاب کہ جانب گامزن ہو گیا آج پھر یو ٹرن لے رہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کی کرپشن بارے مجھے اسٹیبلشمنٹ نے بتایا تھا اگر اس وقت کسی نے اس کے کان میں کچھ کہہ دیا تھا تو وہ ادارے کا بیانیہ نہیں تھا آج ادارے کے ترجمان کچھ کہہ رہے ہیں تو یہ اسے کیوں نہیں مان رہا اس نے اللہ رسول کا نام لے کر کثرت سے جھوٹ بولا آج ادارے کہہ رہے ہیں کہ اس نے معیشت سے کھلواڑ کیا جب ہم یہ بات کرتے تھے تو یہ ہم پر غداری کے مقدمات بناتا تھا آج اداروں میں بیٹھے لوگ یہ بات کر رہے ہیں کہ مذہب سے کھیلنے کی اسے اجازت نہیں دینگے

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی چھتیں چھین لیں انہوں نے جن جگہوں پر خونریزی کی پلاننگ کر رکھی ہے، ان کا ہمیں علم ہے ایک جگہ ان میں سے گجرات ہے علی امین گنڈا پور دن اور رات شہد پیتا ہے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ اس کا گند لوگوں کے سامنے لے کر آئے چاہے یہ جتنی بھی درخواستیں کرے یہ قومی و ملی فریضہ ہے میں کہتا ہوں کہ کابینہ میں اس کا فیصلہ کیا جائے کہ 8، 8 سال تک اس کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز لٹکائے نہیں جا سکتے بنی گالہ کا محل راتوں رات کیوں ریگولرائز کیوں کیا گیا ؟ اس کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں ادارے سچے ہیں کہ انہوں نے بتا دیا اب ذمہ داری حکومت وقت کی ہے اس نے 60 کروڑ روپے جلسوں پر خرچ کیا لانگ مارچ پر اربوں روپے کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ کیا لانگ مارچ پر پیسہ کے پی یا پنجاب کی حکومت کر رہی ہے؟ اس لانگ مارچ کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ قبل از وقت الیکشن سے تو یہ پہلے ہی ہٹ چکا ہے ہم نے آئین و قانون کا ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں لے جانا بلکہ عوام کو اس کی اصلیت دکھانی ہے ہم عوام میں جا رہے ہیں اور اس کے کرتوت لوگوں کو دکھائیں گے اس کے روٹ پر ہم جلسہ نہیں کرینگے تاکہ خونریزی کا اس کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس اس لانگ مارچ کا ساتھ دے رہی ہے لوگ اسے ہر جگہ گھڑی چور کے نعرے اور طعنے دے رہے ہیں انتظامیہ اس کیخلاف وال چاکنگ ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے فتنہ خان کی ویڈیوز پبلک کرنی چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ نا کر سکے

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی خونریزی نہیں ہونے دینگے عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے، اس کا اسے علم ہے یہ اپنے کیسز کو لازمی فیس کرے گا عارف علوی پی ٹی آئی پر حملے کی مبارکباد دے رہا تھا تو ایسے لوگوں سے آئین و قانون کی توقع کیسے کر سکتے ہیں جو بھی عوامی محرومیوں کا اعتراف کرے گا تو لوگ اس کا ساتھ لازمی دینگے اور وہ مقبول ہو گا قائد نواز شریف نے ہدایت کر دی ہے کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کرینگے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد صدر علی نواز اعوان کی ذریعے دائر کی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا 26اکتوبر کو خط لکھا گیا لیکن تاحال این او سی نہیں ملا،پی ٹی آئی کے کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے،

    عمران خان کے لانگ مارچ کو آج چوتھا روز ہے، عمران خان آج کامونکی سے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،عمران خان کا کنٹینر کامونکی شہر کے داخلی دروازے پر پہنچا دیا گیاہے، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی جس پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے،

    تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی مریڑ سے اسلام آباد داخلہ کے لیے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا ،مرکزی قیادت کی جانب سے مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لانگ مارچ پنڈی کب پہنچتا ہے اس بارے تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عمران خان روزانہ رات کو مارچ کے شرکاء کو چھوڑ کر لاہور آ جاتے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایم نے بھی 4 تاریخ کسی اجتماع کا اعلان کیا ،اگر کوئی نقصان ہوتا ہے حکمران ذمہ دار ہوں گے ، ہم نے کبھی تصادم کی سیاست نہیں کی، ہم سادہ بات کررہے ہیں کہ الیکشن کروائیں،

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے آج سندھ کا قافلہ کراچی سے براستہ حیدر آباد، سکھر، ملتان اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گا بدھ والے دن گلگت بلتستان اور KP کے کچھ اضلاع کے قافلے اپنا سفر شروع کریں گے عمران خان جی ٹی روڈ پر موجود شہروں اور قصبوں کو موبلائز کریں گے بدھ یا جمعرات کو جنوبی پنجاب کے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونگے جمعرات اور جمعے کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے قافلے روانہ ہونگے جمعے والا دن مارچ اسلام آباد پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

  • کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں کو پولیس نے کامونکی میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے،

    عمران خان کے لانگ مارچ کا آغاز کامونکی سے ہونا تھا، کامونکی میں لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے میڈیا رپورٹر، کیمرہ مینوں کو پولیس نے تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد صحافیوں نے بھر پور احتجاج کیا،بعد ازاں ایس ایچ اوسٹی کامونکی اور دیگر ملازمین کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا سی پی او کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی صدر وقار عظیم کو واقعے پر انکوائری افسر مقرر کردیا

    دوسری جانب صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی ایس این جی ہٹانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید کو معطل کر دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ معطل ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے  صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامونکی میں شارٹ مارچ کو کور کرنے والے صحافیوں ، رپورٹرز اور کیمرہ مین پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔ صحافی برادری نیازی کے ناکام ترین لانگ مارچ کو اس لئے کور نہیں کر رہے کہ بعد میں پولیس والوں کی مار برداشت کریں۔۔۔ایسا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے

  • فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب

    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب

    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
    ن لیگ کی رہنما وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے ‘بیلٹ’ پر ‘بلڈ شیڈ ‘ بندوقوں’ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے۔ 6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے,زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے,شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے اگر الیکشن مقصد تھا تو جب اقتدار عمران خا ن کے پاس تھا توانتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا کُرسی کے لیے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ عمران خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اقتدار کی حوس میں عمران خان ہر حد پار کرنے لیے تیار ہیں، عمران خان کی خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ عمران خان ڈکٹیٹر کی نرسری کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی رہے ہیں، عمران خان اب اسی پرتنقید کرکے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،عمران خان پر توشہ خانہ،فارن فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں،

    واضح رہے کہ عمران خان نےلانگ مارچ کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟

    عمران خان کے لانگ مارچ کا آج چوتھا روز ہے، جمعہ کو لاہور لبرٹی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا، لانگ مارچ مقررہ مقام اور شیڈول کے مطابق نہیں چل رہا، اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ میں افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے عمران خان شدید پریشان ہیں اور اسی وجہ سے کارکنان کو رات کو سڑکوں پر چھوڑ کر خود لاہور آ جاتے ہیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

    صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کےساتھ موقع پر موجود ساتھی رپورٹر کا کہنا ہے کہ صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں-

    باغی ٹی وی : صدف ک ساتھی رپورٹ کا کہنا ہے کہ صدف نعیم چینل فائیو کی پچھلی 20 سال سے رپورٹر تھیں اور میری کولیگ تھیں ہم نے سالوں اکٹھے کام کیا ہے لیکن آج کا دلخراش واقعہ ہے جو ان کی شہادت ہوئی –

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے سارے دوست وہاں پر موجود تھے یہ تقریباً 3 لوگ تھے اور ٹوٹل 5 لوگ تھے جو کہ کنٹینر کے ساتھ موو کر رہے تھے اور کوشش کر رہے تھے کہ ہماری عمران خان کے ساتھ ملاقات ہو جائے جس کے چکر میں انہوں نے کنٹینر کے ساتھ ساتھ تقریباً دو کلومیٹر سفر کیا اور سادھو کی سے باہر جب عمران خان کی تقریر کے بعد کنٹینر آگے بڑھا تو یہ بھی آگے بڑھنے لگے-

    انہوں نے بتایا کہ یہ ٹوٹل 5 لوگ تھے جن میں دو کیمرہ مین اور تین رپورٹر تھے ایک نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے رپورٹر اخلاق باجوہ تھے اور کاشف سلیمان نجی خبررساں ادارے نیو ٹی وی کے تھے اور صدف نعیم تھیں ساتھ دو کیمرہ مین تھے-

    صدف کے ساتھ رپورٹ کے مطابق اخلاق باجوہ نے صدف سے کہا کہ یہ دو گارڈ جو کنٹینرکے دروازے پر کھڑے ہوئے ہیں یہ ہمیں کنٹینر پر نہیں چڑھنے دیں گے اخلاق باجوہ جو صدف نعیم کے آگے تھے تھک کر سائیڈ پر ہو گئے اورصدف اخلاق باجوہ کی جگہ پر آ گئیں اور انہوں نے کنٹینر کے ہینڈل کو پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو ان دونوں گارڈز میں سے جو کنٹینر کے دروازے پر کھڑے تھے ایک نے صدف کو دھکا دیا اور وہ نیچے گر گئیں-

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی صدف نیچے گریں تو کنٹینر کا ٹائر ان کے سر کو کچل کر آگے نکل گیا اس کے بعد سب سے المناک واقعہ پیش آیا کہ دنیا نیوز کے کیمرہ مین آصف پرویز ٹوبہ نے شور ڈال کر کنٹینر کو رکوایا اور جب کنٹینر رکا تو ان رپورٹرز کیمرہ مینز ویڈیو بنانے لگے جب انہوں نے ویڈیو بنانے کوشش کی تو اوپر کنٹینر سے ان کے اپور پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں اور کنیٹنر کے گیٹ پر کھڑے گارڈز نے صحافیوں کو زدوکوب کیا اور وہاں پر ایک لڑکا ویڈیو بنا رہا تھا اس سے موبائل بھی چھین لیا گیا-

    واضح رہے کہصدف نعیم اتوار کو لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں-

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

  • اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف کے شوہر نے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی ڈیوٹی کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کرموقع پر ہی ہلاک ہوئیں یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرانا چاہتا نہ ہی پوسٹ مارٹم کرانا چاہتا ہوں-

    وزیراعظم کا خاتون صحافی صدف کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امدادکا اعلان


    خاتون صحافی کے شوہر کا کہنا ہے کہ میت فوری طور پر ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم تجہیزو تدفین بروقت کر سکیں-

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری تھا کہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

    حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

  • پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں، دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، لیڈرز رات کے وقت لاہور بھاگ جاتے ہیں تاکہ کوئی رابطہ کرے۔

    باغی ٹی وی : فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہو رہا ہے جسے سلو مارچ کہا جا سکتا ہے،اس فسادی مارچ سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا-

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات آگئیں

    انہوں نے کہا کہ جب بھی سی پیک اور چین کی بات آتی ہے تو پی ٹی آئی لانگ مارچ شروع کرتی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کو دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا تھا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بھارت عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا ہے، پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی، میرے ارشد شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں، عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں اور دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، آج سوات کے لوگ امن کیلئے باہر نکلے ہیں، آج خیبر پختونخوا کے لوگ امن چاہتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے گولیاں چلائیں، عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ میں تو ڈمی تھا، اختیارات نہیں تھے توشہ خانہ میں تحفہ میں ملی گھڑ ی بھی عمران خان نے بیچ دی، سیلاب متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم لانگ مارچ پر خرچ کر دی ہے۔

    لانگ مارچ،عوام کو مزید مسائل میں جھونکنے کا مذاق:تجزیہ شہزاد قریشی

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل لیاقت علی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی پنجاب پولیس کا ڈرائیور تھا اور لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

    قبل ازیں شیخوپورہ تحصیل مرید کے میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر ایلیٹ اہلکار سمیت 7 افراد زخمی 2 کی حالت نازک۔زخمیوں میں فیصل ، آصف ، قاسم ، رضی اللہ ، عارف اور رضوان شامل ہیں

    ریسکیو ذرائع شدید 2 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے سے لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا یے ۔ ریسکیو ذرائع زیادہ تعداد میں لوگ چھت پہ جمع ہونے سے حادثہ رونما ہوا ۔

    دریں اثنا آج پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے لگے

    حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    جتوئی : غیرت کے نام پراور ٹھٹھہ میں رشتہ کے تنازعہ نوجوان قتل