Baaghi TV

Tag: لانگ مارچ

  • لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

    لاہور:عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے آج شروع ہوچکا ہے اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

    لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔

    لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے۔ جس میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کے پلان کا اعلان کردیا ہے۔

    حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

     

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

    گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

  • لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے ملک میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہرکردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہرصوبہ وفاقی قوانین پرعملدرآمد کا پابند ہے، آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    حکام کے مطابق تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں، کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہو گا اور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساؤنڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں کنٹینر کی چھت پر 80افراد کی گنجائش ہے پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

    فوٹو: میڈیا ذرائع

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے زمان پارک ہاؤس میں ملاقات بھی شامل ہے، جس میں مارچ سے قبل سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا پارٹی رہنماؤں کو مارچ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی، تاکہ لانگ مارچ میں حامیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے مارچ شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد 4 نومبر کو راولپنڈی،اسلام آباد پہنچے گاعمران خان کی قیادت میں ریلی لاہور سے باہر شاہدرہ میں پہلی رات قیام کرے گی جس کے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور جہلم میں رات کو رکا جائے گا اور آخر کار جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    لاہور میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پارٹی کی دیگر قیادت نے ایک کنٹینر پر سرخ اور سبز رنگ کیا، پارٹی کے جیل روڈ آفس سے لبرٹی چوک تک کا دورہ کیا اورجمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے اجتماع کے لیے انتظامات کی منصوبہ بندی کی۔

    عمران خان نے پرویز الٰہی کے ساتھ پنجاب کی حکمران جماعتوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے قانون سازوں کو اعتماد میں لیا۔

    عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پرامن رہیں گے کیونکہ ان کی تحریک کا مقصد ’نرم انقلاب‘ ہے دونوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حمایت کے لیے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا اور پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سب سے بڑی تحریک آزادی ہو گی، جب تک میں زندہ ہوں، میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف لڑوں گا۔

    دوسری جانب مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کم از کم 13 ہزار 86 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 4 ہزار 199 اسلام آباد پولیس، ایک ہزار 22 سندھ پولیس، 4 ہزار 265 ایف سی اور 3 ہزار 600 رینجرز اہلکار شامل ہیں۔

  • لانگ مارچ، پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کو جلسے کی درخواست دے دی

    لانگ مارچ، پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کو جلسے کی درخواست دے دی

    پی ٹی آئی نے دھرنے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی

    پی ٹی آئی نے ڈی سی اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ پشاور موڑ، سری نگر ہائی وے پر جلسے دھرنے کی اجازت دے دی جائے،پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی,درخواست میں کہا گیا ہے کہ جی نائن منڈی کے قریب سرینگر ہائی وے پر جلسہ کریں گے ،عمران خان بھی جلسے سے خطاب کرین گے، ڈی سی کو دی گئی درخؤاست میں حقیقی آزادی مارچ لکھا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، لانگ مارچ جمعہ کو ہو گا، لانگ مارچ کا پہلا روز لاہور مین ہی گزرے گا اسکے بعد جی ٹی روڈ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کریں گے، جی ٹی روڈ پر شہروں سے کارکنان مارچ میں شامل ہوتے جائیںگے ،لانگ مارچ لاہور لبرٹی سے شروع ہو گا اور فیروز پور روڈ سے اچھرہ،مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک پہنچ کر رات قیام کرے گا، اگلے رو لانگ مارچ کا آغا مینا ر پاکستان سے ہوگا اور اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گا

    عمران خان کا لانگ مارچ کا مجوزہ مکمل شیڈول مرتب کر لیا گیا، آج مرکزی و صوبائی عہدیداران سمیت منتخب نمائندوں کو بھی شیڈول بارے آگاہ کردیا جائیگا، عمران خان اب جمعہ تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،جمعہ کو بعد از نماز جمعہ لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا جمعہ کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹرچینج پر لانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگیعمران خان کے خطاب کے ساتھ ہی لانگ مارچ شاہدرہ پر رات گزارے گالانگ مارچ شاہدرہ سے ہفتہ کے روز شروع ہوگا اور اگلا پڑاؤ گوجرانولہ میں ہوگا اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی گجرات میں وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے لانگ مارچ کا پڑاؤ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر پر ہوگا،پیر کے روز نئے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی لانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا جہلم میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے منگل کے روز عمران خان اپنے لانگ مارچ کیساتھ گوجر خان سے ہوتے ہوئے روات میں پڑاؤ ڈالیں گے، روات میں ہی رات خطاب کے ساتھ عمران خان بدھ کے روز اسلام آباد کی جانب بڑھنے بارے حتمی حکمت عملی مرتب کریں گے،روات کے مقام پر ہی شمالی اور جنوبی پنجاب سرگودھا ، چکوال، میانوالی، بھکر، لیہ کے قافلے لانگ مارچ میں شریک ہونگے بدھ کے روز سٹریٹیجی کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کی جانب اگلی منزل کا فیصلہ کیا جائیگا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کو منگل کی شام اپنے قافلوں کو اسلام آباد کی جانب گامزن کرنے کا پلان مرتب کیا جارہا ہے، کراچی، سکھر، رحیم یار خان ، ملتان کے قافلے شاہدرہ انٹرچینج پر ہفتہ کے روز ملیں گے،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    عمران نیازی کو اپنی مزید چوریاں پکڑی جانے کا خوف ہے ،

  • عمران نیازی“فتنہ مارچ” کر کے سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔احسن اقبال

    عمران نیازی“فتنہ مارچ” کر کے سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کے لانگ مارچ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے۔ وہ ارشد شریف کی ہلاکت پہ سیاست کر کے قومی اداروں پہ بھیانک ترین حملے کر رہا ہے۔ سی پیک کا گیارہواں JCC اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے اور عمران نیازی “فتنہ مارچ” کر کے پھر سی پیک کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت رات گئے بھی سی پیک کو دوبارہ پٹڑی پہ چڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے اور عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلانے کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ چوری سے NRO لینے کی لانگ مارچ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پہلا دن 28 اکتوبر : لاہور. لبرٹی سے شروع کر کے فیروز پور روڈ سے اچھرہ،مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک. اگلے دن سے جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کا سفر شروع ہو گا. پاکستان کی حقیقی آزادی کا وقت آ گیا ہے انشاءاللہ

    علاوہ ازیں فساد مارچ کے اعلان پرترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ نیازی سے بہتری کی طرف بڑھتی ہوئی معیشت ہضم نہیں ہو رہی ۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔نیازی اینڈ کمپنی کا ایجنڈا پاکستان کوتباہ کرنےکے سوا کچھ نہیں۔نیازی صاحب شوق سے آئیں اپنی حدود میں رہیں ، ماضی کی طرح ملک کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے ۔نیازی لانگ مارچ ملک کی سیاست، معیشت اور امن وامان پر خود کش حملہ ہے۔قومی قیادت اور اتحادی حکومت نے پہلے بھی قوم کو اس فتنے سے بچایا ،آئندہ بھی بچائیں گے ۔نیازی جیسے ذہنی اور نفسیاتی مریض کے لئے عوام کیوں روڈوں پر آئیں گے۔عمران اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی ناؤ بچانے کیلئے ڈرامے کر رہا ہے۔

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کیس کی سماعت ملتوی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کیس کی سماعت ملتوی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد اور شیلنگ کے واقع کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا، اس سانحہ کے حوالے سے جوڈیشل ٹربیونل 24 ستمبر کو بنا دیا گیا تھا وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے حوالے سے مہلت طلب کر لی عدالت نے نومبر کے پہلے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سےاظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پچیس مئی کے تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ کے شرکاء کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،شرکاء پرزائدالمعیاد آنسو گیس استعمال کی گئی،عدالت ذمہ داروں کاتعین کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچائے،پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی اور آئینی حق ہےریاستی اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کےلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،عدالت انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار پولیس افسروں کےخلاف کارروائی کاحکم دے

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں،اسلام آباد پولیس

    بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں،اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں-

    باغی ٹی وی : ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ممکنہ دھرنے سے نمٹنےکے لیے پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی۔

    جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما


    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، غیرقانونی اقدامات اور مددگاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیےگئے ہیں۔


    ترجمان کے مطابق بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی کو تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

    لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ

    دوسری جانب اسلام آباد تاجر برادری نے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ کیا ہے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے خصوصی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو احتجاج فری شہر قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے۔

    تاجر برادری کا کہنا تھا کہ 2014 کے 126 دنوں کے دھرنے سے اسلام آباد کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ملاقات کے دوران تاجر برادری نے شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور کاروباری افراد کے تحفظ کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا

  • لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

    لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

    لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پہلے بھی 20 سیٹوں پرالیکشن فری اور فیئر ہونے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی کہہ رہے ہیں انتخابات شفاف طریقے سے ہوئے ہیں،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پراپیگنڈا کیا ،ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 لاکھ 45 ہزار ووٹ حاصل کیے،پی ڈی ایم کے امیدواروں نے 4 لاکھ 75 ہزار ووٹ حاصل کیے،عمران خان کو ووٹ لینے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار ووٹرز کا بھی احترام کرنا ہوگا،جمہوری رویہ یہی ہے کہ ، فری اینڈ فیئر الیکشن کو تسلیم کیا جائے، ووٹ کو عزت دی جائے،ووٹ کو عزت دینا ن لیگ کا نعرہ ہے، اس سے مراد اسے ٹیمپر نہ کیا جائے ،ہم کرکٹ کے میدان سے پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئے ہم نے ساری زندگی جیلیں کاٹی ہیں، ہماری ساری زندگی جمہوریت سے عبارت ہے پی ایم ایل این نے پہلے کے مقابلے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، شرقپور میں پہلے 31 ہزار ووٹوں سے جیتی تھی، اب 40 ہزار ہیں، بجلی کے بے تحاشہ بلوں کے باعث عمران خان کو ہر حلقے میں 15 سے 20 ہزار ووٹ اضافی پڑے،عام الیکشن میں صوبائی حکومتیں نہیں ہوں گی،ہم نے مشکل فیصلے کیے، تباہ معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا، ہم مہنگائی کو نیچے لائیں گے اور عام آدمی کو ریلیف دیں گے، پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی ہورہی تھی تو ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دوستوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ضمنی الیکشن ہوئے، مہنگائی ہو رہی تھی، قیمتوں میں اضافہ ہوا، ضمنی الیکشن جیت گئے، جیتنے سے مراد یہ نہیں کہ  غیر آئینی یا غیر قانونی کام کریں، ہم نے عدم اعتماد کا آئینی طریقہ اپنایا، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کی، اب الیکشن جیتنے کے بعد ہر گز یہ مراد نہیں کہ آپکو کوئی غیر آئینی کام کر دیا جائے گا، آپ غلطی کریں گے تو میں آپکو وارن کرتا ہوں،اگر ایسا کیا تو پوری طاقت سے روکیں گے، کسی جتھے کو نہیں آنے دیں گے، ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،جتھہ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی اور الیکشن حاصل کرنے کی کوشش کی تو ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا، الیکشن پر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ آئیں، یہ راستہ کھولیں گے تو پھر کھلتا ہی چلا جائے گا، آئین کی عملداری کے لئے ،جمہوریت کے لئے ہم نے کام کیا، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں ،ہمیں کوئی شک شبہ نہیں کہ آپ کے ساتھ کیا کرنا ہے، ہم نے تیاری پوری کر رکھی ہے،ملک میں افرا تفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،

    قبل ازیں عدالت پیشی کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا پنجاب حکومت نے مسائل سے متعلق حل کے لیے توجہ نہیں دی ان کے پاس خلاف کچھ ہوتا تو ہیروئن اور منشیات کے جعلی کیسز نہ بناتے،یہ جعلی مقدمہ ہے جو عمران خان کے کہنے پر 3 اکتوبر 2019 میں بنایا گیا ،اس مقدمہ میں میرا کو ئی کردار یا نامزدگی نہیں مجسٹریٹ کو غلط معلومات فراہم کرکے میرے وارنٹ گرفتاری لیے گئے،

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار

    پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ ، اسلام آباد پولیس کی کارروائی کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹشنرز اور شہریوں کو آئندہ سماعت تک ہراساں کرنے سے روک دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی بانڈ لینے کی قانونی حیثیت پر پولیس مطمئن نہیں کر سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ پولیس لسٹوں سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کرے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پولیس سے استفسار کیا کہ یہ کیسی لسٹیں بنا رہے ہیں؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ آئی جی نے لسٹ بنوائی ہم نے شورٹی بانڈز کے لیے کہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہراسمنٹ ہے کیسے آپ اس پر کام کر سکتے ہیں؟آپ کیسے ان کو کال کر سکتے ہیں؟ یہ کوئی طریقہ ہے وہ سابق ایڈووکیٹ جنرل ہیں،پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ رپورٹ اسپیشل برانچ نے بنا کر آئی جی کو دی اور انہوں نے ہمیں دی،عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس نے کال کی تھی؟ سب انسپکٹر تھانہ بنی گالہ پولیس نے عدالت میں کہا کہ میں نے کال کر کے شورٹی بانڈ جمع کرانے کے لیے کہا تھا، عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت پولیس نے شورٹی بانڈ مانگے ہیں؟ پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے نقص امن کی وجہ سے شورٹی بانڈ مانگے تھے جو حکم تھا اس پر عمل کیا،

    وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ مجسٹریٹ شورٹی بانڈز کا آرڈر کر سکتا ہے پولیس کو اختیار ہی نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی بانڈز کا پولیس نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ قانونی طور پر درست نہیں، اسپیشل برانچ نے جو لسٹ بنائی اس سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کریں،شورٹی بانڈ لینے کی قانونی حیثیت پر پولیس مطمئن نہیں کر سکی پولیس لسٹوں سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کرے،

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • عمران خان کا لانگ مارچ سازش، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: ن لیگی قیادت کا فیصلہ

    عمران خان کا لانگ مارچ سازش، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا: ن لیگی قیادت کا فیصلہ

    اسلام آباد:ن لیگی قیادت نے مجوزہ لانگ مارچ کو معاشی بحالی کیخلاف نئی سازش قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کسی کو اسلام آباد پر یلغار کی اجازت نہیں دی جائے گی، فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں شرکا نے تمام فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر کو سونپ دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، شرکا اجلاس نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم کو سونپ دیا۔

    برآمدکنندگان کےلیے 100 ارب روپے کے سبسڈی دے رہے ہیں‌،اسحاق ڈار

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سازشی معاشی بحالی کیخلاف لانگ مارچ کے نام پر نئی سازش کر رہے ہیں، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام آباد میں یلغار کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے، بیرونی سازش کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں، تحقیقات کے عمل کو تیز، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے۔

    دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی:اب آخرت کی فکرہے:عبداللہ قریشی

    اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، سیلاب متاثرین کی بحالی تک پوری توجہ کے ساتھ کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

    اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سازشی معاشی بحالی کیخلاف لانگ مارچ کے نام پر نئی سازش کر رہے ہیں، فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسلام آباد میں یلغار کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار