Baaghi TV

Tag: لاہور قلندر

  • لاہور قلندر کا ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان

    لاہور قلندر کا ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان

    لاہور قلندر نے ہاکی کے مستقبل کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کے دوران لاہور قلندر نے ہاکی کی بحالی کا پلان پیش کردیا، پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین، لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ افریدی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور قلندر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حافظ عبدالہادی بلو، پی ایچ ایف کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ، ارکان سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی سمیت دیگر ارکان، اولمپیئن حنیف خان، پی ایچ ایف کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن کراچی کیمپ میجر ریٹائرڈ شاہنواز علی پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رائے عثمان اکبر کھرل، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    عاطف رانا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پیلئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی لاہور سیریز سے قبل کراچی کی ٹیم کے لئے 17 فروری کو اوپن ٹرائلز کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا، جس کے بعد لاہور میں ٹرائلز ہونگے، قومی کھیل کو نیا خون دینے کے لئےشہرشہر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کریں گے، کرکٹ کی طرح ہاکی کے لئے پورے پاکستان سےنوجوان منتخب کرنےکےبعد ہائی پرفارمنس سینٹر میں انہیں تربیت فراہم کریں گے، کوشش ہے کہ 22 سے 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں بنائیں، منتخب کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ غریب آدمی کے پاس ہے-

    عاطف رانا نے کہا کہ حیدر حسین اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر ہاکی کی بحالی کے پروگرام کا مقصد قومی کھیل کی خدمت ہے، شاہین شاہ آفریدی ہاکی کے لئے لاہور قلندر کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کریں گے، سندھ حکومت کی جانب راغب کرنے میں حیدر حسین کے ساتھ صوبائی وزیر سعید غنی کا کردار بہت اہم ہے-

    اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارباب لطف اللہ نے کہا لاہور قلندر اور حیدر حسین کا پلان جاننے کے بعد نفع نقصان کا سوچے بغیر قومی کھیل کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت ہاکی کی بحالی کے لئے حیدر حسین کے ساتھ کھڑی ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے تاہم اب اسے سب بھول چکے ہیں، جس کھیل کو سب نے بھلا دیا اسے سندھ حکومت نے یاد رکھا ہے، ضرورت پڑی تو ہاکی کے لئے حکومت پنجاب سے بھی بات کریں گے، عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے پہلے مرحلے میں چالیس کروڑ روپے جاری کرنے کے لئے محکمہ فنانس کو خط لکھ دیا ہے-

    لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، لاہور قلندر کا پلان بہت زبردست ہے، ہاکی لیجنڈ کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی بحالی کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں-

    لاہور قلندر کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیمیں غیر ملکی کوچز سے نہیں سسٹم سے بنتی ہیں، ہاکی کے لئے بہترین کوچز کا انتخاب کریں گے، کوچنگ مختلف مراحل سے گزرنے کا نام ہے، کھلاڑیوں کو فوکس، بہترین فوڈ اور پریکٹس کی سہولت مل جائے تو وہ خود بخود اسٹار بن جاتا ہے۔

  • کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

    کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی

    کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی-

    باغی ٹی وی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے چھبیسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں شکست کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔ فاتح ٹیم کے میرحمزہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور عبداللہ شفیق پر مشتمل لاہور قلندرز کی ان فارم اوپننگ جوڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور محض 10 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔دونوں بیٹرز کو میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔

    جس کے بعد تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کی کمان سنبھالی اور تیسری وکٹ کے لیے کامران غلام کے ہمراہ 42 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالادینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 33 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ کامران غلام نے13 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم 64 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ایسے میں ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے چھٹی وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت قائم کی۔

    لاہور قلندرز کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے تاہم میرحمزہ نے ایک ہی اوور میں دو سیٹ بیٹرز ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک کو آؤٹ کرکے میچ میں کراچی کنگز کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ڈیوڈ ویزے 31 اور ہیری بروک 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    میرحمزہ نے چار جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کی پوری ٹیم نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان اور لیگ اسپنر راشد خان کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت 19.5 اوورز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر شرجیل خان 39رنز بناکر نمایاں رہے۔ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی چار بیٹرز لوئس گریگری 27، قاسم اکرم 26 اور روحیل نذیر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    زمان خان اور راشد خان نے بالترتیب 16 اور 17 رنز کے عوض چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل چل رہا ہے ،ہم مانیں یا نہ مانیں اسکا کریڈٹ نجم سیٹھی کو دینا پڑے گا،پی ایس ایل میں ایک ہی ٹیم ہے جس کے ساتھ ہمارا دل ہے اور وہ کچھ عرصے سے ہماری امیدوں پر پوری اتر رہی ہے، لاہور قلندر،قلندر کے خلاف ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ،رانا عاطف لاہور قلندر کے روح رواں ہمارے ساتھ ہیں

    رانا عاطف نے مبشر لقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو وجوہات ہیں ایک تو آپ لاہوریئے ہیں اور لاہور لاہور کو بالخٌصوص اور پھر پاکستان کو جتنا اون کرتے ہیں کوئی کم ہی کرتا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگ کی مارکیٹنگ تین تلوار کے اس سائڈ پر ہے، قلندر نہر کے اس سائڈ پر ہے کچی آبادی والے جو لاہوریئے ہیں جو لاہور کو لہوڑ کہتے ہیں ان لوگوں میں ہے، رانا عاطف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے فرنچائز لی تھی تو ہم نے سوچا تھا کہ یوتھ کو اور جن لوگوں تک ایکسیس نہیں ان تک دینی ہے، ہم نے ایسے لوگوں کو ساتھ جوڑا، پانچ لاکھ بچوں پر ہم لوگوں نے ٹرائل کیا،ایک عام آدمی کو امید کی کرن دلائی، ایسے پلیٹ فارم بہت کم ہیں اسلئے لوگوں نے پیار دیا، ٹیم کی گراؤنڈ مین اس طرح پرفارمنس نہیں آئی پھر بھی لوگ قلندر سے پیار کرتے ہیں

    سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام تھا ٹیم بنانا اور اسکی قیادت ینگ بچے کے ہاتھ میں دے دی ہمیں امید ہے کہ ٹیم آگے جائے گی،میچ ہم ہارے بھی کیونکہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے،جیت پر قوم یکجا ہوتی ہے، ورلڈ کپ میں بھی قوم کا جزبہ دیکھنے میں ملتا ہے

    رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہے، جب ایک ہی طرح سوچتے ہوں ایک ہی ویژن ہو تو پھر کنٹریکٹ نہیں ہوتے، اچھے پلیئر ہیں مزید اچھے لانے کی کوشش کریں گے،ہم ڈائریکٹلی کسی کو بھی اپروچ نہیں کر سکتے،

  • مغل سٹیل اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے

    مغل سٹیل اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چھٹے سیزن کےلئے مغل سٹیل اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
    مغل سٹیل اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ کی تقریب شادمان آفس میں منعقد کی گئی،پی ایس ایل چھٹے سیزن کے معاہدہ پرلاہور قلندر چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا اور سی ای او مغل سٹیل خرم مغل نے دستخط کئے۔
    تقریب میں مغل سٹیل کے چئیرمین جاوید مغل ، سی ای او خرم مغل اور ڈائریکٹرز و بورڈ ممبران نے شرکت,
    جاوید مغل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر پی سی بی کومبارک دیتے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے ذریعے کھیل کی دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا، پاکستان سپر لیگ سے ہر شہر و گائوں کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو ملک کےلئے پرفارم کرنے کاموقع ملےگا، مغل سٹیل پاکستان میں کرکٹ کو مستقبل میں بھی سپورٹ کرےگا۔