Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

    شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

    تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے

    شیر افضل مروت کا لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب بھی کیا تا ہم جب وہ باہر نکلے تو جی پی او چوک سے ا نہیں گرفتار کر لیا گیا،

    پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تھانہ مزنگ منتقل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری شیر افضل مروت کی گرفتاری کے لئے موجود تھی،پولیس نے شیرافضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا،شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا گیا،شیر افضل مروت کو 30 روز کےلئے نظر بندکیا گیا

    پنجاب پولیس چنگیز خان بن جائے،ہم گولیاں کھانے کو تیار ہیں، شیر افضل مروت کی گرفتاری سے پہلے گفتگو
    شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ جو لوگ ہمارا ساتھ چھوڑ چکے ہیں بشمول شیخ رشید کے، نہ انکو ٹکٹ دیا جائے گا نہ انکے لئے راستہ ہموار کیا جائے گا، پنجاب پولیس چنگیز خان بن جائے پھر بھی ان شاء اللہ کالا کوٹ کنونشن کو کامیاب کرے گا،تمام کیسز میں اب میں ضمانت پر ہوں، پاکستان میں اب کوئی اور لمحہ نہیں آنا، پاکستانی ان دنوں میں اپنے حق کے لئے نکلیں، ووٹ کا حق، آزادی کا حق، آرٹیکل، 9،14،19 کا حق، ان حقوق کی جنگ خان لڑ رہا ہے، ہم لاٹھیاں کھاتے ہیں، گولیاں کھانے کو تیار ہیں، خدارا احسان کریں آج نہیں نکلو گے تو پھر کبھی موقع نہیں ملے گا،جو وکلا اس کاز میں آگے بڑھیں گے آپ نے دیکھ لیا ایک زمانے کے حکمران پرویز خٹک،ترین ،اور علیم ،انہوں‌نے وہ راستہ اپنایا انکا آج کیا حشر ہے، جو خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کو لوگ آج گلے لگاتے ہیں،یہ تہیہ کرنا ہے کہ جو سانس لے رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ کوئی اغوا کر کے ہمیں مار سکتا ہے، اس دھرتی کی خاطر یہ قربانی کوئی بڑی نہیں، یہ اگر قوم کو جگا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں، وقت آئے گا پوری قوم کہے گی پاکستان زندہ باد، شیر افضل مروت نے عمران خان زندہ بار کے نعرے بھی لگوائے،

    غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،تحریک انصاف
    شیر افضل مروت کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری ملک میں رائج لاقانونیت اور اہلِ اقتدار کے خوف اور بوکھلاہٹ کی مظہر ہے،ان غیرآئینی و غیرقانونی حربوں کا مقصد الیکشن سے فرار اور "لندن پلان” کے تحت لائے گئے بھگوڑے کو ملکی سیاست اور اقتدار پر قابض کرنا ہے،تحریک انصاف قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی غیر آئینی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،عدلیہ کی مسلسل خاموشی ان جرائم اور مسلسل غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے،شیر افضل مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی اور نہ ہی پارٹی قائدین و کارکنان کے حوصلے پست ہونگے

    شیر افضل مروت ان دنوں متحرک تھے اور خیبرپختونخوا میں پارٹی ورکرز کنونشن کے بعد پنجاب میں ورکرز کنونشن کے لئے آئے تھے تا ہم انہیں آتے ہی گرفتار کر لیا گیا،کے پی پولیس نے بھی انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکی تھی، شیر افضل مروت کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں تا ہم انہوں‌نے ضمانت کروا رکھی تھی،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، ایک رکنی بینچ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت نے انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی اور جسٹس علی باقر نجفی نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کرانے پر غریب قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں ، اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہوگا ،الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فئیر الیکشن کرانے ہیں ،شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کےلیے امیدواروں اور ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں ۔

    شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند

    کوئٹہ میں سیاسی رہنما بی اے پی میں شامل

    عمران خان غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکا تحریری حکمنامہ جاری

  • خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر حکومت پنجاب، پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے اے ٹی سی جج سے بھی جواب طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اے ٹی سی جج کے علم میں تمام حقائق لائے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام مقدمات میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور ہو چکی تھیں ۔جب نظر بندی کا آردڑ واپس ہو جائے تو ریمانڈ نہیں ہو سکتا، عدالت نے خدیجہ شاہ کو لاہور سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا ،اے ٹی سی نے مجھے سنے بغیر خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا، آئی جی پنجاب پولیس نے اعتراف کیا کہ پنجاب پولیس کو اطلاع دیے بغیر خدیجہ شاہ کا کوئٹہ پولیس نے ریمانڈ لیا۔عدالت مجھے بروقت ریلیف دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ، حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے،ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، حلقہ بندیوں کےحوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 123 اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایک حلقے کی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی آبادی کم کردی گئی، قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی، عدالت غیر منصفانہ بنیاد پر گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے

    مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج
    دوسری جانب ملک کی مختلف حلقوں کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں،سینئیر قانون دان احسن بھون کی جانب سے حافظ آباد کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حافظ آباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق ریکارڈ ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سے کوئی آیا ہوا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں کسی اور کیس کے سلسلے میں آیا ہوں ہمیں اس کیس میں نوٹس نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اس میں تو سپیشل میسنجر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کا الیکشن شیڈول کب آرہا ہے مختلف لوگوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، لوگوں کو فرسٹریٹ نہ کریں حلقہ بندیاں چیلنج ہو رہی ہیں ، یہ ایسے تو کیس نہیں کہ چھٹیوں کے بعد لگیں گے ،چھوٹے چھوٹے ایشوز ہیں حلقہ بندیوں کے انھیں حل کریں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن تو اس کورٹ کے ڈسپوزل پر ہوتا ہے جب عدالت بلاتی ہے آجاتے ہیں ، عدالت نے کہا کہ ویسے پہلی سماعت پر تو نہیں ہوتے جب آکر پھنس جاتے ہیں تو پھر آجاتے ہیں ،
    1:30 بجے تک اس کو دیکھتے ہیں ، جو بھی کرنا ہے فائنل کریں ریکارڈ منگوا لیں، حلقہ بندیوں سے متعلق چینلج کیے گئے کیس کی سماعت میں ڈیرھ بجے تک وقفہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،

  • صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    لاہور: سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں ملی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ سائفر کیس سب سے کمزور ہے یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا، اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو سے لے کر آج تک سب ایسی چیزیں لیتے رہے جن کی اجازت بھی نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میں غرور آ گیا تھا ، ان میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے،سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کی زندگی پریشان کُن تھی، کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا، حکومت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی ہی نہیں، حکومت تو اعظم خان چلاتا تھاسابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فیصلے کر کے رات کو گھر جاتے تو صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔

  • بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    لاہور: اسموگ کے تدارک کےلیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے باربار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10لاکھ جرمانہ کرنےکی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کےلیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے سیل ہونے والی فیکٹریوں کو ڈی سیل کے لیے جوڈیشل واٹر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    دوران سماعت ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے جو فیکٹریاں سیل کیں مالکان نے خود ڈی سیل کردیں، خود سے انڈسٹریز والے فیکٹریاں ڈی سیل کر لیتےہیں، عدالت نے ڈی جی ماحولیات کی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا،سابق چئیرمین پی ٹی‌آئی

    دوران سماعت عدالت کو ممبر واٹر کمیشن نے بتایا کہ رات کو آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں چلتی ہیں، محکمہ ماحولیات کےافسران رشوت لیتے ہیں، ممبر واٹر کمیشن کے بیان پر عدالت نے محکمہ ماحولیات کے افسران کو فوری وارننگ جاری کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ پانی ضائع کرنے والےگھریلو صارفین کے لیے 10 ہزار روپےجرمانہ عائد کیاجائے اور پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے-

    یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی، سیکرٹری لیگل افئیر کو ذمہ داری …

    عدالت نے استفسار کیا کہ مصنوعی بارش کا کیا بنا؟کب برسا رہے ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پلاننگ وغیرہ جاری ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں عوام کا پیسا خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ اسموگ کے تدراک کے لیے اقدامات کرلیں،بہت ہے، اس شہر کو پتا نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کردی-

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

  • ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور وقع دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ

    ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور وقع دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور: ہائی کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کے نئے اصول وضع کر دیئے-

    باغی ٹی وی :،لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کا مطمئن ہونا ضروری ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور وقع دیا جائے اور بیان ریکارڈ پر لایا جائے عدالت نے ملزم منشا بم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

    جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس شہرام سرورنے منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں ملزم کو 27 ستمبر کو جسمانی ریمانڈ کےلیے دہشتگردی کی عدالت پیش کیا گیا، پولیس ڈائری میں ملزم کی چار روز حوالگی سے متعلق کچھ درج نہیں، اور موجودہ کیس میں ملزم کے خلاف ریکارڈ میں کچھ بھی نہیں۔

    فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی جج نے بغیر حقائق جانے 4 مرتبہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی، بظاہر لگتا ہے کہ اے ٹی سی جج نے بغیر کیس ڈائری دیکھے لاپرواہی میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی، ملزم منشا بم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کیلئے ملزم کا کمرہ عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے، پیشی کے بغیر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا, پولیس افسر کسی ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کیے بغیر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، صرف تفتیشی افسر کے بیان کو بنیاد بنا کر کسی ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرتے وقت اپنی آبزرویشن کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنانے کے علاوہ کیس ڈائری اور متعلقہ دستاویزات کا مشاہدہ کریں۔

    کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

    فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ میں توسیع مانگیں تو دیکھاجائےگزشتہ ریمانڈ پر کیا تفتیش ہوئی،ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور موقع دیا جائے اور بیان ریکارڈ پر لایا جائے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کا مطئمن ہونا ضروری ہے, مجسٹریٹ کے فیصلے سے ملزم کی آزادی جڑی ہوتی ہے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ عدالتوں کا بنیادی فرض ہے، ملک کی اعلی عدالتوں نے بھی مجسٹریٹ کی جانب سے بغیر تحقیق ریمانڈ دینے کو نا پسند کیا ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل کے مطابق دہشتگری عدالت کے جج کو ریمانڈ کے لیے وجوہات بتانا ضروری نہیں، ڈپٹی پراسکیوٹر کا یہ بیان انتہائی غیر مناسب ہے اور قانون کی غلط تشریح ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ایڈمنسٹریٹیو جج مجسٹریٹ کی طرح ایکٹ کریں گے، ایڈمنسٹریٹیو جج کو ریمانڈ دیتے وقت مناسب وجوہات بتانا ہوں گی۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

  • تھانہ کوہسار مقدمے میں  شیخ رشید کی ضمانت  میں توثیق

    تھانہ کوہسار مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت میں توثیق

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے تھانہ کوہسار مقدمے میں سابق وفاقی وزیر کی ضمانت کی توثیق کردی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے سماعت کی شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی اور تھانہ کوہسار مقدمہ میں ان کی ضمانت کی توثیق کردی۔

    ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدالت سے یہاں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے، 20 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ میں پتا چلے گا مجھ پر کل کتنے کیسز ہیں، تاہم کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے تو میری کیا اوقات کہ کچھ کہوں، اصل مسئلہ معاشی ہے، لوگوں کے حالات بس سے باہر ہو گئے ہیں۔

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    پنجاب سمیت بیشتر حصوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

  • سانحہ جڑانوالہ،جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

    سانحہ جڑانوالہ،جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ: سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    سرکاری وکیل نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا،عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی،ایڈوکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ ہم کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لیں گے،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جے آئی ٹی رپورٹ ایک افسر کی انکوائری رپورٹ لگتی ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومتی رپورٹ کے مطابق 22 چرچ جلے ہیں، اگر اس چیز کو پیسوں کی ادائیگی سے جوڑیں گے تو انتہائی غلط ہے، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے طور پر درخواست گزاروں کے کسی شخص کو اپنے پاس بلا کر بات بھی کریں، کچھ چیزیں فیصلہ سازی میں مدد کریں گی، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم ہر وقت موجود ہوں،

    جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی جانب سے ایڈوکیٹ محبوب کھوکر عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے، رپورٹ حقائق کے منافی ہے،عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

  • نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ: نگران وزیراعظم اور وزرا کو انکے عہدوں سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی درخواستوں کی پزیرائی نہیں ہونا چاہے .کیا عدالت نگران وزیراعظم کو اسطرح کا حکم دے سکتی ہے ،سرکاری وکیل نے کہاکہ اس طرح کی درخواست جسٹس رضا قریشی مسترد کر چکے ہیں، درخؤاست گزار نے کہا کہ وہ نگران وزیر اعلی کے بارے میں جو زیر سماعت ہے، عدالت نے کہا کہ اس بابت سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، نگران وزیراعظم بھی الیکش کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں ،آپ نے سپریم کورٹ میں پیٹیشن کیوں دائر نہ کی

    ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کی مخالف کی،وفاقی وکیل نے کہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔
    اسطرح کا معاملہ جسٹس عابد عزیز کے پاس زیر سماعت ہے، نگران حکومت نئی حکومت آے تک کام کرتی ہے، ملک کو وزیراعظم کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا ۔عدالت نے کہا کہ نگران حکومت نے نوے روزمیں الیکشن کرانا ہے ،نوے روز کے بعد الیکشن رزلٹ اور کابینہ وغیرہ کا انتخاب ہونا ہوتا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلے سپیکر کا انتخاب ہوتا ہے ،نئی حکومت کو اقتدار سنھبالنے کے لیے 30 روز چاہیئے،جسٹس شاہد بلال حسن نے قانون دان مقصط سلیم کی درخواست پر سماعت کی.

    لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا