Baaghi TV

Tag: لاہور ہائی کورٹ

  • مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہپستالوں سے متعلق حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت ختم کرنےپرقانونی اعتراضات اٹھائےگئے، یہ درخواست رانا سکندر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے

    ·
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کرنے کا اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق درخواست گزار رانا سکندر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے غریب آدمی سے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت واپس لے کر ظلم کیا ہے. عدالت نے اس درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے،

  • 2 درخت لگائیں پھر گھر بنائیں، لاہور ہائی کورٹ نے شرط لگا دی

    2 درخت لگائیں پھر گھر بنائیں، لاہور ہائی کورٹ نے شرط لگا دی

    لاہور: پہلے دو درخت لگائیں پھر گھر بنائیں ہائی کورٹ نے سرسبز پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، جسٹس جواد حسن نے 78 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، نئے گھر کی تعمیر کے لیے 2 درخت لگانا لازمی ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے منظور نہ کیے جائیں، عدالت نے درخت کاٹنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔اپنے تفصیلی حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کیے جائیں، تمام محکموں کے افسران درخت لگانے سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کریں۔

    عدالت عالیہ کےفیصلے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں، پارکنگ سمیت عوامی مقامات پر درخت لگائے جائیں، درخت لگانے اور کاٹنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع لازمی ہوگا، پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے۔

  • عدالت عالیہ نے دو بڑوں کو طلب کرلیا ، کس بات پر طلب کیا ؟ یہ باغی ٹی وی بتائے گا

    عدالت عالیہ نے دو بڑوں کو طلب کرلیا ، کس بات پر طلب کیا ؟ یہ باغی ٹی وی بتائے گا

    لاہور : وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر 19 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے آئینی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا ہے کہ 22 اگست کو الیکشن کمیشن کے 2ارکان کی تعیناتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔

  • بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    لاہور : صرف ایک دن کے لیے عدالت ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی مقدمات کی سماعت کے لیے منظوری دے دی . ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کل سولہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک روز کیلئے عدالت عالیہ کا روسٹر جاری کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایک روز کے لیئے جاری کئے گئے ججز روسٹر کے مطابق پرنسیل سیٹ پر کل بروز جمعہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کے مطابق سماعت کرنے والے ججز میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگر ججز بھی روسٹر کا حصہ ہیں۔