Baaghi TV

Tag: لاہور

  • جنسی زیادتی کے الزامات،الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،قمر زمان کائرہ

    جنسی زیادتی کے الزامات،الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشید گی ہے، خواتیں سے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں،خواتین کے حوالے سے الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،یا قابل مذمت نہیں قابل گرفت ہونا چاہیئے،

    قمر الزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے حقائق کے بجائے جھوٹ کے سہارے رائے قائم کر رہے ہیں،ایک خاتون کو بالوں سے پکڑا گیا ہم نے مذمت کی، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،

    قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ساتھیوں کی گرفتاری پر فوری عدالتیں کھل جاتی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور ان سے پہلے بھی قد آور لوگ جیلوں میں رہے، کون سا جمہوری بندہ ہے جس نے سزائیں نہیں کاٹیں،کیا 9 سے پہلے بھی کوئی کریک ڈاؤن تھا، القادر ٹرسٹ پر اگر بلایا جا رہا ہے اس سے پہلے اس پر انکوائری ہو رہی تھی،اچانک کچھ نہیں ہوا. ثبوت اکھٹے کیے گئے تھے،عمران تو جس کو دل کرتا تھا پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا تھا، ہم پہلے انکوائری کر کے پھر قانونی کارروائی کرتے ہیں, کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر رہے، بجٹ کی آمد آمد ہے عوام کی حکومت سے توقعات ہیں ہماری حکومت کی کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دے سکے، سیاسی محاذ پر کشیدگی ہے اس کو ایک رنگ دینے کی کوشش ہو رہی ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی کو ریلف دیا جائے گا ،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے

    نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے

    نیب لاہور کی پرویز الہی، مونس الٰہی کے خلاف انکوئری ،بڑے انکشافات سامنے آ گئے

    مونس الہی اور پرویز الہی نے لاہور ماسٹر پلان پراجیکٹ سے اربوں کے فوائد حاصل کیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی، پرویز الہی کی ذاتی اور قریبی اعزاء کی ملکیتی اراضی بھی ماسٹر پلان میں شامل کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ماسٹر پلان 2050 لاہور میں ذاتی ملکیتی اراضی شامل کرکے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا گیا، لاہور کے ماسٹرپلان کی مبینہ طور پر غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا گیا، نیب ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا

    پرویز الہی اور مونس الہی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا،سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے پرویز الٰہی نے موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے بھی قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچایا،

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • چچا زاد سے بیوی نے شوہر کو کروایا قتل

    چچا زاد سے بیوی نے شوہر کو کروایا قتل

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے اور لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے بریفنگ دی ہے

    قتل اوراندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 7ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ساندہ میں 22 سالہ دانش کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیوی آشنا سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ صائمہ نے چچا زاد شہباز کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمہ صائمہ اپنی شادی سے ناخوش تھی اورملزم شہباز کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، صائمہ نے رات کو میٹھے چاولوں میں زہریلی گولیاں ملا کرتمام گھر والوں کو کھلائیں پلاننگ کے مطابق ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے دانش کو قتل کیا اور فرار ہو گیا، ملزمان سے نشہ آور گولیاں اور آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    وحدت کالونی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلئے گئے، مقتول دلاور عرف اسامہ اور اُم کلثوم دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے،گرفتار ملزمان میں مقتولہ اُم کلثوم کا شوہر شفقت محمود، بھائی بلال، ایوب اور عاقب شامل ہیں، مقتولہ اُم کلثوم پہلے سے شادی شدہ تھی اور ملزم شفقت محمود کی بیوی تھی،ملزمان نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے دونوں کو بے دردی سے قتل کیا،ملزمان سے آلہ قتل چھری اور پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    شیرا کوٹ میں 56سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتارکر لی گئی، ملزمہ ثناء لطیف کے مقتول محمد خان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھےملزمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر محمد خان کو قتل کیاملزمہ نے آشنا رفاقت عرف پھیکی کی مدد سے نعش نیم برہنہ حالت میں راوی کنارے پھینک دی تھی،ملزم رفاقت عرف پھیکی ضمانت پر ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ،ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے، وہ سخت سیکیورٹی میں ائرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوئےآصف زرداری آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

    لاہور میں 3 دن قیام کے دوران آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں 9 مئی کے واقعات کے بعد کی صورت حال کے تناظر میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا آصف زرداری آئندہ انتخابات کےحوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

    جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

    سابق صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے-

  • قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک نہیں بچے گا،عمران خان

    قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک نہیں بچے گا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں وکلاء سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل جو پریشر اور ظلم تحریک انصاف پر کیا جا رہا ہے اس کی تو پورے پاکستان میں مثال نہیں ہے ہماری لیڈر شپ میں سے جو لوگ چھپے ہوئے ہیں انکے گھروں پر حملہ کیا جارہا ہے اور انکی خواتین تک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،چیئرمین نیب جس شخص کو بنایا اسے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیسز بنائیں ،پولیس کی اکثریت خوش نہیں جو ان سے غیر قانونی کام کرایا جا رہا ہے ، پولیس کی اکثریت بھی کہتی ہے کہ ظلم کیا جا رہا ہے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو بھی پی ٹی آئی والا ملے اندر ڈالو ، یہ نئی پارٹی بنانے جا رہے ہیں پی ٹی آئی چھوڑنے والے اس میں جائیں گے ، ن لیگ کا ان کو پتہ ہے کہ یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی ملک میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتی ، یہ لوگ پارٹی بنا کر اتحادی حکومت بنانا چاہتے ہیں اتحادی حکومت مضبوط نہیں ہوتی،فیصلے کا اختیار نہیں ہوتا ، مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوتی ہے، ملک میں مہنگائی ہے ، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک نہیں بچے گا ، ایسے حالات بنا دیے گئے ہیں لوگ ملک چھوڑ کرجا رہے ہیں آج تمام اداروں کا استعمال کیا جا رہا ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔پولیس کی اکثریت خوش نہیں جو ان سے غیر قانونی کام کرایا جا رہا ہے،

    عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

     عمران خان کو لندن میں مقیم خاتون نے شادی کا پیغام بھجوا دیا

  • لاہور چلڈرن اسپتال  نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت ،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے جس میں سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔

    لاہور کے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچوں کے جلنے کا واقعہ دوران علاج پیش آیا۔ عملے نے نرسری میں بچوں کو مبینہ طور پر ہیٹ زیادہ دے دی تھی جس کی وجہ سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج


    زرائع کے مطابق لاہور نرس نرسسز وارڈ میں بچوں کو ہیٹ دینے والا وارمر جلتا چھوڑ کر گئی تھی لاہور وارڈ میں موجود چار بچے وارمر کی ہیٹ جھلس گئے اے ایم ایس چلڈرن ڈاکٹر حسن رضا نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا-

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    بچوں کے ورثا نے چلڈرن اسپتال میں سراپا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین کو اے ایم ایس ڈاکٹر حسن رضا کے حکم پر سیکورٹی نے اسپتال سے نکال دیا-

    اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سلیم کا کہنا ہے کہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی واقعے کی تفتیش کرے گی۔

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

  • پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

    پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد،اینٹی کرپشن عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    جی ایچ کیو ہنگامہ آرائی کی مرکزی ملزم کنول شوذب بیرون ملک فرار

    عدالت کے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون تمام شہریوں کےلیے برابر ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوئے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی‌آئی کو خیرباد …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی تاہم پرویز الہیٰ گھر پر موجود نہ تھے۔

  • پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست،عدالت کا فیصلہ آ گیا

    پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست،عدالت کا فیصلہ آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں، وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلے ہیں کہ مفاد عامہ کے مقدمات میں براہ راست متاثرہ فریق ہونا ضروری نہیں، اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے،لاہور ہائیکورٹ نے پہلے بھی سیاسی ورکروں کی درخواست پر اسمبلی کی تحلیل کے معاملات کو دیکھا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ جائیں۔ مناسب فورم سپریم کورٹ ہے،عدالت نے پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست نمٹا دی

    واضح رہے کہ عمران خان نے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کر دی تھیں جہاں انکی حکومت تھی، اسکے بعد سے نگران حکومت ہے اور اسکی مدت ختم ہو چکی مگر الیکشن نہیں ہو رہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کا پنجاب میں 14 مئی کو حکم دیا تھا تا ہم ابھی تک الیکشن نہیں ہو سکے، اب آنے والے دنوں میں الیکشن کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ میں بھی سماعت چل رہی ہے، ابھی تک سپریم کورٹ نے دوبارہ کوئی فیصلہ نہیں دیا، 14 مئی کے حکمنامے کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ اپیل کی تھی، آج سپریم کورٹ نے 29 مئی تک سماعت ملتوی کی ہے

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جلاؤ گھیراؤ ہوا، فوجی تنصیبات کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ادارے حرکت میں آئے اور گرفتاریاں شروع کیں

    پنجاب سمیت تمام صوبوں میں مقدمے درج ہوئے اور فوجی تنصیبات، سول املاک پر حملہ کرنے والوں، جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوئی، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا، تحقیقات شروع ہوئیں تو پتہ چلا کہ اسکے پیچھے عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت ہے،شرپسند عناصر کے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے تھے ، فون کال کا بھی ریکارڈ سامنے آیا ہے، حملوں کے بعد آڈیو بھی لیک ہوئیں جو اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، ویڈیو بھی سامنے آئیں جس میں تحریک انصاف کی خواتین اشتعال دلا رہی تھیں،اس دوران ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔

    بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا نو مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں ،اب تک چاروں صوبو سے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اہم پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کی فہرست دی جا رہی ہے، ابھی عمران خان کے کئی قریبی ساتھی اور دیگر لوگ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہیں، آنے والے ایک دو دنوں میں خبریں سامنے آئیں گی

    پنجاب

    سینیئر نائب صدر فواد چوہدری

    سینیئر نائب صدر شیریں مزاری

    سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن شوہان

    سابق ایم پی اے عبد الرزاق خان نیازی

    سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی

    سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری

    سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ

    بانی رکن عامر محمود کیانی

    چوہدری وجاہت حسین

    سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم

    پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا

    پی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ڈاکٹر محمد امجد

    سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری

    سابق ایم پی اے سید سعید الحسن

    سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

    سابق ایم پی اے سلیم اختر لابر

    ایم این اے چوہدری حسین الٰہی

    سابق ایم این اے حیدر علی

    ٹکٹ ہولڈر (PP-247) چوہدری احسان الحق

    ٹکٹ ہولڈر (PP-248) ڈاکٹر محمد افضل

    سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی

    سابق ایم پی اے عون ڈوگر

    سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی

    سابق ایم پی اے ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری

    سابق ایم پی اے علمدار حسین قریشی

    سابق ایم پی اے سجاد حسین چینہ

    سابق ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی

    سابق ایم پی اے اشرف رند

    سابق ایم پی اے جاوید انصاری

    خیبر پختونخوا

    سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ملک

    کے پی حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر

    ایم این اے عثمان ترکئی

    ایم این اے ملک جواد حسین

    کے پی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر

    سابق ایم پی اے نادیہ شیر

    ضلعی رہنما ملک قیوم حسام

    سندھ

    ایم پی اے بلال غفار

    ایم این اے جے پرکاش

    ایم پی اے عمر عمری

    پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی

    ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

    ایم پی اے سنجے گنگوانی

    ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ

    ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ

    بلوچستان

    سابق صوبائی وزیر مبین خلجی

  • عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگائی جاائے،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں جناح ہاؤس دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے معصوم لوگوں کو ورغلا رہے تھے،9 مئی کا غصہ ان کی گرفتار ی کا نہیں تھا، بیرونی ایجنڈا تھایہ وہی غصہ ہےجو بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے 9 مئی کوج ناح ہاؤس میں مسجد سمیت ایک ایک چیز جلائی گئی، شاید پی ٹی آئی میں کوئی شہید نہیں،انہوں نےشہدا کی یاد گار وں کو بھی نہیں چھوڑا، ملوث افراد کو عبرت ناک سزادی جائے۔

    تیسرا دن ہے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سن رہے ہیں،چیف جسٹس

    گورنر سندھ نے عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر جج صاحبان خود جناح ہاؤس اورشہدا کی یادگار کا وزٹ کریں، 9 مئی کو جناح ہاؤس میں فوج تھی لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ورنہ یہ تاثر جاتا کہ بچوں اوربچیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔

    کور کمانڈر ہاؤس دراصل جناح ہاؤس اور قانونی طور پرسویلین عمارت ہے، عمران خان

    دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق