Baaghi TV

Tag: لاہور

  • نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے، پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے پہلے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچزکرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے بعد راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے اے این ایف حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 508 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے برآمد شدہ ہیروئن کو لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر چھپایا گیا تھا جبکہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 90 کلو چرس ، 33 کلو 600 گرام افیون اور 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

    ٹھٹھہ : ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی

    ترجمان کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ نجی کوریئر آفس میں انگلینڈ کے لیے بک کئے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 2 مختلف کاروائیوں میں دبئی جانے والے سوات کے رہائشی ملزم سے 1.224 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی دوسری کارروائی میں شارجہ جانےوالے رحیم یار خان کےرہائشی ملزم سے 128 گرام نشہ آور گولیوں کا پاؤڈر اور 620 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا-

    گرفتار اشتہاری مجرم سے دوران تفتیش بھاری مقدارمیں ہیروئن، خنجر،پسٹل برآمد

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے علاقے مین سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ کے رہائشی ملزم کی کار سے 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کی ایک اور کارروائی میں ایم اے جناح روڈ پرواقع بس اسٹاپ میں راولپنڈی سے آئے ہوئے پارسل سے 4 کلو 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی-

    فیصل آباد ساہیانوالا انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کار سے خیبر کے رہائشی سے 32 کلو 400 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی-

    اے این ایف نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    لاہور: پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے،افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سےجدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی-

    ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کیلئے بھی جلد پروازیں چلائیں گے یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی ، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا …

    ائیر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا ہےائیر سیال کی افتتاحی بین الاقوامی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی ہے چیئرمین ائیر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔

  • ماسٹر پلان 2050 پرعملدر آمد روکنے کے حکم میں توسیع

    ماسٹر پلان 2050 پرعملدر آمد روکنے کے حکم میں توسیع

    لاہور ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان 2050 پر عملدر آمد روکنے کے حکم میں 6 اپریل تک توسیع کر دی

    لاہور ہائیکورٹ میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے اور ان کی تجاویز کو ماسٹر پلان میں شامل کرنے کا حکم دے دیا،دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ موجودہ ماسٹر پلان پرعوامی پیسہ خرچ ہوچکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ پی ایس ایل کیلئے اربوں روپے لگاتے ہیں، اب آپ کوعوامی پیسہ یاد آ رہا ہے، مجھےعوامی پیسہ نکلوانا آتا ہے موجودہ ماسٹر پلان بالکل قانون کے برعکس بنایا گیا ہے،ایل ڈی اے کے وکیل نے ماسٹر پلان 2021ء پرعملدرآمد جاری رکھنے کا حکم دینے کی استدعا کی جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا ماسٹر پلان 2021 آپ کا ختم ہو رہا ہے آپ نے جو کرنا ہے جا کر کرو عدالت نے صرف ماسٹر پلان 2050ء پرعملدرآمد روکا ہے عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے بین الااقوامی ماہرین سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عثمان بزدار احتساب عدالت پیش نہ ہوسکے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار کو کورونا ہوگیا-

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے، نے کورونا پازیٹو کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا عدالت نے نیب تفتیشی آفیسر سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی –

    واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر رکھا تھا۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے،عدالت نے کہا کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جا کر شامل تفتیش ہوں۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کریں تو ایک اور مقدمے سے بچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان زمان پارک گھر کے بجلی کا بل ادا کریں اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کا بجلی کا بل ادا کریں مقدمے سے بچ جائیں گے۔

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیسکو نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے کیمپوں میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری کیا تھا لیسکو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کے گھر کے باہر کیمپوں میں بجلی چوری ہورہی ہے، بجلی چوری کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی ہے لیسکو نے جی او آر سب ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے زمان پارک کے اطراف میں کیمپس میں نصب فلڈ لائٹس میں بجلی چوری ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اسٹاف نے لیسکو عملے کو زمان پارک میں داخل نہیں ہونے دیا، زمان پارک میں قائم کیمپوں میں بجلی چوری کی جارہی ہے، لہٰذا لیسکو کے اسٹاف کو بجلی کی املاک تک جانے کی اجازت دی جائےاگر اسٹاف کو چیکنگ کی اجازت نہ دی تو لیسکو یکطرفہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس کی ملک بھر میں کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کیجانب سےمنشیات کےخلاف ملک بھرمیں کارروائیوں کا سلسلہ جاری مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اسلام آباد سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران قطرجانے والےصوابی کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ، 24 گرام آئس برآمد کرلی گئی جبکہ دبئی جانے والے ایک دوسرے خیبر ایجنسی کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے مقامی رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے چاغی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کرکے افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تعیناتی پر فیصلہ محفوظ

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ، محسن نقوی کو خاص مقاصد کے لئے تعینات کیا گیاالیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں نگراں وزیراعلیٰ کا بڑا کردار تھا، نگراں وزیراعلیٰ نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برطرفیاں کیں اور من پسند لاء افسر لگائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی تو قرار دیا ہے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا عدالت نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات

    جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیئے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے کون کون سے نام دیئے گئے تھے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دیئے گئے تھے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہوں گےعدالت نے کہا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن نقوی کی تقرری پر پہلے دن سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کےتحت کام کرتا ہے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کی۔ فریقین دیئے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں کر سکے تھے الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تقرری کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

    دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر نگراں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا۔ فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کرلیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

    بعد ازاں عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعد ازاں دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی-

    واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور:لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی : لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔گلگت بلتستان کی ڈاکٹر نسیم اعجاز چار سال سے ہاسٹل میں مقیم تھیں،پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ گائنی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش کمرہ نمبر 29 سے برآمد ہوئی، لیڈی ڈاکٹر مہوش کے مطابق نسیم اعجاز کی موت کا پتہ اس وقت چلا جب اس کے کمرے کا دروازہ کھولا گیا، نسیم کمرے میں منہ کے بل مردہ پڑی تھی۔

    نیپالی اور بھارتی مسافرطیاروں کا تصادم

    پولیس کے مطابق متوفیہ کی بہن نے ایک ڈاکٹرکوکال کی کہ بہن سے رابطہ نہیں ہوپا رہا لیڈی ڈاکٹر کی موت طبعی ہے تاہم لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہے۔مرحومہ کے ماموں حیدر علی نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی اجازت سے لاش ورثا کے حوالے کریں گے۔

    ڈاکٹر نسیم اعجاز لیڈی والنگٹن ہسپتال میں بطور پی جی آر گائن کام کر رہی تھیں یہ ہسپتال کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) کے تحت میو ہسپتال کا ذیلی ہسپتال ہے نسیم اعجاز کے والد کا انتقال ہوگیا اور وہ گلگت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے چھٹی پر تھیں۔ جب وہ واپس آئی تو اس کی HOD اضافی چھٹیوں کے لیے غصے میں تھی۔

    مبینہ طور پر پروفیسر کے حکم کے مطابق اس کی تنخواہ روک دی گئی تھی اور ایڈمن یعنی VC uni/MS ہسپتال نے اس کی تائید کی تھی۔
    اسے اضافی ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا گیا اور وہ سراسر پیشہ ورانہ اور مالی دباؤ میں تھی اور اس کے نتیجے میں اس کی موت ہاسٹل کے کمرے میں ہوئی۔

    ہاسپٹل میں نسیم اعجاز کے ساتھی کولیگز کے مطابق اس نے اپنے سینئرز سے کئی مرتبہ درخواست کی کہ اسے چھٹی دی جائے کہ اسے بخار ہے اور سسپیکٹڈ پیریکارڈائیٹس (pericarditis)جس کی ٹریٹمنٹ اور لیبزکے لیےاسے ٹائم چاہیےاسکا مزاق آڑایا گیااسکو سنائی گئی کہ یہ تو کام چور ہےاس کے تو بہانے ہی نہیں ختم ہوتےجب کہ سب کو اس کا گرتا ہو وزن اور اسکے جسم اور چہرے پے نقاہت صاف نظر آ رہی تھی مگر ہمارے کچھ پروفیسرز اور سینئزز ابلیس سے بھی بد تر ہیں جو کہ سی ایم ہاوس اور سیکریٹریٹ سے آئے ہوے ہر فون کے آگے بچھ جاتے ہیں جبکہ اپنے جونئیرز اور ینگ ڈاکٹرز کے لیے وہ ایک جکاد سے کم نہیں-

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    مرحومہ ڈاکٹر نسیم اعجاز سے اخری لانگ کال گائنی میں بیماری کی حالت میں جمعرات کو کروائی گئی اور ہفتے کی رات یہ ڈاکٹر بیماری کی حالت میں مر گئی ۔یہ ایک موت نہین ہے یہ ایک قتل ہے اس کی ایف آئی آر ہر اس سینئیر کے خلاف کٹوانی چاہیے جس نے اس کا مزاق اڑایا اور اس کے علاج میں رکاوٹ ڈالی۔اس پروفیسر کو فورن ٹرمینیٹ کر دینا چاہہے جس نے اپنے جونئیر کے ساتھ اس طرح کا گھناؤنا سلوک کیا آئی جی پنجاب کو اس وارڈ کو وزٹ کرنا چاہیے اور اس پروفیسر کےخلاف خود مدعی بن کے ایف آئی آر کٹوانی چاہیے یہ سینئرز نہیں ہیں۔ یہ قاتل ہیں جونئیرز کے مستقبلوں کے اور ان کی جانوں کے۔

    ذمہ دار کون ہے؟کیا کوئی اس کے معاملے پر غور کرے گا؟کیا کوئی VC/MS سے پوچھے گا کہ تنخواہ کیوں روکی گئی؟ کنسلٹنٹ بننے کے لیے ان کی 30 سال کی جدوجہد اسی طرح ختم ہوئی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج