Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں

    لاہور: لاہور میں موبائل فون کی دکان توڑ کر 80 لاکھ روپے کے فون چرالیے گئے، کورئیر ملازم کو لوٹ لیا گیا، 80 لاکھ روپے کی 29 بھینیس لے جانے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

    پولیس کے مطابق لاہور شہر میں چوریاں اور ڈکیتیاں عروج پر پہنچ گئیں، باغبان پورہ میں چوروں نے 80 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چرالیے۔ اطلاعات ہیں کہ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر واردات کی۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسی طرح بندر روڈ کے قریب ڈاکووں نے کورئیر کمپنی کے ملازم کولوٹ لیا، موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی جس کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تیونس میں تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی میں تاخیرپرہڑتال

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر کورئیر ملازم کو یرغمال بنایا اور دوسرا ڈاکو بیگ اور جیبوں کی تلاش لیتا رہا۔ ڈاکو واردات کرتے ہوئے 80 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جب کہ پولیس تاحال تھانے کی حدود کا تعین تک نہ کرسکی۔

    ایلون مسک اپنی دولت سے کیا خرید سکتے ہیں؟

    دریں اثنا مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 80 لاکھ روپے مالیت کی 29 بھینسیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عابد علی، کاشف، غلام مصطفی اور قاسم شامل ہیں، ملزمان نے پنجاب یونیورسٹی کی زرعی اراضی میں قائم ڈیرہ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

  • تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے تیار وائٹ پیپر کے اہم نکات سامنے آ گئے

    تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے تیار وائٹ پیپر کے اہم نکات سامنے آ گئے

    تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے تیار وائٹ پیپر کے اہم نکات سامنے آ گئے

    تحریک انصاف کا وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا معاملہ ، تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے تیار وائٹ پیپر کے اہم نکات سامنے آئے ہیں،

    وائٹ پیپر میں تمام اندرونی اور بیرونی معاشی پالیسیوں کو سامنے لایا گیا ہے،پاکستان میں مہنگائی میں پچھلے آٹھ ماہ میں کتنا اضافہ ہوا وائٹ پیپر میں گزشتہ سالوں کے تناسب سےاعدادوشمار موجود ہیں، وائٹ پیپر کے مطابق اہم ضروریات آشیا میں پنتالیس فیصد اضافہ ہوا ۔عام آدمی کی مشکلات میں پہلے سے دو سو فیصد اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور شارٹج سے امپورٹ میں کمی آئی۔ ناکام معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی انڈسٹری کو سخت دھچکا لگا پچھلے آٹھ ماہ میں لاکھوں ہنر مند افراد بے روز گار ہوئے۔ حکومت کی غیر دانشمندانہ اقدامات کے باعث ملکی زراعت کو بھی نقصان کا سامنا کرنا ہڑ رہا ہے ۔موجودہ دور حکومت میں کسانوں کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی پاکستان کی عوام کی جیبوں پر اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے 2018 کے دور کرنٹ اکاونٹ خسارہ 19 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا، 2018 میں سٹیٹ بنک کے زخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے،2018 میں پاکستانی کرنسی کو 23 اضافہ ویلیو رکھی گئی، 2013 سے 2018 میں ایکپسورٹس 10 ارب ڈالر کمی اور امپورٹس 23 ارب ڈالر تک بڑھیں،2018 میں جی ڈی پی کی مد میں قرضہ 64 فیصد تک بڑھے ملے،2013 سے 18 میں زراعت اور انڈسٹری میں کوئی سرمایہ کاری نہ ہوئی، 2013 سے 18 میں ن لیگ 1.6 ٹریلین کے گردشی قرضہ بڑھائےن لیگ نے 2018 میں ملک کا سنگین ترین انرجی بحران چھوڑ گئی،پی ٹی آئی دور میں گرتی معیشت کو سنبھالا گیا،پی ٹی آئی نےاقتدار سنبھالنے کے بعد 32 ارب ڈالرز کے قرضوں کی فنانسنگ کی،پی ٹی آئی دور میں کورونا کے باوجود جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تک پہنچی پی ٹی آئی نے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کو مسلسل کم کیا،پی ٹی آئی دور میں لارج سکیل مینیوفیکچرنگ کی گروتھ 11 فیصد سے زائد رہی، پی ٹی آئی دور میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ ایکسپورٹس ہوئیںپی ٹی آئی دور میں ریکارڈ 31 ارب ڈالر کی ریمیٹینسز ہوئیں ،پی ٹی آئی دور میں ریکارڈ 6.15ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، پی ٹی آئی دور میں انڈسٹریل گروتھ7.2فیصد تک پہنچی، پی ٹی آئی دور میں عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم رکھا گیا،مہنگائی کے سپر سائیکل کے باوجود عوام کو ریلیف دیا گیا پی ٹی آئی دور میں کرنٹ اکائوٹ خسارہ ماہانہ کی بنیاد پر 2 ارب ڈالر کم ہوا،پی ڈی ایم کے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچی،مارچ 2022 کے بعد آٹا،گھی،پٹرولی مصنوعات اور گھریلو اشیاء کی قتمتیں 100 سے 200 فیصد تک بڑھ گئیں
    صرف 8 ماہ میں سٹیٹ بنک کے زخائر 6.1ارب ڈالر تک پہنچ گئے، صرف 8 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 15 لاکھ ملازمین بے روزگار ہوئے ،صرف 8 ماہ میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فیصد سے 90 فیصد تک پہنچا، 8 ماہ میں ایکسپورٹس اور ترسیلاتِ زر 2 ڈالر ماہانہ کم ہوئے،اوپن اور انٹربنک میں روپے کی قدر میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا،پاکستان کی کریٹ ریٹنگ کو منفی قرار دیا گیا،مارچ میں ڈالر ریٹ 179 نومبر میں 224 رہا

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے فوکل پرسن برائے تاجران ناصر سلمان کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے عوامی حقوق کا تخفظ یقینی بنانے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے، ہمارے دور کو لوگ کاروباری ترقی کے سنہری دور کے لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے،پاکستان کی معاشی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، فوری الیکشن ملک کو اس معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس طلب کر لیا اجلاس تین بجے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر ہو گا ۔مشاورتی اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خاں، میاں اسلم اقبال، عثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔اجلاس میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے نو جنوری سے قبل پالیمارنی پارٹی کے اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہو گی پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہو گی

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

  • اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

    وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی منظوری سے پنجاب حکومت نے وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو محکمہ تعلیم کے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

    سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس، سیکرٹری سکولز، ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے نمائندے بھی کمیٹی کے رکن نامزد ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کمیٹی کے کنوینر ممد بشارت راجہ نے کمیٹی کا پہلا اجلاس آج، (منگل) سول سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے جس میں ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے مطالبات پر غور ہوگا۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے چھ روز تک لاہور میں سڑکوں پر احتجاج کیا تھا ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے علاوہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر بھیا اساتذہ نے دھرنا دیا تھا جس کے بعد اساتذہ کے ساتھ پنجاب حکومت نے مذاکرات کئے تھے اور مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد اساتذہ نے چھ روز بعد لاہور میں جاری دھرنا ختم کر دیا تھا

    قبل ازیں لاہور میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں،مونس الہیٰ اور مراد راس جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات پورے کریں،

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • جاوید چوہدری  صحافی او کالم نگار

    جاوید چوہدری صحافی او کالم نگار

    جاوید چوہدری
    صحافی و کالم نگار
    یوم پیدائش : یکم جنوری 1968
    ۔……………………………………
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جاوید چوہدری کا شمار پاکستان کی صف اول کے مقبول ترین صحافی اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریروں کے قارئین اور ان کے ٹی وی پروگرامز کے ناظرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جاوید چوہدری یکم جنوری 1968 کو لالہ موسیٰ ضلع گجرات پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ ان کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن وہ اردو میں لکھنے اور پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لالہ موسیٰ سے انٹر گجرات سے اور اعلیٰ تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے حاصل کی ۔

    جاوید چوہدری نے صحافت کا آغاز 1990 کی دہائی سے کیا۔ تاریخ ، تحقیق اور سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کالم نگاری کا آغاز روزنامہ جنگ سے کیا ۔ وہ زیرو پوائنٹ کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں ۔ وہ 2008 سے روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھ رہے ہیں اور ” کل تک” کے نام سے ایکسپریس نیوز ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ وہ اب تک 50 سے زائد ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور بہت سے انتہائی اہمیت کے حامل تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں ۔ جاوید چوہدری کالموں پر مشتمل کتاب ” زیرو پوائنٹ ” کی 6 جلدیں شائع ہو چکی ہیں ۔ مختلف شخصیات کے انٹرویوز پر مشتمل ایک کتاب ” گئے دنوں کے سورج” اور سیاسی تبصروں پر مشتمل کتاب ” آج کل” بھی شائع ہو چکی ہے ۔

  • سال 2022،پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے

    سال 2022،پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے

    چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی ہدایات کی بدولت پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں ریکارڈ 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے۔

    اعدادوشمار کے مطابق ضلعی عدلیہ میں 5 لاکھ 18 ہزار سے زائد سول، 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد فیملی، 37 ہزار سے زائد فیصلے کئے،سال 2022 میں صوبے بھر کی عدالتوں میں لاکھوں مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے، ضلعی عدلیہ میں 27 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئے گئے :لاہور پرنسپل سیٹ پر 89 ہزار 509 مقدمات کے فیصلے ہوئے ملتان بنچ پر 38 ہزار 333، بہاولپور بنچ پر 17 ہزار 821 اور راولپنڈی بنچ پر 10 ہزار 687 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔فیصلہ شدہ مقدمات میں مجموعی طور پر 52 ہزار سے سول مقدمات، 38 ہزار کے قریب فوجداری مقدمات اور 85 ہزار سے زائد رٹ درخواستیں شامل ہیں۔ جنوری تا دسمبر تک لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 48 ہزار نئے مقدمات بھی دائر ہوئے۔مرڈر و سیشن مقدمات اور 5 لاکھ 90 ہزار کے قریب مجسٹیریل ٹرائلز کے فیصلے ہوئے۔

    دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں عدالت نے سال 2022 کے آخری کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے منشیات کے ملزم شہباز کو بری کردیا یڈیشنل سیشن جج عمر بھٹی نے ملزم کو بری کیا ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 79 برس پرانا جائیداد تنازع حل کردیا

    عدالت نے درخواست گزار کی 1952 میں سول کورٹ سے ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے فراڈ کرنے پر نجیب اسلم کی اپیل 2 لاکھ جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل بینچ نے 14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار 1952 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کم ازکم 4 دہائیوں بعد عدالت آیا عدالت نے اپنا اطمینان کرنے کےلیے 1952 کا ریکارڈ طلب کیا ،عدالتی ایلحمد کے مطابق متعلقہ ریکارڈ ٹریس نہیں ہو سکا ریکارڈ کے مطابق قیام پاکستان کے وقت مزکورہ اراضی کو کرتار سنگھ سمیت دیگر نے چھوڑ دیا تھا ،مرکزی حکومت نے دعوا دائر کرنے سے پہلے 1947میں مزکورہ ارضی کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت پاکستان نے قیام پاکستان کے وقت چھوڑی گئی جائیدادوں کو جعلسازوں سے بچانے کےلئے اتھارٹی بنائی،قیام پاکستان کے وقت کسی بھی مسنگ غیر مسلم کو مہاجر تصور کیا جاتا ہے ،غیر مسلموں کی چھوڑی گئی اراضی کو ایڈمنسٹریشن اف اویکیو پراپرٹی آرڈینس کے تحت تحفظ دیا جاتا تھا درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر جانے کی بجائے سول کورٹ میں دعوی دائر کردیا ،دعوے میں دوسرا فریق بھارت ہجرت کر چکا تھا سول کورٹ کو چھوڑی گئی جائیدادوں پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا سول کورٹ کو 1952 کا فیصلہ غیر قانونی تھا جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے درخواست گزار کے وکیل کے مطابق فضل محمود اور محمد اسلم نے 1944 میں۔ فیصل آباد میں موجود 219کنال 9مرلے اراضی کرتار سنگھ سمیت دیگر کو فروخت کی ،18اگست 1944 کو فروخت کی گئی اراضی کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا گیا اکتوبر 1951 میں فضل محمود کے بیٹے خالد محمود نے اراضی کی واپسی کےلیے دعوی دائر کیا٫دعوے میں موقف اختیار کیا کہ آبائی جائیداد ہونے کے باعث سے فروخت نہیں کیا جاسکتا لہزا وہ جائیداد واپسی کا حق دار ہے 19 اپریل 1952کو سول جج نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خالد محمود کے حق میں ڈگری جاری کردی ،ارضی فروخت کرنے والے دوسرے فریق محمد اسلم کے بیٹے نجیب اسلم نے خالد محمود کا حق ملکیت ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی 1963 میں عدالت نے نجیب اسلم کی درخواست منظور کرلی خالد محمود نے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمشنر لائل پور کے روبرو اپیل دائر کی جسے منظور کر لیا گیا درخواست گزار نے 1952 کے ڈگری جاری کرنے اور 1965 کے سیٹلمنٹ کمشنر ک فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے2018 ہائیکورٹ سے رجوع کیا .021 میں سنگل بینچ درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی درخواست گزار نے سگنل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    فیروز پور روڈ پر حادثات میں 25 افراد زخمی، ایک ڈاکٹر کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند اور ہلکی بارش کی وجہ سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    لاہور کی معروف شاہراہ فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے اب تک 25 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں ٹریفک حادثے میں چلڈرن اسپتال کا ڈاکٹر چل بسا، حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا حادثے میں زخمی ہونیوالے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فیروز پور روڈ پر گزشتہ رات سے پیش آنیوالے مختلف حادثات میں زخمی پچیس افراد کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، لاہور میں بارش کے بعد سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،علاوہ ازیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد اورسیکرٹری تحفظ ماحولیات عثمان علی خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 2193 صنعتی یونٹس کوسیل، 1730 ایف آئی آرز کا اندراج اور نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کے دوران 9ہزار5 سو 37 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتی حکم میں لاہورمیں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    عدالت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ طلب کر لی۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے اگلی سماعت پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں سموگ کے تدارک کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں۔عدالتی کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔حکومت دانستہ رقم نہیں دے رہی۔بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اےکو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری تک ہو گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے، پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے،محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں،اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے،

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، لاہور کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 321 تک پہنچ گیا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں اے کیو آئی 527 ریکارڈ ، کوٹ لکھپت میں اے کیو آئی 340 پایا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،لاہور میں سموگ کا راج ہونے کی وجہ سے شہری بارش کے لئے دعائیں کر رہے ہیں تا ہم بارش کب ہو گی اس حوالہ سے محکمہ موسمیات لاہوریوں کو کوئی نوید نہیں سنا رہا

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہیے،ہم اپنی ہر ناکامی کاالزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے ،جنہوں نے ملک میں مارشل لا لگایا انہوں نے جرم کیا ،سیاسی جماعتیں کیوں خود اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہونا چاہتیں ،کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے،نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں،22کروڑ کاملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کیلئے نہیں بنا،جھوٹ ہی جھوٹ کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟عمران خان اور ان کے لانے والوں سے سوالات تو ہونگے سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کروائیں، عدم اعتماد کی تحریک کو اون کرتے ہیں اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے،ذمہ داری اب سیاستدانوں پر 100فیصد پڑگئی ہے،سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو اب کس بات کاڈر ہے،ملک کو ترقی کی طرف لے جانا کیا نوازشریف کا قصورتھا ؟عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن آئیں گے آپ ٹکریں کھا کر ، عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے آپ کو اب یاد آیا ہے بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل

    لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی۔ذرائع کے مطابق بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور سعود شکیل ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا، ابراراحمد، میرحمزہ، وسیم جونیئر کی شمولیت کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ تبدیل:شاہنواز دہانی، ساجد خان اور میر حمزہ شامل

    محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمدکی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ وکٹ کیپرمحمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ساجدخان یا نعمان علی کی شمولیت کا فیصلہ صبح کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل نیشنل اسٹڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ملتان میں ہونا تھا لیکن پھر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے بورڈ کے باہمی مشاورت کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔