Baaghi TV

Tag: لاہور

  • شیر کی ہلاکت،گارڈ پر مقدمہ درج،مالک کیخلاف کاروائی نہ ہو سکی

    شیر کی ہلاکت،گارڈ پر مقدمہ درج،مالک کیخلاف کاروائی نہ ہو سکی

    لاہور: تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں ایک پالتو شیر کی ہلاکت کے بعد گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ شیر کے مالک کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مبینہ غفلت یا اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش،محکمہ وائڈ لائف نے مقدمہ میں شہباز نامی گارڈ کو ملزم قرار دے دیا

    دو روز قبل شیر کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب یہ شیر اپنے پنجرے سے فرار ہو کر گلیوں میں آ گیا تھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔پولیس کے مطابق، مقدمہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 کی سیکشن 5 اور 12 اور 289 ت پ دفع کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شیر کو غیر قانونی طور پر ایک شہری کے گھر پر پالا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے شیر کے مالک اور اس کے گارڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم شیر کے مالک کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے کہا کہ شیر کے مالک کو اسی مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جائے گا اور اس کے خلاف محکمانہ چالان بھی تیار کیا جائے گا۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کے استغاثہ کے مطابق درج کیا گیا تھا اور اس میں شیر کے مالک کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ہربنس پورہ کے رہائشی علی عدنان نے اپنے ڈیرے پر ایک پالتو شیر رکھا ہوا تھا۔ شیر موقع پا کر اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا اور گندے نالے کے قریب آ گیا۔ شیر کی دھاڑیں سن کر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،شہریوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، لیکن اس سے پہلے ہی سکیورٹی گارڈ نے شیر پر گولیاں چلا کر اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، لیکن شیر کی ہلاکت کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ اس بات پر حیرانی کا شکار تھے کہ کس طرح ایک طاقتور جنگلی جانور کو ایک شہری کے گھر پر پالا جا رہا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے نہ صرف جانوروں کی زندگی خطرے میں آتی ہے بلکہ انسانوں کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

    اب تک پولیس نے شیر کے مالک کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے، تاہم محکمہ وائلڈ لائف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ شیر کے مالک کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا اور اس کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔اس واقعہ نے لاہور اور دیگر شہروں میں پالتو جنگلی جانوروں کی پرورش اور ان کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کو غیر قانونی طور پر پالتو جانور کے طور پر رکھنا نہ صرف جانوروں کی فلاح کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ انسانی زندگیوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اس واقعہ کے بعد ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کی پالتو حیثیت کے حوالے سے سخت قوانین وضع کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو ایک شخص نے زندہ جلا دیا

    پولیس کا آپریشن”لٹیری دلہن”شوہروں پر الزامات لگا کر لوٹنے والی دلہن گرفتار

    آگ کی بھٹی سے گزر چکی، گالی دے دو، نعرہ لگا دو، مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا،مریم نواز

  • آگ کی بھٹی سے گزر چکی،  گالی دے دو، نعرہ لگا دو، مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا،مریم نواز

    آگ کی بھٹی سے گزر چکی، گالی دے دو، نعرہ لگا دو، مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پنجاب حکومت کا مشن، تمام شعبوں میں اصلاحات لار ہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نےہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوان نسل کو جدید خطوط پر تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے لئے کوشاں ہیں۔ روزگار کے لئے آئندہ ماہ بڑا منصوبہ شروع کرنے والے ہیں۔کاروبار کے لئے نوجوانوں کو تین کروڑ روپے تک آسان شرائط پر قرض ملے گا۔ بد تہذیبی، تشدد اور انتشار کے لئے اکسانے والے نوجوانوں کے خیر خواہ نہیں۔ ہم سب کو مل کر پاکستان میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔بطور ماں آپ کو تلقین کرتی ہوں پاکستان ہمارے لیے سب سے پہلے ہونا چاہیے۔اس سال ہم 30 ہزار اسکالر شپ دے رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ 60 فیصد اسکالر شپ لڑکیوں کو ملی ہیں،میں جنوری 2025 میں ایک روزگار اسکیم لے کر آرہی ہوں جس سے آپ کو 3 کروڑ تک کا قرضہ دیا جائے گا،مجھے صرف سیاست مخالف ہونے کی بنیاد پر کردار کشی کا نشانہ بنایا جاتا رہا،
    سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر ہونہار سکالر شپ تمام طلبا کیلئے ہے،صرف اسکالر شپ نہیں، بہت جلدی ہم لیپ ٹاپ بھی لے کر آرہے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے میری کردار کُشی کی لیکن میں آہستہ آہستہ سخت ہو گئی ہوں، میں اُن لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے آگ کی بھٹی میں سے گزارا، اب مجھ پر کوئی چیز اثر نہیں کرتی، مجھے گالی دے دو، نعرہ لگا دو، مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا، ہم سٹوڈنٹس کو مزید ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینا چاہتے ہیں تاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور وہ آسانی سے اپنے تعلیمی مقاصد حاصل کر سکیں۔یہ 100 بلین کے قریب 5 سالہ منصوبہ ہے جس میں 30 ہزار سکالرشپس اس سال ہونگے 30 ہزار اگلے سال شامل ہونگے اسی طرح 4 سال کی ڈگری میں یہ شامل ہوتے جائیں گے لیکن میری پوری کوشش ہے کہ ہونہار سکالرشپ کی تعداد سالانہ 50 ہزار تک لے کر جائیں۔میں نے یہ جانے بغیر کے کون سا طالب علم کون سی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے سب کو اسکالرشپس دیں، اگر آپ پنجاب میں ہو اور ہونہار ہو اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہو۔جتنے آج آپکے ماں باپ خوش ہونگے آپ کی چیف منسٹر آپکی ماں مریم نوازشریف اس سے زیادہ خوش ہے۔جب آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو مجھے یقین ہوگیا کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔میں نہ سفارش سنتی ہوں اور نہ کبھی کوئی تعیناتی سفارش پر کرتی ہوں اسی لیے میرے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔ یہ آپ کی امانت ہے اس میں کوئی خیانت نہیں ہوسکتی۔

    پاک جنوبی افریقہ آخری ون ڈے ، اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی واقعات

    مغربی میکسیکو میں طیارہ حادثہ،سات افراد کی موت

    موبائل فون کمپنیوں کی لوٹ مار،عوام نے جاز اور زونگ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

  • داتا دربار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ مافیا بے لگام

    داتا دربار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ مافیا بے لگام

    صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ پر مافیا کا زور بڑھ گیا ہے اور عوام کو غیر قانونی طریقے سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ داتا دربار کے دروازے پر قائم موٹر سائیکل اور گاڑی کی پارکنگ کے ٹھیکیدار اور ان کے عملے نے پارکنگ فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

    داتا دربار پر آنے والے زائرین اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کے لیے اسٹینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ اس موقع پر پارکنگ کے ٹھیکیدار اور ان کے عملہ نے بغیر کسی قانون کے موٹر سائیکل پارک کرنے کے 50 روپے اور گاڑی پارک کرنے کے 100 روپے وصول کرنے شروع کر دیے ہیں۔ یہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی اور زائد ہیں، کیونکہ اکثر زائرین صرف چند منٹوں کے لیے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرتے ہیں اور فوری طور پر دربار پر حاضری یا نماز کے لیے داخل ہو جاتے ہیں۔

    مقامی عوام اور زائرین نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پارکنگ فیس کا یہ اضافہ غریب عوام اور مزدور طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جو داتا دربار کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اضافی چارجز نہ صرف ان کی جیب پر بوجھ ڈال رہے ہیں بلکہ ان کا روحانی سفر بھی متاثر ہو رہا ہے۔زائرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ پارکنگ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس غیر قانونی نظام کو ختم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 روپے اور گاڑی کی پارکنگ فیس 20 سے 30 روپے تک محدود کی جائے، تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔پارکنگ مافیا کی کارروائیوں نے ایک بار پھر حکومت کی غفلت کو عیاں کر دیا ہے، اور عوام نے اس معاملے پر فوری قانونی کارروائی کی توقع ظاہر کی ہے۔

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

    سیاہ فام کو پرواز سے اتارنے کا مقدمہ،ایئرلائن نے تصفیہ کر لیا

    13 سال بعد گھر آیا تو والدہ سجدے میں تھیں،شامی نوجوان کی کہانی

  • مبینہ کک بیکس لینے کا کیس ،پرویز الہیٰ طلب،ملزمان پر فردجرم عائد

    مبینہ کک بیکس لینے کا کیس ،پرویز الہیٰ طلب،ملزمان پر فردجرم عائد

    لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے

    احتساب عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الٰہی کے علاوہ موجود دیگر ملزمان پر کک بیکس کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی۔ تاہم، چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری 2024 کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں شریک تمام ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ملزمان میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی شامل ہیں، جن پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ان تمام ملزمان کو 7 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ یہ ریفرنس نیب کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کک بیکس حاصل کیے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

    خالد سومرو قتل کیس،فیصلہ آ گیا،ملزمان کو عمر قید کی سزا

    کرم میں قیام امن اولین ترجیح ،محسن نقوی اور گنڈا پور ملاقات میں اتفاق

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم
    سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے،ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سکولو ں کے سامنے بچوں کیلئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم
    سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم،شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
    بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم دیا۔ صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قراردیا گیا،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی کی جائے گی۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے اوربائیک سوار کے لئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولو ں کے سامنے بچوں کے لئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا اور شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم اور ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں کنٹرول ریٹ پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانے پرانتظامیہ کو شاباش دی۔ میانوالی میں چوراہوں پر یاد گاریں،واٹر فال، خوبصورت ماڈل بنانے اور پارکس کی بیوٹی فکیشن پر بھی انتظامیہ کوشاباش ملی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے۔ کسی شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر نہ آئیں،پیچ ورک سے گڑھے پُر کئے جائیں۔سڑکوں پر سائن بورڈ واضح نظر آنے چاہئیں اور نئے سائن بورڈ بھی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو پنجاب میں کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں۔ ہرشہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تمام شہروں کے لئے سیوریج او رسینی ٹیشن کا جامع پلان لے کرآرہے ہیں۔ تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پبلک پارکس میں گھاس اگائیں مٹی نظر نہ آئے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظار کئے بغیر میسر وسائل سے صفائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں،بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل ہونا چاہیے۔ اوور ہیڈ بریج کے نیچے گرین بیلٹ بنائیں، منشیات کے عادی افراد نظر نہ آئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی ایچ کیو سرگودھا کے بارے میں عوامی شکایات پر نا پسندیدگی اظہار کیا اور فوری ازالے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے او ربہتری نہ آنے پر سخت ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیلا روس کے صدر کی آمد پر مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے ”کے پی آئیز“ کا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، خوشاب، بھکر او رمیانوالی کے ڈپٹی کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صفائی،ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔ میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں او رشہروں کی بیوٹی فکیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ مین ہول کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئی ز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز کو گلی محلوں کی صفائی اور دیگر عوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی

  • زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ کسان بھائیوں کومحنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں –

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں،کسان کی ترقی اور آسانی کے لئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو میکا ئیز کر رہی ہے -کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈکا اجرا کیا ہے – کا شکاروں کوپیداواری قرضے دئیے جا رہے ہیں۔ کاشتکار،کسان کارڈ سے اربوں روپے کےکھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکاہے۔زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں-کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں – زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ زراعت، مویشی بانی، اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردگرفتار

    صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد عمر گرفتار ،دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 118 کارروائیاں کیں، جن میں 118 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 16 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں طفیل ۔صدیق ۔ابراہیم ۔عمر ۔عبدالرشید ۔امام حسین ۔وقار ۔عدنان وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج داعش اور دیگر تنظیموں سے ہے انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ۔بہاولپور ۔منڈی بہاؤالدین ۔میاں والی ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔رحیم یار خان ۔چنیوٹ ۔وہاڑی ۔راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 1293 گرام، ڈیٹونیٹرز 3، سیفٹی فیوز وائر 12 فٹ، ائی ای ڈی بم 1 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 75، میگزین .57500 روپے نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

    ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے لاہور اور دیگر شہروں میں اہم عمارتوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 15 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 4480 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 144842 افراد کو چیک کیا گیا، 431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 402 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 323 بازیابیاں کی گئیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،

    فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، عظمیٰ بخاری

    سول نافرمانی تحریک عمران خان جب حکم دیں گے،شروع ہو گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    شہدا کا قرض ادا کرنا چاہتے تو نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جائے،سحر کامران

  • فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، عظمیٰ بخاری

    فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہوزیر اعلی پنجاب آٹھ دن چائنہ کے سرکاری دورے پر تھی، یہ پہلی وزیر اعلی تھی جن کو ہیڈ آف اسٹیٹ کا وہاں پر پروٹوکول اور مرتبہ ملا،

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا کے ٹائیگرز تلملا رہے تھے، یہ لوگ جن لوگوں کے ساتھ تصویریں کھنچوا کر خوش ہوتے تھے وہ ان ملاقاتوں میں انٹر پریٹر تھے، وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرکاری تھا لیکن مسلم لیگ ن کو ایک پارٹی کے طور پر ہائی لائیٹ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایگری کلچر پر فوکس کیا ہوا ہے، ان کی کوشش ہے کہ ہمارے کسانوں کے پاس بھی وہی آلات ہونے چاہیے جو دنیا استعمال کررہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کو کہا کہ وہ پنجاب میں آکر اپنے پلانٹس لگائیں، اے آئی فورس کا ڈیلی گیشن ایک سے ڈیڑھ مہینے میں لاہور آئے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا تھا، نواز شریف کینسر ہسپتال میں کینسر کے علاج کے حوالے سے کیمو تھریپی چائنا میں بغیر تکلیف کے کی جاتی ہے اس کو یہاں لگایا جائے گا،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کو جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانےکا اب کام شروع ہوگا،پنجاب کی سڑکوں پر کچھ ماہ میں چارجنگ اسٹیشن بنتے نظر آئیں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کو سیف اور پروگریسو صوبہ بنانے کا جو عہد کیا ہے اس پر تیزی سے کام ہورہا ہے،چین کی پارٹی کے وائس چیئرمین نے مریم نواز کے متعلق کہا میں آپ میں ایک بڑی لیڈر دیکھ رہا ہوں،آپ آنے والے وقت میں پاکستان کی بڑی لیڈر ثابت ہونگی،

    ایک لاکھ 90ہزار مجھے تنخواہ ملتی اس میں اگر کوئی نارمل زندگی گزار سکتا ہے تو بتائیں۔ عظمیٰ بخاری
    اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافے کے سوال پر عظمٰی بخاری نے کہا کہ ایک لاکھ 90ہزار مجھے تنخواہ ملتی ہے اس میں اگر کوئی نارمل زندگی گزار سکتا ہے تو بتائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی تنخواہ نہیں لیتیں۔2019 میں ایم پی ایز کی تنخواہ بڑھی تھی، اس وقت وزیروں کی نہیں بڑھی تھی، اگر فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، ثمرات لوگوں تک پہنچیں گے،ہم جتنا کام کرتے ہیں اور اگر ریزن ایبل تنخواہ ہو تو کوئی بری بات نہیں.

    سول نافرمانی تحریک عمران خان جب حکم دیں گے،شروع ہو گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

  • سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں ایک اہم کارروائی کے دوران سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی ہیں۔

    وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ سوہاوہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق یہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی تھیں اور انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی اور چوری کی گئی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے یہ بھی کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے اس نوعیت کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

    یہ کارروائی عوامی صحت کے نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جارہی ہے۔ وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ حکومت عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے اور سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کر رہی ہے۔

    ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک

    شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

  • شہباز شریف،حمزہ کیخلاف رمضان شوگر مل کیس،سماعت  ملتوی

    شہباز شریف،حمزہ کیخلاف رمضان شوگر مل کیس،سماعت ملتوی

    لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت میں اس مقدمے کی سماعت اس وقت نہیں ہو سکی جب عدالت کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیس کی کارروائی روک دی گئی۔مقدمے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے رمضان شوگر مل کے ذریعے غیر قانونی طور پر فوائد حاصل کیے۔ تاہم، حمزہ شہباز اس سماعت میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے ان کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

    یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے رمضان شوگر مل ریفرنس کے کیس کو اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس مقدمے میں دونوں رہنماؤں کے خلاف مختلف نوعیت کی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 23 دسمبر 2024 کو ہوگی۔