Baaghi TV

Tag: لاہور

  • صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی

    صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی

    لاہور : صرف لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سوا تین ارب کی اراضی واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوا تین ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے، پیکو روڈ بادامی باغ پر 27 کنال اراضی پر انڈسٹریل گودام تعمیر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے زمین پر قبضہپ کیا گیا تھا اور سنہ 2012 میں اراضی پر انڈسٹریل گودام کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 27 کنال اراضی کی قیمت تقریباً دو ارب ستر کروڑ روپے ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے مال روڈ دیال سنگھ مینشن پر دو پانچ پانچ مرکے کی دکانیں بھی واگزار کرالی گئی ہیں، جن کی مالیت تقریباً چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔

  • لاہور میں کل کیا ہونے جارہا ہے:رپورٹ جاری کردی گئی:لوگ بھی ڈر گئے

    لاہور میں کل کیا ہونے جارہا ہے:رپورٹ جاری کردی گئی:لوگ بھی ڈر گئے

    لاہور: لاہور میں کل کیا ہونے جارہا ہے:رپورٹ جاری کردی گئی:لوگ بھی ڈر گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں بادلوں کا راج برقرار، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے امکانات ہیں۔

    دن بھر شہر لاہور کو بادلوں نے اپنی آغوش میں لیے رکھا ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت 14 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور میں اچھی بارش ہوگی، بارش برسنے کے امکانات 85 فیصد ہیں جبکہ ہفتے کے روز بھی بارش کے امکانات 80 فیصد سے زائد ہیں۔

    ہوائیں چلنے سے لاہور کی فضا سے گرد کے بادل چھٹ گئے، ایئر کوالٹی انڈکس 100 رہا جبکہ درجہ حرارت کم ہونے اور نمی بڑھنے سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند بھی پڑی۔

    رواں ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد لاہور ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آسکتا ہے، اتوار کے روز سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ موجودہ سسٹم جنوری کے آخری ہفتے تک رہنے کا امکان ہے بعد ازاں موسم بدلنا شروع ہوجائے گا۔

  • برٹش ایئرویز کا  لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    لاہور:برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق برٹش ایئرویزلاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد 27 فروری 2022 سے لاہور، پاکستان سے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے لاہور سے ہیتھرو روٹ کی بکنگ بند کر دی ہے اور اس کی ویب سائٹ میں فروری 2022 کے بعد کی کوئی بکنگ نہیں دکھائی دے رہی ۔ ایوی ایشن رپورٹر طاہر عمران میاں نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے

     

    طاہر عمران نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برٹش ایئرویز 16 ماہ بعد لاہور کی پروازیں بند کر دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی فلیگ کیرئیر کے حکام کی جانب سے ہوائی اڈے کا حالیہ دورہ اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم عنصر ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے مرکزی رن وے کی تعمیر کے باعث دیر سے تعطل کا شکار ہے۔ مزید یہ کہ صوبائی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث پروازیں باقاعدگی سے تاخیر کا شکار اور منسوخ ہو رہی ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ برٹش ایئرویزنے اپنی سروسز لاہور کے لیے معطل کردی ہیں

     

     

    طاہر عمران کہتے ہیں کہ یہ چیز پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک پریشان کن چیز ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگریہ حال رہا تو کل کو اور بھی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ایسا فیصلہ کرسکتی ہے

    یاد رہے کہ لاہور کےلیے برٹش ایئرویز نے 14 اکتوبر 2020 کو ہفتے میں چار دن کی پرواز کا شیڈول شروع کیا،

    ہیتھرو سے لاہور بدھ، جمعہ اور اتوار کو آؤٹ باؤنڈ اور پیر، جمعرات اور ہفتہ کو ان باؤنڈ چلتی ہے۔ یہ 214 سیٹ والے B787-8s کا استعمال کرتا ہے، خاص طور پر کم پریمیم روٹس کے لیے اچھا ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور کےلیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کیریئر 27 مارچ کو اسلام آباد کو ہیتھرو سے گیٹوک کے لیے پرواز کرے گا،

    کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں برٹش ایئرویز اور ورجن کی دلچسپی مختلف وجوہات کی بنا پر ہے،جن میں سب سے پہلے تو مضبوط پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیمانڈ، عام طور پر مضبوط فریٹ ڈیمانڈ ہے ،پھر ہی بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اپنی سروسز کی فراہمی پر سوچتی ہیں

  • مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

    مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

    مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں 11 سالہ بچی سے فحش حرکات کرنے والا قاری گرفتار

    11 سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے والا استاد گرفتار کر لیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، ملت پارک پولیس کو درخواست موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا ،مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ،ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاری نور احمد نےاعتراف جرم کر لیا ۔متاثرہ بچی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین کو حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    قبل ازیں بادامی باغ پولیس کی کاروائی 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اور اس کی ننگی ویڈیو بنا کر رقم لینے والا ملزم گرفتارکر لیا- بادامی باغ پولیس نے 15 پر کی گئی کال پر فوری کاروائی عمل میں لائی اور واقعہ میں ملوث ملزم شہباز گرفتار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ویڈیو کی آڑ میں ملزم نے بچے سے 3 لاکھ 50 ہزار رقم بٹور لی

    پولیس کے مطابق بچہ بہن کی شادی کے لیے رکھی ہوئی رقم گھر سے چوری کر کے ملزم کو دیتا رہا باپ کے پوچھنے پر بیٹے نے ساری بات بتا دی بادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے درندوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں محبت و شفقت سے پیش آئیں-

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

  • فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن، فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب کروا لی گئیں

    پولیس نے چاروں بچیوں کو فیکٹری ایریا کے علاقے سے بازیاب کرایا ،پولیس نے بچیوں کو لے کر جانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچیوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی۔ بچیو ں کو بازیاب کرانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ،لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے چار بہنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس نے قاسمہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میں گھریلو ملازمہ ہوں اور گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، کام کے بعد شام واپس گھر پہنچی تو بیٹیاں غایب تھیں، بیٹے گھر میں ٹی وی دیکھ رہے تھے، کافی تلاش کیا لیکن کہیں کوئی سراغ نہ ملا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والی چار بہنوں میں 14 سالہ مباہل، 10 سالہ ماہ نور، 8 سالہ ماہین اور دو سالہ مہراب شامل ہیں، قاسمہ بی بی شوہر سے علیحدگی کے باعث والدین کے ہمراہ رہائش پذیر ہے ،پولیس نے قاسمہ بی بی کے شوہر کی بھی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کو شک ہے کہ کہیں بیٹیاں اسکا شوہر نہ لے گیا ہو

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیکٹری ایریا کے علاقے سے 4 بہنوں کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔بچیوں کی جلد بازیابی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

  • راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے-

    دوسری جانب سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال محفوظ رہے-

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق سنگین مقدمات میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ہلوکی کاہنہ لے جایا گیا،حویلی پہنچتے ہی زیر حراست ملزمان ساجد اور عبد الرحمن کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-

    اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عبدالرحمن ہلاک جبکہ ساجد شدید زخمی ہو گیا زخمی ملزم ساجد کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان اقدام قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے-

    ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سمیت 10 خطرناک ملزمان کوگرفتار کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں لاہور میں شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا-

    ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا-

    پیشہ ور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،کیا اپنے گناہوں کا اعتراف

    سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں-

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

  • لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

    لاہور:12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اوربرہنہ ویڈیو بنا کر رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

    بادامی باغ پولیس کی کاروائی 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش اور اس کی ننگی ویڈیو بنا کر رقم لینے والا ملزم گرفتارکر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے 15 پر کی گئی کال پر فوری کاروائی عمل میں لائی اور واقعہ میں ملوث ملزم شہباز گرفتار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ویڈیو کی آڑ میں ملزم نے بچے سے 3 لاکھ 50 ہزار رقم بٹور لی-

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    پولیس کے مطابق بچہ بہن کی شادی کے لیے رکھی ہوئی رقم گھر سے چوری کر کے ملزم کو دیتا رہا باپ کے پوچھنے پر بیٹے نے ساری بات بتا دی بادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

    ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والے درندوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں محبت و شفقت سے پیش آئیں-

    قبل ازیں پولیس نے فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار کئے تھے چارسدہ کے تھانہ شبقدر پولیس نے عوامی شکایات پر موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈالنے والے موبائیل فونز دکانداران کے خلاف کامیاب کاروائی کی اور 20افراد گرفتارکر کے 20 کمپیوٹر قبضہ میں لے لئے

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

    ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو شکایت ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر میں موبائیل دکانات والے نوجوان لڑکوں کے موبائل فونز میں فحش ویڈیوز ڈال رہے ہیں جن کی وجہ سے نوجوانان جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور فحاشی کو فروع مل رہی ہے۔اس شکایت پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو فوری کاروائی کا حکم دیا ڈی ایس پی سبزعلی خان نے ہمراہ ایس ایچ او شبقدر انسپکٹر گلشید خان،طاہر خان اے ایس آئی انچارج چوکی بازار کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے20 دکانداران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے20 کمپیوٹر سیٹ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کی گئی ہے۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کو علاقہ میں فحاشی پھیلانے نہیں دیں گے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں ہم فوری کاروائی کریں گے۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    قبل ازیں نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا ،واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

  • 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    لاہور،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہورشہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ائیر کوالٹی انڈکس میں واضح کمی ہوئی ہے اور لاہور 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا-

    محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 159 پر موجود ہے جبکہ گلبرگ مراتب علی روڈ کا علاقہ 380 پوائنٹس کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 136ریکارڈ کیا گیا،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس85ریکارڈ کیا گیا-

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 218 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 185ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 58ریکارڈ کیا گیا، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس109 جبکہ فیصل آباد میں 81ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا-

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں اور کشمیر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں شدید بارشوں سے شیبی علاقے زیر آب آگئے چمن شہر اور مضافات میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم شمالی بلوچستان میں اثردیکھانے لگا پہاڑی علاقوں سے آنےوالے ریلوں کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے –

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    چمن انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں نے سوسے زائد گھروں اور اسکولوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلوں کےباعث آمدورفت معطل ہے ڈپٹی کمشنرجمعہ داد خان مندوخیل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہنگامی صورت حال میں فوری امداد کی فراہمی کیلئے فلڈ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی کہا کہ ہنگامی صورت حال میں فلڈ کنٹرول روم نمبر 0826612288 پر رابطہ کریں-

    حیدر آباد میں شہر اور گردونواح میں بارش ،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اوچ شریف شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے جبکہ جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری اور لیاقت پورشہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے

    وادی زیارت میں رات گئے ہلکی برفباری شروع ہوئی برفباری کے باعث سردی کی جہاں شدت میں اضافہ ہوا وہیں شدید سردی میں گیس کی سپلائی بھی مکمل معطل ہے ادھر فورٹ عباس شہر اور چولستان میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فورٹ عباس بارش گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ہوگی-

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی جاری رہی جبکہ گلستان جوہر،ملیر،اورنگی ٹاون کے بعض علاقوں میں بجلی بند ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 1900 سے زائد میں سے 1825 فیڈرز فعال ہیں 85کے قریب فیڈرز کو حفاظتی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے شاہ فیصل سمیت حب کے بعض علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی گئی-

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

  • بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

    بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے روٹین ویکسینیشن سنٹرز اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی تفصیلات جاری کر دیں.

    لاہور شہر میں 32 ویکسینیشن سنٹرز ہیں. تحصیل سٹی کے ویکسینیشن سنٹرز سپورٹس کمپلیکس آزادی چوک، پائلٹ سکول وحدت روڈ،میو ہسپتال،گنگارام ہسپتال،پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس،گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال،گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال، سائرہ معراج ہسپتال بیگم کوٹ،سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول شاہدرہ،مزار داتا گنج بخش، انڈس ہسپتال سبزہ زار، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، مزنگ ہسپتال، سوامی نگر ہسپتال میں سنٹرز قائم کئے ہیں.

    تحصیل ماڈل ٹاؤن کے ویکسینیشن سنٹرز سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، شیخ زیدہسپتال، یونایئٹڈ کرسچن ہسپتال لبرٹی چوک،انڈس ہسپتال کاہنہ، ریلوے کیرن ہسپتال، ریلوے ہسپتال مغل پورہ، پائلٹ سکول وحدت روڈ ہیں.

    تحصیل کینٹ کے ویکسینیشن سنٹرز پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ،ریلوے ڈسپنسری والٹن روڈ لاہور،میاں میر ہسپتال،فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال ڈی ایچ اے، نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے ہیں.

    تحصیل شالیمار کے ویکسینیشن سنٹرز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نزد صحافی کالونی،انڈس ہسپتال مناواں جی ٹی روڈ لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گڑھی شاہو لاہور اور غازی آباد ہسپتال شالیمار ہیں.

    تحصیل رائیونڈ کے ویکسینیشن سنٹرز یونیورسٹی آف لاہور رائیونڈ لاہور، فیملی ہسپتال، انڈس ہسپتال رائیونڈ، بحریہ آرچرڈ ہسپتال رائیونڈ روڈ، گورنمنٹ ڈسپنسری لالہ زار. سنٹرل پارک میڈیکل کالج، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال بحریہ ٹاؤن موجود ہیں.

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہری ان سنٹرز میں روٹین ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں.سوشل میڈیا پر بھی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے. عوام الناس اپنے قریبی سنٹرز میں جا کر روٹین ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوا سکتے ہیں.ایسے افراد جن کی عمر 30 سال سے زیادہ ہیں، وہ بھی لگوا سکتے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہریوں کو اومی کرون سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی اور ماسک کا استعمال ، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کیں.

    لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 39 نئے کیسز سامنے آگئے- محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد لاہور میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے، اومی کرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومی کرون پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے دوسری جانب پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وبا:پاکستان میں 2 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد33 ہزار648 ہوگئی بلوچستان میں کوروناسے جاں بحق افراد کی تعداد365ہوگئی ہے-

    سابق وزیراعظم کے بیٹے کو کرونا ہو گیا

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے 6 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کئے گئےکوئٹہ میں کورونا کی پھیلنے کی شرح1.05فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ
    24گھنٹے میں بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 1.72فیصدرپورٹ کی گئی اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد33ہز243ہوگئی ہے-

    جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اٹلی میں 68 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسپین میں 93ہزار زائد کورونا کیسز فرانس میں 67ہزار سے زائد کورونا کیسز ، برطانیہ میں ایک لاکھ 57ہزار سے زائد کورونا کیسزاور امریکا میں 4لاکھ ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    لاہور
  • لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی :مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، گوادر اور گردو نواح میں 7 گھنٹے تک بارش جاری رہی، جس سے گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    جڑانوالہ اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تو میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

    پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

    جب کہ کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پرآ گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلبرگ 380 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے۔

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ