ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان صفدر شاہین کی میٹرک کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی : سابق سول جج اور سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ کے خلاف میٹرک کا جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے رفاقت علی ولد محمد اسماعیل نے ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور سے موصول ہونے والے لیٹر نمبر کی روشنی میں مقدمہ کا اندراج جس میں ربورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ سے میٹرک کا سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ مذکورہ خط کے ساتھ منسلک ہے۔
مذکورہ خط کی تعمیل میں معزز وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے یکم دسمبر 2021 کو فوجداری مقدمہ یو ایس 420 ، 468 اور 471 کے اندراج کا حکم جاری کیا ہے، جسے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل ایکٹ 1973 کے سیکشن 58 کے ساتھ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے خط نمبر 18802 مورخہ 27.10.2021 کی روشنی میں پولیس سٹیشن سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مورخہ 27-11-2021 کو خط نمبر4325 جی -اے 4 بی مورخہ 19-11-2021 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ سے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور کو موصول ہوا اوربورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ کا تصدیقی خط درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مذکورہ خط کی تعمیل میں، معزز وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے 01.12.2021 کو ملزم کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ براہ کرم پاکستان پینل کوڈ کی دفع سیکشن 420 ،468 اور 471 کے تحت قانونی پریکٹیشنر کے سیکشن 58 اور بار کونسل ایکٹ 1973 کے تحت محمد صفدر شاہین ولد محمد حسین قادری تحصیل و ڈسٹرکٹ نارووال کے خلاف مذکورہ تنا ظر میں فوجداری مقدمہ درج کیا جائے اور ایف آئی آر کی کاپی دفتری ریکارڈ کے لیے بھیجی جائے-
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم افضل گرفتار کر لیا گیا،سی آئی اے پولیس نے ملزم افضل کو گرفتار کیا افضل کے انکشاف پر 2 اہم کردار ساجد گرما اور محسن سامنے آئے ،افضل نے بتایا شوٹرز کو اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5مشتبہ افراد زیرحراست ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں ہوئیں واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزمان کے بہت قریب ہیں،جلد ہی مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا،
بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قریب ہیں، دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کا جائے وقوعہ کے قریب پچاس میٹر کے فاصلے پر لگا ہوا کیمرہ خراب نکلا جس کی وجہ سے اس قریبی کیمرے سے ملزمان کی فوٹیج نہ مل سکی، ملزمان کی تصاویر پولیس نے نادرا کو بھجوا دی ہیں اور پولیس کو توقع ہے کہ نادرا سے ملزمان کا ڈیٹا مل جائے گا
بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
پولیس نے تین اسلحہ ڈیلروں کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے، دوسری جانب بلال یاسین کا میو ہسپتال لاہور کے سرجیکل آئی سی یو میں علاج جاری ہے ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں گورننس کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایم پی اے تک محفوظ نہیں،بغیر وجہ کے بلال یاسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،حکومت کو صرف مخالفین کے خلاف انتقام کی فکر ہے،
ن لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ میاں اکرم سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، دوست کے ساتھ باہر کھڑا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میں شدید مضروب ہوگیا، میاں وحید مجھے اسپتال لے کر پہنچے ملزمان کے حلیے کے حوالے سے بلال یاسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں
واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔
بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو شیخ رشید نے دیا پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں سیاسی اموراورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا-راولپنڈی تحریک انصاف کا قلعہ ہے راولپنڈی شہر کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔سیاست میں رواداری ، برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں۔شرافت،شفافیت اوردیانت کے اصولوں پرچلتے ہیں۔نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا-الزامات لگانا اوردشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں۔ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے-صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔ منفی رویے اور انتشار کی سیاست ملک کی یکجہتی اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی-23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جا رہا ہے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی-
لاہور:ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگوں کو سبز نمبرپلیٹ لگا کرگھومنے اور پھر لوگوں پر رعب جمانے کا بڑا شوق ہے ، ایسے ہی ایک نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا،
اطلاعات کے مطابق شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا،
سی ٹی او لاہور کی طرف سے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال کرنے پر وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا،
سی ٹی او لاہور کے ترجمان کی طرف سے مزید تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال نامی ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
ادھر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں،
اسلام آباد:پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔
موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے عوام کو ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کواحتیاطی تدابیر اخیتار کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹ استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔محکمہ مو سمیات نے 2 جنوری سے 6 جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللّٰہ، نو کنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی، چمن میں شدید برف باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے دوران سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی،بے راہ روی بھی بڑھتی جارہی ہے لیکن پاکیزہ رشتوں کی طرف سے اگر اس قسم کی حرکت ہوتو پھرمعاشروں کے وجود کو قائم نہیں رکھا جاسکتا، شاید یہی وجہ ہے کہ اب معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ حقیقی رشتوں پر بھی اعتبار نہیں رہا، لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، درندہ صفت باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں درندہ صفت باپ عبدالمنان نے بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاحال ملزم فرار ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
اگریہ سچ ہے تو پھرانسانیت کے شرم وحیا کا بھی پھراختتام ہونےجارہا ہے اور اگریہ جھوٹ ہے توپھراس قسم کے واقعات کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب ہونا چاہیے ،
یہ اس لیے کہ اکثرایسے واقعات میں بیوی کی جب اپنے خاوند سے نہیں بنتی تو وہ بیٹیوں کو استعمال کرکے ایسے الزام دھرتی ہیںکہ جس پرالزام لگ جائے تو اس کی دنیا بھی تباہ ہوجاتی ہے اورپھرایسا انسان کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہتا
لاہور: بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز،اطلاعات کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے، 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی اومیکرون وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، آبادی میں اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے شہری زیادہ احتیاط کریں۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔
کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ملک میں اومیکرون ویرینٹ کے بعد ایک بار پھر کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 556 کیسز سامنے آئے جب کہ کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔
لاہور:لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے 🤲🏼
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے، سب سے دعا کی اپیل ہے۔
لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ان کی حالت کچھ اچھی نہیں بتائی جارہی ،تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے بار بار تسلیاں دی جارہی ہیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔
سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
لاہور:ن لیگ کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ:ہسپتال منتقل ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔ان کی حالت کچھ اچھی نہیں بتائی جارہی ،تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے بار بار تسلیاں دی جارہی ہیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔
سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر 2نقاب پوش حملہ آوروں نےفائرنگ کی جس سے دوگولیاں بلال یاسین کے پیٹ اور ایک ٹانگ پر لگی، حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل
لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2021 کی بہترین کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ونگ کی رواں سال کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا، انویسٹی گیشن پولیس نے رواں سال 98 ہزار 2 سو 64 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے۔ رواں سال خطرناک ملزمان سمیت کل ایک لاکھ 33 ہزار 690 ملزمان گرفتار کیے گئے ،انویسٹی گیشن پولیس نے کل ایک ارب 75 کروڑ 89 لاکھ 75ہزار 570 روپے مالیت کی برآمدگی کی، 637 گینگز کے 1624 ممبران گرفتار کر کے 50 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار 369 روپے مالیت کی برآمدگی ہوئی،
قتل کے 432 جبکہ اندھے قتل کے 28ملزمان گرفتار،چالان عدالتوں میں پیش ہوئے ،اے کیٹگری کے 816،بی کیٹگری کے 5454 اور 333 عدالتی اشتہاری گرفتار کئے گئے، رواں سال چوری اور چھینی گئی 60 کاریں اور 168 دیگر وہیکلز برآمد کی گئیں، چوری کی گئی 4061 اور چھینی گئی 222 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،
خواتین کے اغواء کے 680 مقدمات میں 93 خواتین بازیاب کروائی گئیں 587 مقدمات خارج ہوئے، مغویان کے233 مقدمات میں 74مغوی بازیاب جبکہ 159مقدمات خارج ہوئے، منشیات کے9108 مقدمات میں کل 9252 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،اسلحہ کے 6196 مقدمات میں کل 6223 ملزمان گرفتار کیے گئے،کائیٹ فلائنگ کے 10522 مقدمات میں 10634 ملزمان گرفتارکئے گئے ہیلپ لائن1787 کی 2600 درخواستوں میں سے 2434 یکسو جبکہ 166 زیر تفتیش ہیں، وزیر اعظم پورٹل سے کل 8148 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 7828 یکسوجبکہ 320 زیر تفتیش ہیں
لاہور کے مختلف علاقوں میں انویسٹی گیشن افسران نے49 کھلی کچہریاں منعقد کیں،غفلت، لاپرواہی اور اختیارات سے تجاوز پر 5468 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے،الزامات ثابت ہونے پر 185 افسران و اہلکاروں کوسخت سزائیں دی گئیں رواں سال کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 778 افسران میں 5 کروڑ 35 لاکھ 57 ہزار250روپے تقسیم کیے گئے،ونگ میں تفتیشی افسران اور گاڑیوں کی کمی کو پورا کر کے انویسٹی گیشن ونگ کومزید فعال بنایا جا رہا ہے،