Baaghi TV

Tag: لاہور

  • وزیرداخلہ   کی جامعہ اشر فیہ آمد، مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات

    وزیرداخلہ کی جامعہ اشر فیہ آمد، مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے دینی مدارس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ دینی مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ مدارس کے مسائل کو مثبت انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہم بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مولانا فضل رحیم اشرفی نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر مدارس کو محکمہ تعلیم کے تحت ہونا چاہیے تاکہ ان کے معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت دینی مدارس کے حوالے سے مثبت اقدامات کرے گی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے لیے دعا کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم کا فیصلہ

    پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی معاشی ویژن ،پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ”کاروبار کارڈ“ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا

    میڈیم کاروبار کے لئے”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“پر اتفاقِ کر لیا گیا،بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک لون دیا جائے گا ،”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم“کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز بھی سامنے آئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا،تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا، منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا،قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا ،”چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم ”کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا ،کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا لون مل سکے گا،پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے-

  • نومئی جلاؤ گھیراؤ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں‌توسیع

    نومئی جلاؤ گھیراؤ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں‌توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جے آئی ٹی نے اسد عمر ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی رپورٹ عدالت پیش کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ اسد عمر اور اعظم سواتی پی ٹی آئی لیڈر شپ نومئی کے واقعات میں شامل تھے ، انہوں نے کارکنوں کو نو مئی کے لیے اکسایا ،عدالت نے اسد عمر ،فواد چوہدری ،اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی،جج اے ٹی سی نے کہا کہ بار بار حاضری معافی کی درخواستیں آجاتی ہیں آئندہ قابل قبول نہیں ہوگی اب ضمانتوں پر فیصلہ کرنا ہے مزید وقت نہیں ملے گا .

    عمران خان کی بہنوں نے کارکنان کو اکسایا،عدالت کے استفسار پر تفتیشی کا جواب
    دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آ گئیں اور کہا کہ ڈیرھ سال سے عدالتوں میں آرہے ہیں ادھر ججز تبدیل ہوتے رہے، ہم عدالتوں میں آرہے ہیں مگر ضمانتیں کنفرم نہیں ہوئیں، پہلے تو تفتیش افسران پیش نہیں ہورہے تھے ،آپ ہمیں بتا دیں کیا وجہ ہے کیوں ضمانتیں کنفرم نہیں ہورہی، جج اے ٹی سی نے کہا کہ میں جب ٹرانسفر ہوکر ادھر آیا تو پی ٹی آئی کی 3 سو سے زائد ضمانتیں تھیں ، اب وہ ضمانتوں کی تعداد 170 رہ گئیں ہے بہت سے لوگوں بے گناہ ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں،علیمہ خان نے کہا کہ اگر تفتیش مکمل نہیں کررہے تو پولیس والوں کو سزا دیں، جس پر جج نے کہا کہ میں آخری موقع دے رہا ہوں پولیس آئندہ اپنی تفتیش مکمل کرے آئندہ اس ضمانت میں تاریخ نہیں ہوگی ،علیمہ خان نے کہا کہ چار اکتوبر کو ہم جیل میں تھے ان مقدمات میں بھی نامزد کردیا گیا ،ہم ان مقدمات میں کیسے نامزد ہوئیں ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ کیسے نامزد ہوئیں ہیں،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا .

  • سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

    پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئی-

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا-پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے-فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے-عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے-صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے -صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا-100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا- 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا -بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے- پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں – صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی -سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی-

    فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی -سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا-پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا -فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا-

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    اقلیتی برادری کے لیے سولر پینلز کی تقسیم: وفاقی حکومت کا اہم اقدام

    ے سندھ کی عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حوالہ سے خوشخبری

    200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے

    500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں

  • نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین کی شادی کی تیاریاں

    نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین کی شادی کی تیاریاں

    صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز اس ماہ کے اختتام تک رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اس شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور فیملی کی جانب سے اس اہم موقع پر بڑی محنت کی جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال حافظ زید حسین نواز کی دلہن کا نام سامنے نہیں آیا ہے، تاہم مختلف ذرائع کے مطابق، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 دسمبر کو مہندی اور ڈھولک کی رنگین تقریب سے ہو گا۔ اس شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں شریف فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    حافظ زید حسین نواز 2019 میں اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے اپنی ختم القرآن کی تقریب کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس نے لوگوں کی بڑی توجہ حاصل کی تھی۔ اب وہ ایک اور خوشی کے موقع پر فیملی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشی کا باعث ہیں۔شادی کے اس اہم موقع پر نواز شریف کے خاندان کے لیے ایک اور یادگار لمحہ آنے والا ہے، جسے وہ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • مارکیٹس کا وقت دس بجے تک کرنے پر عدالت کا اظہار ناراضگی

    مارکیٹس کا وقت دس بجے تک کرنے پر عدالت کا اظہار ناراضگی

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے مارکیٹس کا وقت دس بجے کرنے پر اظہار ناراضگی کیا ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ عدالت میں رپورٹ جمع کروائے بغیر وقت کیسے تبدیل ہوگیا ،جس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ میں اس پر ابھی رپورٹ لے لیتا ہوں کہ کس بنا پر یہ کیا گیا،آج لاہور میں سورج ایسے ہی چمک رہا ہے جیسے اسلام آباد میں چمکتا ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا یہ نا ہو کہ سموگ واپس آجائے ،  یہاں بہت سے پریشر گروپ اور مافیاز ہیں ،مارکیٹس کا وقت تبدیل کرنے کا عمل بھی ایسا ہی لگتا ہے،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا مجھے پتہ چلا ہے اس معاملے پر فوری دیکھ لیتے ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ افسران کوسمجھنا ہوگا کہ سموگ بہت اہم معاملہ ہے

    عدالت نے ایل ڈی اے کو سڑکوں پر ریڑھی لگانے والوں کے حوالے سے پالیسی لانے کی ہدایت کردی .عدالت نے کہا کہ سڑکوں پر ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے،ریڑھیوں کے لیے الگ سے جگہ مختص ہونی چاہیے ،وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالت کا مقصد غریب ریڑھیوں والوں کو تنگ کرنے نہیں بلکہ انکے لیے سہولت پیدا کرنا ہے ،ہر چھ ماہ بعد گاڑیوں کی فٹنس انسپکشن کے لیے پوائنٹس مقرر کررہے ہیں ،عدالت نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد گاڑیوں پر ٹیگ لگایا جائے، سیف سٹی کیمروں سے گاڑی گزرے تو علم ہو جائے کہ اس کی فٹنس سرٹیفکیٹ کا ٹیگ لگا یا نہیں ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ کام سیف سٹی اتھارٹی کرسکتی ہے

    عدالت نے کہا کہ موٹر سائیکل اور چھوٹے لوڈرز کو آپ نے خاص طور پر چیک کرنا ہے ، موٹر سائیکل اور چھوٹے لوڈرز مین وجہ بنتے ہیں آلودگی کی، رنگ روڑ کے اطراف میں اتوار کے روز کوڑا کرکٹ جلایا جاتا ہے ،ان پالیسیوں اور اقدامات کو آگے لیکر چلنا ہے ،عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • مغلپورہ میں 7  سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    مغلپورہ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: مغل پورہ میں پولیس نے 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے 15 پر آنے والی کال پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچی سے زیادتی کے ملزم طیب کو موقع پر گرفتار کرلیا،ملزم بچی کا کزن ہے جس نے معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ زناکاری کرنے والے کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ یہ حکم جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

    عدالت کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ملزمان، جن میں عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں، جیل ٹرائل کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ملزمان کی عدم حاضری کے سبب ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام ملزمان کو 19 دسمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ یہ کیس جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے درج کیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور حملوں کی قیادت کی تھی، جس میں ملکی اداروں کی عمارتوں اور اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

    پنجاب کے دیگر شہروں کھاریاں ،گجرات، دینہ ،جہلم،میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی، مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا

  • جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری

    جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے

    محکمہ داخلہ نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری کر دیے،قیدیوں کی عزیز و اقارب اور لیگل کونسل سے ملاقات جیل قواعد کے مطابق ہو گی،جیل اسیران سے ملاقات کا شیڈول مین گیٹ اور انتظار گاہ میں آویزاں ہوگا،آئی جی جیل، ڈی آئی جی ریجن، متعلقہ جیل اور محکمہ داخلہ کا ٹال فری نمبر 1124 واضح درج ہو تاکہ دشواری کی صورت میں ملاقاتی رابطہ کرسکے،مین گیٹ پر ملاقاتیوں کی جامع تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ ہوگی،خواتین ملاقاتیوں کی تلاشی کیلئے لیڈی سٹاف مامور ہوگا،جن اسیران کی ملاقات بوجہ جیل جرائم یا حسبِ ضابطہ بند ہو انکی فہرست انتظار گاہ کے دروازے پر آویزاں ہوگی ،انتظار گاہ میں استقبالیہ ڈیسک ہوگا جہاں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بطور انچارج ملاقات راہنمائی کیلئے موجود ہوگا

    اسیران سے ملاقات کیلئے پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کو مدنظر رکھا جائے گا،صرف ملاقات کے دن پر اور اصل شناختی کارڈ کے حامل افراد ہی جیل اسیران سے ملاقات کر سکیں گے،ہر ملاقاتی کی مکمل تفصیل پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم یا رجسٹر میں درج کی جائے گی،ملاقات کے حوالے سے شکایات کا اندراج متعلقہ رجسٹر میں کیا جائیگا اور جیل سپرنٹنڈنٹ شکایت کا ازالہ کریں گے،نوعمر قیدیوں کی ملاقات صرف خونی رشتہ اور خواتین قیدیوں کی ملاقات خونی رشتہ اور شوہر سے کروائی جائے گی،سکیورٹی کے پیش نظر سزائے موت اسیران، خطرناک اسیران، پنشمنٹ بلاک میں بند اسیران کی ملاقات علیحدہ دنوں میں ہوگی،نوعمر، خواتین اور مخالف گروپ کے اسیران کی ملاقات بھی علیحدہ دنوں میں کروائی جائے گی،سپرنٹنڈنٹ جیل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو دن میں کم از کم ایک بار ملاقات شیڈ کا دورہ کریں گے تاکہ تمام امور حسب ضابطہ طے پائیں،متعلقہ بارک انچارج ملاقات کرنے والے اسیران کا اندراج بارک میں رکھے گئے موومنٹ رجسٹر میں لازمی کریں گے ،ملاقاتیوں اور اسیران کو اپنی باری پر گروپ نمبر کے اعتبار سے ملاقات شیڈ میں داخل کیا جائے گا،مقررہ وقت پورا ہونے پر گھنٹی بجائی جائے گی اور ملاقاتی و اسیران بعد از تلاشی اپنے الگ راستوں سے شیڈ سے باہر آئیں گے ،انچارج ملاقات یقینی بنائیں گے کہ دوران ملاقات کوئی ممنوعہ شے جیل کے اندر نہ جانے پائے،جس جیل میں مین گیٹ اور انتظار گاہ میں زیادہ فاصلہ ہو وہاں بزرگ اور معذور ملاقاتیوں کیلئے مناسب کنوینس کا بندوست کیا جائے،ملاقاتی اسیران کو جیل قواعد کے مطابق جو سامان دے سکتے ہیں اسکی فہرست انتظار گاہ کے مرکزی دروازے پر آویزاں ہوگی،قیدیوں کو دیے جانے والے سامان کی مکمل تلاشی کے بعد اسکا وزن، تعداد و مقدار درج کی جائیگی ،سامان تحریر کرنے والے وارڈر کا نام سلپ پر لکھا جائے گا تاکہ زمہ داری کا تعین ہوسکے ،انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ وارڈر جمع شدہ سامان کو بعد از سکیننگ متعلقہ قیدی کے حوالے کریں گے،سامان حوالے کرتے ہوئے وزن، مقدار اور تعداد بارے سلپ سے تصدیق ہوگی اور قیدی کا نشان انگوٹھا لگایا جائے گا،ملاقات شیڈ اور اور ویٹنگ شیڈ میں صفائی ستھرائی، واش روم، پانی، پنکھے اور بنچز کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے ،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات بارے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک