Baaghi TV

Tag: لاہور

  • پاکستان میں دیوالی کی تقریبات،ہندو برادری شریک،وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان میں دیوالی کی تقریبات،ہندو برادری شریک،وزیراعظم کا پیغام

    پاکستان میں دیوالی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ ہندو برادری نے اس موقع پر اپنے گھروں کو دیوں اور رنگولی سے سجایا ہے۔ کراچی، لاہور، اور حیدرآباد جیسے شہروں میں دیوالی کی تقریب میں خصوصی عبادات اور روایتی مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

    مقامی ہندو رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیوالی صرف روشنیوں کا تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام بھی ہے۔ اس سال، مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں جن میں ثقافتی پروگرام، موسیقی اور رقص شامل ہیں۔حکومت نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہونے کا پیغام دیا ہے اور اس تہوار کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا ہے ،لاہور اور کراچی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریبات منعقد کی گئی جہاں شرکا نے پلھجڑیاں چلا کر خوشی کا اظہار کیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب ہوئی، جس میں شرکا نے مل کر کیک کاٹا اور تقریب میں شریک ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی،دیوالی کی تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سونیا عاشر بھی شریک ہوئیں،لاہور میں ہونے والی دیوالی کی اس تقریب میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے، جہاں ہر شہری کو احترام دیا جاتا ہے۔

    شہر قائد کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت دیوالی کی مناسبت سے تقریب دوران کیک کاٹا گیا،ہندو کونسل کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے رنگارنگ میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے تقریب کے شرکا کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔

    دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کرمثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،وزیراعظم
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک،روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے. دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں. پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے. اس موقع پر، میں پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکسان ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک.

    دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، بلاول
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے ہندو اور شیڈولڈ کاسٹس برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روشنیوں کا تہوار اتحاد، امن اور مسرت جیسے آفاقی اقدار کی علامت ہے. دیوالی اندھیروں پر روشنی کی فتح کا جشن ہے. پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا.دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے،

    دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔ شازیہ مری
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہاہے،پیپلز پارٹی ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور رواداری کی ضامن ہے،دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔

    دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔وفاقی وزیر نجکاری
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی بھرپور خوشیاں مبارک ہوں۔ استحکام پاکستان پارٹی تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتیں یکساں حقوق کی حامل ہیں اور بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں۔ دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔ ملکی ترقی اور اہم شعبوں میں ہندو برادری اور اقلیتوں کی نمایاں کارکردگی لائق تحسین ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا مینارٹی ونگ بھی دیوالی کا تہوار بھرپور طریقے سے منائے گا۔

    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،دیوالی روشنیوں کا تہوار ، امن، خوشحالی اور خوشی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان میں دیوالی کی خوشیاں منانا مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی عکاس ہے، دیوالی تاریکی پر روشنی کی فتح، برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہےپاکستان میں دیوالی کا تہوار منانا ہمارے ثقافتی تنوع کی علامت ہے،آئین ِ پاکستان تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے

    تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے

    لاہور:کیولری گراؤنڈ میں 10دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھےاور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

    پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے، کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    دوسری جانب لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزم شاہد کا اپنے ماموں کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور اسی تکرار پر ملزم نے چھری سے اپنے ماموں سلیم اور ممانی عفت پر حملہ کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ شمائلہ بیچ بچاؤ کرانےکے لیے آگے بڑھی تو ملزم نے اس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے حفیظ اور بیٹی مسفیر کو بھی چھری کے وار کرکے زخمی کردیاپانچوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چھری بھی برآمد کر لی۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

  • وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو ”جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو“ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور ”جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو“ کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

    دوسری جانب وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ایک ایسا خواب پورا ہونے جا رہا جو میری اور نوازشریف کی سب سے بڑی خواہش تھی، آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے،الحمدللہ آج ہم سب مل کر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے، پنجاب نے اپنے وسائل کے دروازے باقی صوبوں کیلئے کھولے ہوئے ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو انکارنہیں کیا جائے گا،یہ کینسرہسپتال صرف پنجاب کی عوام کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے،قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جس وجود دوسروں کے لئیے فائدہ مند ہو، میری والد اس مرض کا شکار ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں،کینسرکا علاج انتہائی مہنگاعلاج ہے، لوگ اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں پھر بھی اس بیماری کا علاج نہیں ہو پاتا،لوگ پوچھتے ہیں عوام کا پیسہ ہے اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا، میں پوچھنا چاہتی ہوں پیسا بھی ہر حکومت کے پاس ہوتا تو کیوں نہیں لگاتے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔ ہوٹلز بھی بنیں گے، حکومت کی پہلی سہولت ہو گی جس میں لوگ چاروں صوبوں سے آئیں گے،نجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا،اگر عوام کینسر سے مر رہی ہو اور حکومت کے پاس علاج نہ ہوتو پیسہ کسی کام کا نہیں، میرا روز اس راستے سے گزر ہوتا ہے کیوں کے میرے دفتر کے راستے میں ہے، نوازشریف صاحب آتے جاتے اس جگہ کی طرف دیکھتے ہیں میرے بھی رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں،بہت بڑا ہسپتال ہے 3 سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا، پہلے فیز میں ہسپتال کام شروع کردے گا جو مجھے ایک سال کے اندر اندر چاہیے ،میں عوام سےوعدہ کر کے جا رہی ہوں کے ایک سال کے اندر یہ ہسپتال تیار ہوگا ،

  • آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

    آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر

    لاہور: آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے-

    باغی ٹی وی : شہر میں سموگ کی اوسط شرح 235 ریکارڈ کی گئی ہے،لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 410، سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 276 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے، بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گلے، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی۔

    دوسری جانب شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ کی صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کو ماحولیاتی قوانین پر سخت ترین عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

    پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک

    ادیبہ،شاعرہ ، مترجم اور صحافی،ثمینہ راجہ

    پنجاب میں سوشل میڈیا کے جھوٹے دعوے کا سراغ، نئی جے آئی ٹی تشکیل

  • عمران خان کیخلاف بیان،مریم نواز پر مقدمہ کی درخواست

    عمران خان کیخلاف بیان،مریم نواز پر مقدمہ کی درخواست

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست تابش فاروق ایڈوکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائن میں دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے اس کو ختم کیا جائے،مریم نواز بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی کو غیر معیاری کھانا دیا گیا جس سے الٹیاں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل نما کمرے میں رکھ کر بجلی بند کر دی گئی، جیل انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کی سہولت کاری میں ملوث ہے، قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے،

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست ضمانت پرسماعت کی،اوریا مقبول جان کیجانب سے ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دئیے،اوریا مقبول جان کو 4 ستمبر نے عدالت نے جوڈیشل کر دیا تھا بعد ازاں سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی،

    گزشتہ سماعت پر وکیل وفاقی حکومت نے دوران سماعت کہا تھا کہ دوران تفتیش اوریا مقبول جان سے ڈیوائس ملی ہیں جس میں ریاست مخالف مواد ہے،وکیل نے اوریا مقبول جان کی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی،

    اوریا مقبول جان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان کی مبینہ پوسٹ سے کسی شخص کے متاثر ہونے کا کوئی بیان موجود نہیں ہے، کسی متاثرہ شخص کی موجودگی کے بغیر ایسی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، جبکہ اوریا مقبول جان کے خلاف ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی لاہور ہائی کورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ،دھواں دینے والی گاڑیوں پر مستقل پابندی

    لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ،دھواں دینے والی گاڑیوں پر مستقل پابندی

    لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر دھواں دینے والی گاڑیوں کو مستقل بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجود اس کی شدت میں کمی واقع نہیں ہو رہی، جس کی بڑی وجہ ساڑھے 13 لاکھ موٹر سائیکلیں اور 16 لاکھ گاڑیاں ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے سے بہتری کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

    فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا،لاہور کی فضا مضر صحت ہونے کے سبب اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیاآپریشن کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبھی بند کردیا گیا جب کہ رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر لاہور میں آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بڑا اقدام لینے کا فیصلہ کرلیا گیا خلاف ورزی کرنے پر 8 یونٹس کو سیل کر دیا، 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے ہمراہ رنگ روڈ، محمود بوٹی، بادامی باغ اور کرول گھاٹی کے علاقوں میں چھاپے مارے اور 5 یونٹس کو بند کر دیا کنول لیاقت کا کہنا تھا کہ ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہےصاف ہوا ہر شہری کا حق ہے اور اس حق کی حفاظت کے لیے وہ محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر ہر ممکن قدم اٹھائیں گی۔

    دوسری جانب آج ملک کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان دوسرے، اسلام آباد تیسرے، پشاور چوتھے، راولپنڈی پانچویں، ہری پور چھٹے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا –

    باغی ٹی وی : فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا،لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 707 پر جا پہنچا، لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔

    لاہور میں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے اسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں، سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں، ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو دنیا کا آلودہ شہر بنانے والی فیکٹریاں مسمارکر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحول کے اسکوارڈز نے مزید 4 انڈسٹریل یونٹس گرادئیے ، یہ فیکٹریاں مسلسل محکمہ تحفظ ماحول کے نوٹسز کے باوجودایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کررہی تھیں، محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے 941 گاڑیاں چیک، جن میں سے دھواں دیتی 234 گاڑیوں کے چالان ، 72 بند جبکہ 503,000 روپے کے جرمانے کیے گیے۔

    معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں 1 جبکہ راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گیے وزیراعلی مریم نواز شریف نے محکمہ تحفظ ماحول کوکسی بھی دباٶ کے بغیرانسداد اسموگ کے لیے مکمل کیپسٹی میں ایکشن لینے کی ہدایت ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہوریوں کو اب اپنے شہر کو اسموگ فری بنانے کے لیے ان ایکشن ہونا پڑے گا، لاہوری انسداد سموگ ایکشن پلان کا حصہ بنتے ہوئے نہ خود اسموگ کا باعث بنیں اور نہ کسی اور کو اپنا شہر گندا کرنے دیں، کسی بھی اسموگزدہ سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، کسی کو بھی اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں، اسموگ موت ہے اور اس سے بچنا ہرشہری کا حق ہے، اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں، آج شروع کریں گے تو 8 سے 10 سال تک فرق نمایاں ہوگا۔

    اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …

  • لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم،پولیس سراغ نہ لگا سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا ایک نیا گروہ سرگرم ہوگیا ہے، پولیس ابھی تک موبائل فون سروس معطل کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔

    ڈاکوؤں کا یہ گروہ سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات کرتا ہے اور کروڑوں روپے لوٹ لیتا ہے۔ لاہور کا پوش علاقہ ڈیفنس ایسے ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے جہاں ڈاکو دوران ورادت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکوؤں کا پانچ رکنی یہ گروہ جیمرز کی مدد سے واردات کی جگہ اور اس کے گرد و نواح میں موبائل سروسز معطل کردیتا ہے۔ حال ہی میں، ڈیفنس اے میں شہری مبشر کے گھر پر ہونے والی ایک واردات میں انہوں نے دو ڈیوائسز کا استعمال کرکے موبائل سگنلز کو ناکارہ کیا اور صرف آٹھ سے دس منٹ میں پینتیس تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور نقدی ملا کر ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی۔

    آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق، اس گروہ میں ایک ادھیڑ عمر شخص بھی شامل ہے جو اسی طرح کی وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے۔ یہ گروہ رہائشیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرکے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور اس کے منفرد طریقے کی وجہ سے یہ ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے، جبکہ پولیس کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔

    "کیا پولیس کبھی ان ڈاکوؤں کو پکڑے گی؟” ڈاکوؤں کا دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال واقعی خطرناک ہے،یہ گینگ تو پورے شہر کے لیے خطرہ بن سکتا ہے،ڈیجیٹل دنیا کے دور میں ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں، حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں،پولیس کو بھی خاطرخواہ کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی معلومات کا خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف