Baaghi TV

Tag: لاہور

  • بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں جمعرات کو بارش خوب برسی، بارش کی وجہ سے سڑکوں،گلی محلوں میں پانی جمع ہوا اور ہر کہیں تالاب کے نظارے آئے، دفاتر جانے والے شہریوں کی بائیکس بند ہوئیں تو کہیں گاڑیاں بھی جواب دے گئیں، ہسپتالوں میں پانی داخل ہوا تو وہیں گھر بھی محفوظ نہ رہے، بارشی پانی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز متحرک ہوئیں اور حکام کو حکم دیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے بارشی پانی نکالا جائے، واسا کی ٹیمیں اسکے بعد متحرک ہو گئیں، مریم نواز دن بھر بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے نگرانی کرتی رہیں، صوبائی وزرا نے لاہور کے کئی علاقوں کا دورہ کیا، ڈی سی لاہور بھی متحرک رہے.پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 337 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 123، نارووال میں 70، قصور میں 62، حافظ آباد میں 23 اور سیالکوٹ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    صحافی و اینکر رضوان رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ دبئی میں ایک دن میں 258 ملی میٹر بارش ہوئی تو دبئی ڈوب گیا، بین الاقوامی ہوائی اڈہ تین دن کے لئے بند کرنا پڑا، آج لاہور میں چھ گھنٹے میں 337 ملی میٹر بارش ہوئی اور لاہور میں صفائی ہوچکی معمولات زندگی بحال ہوچکے۔ کہا تھا ناں بیٹیاں گھروں کی صفائی کا خیال رکھتی ہیں۔شکریہ مریم نوازشریف

    بارش کے بعد لاہور میں جمع ہونے والے پانی،سیلابی منظر کی کوریج کرنے والی خاتون رپورٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،خاتون صحافی نے برستی بارش میں پانی میں کھڑے ہو کر رپورٹنگ کی ،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی،وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی وی چینل سٹی 42 کی خاتون صحافی کومل اسلم بارشی پانی میں گھس گئیں ،ویڈیو میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون رپورٹر کے جسم کا نچلا حصہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور وہ چینل کامائیک پکڑے بارش کی صورتحال پر ناظرین کو اپنے چینل کے توسط سے آگاہ کر رہی ہیں،اس دوران مائیک کی تار بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے،دوران رپورٹنگ خاتون صحافی کہتی ہیں کہ ” جی بالکل میں فیروز پور روڈ پر حمید لطیف کی پارکنگ میں موجود ہوں،یہاں پر صورتحال آپ کے سامنے ہے،گاڑیاں مکمل طریقے سے پانی میں ڈوب چکی ہیں، بارش کے باعث شہر لاہور کی صورتحال سنگین نظر آ رہی ہے،لیکن ہسپتال کے لئے بنائی گئی پارکینگ کی صورتحال ایسی نہیں ہونی چاہئے تھی، انتظامیہ کی جانب سے پراپر انتظامات نہیں کیے گئے،وہ افراد جو یہاں آتے ہیں ان سے بات ہوئی تو انکی جانب سے بتایا گیا کہ پچھلے سال بھی جب بارش ہوئی تھی تو اسی طرح کی صورتحال ہوئی تھی،گاڑیاں، بائیکس،سائیکل ڈوب جاتی ہیں، ابھی میرے عقب میں گاڑی نظر آ رہی ہو گی جو مکمل طور پر پانی میں تیر رہی ہے، تقریبا ساڑھے چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے،لواحقین جو مریضوں کی عیادت کے لئے ہیں انکی گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی تھیں، اکثر بائیک نظر ہی نہیں آ رہی وہ پانی میں ڈوب چکی ہیں”.

    خاتون صحافی کی بارشی پانی میں رپورٹنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد طرح طرح کے موسموں کی طرح ،طرح طرح کی تبصرے جاری ہیں،ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا بارش کا پانی زیادہ دِکھانے کے لئیے مختصر سی رپورٹر کا انتخاب کیا گیا؟ معصومانہ سوال!!

    کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے یا ایڈٹ کی گئی ہے، اگر 5 فٹ پانی جمع تھا تو خاتون کے جسم کانصف حصہ پانی سے محفوظ کیسے ہے؟ کئی صارفین نے چینل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اتنے گہرے پانی میں رپورٹر کو کوریج میں ڈال کر انکی زندگیاں خطرے میں ڈالی جاتی ہیں، چینل کو ایسا نہیں کرنا چاہئے،کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ پانی اتنا نہیں تھا جتنا رپورٹر بتا رہی ہیں،

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں‌بارش،سڑکیں ،گلیاں تالاب کا منظر،بجلی غائب

    لاہور سمیت کئی شہروں میں‌بارش،سڑکیں ،گلیاں تالاب کا منظر،بجلی غائب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے سڑکیں، گلیاں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی غائب ہو گئی

    لاہور میں بارش سے پانی گھروں میں‌ داخل ہو چکا، سروسز ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں،لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،،لاہور ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔نشتر ٹاون 282 ،اقبال ٹاون 232, پانی والا تالاب 226 ، جوہر ٹاون 222 ملی میٹر بارش ریکاڑڈ جبکہ سمن آباد اور تاج پورہ 220 , قرطبہ چوک 218 , چوک ناخدہ217 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

    لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں بھی موسلادھاربارش ہوئی جبکہ علاقے تاج پورہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا،راجگڑھ میں‌پانی گھروں، دکانوں‌میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ہونے والی بارش 44 سال میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ ہے۔لاہور میں متعدد انڈر پاسز پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ گلیوں میں اتنا پانی ہے کہ باہر نہیں نکلا جاسکتا اور بارش ابھی بھی جاری ہے بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں بارش سے 400 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔،وسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر لیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو فیلڈ اسٹاف نہایت جانفشانی کے ساتھ بارش سے متاثرہ تمام علاقے کو کلئیر کرنے میں مصروف ہے۔ بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسٹاف سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کام سرانجام دے رہا ہے۔ لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی بحالی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔صارفین سے درخواست ہے کہ مون سون کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔ بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم10فٹ دور رہیں۔ بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، قصور، پاکپتن، سرگودھا، جہلم، مری، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں،میرپور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے درخت گر گئے ہیں

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موٹروے ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ، کالا شاہ کاکو اور ٹھوکر نیازبیگ تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے مقامات پر بارش ہو رہی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بارش ہے۔

    بارش کے باعث لاہور کی کون کون سی سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں؟
    شہر کی متعدد شاہراہوں پر بارشی پانی موجود،سڑکوں پر سست روی سے رواں دواں ہے،سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے کی ہدایت کی ہے،مزنگ، جین مندر، جی پی او چوک، قادری چوک، ریگل، صفانواں والہ چوک پانی موجود ہے،انارکلی، لٹن روڈ، چوبرجی، ملتان روڈ، ٹمبر مارکیٹ بارشی پانی موجود ہے،عابد مارکیٹ، دھرمپورہ، صدر گول چکر، گڑھی شاہو، بادامی باغ اڈا،کلمہ چوک، بارشی پانی موجود ہے،شہر کی متعدد شاہراہوں اور انڈرپاسسز پر بھی بارش کا پانی موجود ہے،بارش کے دوران وارڈنز میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،

    شدید بار ش کے بعد لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ
    لاہور میں شدید بارش کے بعد کمشنر لاہور کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،انتظامیہ کی جانب سے لاہور کے دفاتر اور اسکولوں کے سمر کیمپس میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، کمشنر لاہور نے شہریوں کو بھی بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے

    بارش کے بعد لاہور کے ہسپتال پانی سے بھر گئے،چھتیں ٹپک پڑیں
    بارش کے بعد لاہور کے ہسپتال بھی پانی سے بھر گئے، مریضوں اور انکے ساتھ آئے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لاہور جنرل ہسپتال پانی سے بھر گیا، پانی کئی وارڈز میں بھی داخل ہو گیا، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پانی داخل ہو گیا، میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کی چھتیں بھی ٹپک پڑیں،جناح ہسپتال کی فزیو تھراپی، ٹی بی وارڈ، ایم آر آئی سیکشن ، بلڈ بنک ، نرسنگ ہوسٹل اور کالج میں پانی داخل ہو گیا، ایم آر آئی سیکشن میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ وارڈ میں پانی داخل ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،سروسز ہسپتال میں کروڑوں مالیت سے تیار ہونیوالا ایمرجنسی وارڈ پانی سے بھر گیا، وارڈ میں پانی بھرنے سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،میو ہسپتال میں ڈیڑھ ارب روپے سے تیار ایمرجنسی وارڈ کی چھت ایک بار پھر ٹپک گئی اور پانی مختلف حصوں میں داخل ہو گیا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،چیف سیکرٹری پنجاب نے واسا کو بارشی پانی کے جلد از جلد نکاس کیلئے مزید پمپوں کی تنصیب کی ہدایت کی اور اسپتالوں کو بارش کے پانی سے مکمل صاف کرنے کے احکامات دیے۔

    گلی محلوں اور روڈز سےبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
    لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارش،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچے کی ہدایت کی اور لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےبارش کی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں ،گلی محلوں اور روڈز سےبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق لاہور میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے کے لیے متحرک ہیں،لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نہیں لگائی گئی۔ اسکے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے 22 پوائنٹس کو مکمل کلیئر کردیا ہے جس کی رپورٹ وزیراعلی کو بھیج دی گئی ہے، مریم نواز نکاسی آب کی خود نگرانی کررہی ہیں، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب پورے شہر کا وزٹ کررہے ہیں، سروسز ہسپتال کو مکمل کلیئر کردیا گیا ہے۔ جی پی او،نابہ روڈ،ریلوے اسٹیشن،ایمپریس روڈ،وارث روڈ کو کلیئر کردیا ہے،چوبرجی چوک،شاہ جمال روڈ،قرطبہ چوک،مزنگ،اک موریہ پل کلیئر کردیا ہے،قذافی اسٹیڈیم،ٹھوکر نیاز بیگ،اللہ ہو چوک،جوہر ٹاؤن،لکشمی چوک کلیئر ہیں۔ رسول پارک،علی بلاک گارڈن ٹاؤن،تاجپورہ،بھاٹی گیٹ اور کریم بلاک کلیئر کردیے گئے ہیں، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق حکومتی مشینری مکمل طور پر متحرک ہے اور فیلڈ میں موجود ہے، اگلے دو سے تین گھنٹوں میں جن جگہوں پر پانی کھڑا ہے ان کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

    بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی
    لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں،لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب بابا بلھے شاہ انٹرچینج گاؤں میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے 6 افراد دب گئے، واقعہ کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چھت گرنے کا دوسرا واقعہ شوکت خانم چوک کے قریب پیش آیا، چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا،
    ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سروسز اور جنرل ہسپتال کا دورہ
    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے عملہ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے افسران موجود تھے،بعد ازاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ڈاکٹر عبدالمدبر اور واسا کے عملہ نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سروسز ہسپتال لاہور کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایکسیئن فہد اور ڈائریکٹر واسا عثمان موجود تھے

  • مینار پاکستان جلسے کی اجازت کی درخواست پر جواب طلب

    مینار پاکستان جلسے کی اجازت کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ،پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر ڈی سی لاہور سے تحریری جواب طلب کر لیا،عدالت نے سرکاری وکیل کو دو اگست کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی،حکومت پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل پیش ہوئے ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں پنجاب حکومت چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ چودہ اگست کو لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں .جلسہ پر امن اور قانون کے مطابق کرنا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہونگی .عدالت مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت دے.عدالت درخواست گزار اور اسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے بھی روکنے کا حکم دے.

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

  • ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ،سات افراد زخمی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سلنڈر دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں

    سلنڈر دھماکہ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک ہوٹل میں پیش آیا ،سلنڈر دھماکے میں بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو میئو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،پولیس حکام کے مطابق موچی گیٹ کے ہوٹل میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل، دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیص، 6 سالہ محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس ،،پنجاب کابینہ نے دی منظوری

    80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس ،،پنجاب کابینہ نے دی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے اوراہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اضلاع میں 80ارب روپے کے3ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 روپے تک کرنے کی کاحکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔ ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت2ہزار طلبہ کے لئے تین ماہ کی انٹر ن شپ کی منظوری دی گئی، انٹرنیز کو ماہانہ 25ہزار ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری محکموں کو پیڈ انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔ انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام لانچنگ کی منظوری دی گئی۔ اضلاع میں 80 ارب روپے سے تقریباً 3 ہزار پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ روڈز پارکس، ڈرینج، صاف پانی، سٹریٹ لائٹس، ٹیوب ویل اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مدت تکمیل ایک سال مقرر، کوئی پراجیکٹ مدت تکمیل تجاوزنہیں کرے گا۔ اضلاع میں پائیدار ترقی کے پہلے جامع منصوبے کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اربن یونٹ کو سونپ دیا گیا۔ اربن یونٹ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کرے گا۔ ای بائیک سکیم میں ڈاکومنٹس، رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ وغیرہ کے چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں ای بائیک سکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کے لیے سپیشل افراد کی تصدیق انکی دہلیز پر جا کرنے کی ہدایت کی۔ کام کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ ملے گا۔ ضابطہ فوجداری 1898ء کے تحت دفعہ 144میں ترامیم ڈپٹی کمشنر30دن، ہوم سیکرٹری 90دن اور کابینہ زیادہ مدت کے لئے دفعہ 144لگا سکے گی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو سرکاری گاڑیوں کے ریکار ڈ کی انسپکشن او رجرمانہ عائد کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا۔سرکاری سطح پر خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پروکیور منٹ رولز 2014 کی شق 12، 14،25،59،67میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ معروف گلوکارہ تصور خانم کی طرف سے رہائش کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف واہ/ واہ کینٹ کے وائس چانسلر کی تعیناتی اورپنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے – فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم کا ایک فرد ہوتا ہے۔پرائس کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر میری سب سے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ نرخ کنٹرول کرنے میں ناکامی ڈپٹی کمشنر کی ناکامی سمجھی جائے گی۔ ہر شہر کی ڈیمانڈ کے مطابق سبزیاں کاشت کی جائیں تاکہ نقل و حمل کے اخراجات میں کمی ہو۔ صوبائی کابینہ کے 6ویں، 7ویں، 8ویں، 9 ویں،10 ویں اور 11ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ سال 2016-17 اور2023-24 میں حکومت پنجاب او رڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سپیشل آڈٹ، پرفارمنس آڈٹ، آڈ ٹ رپورٹس کی بھی توثیق کی گئی۔ کلائمنٹ چینج، انوائر منٹ اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آرگنائزیشن پنجاب کے سال 2022-23 اور2023-24 کے آڈٹ کی تصدیق کی گئی۔ پنجاب پنشن فنڈ کے قائم مقام جنرل منیجر کے چارج میں توسیع کی گئی۔ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • حلقہ این اے 130 میں بدترین دھاندلی سے نواز شریف کو جتوایا گیا،پتن رپورٹ

    حلقہ این اے 130 میں بدترین دھاندلی سے نواز شریف کو جتوایا گیا،پتن رپورٹ

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے 130 میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے، 60 پولنگ اسٹیشنز میں 80 سے 99 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے، 6 پولنگ اسٹیشنز پر 70 سے 79 فیصد کاسٹنگ ہوئی.

    نواز شریف کے حلقہ انتخاب این اے 130 میں انتخابات کے حوالے سے پتن نے رپورٹ جاری کی ہے،ساتھ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں 2002 کے عام انتخابات کے بعد پنجاب کی انتخابی تاریخ میں اب تک کی بدترین دھاندلی کا امکان ہے کیونکہ کئی فارم 45 پر این اے 130 کے لیے ٹرن آؤٹ 90 فیصد سے 102 فیصد کے درمیان رہا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے تقریباً 40 فیصد رہا،الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں این اے 130 لاہور سے پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے جیتنے کا اعلان کیا تھا، بظاہر فارم 45 پر پولنگ ووٹوں میں اپنا حصہ بڑھا کر انتخابی عہدیداروں کو مجبور کیا گیا۔ انہی پولنگ سٹیشنوں کے لیے بھی مجموعی ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا، اور آخر کار انہیں جعلی فارم-47 بھی تیار کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم، اس جوڑ توڑ نے نہ صرف NA-130 کے اندر بلکہ صوبائی نشستوں کے ساتھ انتخابی نتائج کے فارم میں غیر معمولی تضادات پیدا کیے، جس نے دھاندلی کے پیمانے کو بے نقاب کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے تضادات کو دور کرنے کی زحمت نہیں کی۔

    این اے 130 کو 376 پولنگ سٹیشنز (PSs) میں تقسیم کیا گیا تھا،عام طور پر، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں دونوں کے مشترکہ پولنگ سٹیشنوں کا ٹرن آؤٹ نہ صرف پچھلے انتخابات میں بلکہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں بھی زیادہ تر حلقوں میں تقریباً ہمیشہ ایک جیسا رہا ہے کیونکہ پولنگ سٹیشنوں پر جانے والے ووٹرز نے تقریباً ہمیشہ دونوں قومی اور صوبائی پر ووٹ دیئے۔ دونوں کے درمیان پولڈ ووٹوں میں کوئی اہم فرق ممکنہ طور پر کسی نہ کسی طرح کی ہیرا پھیری اور دھاندلی کا نتیجہ ہوگا۔

    قومی اور صوبائی حلقوں کے درمیان ٹرن آؤٹ میں فرق
    پتن کے آڈٹ نے NA-130 اور PP-170، PP-173 اور PP-174 کے لیے قائم کیے گئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز میں بہت زیادہ فرق ظاہر کیا – مثال کے طور پر، 82 فارم-45 پر، NA-130 کے لیے اوسطاً ٹرن آؤٹ 86% تک زیادہ تھا، جب کہ انہی پولنگ سٹیشنوں میں صوبائی نشستوں کے لیے اوسطاً ٹرن آؤٹ صرف 41% تھا -اس میں 45% کا حیران کن فرق سامنے آیا ہے۔ اسی طرح کا فرق 36 دیگر مشترکہ پولنگ سٹیشنوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ٹرن آؤٹ 90% اور 99% کے درمیان تھا، لیکن صوبائی سیٹوں کے لیے یہ 40% سے کم تھا۔ تین فارم 45 پر این اے کے لیے ٹرن آؤٹ 100% یا اس سے زیادہ تھا، جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے یہ 50% سے کم تھا۔ مجموعی طور پر، NA-130 کے 69 فارم 45 پر ٹرن آؤٹ 70% اور 100% کے درمیان تھا، 60 پولنگ سٹیشنوں پر 69 میں سے ٹرن آؤٹ 80% اور 99% کے درمیان تھا -الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق این اے 130 کے لیے ٹرن آؤٹ 52.45 فیصد تھا، جبکہ پی پی 170 ،173 اور PP-174، کے لئے بالترتیب صرف 40.15%، 40.69% اور 38.24% تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 12% ووٹرز ایسے تھے جنہوں نے این اے کے لیے ووٹ کاسٹ کیا تھا لیکن انہوں نے پی پی کی سیٹوں کے لیے بالکل بھی پول نہیں کیا، جو کہ مشکوک نظر آتا ہے۔ ہماری آڈٹ ٹیم نے چند فارم-45 کا انتخاب کیا جہاں ٹرن آؤٹ کا فرق بہت زیادہ تھا۔ مثال کے طور پر، پولنگ سٹیشن نمبر 6 کے فارم-45 پر، کل رجسٹرڈ ووٹ 1,901 تھے، 91% یا 1,736 نے NA کے لیے ووٹ ڈالے، جب کہ صرف 784 یا 41% نے PP سیٹ کے لیے ووٹ دیا۔ یعنی 952 ووٹرز جنہوں نے پی پی 173 کا بیلٹ پیپر حاصل کیا تھا انہوں نے اسے کاسٹ نہیں کیا اور یہ عجیب واقعہ NA-130 کے 80 سے زائد پولنگ سٹیشنوں میں پیش آیا۔ یہ ریکارڈ 28 جولائی تک ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب تھا۔

    این اے 130 اور پی پی 173 میں 217 پولنگ سٹیشنز مشترکہ تھے۔ 113 پولنگ سٹیشنز (یا فارم-45 پر) این اے اور پی پی دونوں کے لیے ٹرن آؤٹ ایک جیسا دکھائی دیا، جبکہ 104 پولنگ سٹیشنوں میں دونوں کے درمیان مختلف ٹرن آؤٹ پایا گیا۔ 64 پولنگ سٹیشنز پر این اے کے پولنگ ووٹ پی پی سے زیادہ جبکہ پی پی کے 40 پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ این اے سے زیادہ رہا۔ تاہم، این اے کا فرق پی پی کی نشست سے بہت زیادہ تھا۔ PP-174 اور NA-130 میں بھی ایسا ہی رجحان تھا۔ مجموعی طور پر ہمارا آڈٹ صرف NA-130 اور PP-174 کے 54 مشترکہ پولنگ سٹیشنوں میں پولڈ ووٹوں میں بڑے فرق (26% یا 25,693) کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں NA اور PP کے حلقوں کے درمیان اوسطاً 476 پولڈ ووٹوں کا فرق تھا، جب کہ NA-130 کے پولنگ سٹیشنوں میں اوسطاً 749 (28%) تک کا فرق تھا۔

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  دی خصوصی اجلاس میں نئے کوریڈور کی منظوری

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دی خصوصی اجلاس میں نئے کوریڈور کی منظوری

    پنجاب میں 450کلو میٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کا آغاز
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں نئے کوریڈور کی منظوری دے دی،ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ اوررجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی،دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا،شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی ،210ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر2025ء تک مکمل ہوں گے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات آغاز کرنے کا حکم دے دیا،تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کیے جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

    سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمدملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

  • نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں  اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت

    نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل ،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دے دی

    عدالت نے جیل میں میڈیا نمائندگان اور فیملی ممبران کو ٹرائل میں آنے کی اجازت دے دی،شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دی تھی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواستیں منظور کرلی ہیں.

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ جیل ٹرائل کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل میں حاضری کیلیے پیش ہوئے.

  • جج خالد ارشد کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کروانے کی اعظم سواتی کی درخواست خارج

    جج خالد ارشد کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کروانے کی اعظم سواتی کی درخواست خارج

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کو دبائو میں لانے کی سازش ناکام ہو گئی

    اعظم سواتی کی اے ٹی سی کے جج خالد ارشد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کروانے کی درخواست خارج کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی درخواست سماعت کے بعد مسترد کر دی ،وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد اپنا مائنڈ ڈسکلوز کرچکے ہیں۔ عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران جج نے کہا کہ میں نے یو ایس بی میں ویڈیوز دیکھی ہیں۔اس ویڈیوز میں آپ قصور وار ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ، پہلے شامل تفتیش تو ہوں ۔ کورٹ آپکو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ شامل تفتیش نہیں ہورہے ۔ وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہورہے ہیں پولیس انویسٹی گیشن نہیں کررہی ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنی گروانڈ بتائیں۔ اعظم سواتی کے وکیل نےکہا کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ۔عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں مل سکتی ۔ عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کر دی

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • رضوان رضی ایف آئی اے میں پیش،صحافیوں کا اظہار یکجہتی،کی گئی گل پاشی

    رضوان رضی ایف آئی اے میں پیش،صحافیوں کا اظہار یکجہتی،کی گئی گل پاشی

    سینئر صحافی و اینکر رضوان رضی ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

    رضوان رضی کو ایف آئی اے نے طلب کیا تھا، اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد رضوان رضی کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایف آئی اے آفس کےباہر موجود تھی، صحافیوں کی جانب سے رضوان رضی پر گل پاشی کی گئی،ایف آئی اے حکا م کے جانب سے رضوان رضی سے جواب طلب کیا گیا جس پر رضوان رضی نے تحریری سوال نامہ مانگا جو نہیں دیا گیا، ایف آئی اے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ تحریری سوال نامہ آپ کو دے دیا جائے گا

    صحافی محسن بلال نے ایکس پر لکھا کہ رضوان رضی المعروف رضی دادا اور سنئیر صحافی سعید چوہدری ایڈووکیٹ میاں داؤد کے ہمراہ ایف آئی اے کی پیشی بھگت آئے۔ صحافی الفت مغل کی جانب سے گلپاشی کی گئی،دونوں پر مبینہ الزام یہ ہے کہ جسٹس بابر ستار کے حوالے سے مہم جوئی کی۔ محاذ تو گرم ہوگا

    رضوان رضی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا،صحافیوں کا احتجاج