Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے

    پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، لاہور میں راجگرڑھ، ساندہ، اسلامپورہ ،انار کلی، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گئیں،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لکشمی چوک حاجی کمیپ ریلوے اسٹیشن میں 3 ,3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے ،

    لاہور میں سب سے زیادہ تاج پورہ میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ 38، ایئرپورٹ 61، گلبرگ 41، لکشمی چوک 81، اپر مال 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ 95، نشتر ٹاؤن میں 40، ناخدا چوک میں 59 اندرون لاہور میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد میں 42، گلشن راوی میں 68 اقبال ٹاؤن میں 59 سمن آباد میں 62 جوہر ٹاؤن میں 22 قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بارش ہوئی ہے،پنجاب کے شہروں اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، فیروزوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ،مریدک ے شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کیسارھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،حافظ آباد و گرد نواح میں سیاہ بادل اور موسلا دھار بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،سیالکوٹ ضلع بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی بند ہے،سیالکوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ظفروال شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے ،شیخوپورہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صفدر آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔

    بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔شہر لاہور میں شدید بارش کے باعث 300فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں،شہر لاہور کے مخلتف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں

    لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ واسا کا عملہ موجود نہ ہونے سے ابھی تک پانی کو نہیں نکلا گیا جس سے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامنا ہے،وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بارش روکی ہے لیکن پانی نہیں نکلا جارہا،واسا کا عملہ بھی موجود نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاو رسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالودع رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخوا کے بالا ئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،باجوڑ،بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، نوشہرہ،چارسدہ،پشاور،صوابی،ڈی آئی خان،مہنمد،خیبر،کو ہاٹ،کرک،لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے اور شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ اور پتن میں پانچ پانچ ملی میڑبارش ریکاڈ کیا گیا ہے اور کا کو ل میں چار،بنوں اور لنڈی کو تل میں دو دو جبکہ سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کلفٹن، ڈی ایچ اے اور کورنگی میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی سمت سے 33 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، دس کلومیٹر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے، بلوچستان سے پنجاب اور فورٹ منرو سفر کرنے والے سیاح مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں.لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودوں پتھروں کے گرنے اور کیچڑ سے ٹریفک بند ہے.

    بارش کے باعث چھتیں‌گرنے سے ایک بجے کی موت، 3 افراد زخمی
    بارش کے بعد لاہوراور فیروزوالہ میں چھتیں گرگئی ہیں جس سے ایک کمسن بچہ دب کر جاں‌بحق ہو گیا ہے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ جان محمد روڈ الحمرہ ٹاون میں گھر میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی،چھت گرنے سےملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا،بچے کی شناخت 2 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی ہے،فیروزوالہ میں بھی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت لکڑی کے بالے اور بانسوں سے تیار کی گئی تھی۔ چھت گرنے کے باعث 39 سالہ عورت اور دو بچے نیچے دب گئے۔خاتون اور بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت فوزیہ، اور بچوں میں عالیہ اور واحد شامل ہیں۔

    بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
    شدید بارش: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات جاری کر دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیااور کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہ آنا چاہیے، ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائے۔ ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔

  • بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

    بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب کی ملاقات ہوئی ہے
    ملاقات میں پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری(ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب میں فی میل سٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر غور کیا گیا،نوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،

    ملاقات کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا۔کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر 55سال اور پاکستان میں 35سا ل کی عمر بھی ہورہا ہے۔ پنجاب بھر میں متعین لیڈی ہیلتھ وزیٹر بریسٹ کینسر کلینک تشخیص کر سکیں گی۔اکتوبر میں پنک ربن مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں شروع ہوگی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی موجود تھے

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند،الاٹیز سراپا احتجاج

    لاہور:ایل ڈی سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند کر دیا گیا،

    تر جمان ایل ڈی اے کے مطابق بجٹ میں فنڈز نہ مختص ہونے کے باعث فیلگ شپ منصوبہ ختم کر دیا گیا، منصوبے کے تحت 27 لاکھ روپے شہریوں کو فلیٹ مہیا کیا جانا تھا ، نیا پاکستان اپارٹمنٹس اسکیم میں 800 سے زائد درخواست گزاروں نے اپلائی کیا تھا ،منصوبے کے 800 سے زائد درخواست گزاروں کو رقم واپسی بارے فیصلہ نہیں ہو سکا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی متاثرین کو رقم ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا

    ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ کا ڈائریکٹوریٹ بھی عملاً بند کر دیا ہے، موضع ہلوکی میں چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا ہے، اپارٹمنٹس ملیں گے یا پیسے بھی ضبط ہو جائیں گے، ایل ڈی اے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا. ایل ڈی اے نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر صرف گیارہ فیصد کام مکمل کیا تھا،ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس پر حقداروں سے 40 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جنکی واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا

    ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنا ئے جانے تھے،تحریک انصاف دور حکومت میں ایل ڈی اے نے اعلان کیا تھا کہ شہریوں کو بہت جلد ان کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا ،ایل ڈی اے حکام نے کہا تھا کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے تا ہم اب ایل ڈی اے نے منصوبہ بند کر دیا ہے.

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں منصوبے کا افتتاح کیا تھا، پہلے مرحلے میں 4 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جانے تھے،ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائےجانے تھے،

    دوسری جانب نئی حکومت نے پرانے کے بجائے نئے منصوبے پر توجہ مرکوز کر لی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے،نیا پاکستان اپارٹمنٹس پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے ضائع ہو گئے،پی سی ون کے مطابق مارچ 2022 میں اپارٹمنٹس منصوبہ مکمل کیا جانا تھا جو مکمل نہ ہو سکا بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ہزاروں افراد اپنی چھت کے منتظر ہی رہ گئے ،چھت نہ مل سکی.

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے الاٹی سرکاری ملازمین نے اپارٹمنٹس نہ ملنے کے خلاف احتجاج بھی کیا،لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد نے وزیراعلٰی مریم نواز سے اپارٹمنٹس منصوبے کی بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ملازمین کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہیں اپنے گھر کی چھت چاہئے، ہمیں اپارٹمنٹس دیئے جائیں

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھارت کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کرانے کا کہے گا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس ماہ فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے،پاکستان اور بھارت کے میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کروانے کا پی سی بی نے کہا تھا، پی سی بی نے آئی سی سی کو اس ضمن میں شیڈول بھی بھیجا تھا تاہم بھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آنے پر بضد ہیں،

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2008 ایشیا کپ کے بعد سے سیاسی تعلقات میں تلخی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے کبھی بھی پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے مئی میں کہا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستان جانے کے لئے تیار نہیں ہے، تا ہم بات چیت جاری ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا،اس وجہ سے ابھی مزید بات چیت ہو سکتی ہے

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے

    آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز سری لنکا یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، سری لنکا میں جولائی کے آخر میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا

    پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھجوائے گئے شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں ہو گی، بھارت کی ٹیم تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی،لاہور میں فائنل سمیت کل سات میچز ہوں گے.شہر قائد کراچی میں افتتاحی میچ ہو گا جبکہ ایک سیمی فائنل بھی کراچی میں ہو گا، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مجموعی طور پر تین میچ ہوں گے، راولپنڈی میں ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچ ہوں گے. مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے جو لاہور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور اسکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا.شائقین کرکٹ کو بھی سہولیات میسر کی جائیں گے، میچز کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے.

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری آٹھ کی آٹھ ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیشنل اسٹیڈیم میں کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے، دن رات یہیں بیٹھ جائیں گے، اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رکھے ہیں،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں

    اس ضمن میں اداکارہ مریم نفیس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک میری بہت اچھی دوست ہے،اور ایک جاننے والی ہے، اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے کچھ اس لیے نہیں کہا کہ مجھے لگا لوگ کہانی کا دوسرا رُخ بھی دیکھیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،ان لڑکیوں کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اسی لیے میں نے سوچا کہ مجھے اس پر بات کرنی چاہیے،لڑکیوں نے اس لڑکے کو حد ختم ہوجانے کے بعد مارنا شروع کیا جب اس نے خواتین کی جسامت اور لباس پر بات کی، ان کو ورکنگ گرل، طوائف کہا اور انتہائی غیر مناسب باتیں کیں،کہا کہ دھندہ کرنے جا رہی ہیں، وہ چھوٹی ہے، یہ بڑی ہے، پہلے ان لڑکیوں نے لڑکے کو کہا تم اس طرح سے بات نہیں کرسکتے جس پر لڑکے نے غلیظ گالیاں دینا شروع کردیں اور گندے الفاظ کہے اور سٹور کو نکلنے کا کہا،جس پر لڑکیوں نے سوال کیا کہ ہم کیوں نکلیں؟ایک انکل آ گئے وہ بھی ویڈیو بنانے لگے،مختلف لوگ ویڈیوز بنانے لگے اور چونکہ انہوں نے مغربی طرز کے کپڑے پہن رکھے تھے لہٰذا سمجھ لیا گیا کہ یہ تو بدنام قسم کی لڑکیاں ہیں، جو بھی سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ لڑکیوں کے باپ وکیل ہیں ایسا کچھ نہیں ہے،ان میں سے ایک لڑکی دوسرے شہر سے کام کرنے آئی ہوئی ہے، ان کے پاس کسی قسم کی پاور نہیں ہے، بدقسمتی سے ہم اس معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہراساں کرنے کا ثبوت مانگا جاتا ہے اور ثبوت بھی وہ خواتین مانگ رہی ہیں جو خود کئی بار ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں،مریم نفیس نے پٹرول پمپ کے مالک سے درخواست کی کہ اس ویڈیو کی وائس ریکارڈنگ نکالیں تاکہ پتا چلے کہ معاملہ کیا ہے، پتا چلے کہ لڑکا لڑکیوں کو بری بری باتیں بول رہا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبداللہ گل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ویڈیو میدان میں
    یہ مریم نفیس ہے اور یہ ان لڑکیوں کو جنہوں نے ایک لڑکے کو مارا پیٹا اور ایک بزرگ کو گندی گالیاں نکالیں ،ایک جھوٹ کے ذریعے ان کا بدترین ،بے تکا دفاع کر رہی ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ ایک اسٹور میں جہاں کئی کام کرنے والے اور دیگر گاہک بھی موجود ہوں، ایک سیلز بوائے 3-4 الٹرا موڈرن قسم کی بظاھر بڑے گھر کی لڑکیوں سے ایسی باتیں اور برتاؤ کرے!کیا اسکو نہیں معلوم تھا کہ یہاں cctv لگا ہے اور اس کی ہرحرکت ریکارڈ بھی ہوگی؟ بیکری پر لڑکیوں کے ہاتھوں بیکری ملازم پر تشدد کے موقع پر بزرگ شہری کی بنائی ہوئی ویڈیو سامنے آ گئی ۔بزرگ شہری نے انکو ایکسپوز کرنے کی غرض سے ویڈیو بنائی تو یہ اپنے باپ کی عمر کے سفید داڑھی والے شخص کو بھی ننگی گالیاں دینا شروع ھوگئیں ۔۔ بڑی ٹرینڈ ہیں یہ لڑکیاں۔

    https://twitter.com/MAbdullahGul/status/1811286274797666533/video/1

    لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں لڑکیوں کی جانب سے تشدد کا یہ واقعہ دو دن قبل ہوا تھاجس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک شاپ میں لڑکیاں کافی کے مگ ہاتھ میں تھامے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں،اسی دوران ایک لڑکی نے سیلز مین کا گریبان پکڑا اور تھپڑ مارا،دوسری لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سیلز مین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر تھانے چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • ٹی وی نہیں دیکھتا ،میری غیبت ہوتی ہے تو مجھے ثواب ملتا ہے،صدر مملکت

    ٹی وی نہیں دیکھتا ،میری غیبت ہوتی ہے تو مجھے ثواب ملتا ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ زندگی میں ہر قسم کی آزمائشیں آتی ہیں سامنا کرنا پڑتا ہے، بے نظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی میں آزمائشوں کا سامنا کیا .

    وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہپروفیسر وارث میر دانشور،جمہوریت پسند انسان تھے، پروفیسر وارث میر کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،زندگی میں ہر طرح کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سوشل میڈیا کے دور میں اپنی رائے دنیا کے سامنے رکھنے میں آسانی ہے، سوشل میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق رائے قائم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، بدقسمتی سے سوشل میڈیا میں گروپنگ نظر آتی ہے،سوشل میڈیا میں حقائق کے منافی کسی بھی بات کو نہیں مانتے، سوشل میڈیا کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے،میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، سیلف آزادی کے ساتھ نہیں، مقصد حاصل کرنے کیلئے آزادی صحافت کا حامل نہیں، بھارتی الیکشن میں آپ نے مودی میڈیا کا نام سنا ہوگا، مودی میڈیا گروپ ان کے سپورٹرز سہولت کاروں نے بنایا،

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہادتیں پیپلز پارٹی کی تاریخ کا حصہ ہیں،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، کارکنوں نے جیلیں کاٹیں،شہادتیں پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں،ہمارا ایمان ہے کہ ہر کسی نے اپنے وقت پر جانا ہے،جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی ،میں ٹی وی نہیں دیکھتا ہوں ،میری غیبت ہوتی ہے تو مجھے ثواب ملتا ہے، بینظیر بھٹو، مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو کو قتل کیا گیا ،ملک کی ترقی کا دارومدار زرعی ترقی پر ہے اور زراعت کو ترقی دینے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حامد میر کے جیو والے بچپن سے میرے ساتھ پڑھے ہیں،پر میں انکو کہتا نہیں کیوں کہ اسکی قیمت بہت بڑی ہے،اور میں اب کیوں آزمائش میں ڈالوں

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کے غسل مبارک سے کیا جائے گا-دربار کے 981 واں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام 16 جولائی بروز منگل کو ہو گی -غسل مبارک کی تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی –

    ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب خالدمحمود سندھو نے آج 981 واں سالانہ غسل مبارک دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن لاہور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار توقیر محمود وٹو، خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، میونسپل کارپوریشن، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹریفک، ریسکیو1122، واسا، سول ڈیفنس سمیت کئی دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

    ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے سالانہ غسل مبارک دربار سمیت عرس کی دیگر تقریبات پر مبنی اقدامات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ عرس میں زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اورداتا دربار کے مرکزی راستوں کو تجاوزات سے پاک اور لائٹس اور صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں نگے- مزید برآں عام زائرین کی انٹری گیٹ نمبر 1 اور 5 جبکہ خواتین زائرین کا داخلہ گیٹ نمبر 4 سے ہو گا – انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے اہم شخصیات اور زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اورسیکیورٹی ادارے، سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹراور دیگر جدید آلات کی مدد سے عرس تقریبات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے -فوڈ اتھارٹی کا عملہ خصوصی میکنزم کے تحت لنگر چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا-انہوں نے کہا کہ رضا کاروں، میڈیا نمائندوں اور دیگر خدمات دینے والے افراد کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے -لیسکو حکام نے اجلاس کو بتایا کہ عرس تقریبات کے دوران داتا دربار اور ملحقہ علاقے 2 روز کے لئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے-

    ڈائریکٹرجنرل اوقاف خالد محمود سندھو نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ایک مربوط نظام کے تحت عرس کی تقریبات کے لئے 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی 3 لائنیں ہو ں گی اور متعلقہ حکام کسی قسم کی بھگدڑ اور بد نظمی کی روک تھام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات بہتر انداز میں انجام دینے کے پابند ہو ں گے-

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

    چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی اہم ملاقات ہوئی ہے

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی،ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔

    چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے ۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا،

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • مبینہ نازیبا اشارے،3 لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو وائرل،صارفین بھڑک اٹھے

    مبینہ نازیبا اشارے،3 لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو وائرل،صارفین بھڑک اٹھے

    پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں تین لڑکیوں نے مبینہ طور پر نازیبا اشارے کرنے پر سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کروا دیا

    واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کر دیا،واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک پٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر پیش آیا، لڑکیوں نے ٹک شاپ میں سیلز مین پر ہراسانی کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا پھر پولیس کے پاس چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،پولیس نے دو سیلز مین کو گرفتار کر لیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پولیس بھی دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ لڑکیوں نے ٹک شاپ پر سیلز مین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک شاپ میں لڑکیاں کافی کے مگ ہاتھ میں تھامے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں،اسی دوران ایک لڑکی نے سیلز مین کا گریبان پکڑا اور تھپڑ مارا،دوسری لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سیلز مین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر تھانے چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،

    پولیس کے مطابق ایک لڑکی ایمان زہرہ نے ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرواکے دو سیلز مینوں کو گرفتار کروا دیا تھا،مدعیہ ایمان زہرہ کے مطابق دونوں سیلزمین نے نازیبا اشارے کیے تھے، شکایت کی تو کیشیئر کے ساتھ مل کر سیلز مین یوسف نے گالیاں دیں، مقدمے میں پولیس نے ہراسانی کی غلط دفعات لگائیں جس کے عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اٹھے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وویمن ہراسمنٹ کا قانون خواتین کو مردوں کی ناجائز حرکات سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن کسطرح اس قانون کو غلط استعمال کیا جارھاھے۔ لاھور میں ایک وکیل کی تین بیٹیاں سر عام بدمعاشی کرتے ھوئے دوکان کے سیلز مین کو مارا پیٹا اور پھر کیونکہ باپ وکیل ھے الٹا اسی پر پرچہ کرا کے تھانے بند کروا دیا اور دوکان کو بھی۔
    یہ ویڈیو موقع کے اوپر ھی بنی ھوئی ھے خواتین دیکھ کر خود فیصلہ کریں کیا یہ لڑکیاں شرفاء گھرانے کی ھیں یا کسی 10 نمبری بدمعاش کی۔

    ایک صارف نےلکھا کہ جس ملک میں وزرائے اعظم پھانسی کے پھندوں پر جھولتے ہوں اور ناحق کیسز میں سزائیں کاٹیں وہاں اس غریب سیلزمین کی کیا اوقات ہے۔ یہ ملک نہیں اب جنگل بن چکا ہے جس کے پاس طاقت ہے وہ کمزور کے ساتھ اس سے بھی برا سلوک کرے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نورین جنجوعہ کہتی ہیں کہ لڑکے پر حملہ کرنے والی لڑکی کا نام ایمان زھرہ ہے جو کہ لاہور کے رہائشی محمد قاسم کی ناہنجار اولاد ہے ۔ اپنی طاقت و امارت کا مظاہرہ اس نے لاہور گارڈن ٹوٹل پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے بچے یوسف پر کیا ۔ یوسف ایک teenager ہے ۔ اس عمر میں بچے اپنی انا اور integrity پر ناز کرتے ہیں ۔زندگی کے اصول سیکھ رہے ہوتے ہیں اپنے اردگرد کے معاشرے کو سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔ یہ لڑکا تمام عمر اس واقعے کو غربت کو ذلت کو نہیں بھولے گا۔

    ٹک شاپ پر لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، دوبارہ تحقیقات،فریقین کے بیان ریکارڈ
    دوسری جانب پولیس نے ٹک شاپ پر لڑکیوں کی جانب سے سیلز مین پر تشدد کے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی ہے ، سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیوں اور متاثرہ لڑکے نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، متاثرہ لڑکے یوسف نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف درخواست بھی دے دی ہے، یوسف نے بیان میں کہا کہ لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی بات نہیں کی،اپنے ساتھی ورکرکےساتھ مذاق پرہنس رہا تھا، لڑکیوں نے ہنسنے پرہراساں کرنےکاالزام لگاکرتشدد کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیان ریکارڈ کر لئے تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ٹک شاپ پر سیلز مین پر تشدد کرنیوالی لڑکی شعیب شاہین کی بیٹی؟
    دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا تھا کہ سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیاں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی بیٹی ہے،جس پر شعیب شاہین نے وضاحت دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ایک ہی بیٹی ہے جو کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم ہے، پٹواری شرم سے عاری ہوچکے ہیں،یہ حکومت بھی شرم سے عاری ہے،یہ حکومت ڈاکہ زنی کی بنیاد پر وجود میں آئی.

    گارڈن ٹاون واقعہ،سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟
    صحافی امجد حسین بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گارڈن ٹاون واقعہ، تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟لاہور گارڈن ٹاون میں مبینہ طور پر ایک وکیل کی بیٹی نے دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلم لیگ ن سے وابستہ ٹوئٹر صارفین اس لڑکی کو تحریک انصاف کے وکیل رہنما شعیب شاہین کی بیٹی قرار دے رہے ہیں جو کہ جھوٹ ہے ، ایف آئی آر کے مطابق ایمان زہرہ نامی لڑکی کے والد کا نام محمد قاسم ہے ۔ اب وہ وکیل ہیں یا نہیں تاحال آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ براہ مہربانی جھوٹ کو پھیلانے سے گریز کریں

  • ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے  کابینہ اجلاس طلب

    ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس طلب

    500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی

    وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس بلالیا،پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی ،پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی،سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی، 10 فیصد صارف دے گا،سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے ،سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی،صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونےو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا

    بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا ،

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی