Baaghi TV

Tag: لاہور

  • سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمپنی کا مالک قتل

    سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمپنی کا مالک قتل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے اپنے مالک پر گولیاں چلا دیں، گولی لگنے سے مالک کی موت ہو گئی

    واقعہ غالب مارکیٹ میں پیش آیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول دفتر کی پارکنگ میں پہنچا تھا اور اپنی گاڑی سے سامان نکال رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ نے اس پر گولیاں چلا دیں،مالک کو سر میں گولی لگی اور وہیں موت ہو گئی، سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ نجی سیکورٹی کمپنی کا مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا اس لئے اسکی جان لی.

    پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے مالک پاک فوج سے ریٹائرڈ میجر تھے، جبکہ سیکورٹی گارڈ بھی پاک فوج سے ہی ریٹائرڈ تھا،ابتدائی تفتیش کے دوران گارڈ نے بتایا کہ مالک ان پر جادو ٹونا کرواتے تھے،ملازمین پر سختی کرتے تھے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے پہلے ایک گولی چلائی تو مقتول گر گئے، سیکورٹی گارڈ دوبارہ قریب آیا اور سر کے قریب گن سے گولی چلائی.

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • مریم نواز کو  جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھاگیا،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز کو جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھاگیا،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے عصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں۔9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ آج بھی باز نہیں آئے دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔9 مئی کے واقعات پر آپکو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا۔ جب شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کررہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا۔ 9 مئی کا انتشاری ٹولہ اپنے غیرسیاسی گناہوں کا ملبہ مریم نواز کے کھاتے میں مت ڈالے۔ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا۔ مریم نواز نے عمرانی آمریت کا جرآت اور بہادری سے مقابلہ کیا کبھی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ آپ کو مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں فوجی تنصیبات پر حملے کریں اور شہداء کی یاد گاریں جلائیں۔ اپنے جرائم کو انسانی حقوق،عورت کارڈ اور آئین کے پیچھے مت چھپائیں

    بی جے پی کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، مودی آؤٹ،گیم پلان پر کام شروع

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

  • لاہور میں  لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    ٕلاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8 بچوں کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی، سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بد سلو کی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی، زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر اس کام کیلئے استعما ل کیا جاتا۔

    انہوں نے بتایاکہ ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے، 8 بچے بازیاب کرائےگئےہیں اور ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    چینی کاروباری سربراہان سے وفاقی وزرا کے ای کامرس و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری …

    عمران خان نے کہا ملک کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،بیرسٹرگوہر

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • زبردستی بھیک منگوانے والوں کواب ملے گی سخت سزا

    زبردستی بھیک منگوانے والوں کواب ملے گی سخت سزا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

    اب پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔ نئے قانون کے تحت بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مذید سزا بھگتنا ہو گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق بچوں، بزرگوں اور خواتین وغیرہ سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی قیادت میں محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم کی سفارش کی جو منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں سے زبردستی بھیک منگوانے، انہیں اپاہج کرنے اور دیگر مظالم ڈھانے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے اور اس سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

    پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مطالبہ

    سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مطالبہ

    مختلف علماء کرام اور عام شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی ایام میں سحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر سے پابندی ختم کی جائے تاکہ لوگ آسانی سے روزے رکھ سکیں۔

    معروف عالم دین محمد یوسف صدیقی، محمد محسن مجید، ابوخزیمہ محمد شفیق ، رانا محمد طارق اور دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کے لیے ذوالحجہ کے روزے رکھنے میں آسانی پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احادیث میں ذوالحجہ کے پہلے نو ایام میں روزے رکھنے اور دوسرے نیک اعمال کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان دنوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد روزے رکھنے کا خاص طور پر اہتمام کرتی ہے لیکن ان دنوں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام دنوں میں نفلی روزے رکھنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ علماء کرام اور عوام کے مختلف طبقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی طرح ذوالحجہ کے ابتدائی نو ایام میں بھی سحری کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

    مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

    لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

  • لاہور ہائیکورٹ، اظہر مشوانی کے بھائیوں کو پیش نہ کیا گیا ،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ، اظہر مشوانی کے بھائیوں کو پیش نہ کیا گیا ،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بھائیوں کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کا آج پیش کرنے کا حکم دیا ہوا تھا. عدالتی حکم کے باوجود دونوں مغوی افراد کو پیش نہ کیا گیا.عدالت میں ڈی آئی جی سیکورٹی اور سی ٹی ڈی افسران نے مغویوں کے بارے لاعلمی ظاہر کردیا. جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لکھ کر دے کہ وہ ناکام ہو گئی ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی

    اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    ‏تحریک انصاف سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست والد قاضی حبیب الرحمن کیجانب سے دائر کی گئی ہے،دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست سلمان اکرم راجہ،ایڈوکیٹ ابوزر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو رات گئے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اغواء کرنے والوں نے نہیں بتایا کہ انہیں کیوں لے کر جا رہے ہیں، اس سے قبل پروفیسر ظہور کو 100 سے زائد غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، عدالت پروفیسر ظہور اور پروفیسر مظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے،

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

    مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

    لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی دارالامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دارالامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی عافیت(دارلامان) میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات ہوئی ہے

    پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نوازشریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے کے لئے آگئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے عید پر عافیت میں رہائش پذیر بزرگ خواتین نے حج کی خواہش کی تھی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر 10بزرگ خواتین کے لئے حج کا انتظامات کیے گئے۔بزرگ خواتین نےوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا بہت سے دعائیں دیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزرگ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہ ہو، آپ نے پاکستان کے لئے بہت سی دعائیں کرنی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے۔اللّٰہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی،مجھے آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔

    مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے۔نواز شریف
    اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے بہت خوشی ہوئی۔ مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے۔ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی۔حج پر جانے والے پاکستان کے لئے دعائیں کریں، اللہ ملک کی خیر کرے۔

    کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ حج پر جا سکوں گی،بزرگ زینت بی بی آبدیدہ ہوگئیں ،”میں گلیاں دا روڑا کوڑا…… محل چڑھایا سائیاں“: زینت بی بی نے میاں محمد بخش کا شعر سنایا، فریدہ رحمت علی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سہارا نہیں تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا کر بھیج دیا۔امیر جہاں‌کا کہنا تھا کہ اللّٰہ وہاں لیکر جارہا ہے، باقی اسباب بھی اللہ بنائے گا اور حفاظت کرے گا۔ بخت مینا کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف نے ایسے برتاؤ کیا جیسے ہماری بیٹی ہیں۔ نسیم اختر کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف ہمارے ملک کے معمار ہیں ملنے کی بہت خواہش تھی۔عفت سلطانہ کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے سر پر چادر کی مانند ہیں، یہ چادر پہلے سرک گئی تھی۔ یاسمین ملک کا کہنا تھا کہ نماز کے بعد حج کے لئے روزانہ دعا کیا کرتے تھے۔عابدہ سراج کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ہر ماں کو مریم نوازشریف جیسی بیٹی دے۔بشیراں بی بی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بلا وا آگیا اللہ نے مریم نوازشریف کو وسیلہ بنا دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے تمام خواتین کو احرام، سوٹ اور ذادراہ پیش کیا گیا۔عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین اور انچارج سمیرا اسلم اور معاون 21روز کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہی ہیں۔فریدہ رحمت علی، امیر جہاں، بخت مینا، نسیم اختر، نور جہاں، عفت سلطانہ، یاسمین ملک، عابدہ سراج، زینت بی بی اور بشیراں بی بی حج کرنے والوں میں شامل۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصراللّٰہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی ملاقات، پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا،گھر دلوانے کا وعدہ
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد رضوان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔محمد رضوان نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شریف نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا۔ محمد رضوان بہت اچھا نام ہے، ملکر بہت خوشی ہوئی۔تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔ سینٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے

    پنجاب حکومت کی پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے چیلنج ہے۔اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔ پلاسٹک بیگزپر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔ پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔ فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرہ ارض کی 40فیصد سطح ارض انحطاط کا شکار ہے۔آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔ ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

  • تاوان وصولی کے بعد مغوی کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینکنے والا ملزمان گرفتار

    تاوان وصولی کے بعد مغوی کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینکنے والا ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
    چند ماہ قبل علاقہ رائیونڈ سٹی سے اغواء ہونے والے مغوی عاصم حسین کا ڈراپ سین ہو گیا،ملزم اعتقاد شاہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مغوی عاصم کو اغواء کرکے تاوان کی بھاری رقم وصول کرنے کے بعد بےدردی سے قتل کر دیا،ملزمان نے نعش کو روہی نالہ مانگامنڈی میں پھینک دیا اورسرغنہ ملزم اعتقاد شاہ خیبر پختون خواہ فرار ہو گیا،اغواء برائےتاوان سیل نے مرکزی ملزم اعتقاد شاہ کوخیبر پختونخواہ سےگرفتار کرکے تاوان کی بھاری رقم برآمد کی،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    ی” میرا پیارا ایپ” ,سے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا سلسلہ جاری
    دوسری جانب پنجاب پولیس کی” میرا پیارا ایپ” ,سے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا سلسلہ جاری ھے۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کےاحکامات پر سی ٹی او لاھور عمارہ اطہر نے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے تشکیل دی گی. رضاکار ٹیموں کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 3 سال قبل لاوارث ملنے والی 36 سالہ عائشہ اور اسکے بیٹے کو اپنی فیملی سے ملوا دیا۔ عائشہ تین سال قبل اپنی فیملی سے بچھڑ کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آ گئی تھی۔ عائشہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس بنا پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عائشہ کو مینٹل ہسپتال داخل کروا دیا۔ جبکہ اس کے بیٹے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہی رہنے دیا۔ میرا پیارا ٹیم نے عائشہ کا مینٹل ہسپتال میں بار بار انٹرویو کیا اور نادرا سے بائیو میٹرک کروا کے اس کی فیملی سے رابطہ کر کے عائشہ اور اسکے بیٹے کو اسکی فیملی سے ملوا دیا، عائشہ کی والدہ بھائی اور بہن نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کا بہت شکریہ ادا کیا۔ ان کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام ” پنجاب پولیس پاکستان” ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے "میرا پیارا ” میں گمشدہ بچوں و افراد، سپیشل بچے و افراد کی معلومات اور ان کا اندراج کر سکتے ھیں۔ تاکہ ” کمیونٹی پولیسنگ” کے تحت عوام اور پولیس مل کے گمشدہ لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملوائیں۔

    علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی سربراہی میں کریمنل گینگ گرفتار کر لیا گیا،ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل وحدت کالونی میں 20 لاکھ کی واردات کی تھی۔مشتاق میٹ مٹن شاپ کا منشی 20 لاکھ بنک سے نکلوا کر جا رہا تھا ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ڈی ایس پی عاطف معراج اور ایس ایچ او عنصر نواز کنگرہ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو 7 روز میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل 02 پستول بمہ گولیاں چھینی ہوئی رقم 20 لاکھ برآمد کر لی گئی،ملزمان اسامہ’ شاہ زیب’ طیب’ اور بابر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ مشتاق میٹ مٹن شاپ کے مالک محمد ریاض کو اس کی چھینی ہوئی رقم 20 لاکھ واپس دے دی گئی۔محمد ریاض نے اپنی رقم 20 لاکھ لینے کے بعد اقبال ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف  سے قطری سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے قطری سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرکی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی موجود تھے،ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف ،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں اظہار دلچسپی کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز،5 لاکھ کاشتکارمستفید ہونگے:مریم نواز
    کسان خوشحال……پنجاب خوشحال،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔ہر کسان کو ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔کاشتکار کے شناختی کارڈ نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی،کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کریگا۔قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا۔رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھجیں سکتے ہیں۔ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے.

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈز کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے صوبے بھر کی روڈز کی بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کو 5اہم ایکسپریس ویز کی تعمیراور بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواو بھی موجود تھے

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز   نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا ہے۔ تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ ضرورت مند افراد وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

    بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے اور بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکریٹریزاو ردیگر حکام نے شرکت کی

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم