Baaghi TV

Tag: لاہور

  • پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد

    پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد

    لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس میں تقرر وتبادلوں پر تاحاکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا، مراسلے کے مطابق کسی بھی تقرر وتبادلے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پیشگی منظوری لی جائے گی ، آئی جی پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلوں کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی،تقرر وتبادلوں پر پابندی ہر رینک پر عائد کی گئی ہے۔

  • لاہور کی تعمیر وترقی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  دی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن

    لاہور کی تعمیر وترقی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن

    ”نیا دور…… صاف ستھرا لاہور“لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازہر10 دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی جس میں لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ اجلاس میں لاہور کی دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کے نوزون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کی تعمیر وترقی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیورماسٹر پلان، واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور کیا گیا اور جامع پلان طلب کرلیا۔واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں لاہور کی تعمیر وترقی،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنرلاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
    پنجاب میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ٹاسک فورس میں پولیس،مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری،ڈی آفس،پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز کی ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور موثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی گئی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ سینیٹر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • وزیرکھیل پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات

    وزیرکھیل پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات

    وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارسے ملاقات ہوئی ہے

    ایرانی قونصلیٹ جنرل میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھرکا پرتپاک استقبال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سپورٹس مقابلہ جات پر بات چیت ہوئی ،وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سپورٹس کے حوالے سے تعلقات کو بڑھایا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اورکھیلوں کے پروگرام کروائے جائیں گے، پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سپورٹس کمیٹی پر بھی کام کیا جائے گا،سپورٹس کے ذریعے دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی،

    ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس لورز ملک ہے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سیالکوٹ میں دنیا کا بہترین سپورٹس کا سامان تیار ہوتا ہے،پاکستان کے بنے فٹبال پوری دنیا میں مشہور ہیں،صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو قونصلیٹ جنرل مہران مواحد فار نے سوئیئر پیش کیا،

    ،پنجاب لیگ میں 15 کھیلوں کو شامل کیا جائے گا،وزیرکھیل پنجاب

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    اس ضمن میں مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے مابین مشاورت ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھی گزشتہ روز کپتان اور سلیکٹرز سے ملاقات ہوئی ہے، ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زیر غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عما د وسیم، محمد عامر،اسامہ میر، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، زمان خان، عثمان خان ، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

    رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا،

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا، اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا، فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس کے لیے بہترین حالت میں ہوں جس میں اس سال جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی شامل ہے۔

    کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی،ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے،چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا،

  • لاہور،جرائم بڑھ گئے، ایک دن میں 375 وارداتیں ،شہری غیر محفوظ

    لاہور،جرائم بڑھ گئے، ایک دن میں 375 وارداتیں ،شہری غیر محفوظ

    پولیس کی سب اچھا کی رپورٹ ، شہری لٹتے رہے، پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی رہی، لاہور شہریوں‌کے لئے غیر محفوظ ترین شہر بن گیا،

    لاہور میں آئے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ،پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح کم ہو چکی ہے تا ہم لاہور میں جرائم کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، سٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گھروں سے باہر نکلنے والے شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک روز میں شہر لاہور میں 375 جرائم کی وارداتیں ہوئی ہیں،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک دن میں 375 واراداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے شہریوں سے 18 لاکھ روپے اور موبائل فون چھینے، مختلف علاقوں میں 13 گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں

    ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن میں شبیر اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ 5 ہزار‘زیورات‘ موبائل فون لوٹ لیا، فیکٹری ایریا میں برہان سے 4 لاکھ ‘موبائل فون لوٹ لیا، ہنجروال میں طالب سے 3 لاکھ 10 ہزار‘موبائل فون،مانگا منڈی میں فرقان سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،بادامی باغ میں ناصر سے 2 لاکھ 10 ہزار ‘موبائل فون،وحدت کالونی میں افضال سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،گلشن راوی میں سلیم سے ایک لاکھ 90 ہزار‘موبائل فون،باٹا پور میں پطرس سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں زبیر سے66ہزار ‘ موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں عمرسے 31 ہزار‘موبائل فون،ریس کورس میں صابر سے7 ہزار ‘موبائل فون لوٹ لی،چوروں نے نصیرآباد،راوی روڈ اور ساندہ کے علاقوں سے 3 کاریں جبکہ کاہنہ،اقبال ٹاؤن، مزنگ،لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا، سندر‘ شالیمارسے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی ہیں۔

    لاہور میں رواں سال اب تک موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی تقریباً ساڑھے پانچ ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،2023 کے پہلے 3 ماہ میں موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی 6435 وارداتیں ہوئی تھیں،دوسری جانب پولیس حکام اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

  • عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    سابق صدر عارف علوی نےوکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان چاہئے جس میں قائداعظم نے کہا تھا کہ انصاف ہو،عمران خان کو رہا اور عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،میرے لئے سب سے اہم آئین پاکستان ہے، پاکستان میں کسی سےاثاثوں کا سوال کریں توکہتےہیں بات یہاں سےشروع نہیں ہوتی، یہاں آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے،اہلخانہ کی گفتگوکو ریکارڈکرلیا جاتا ہے، معاشرے کو تباہ کیاجارہا ہے،عمران خان کو رہا اور عوامی مینڈیٹ کی قدرکیجائے،عمران خان جھوٹ نہیں بولتے۔انصاف ہی معاشرے کو قائم رکھتا ہے۔ اسلام میں قاضی اور عدل و انصاف کے تمام معیارات بالکل واضح ہیں۔ قائداعظم اور علامہ اقبال کا فلسفہ پاکستان بھی انصاف پر ہی منحصر تھا۔ آج اس نظام عدل کو بلاشبہ خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نےوکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصدق جیلانی صاحب اپنی عزت بچائیں،،اپنی باقی زندگی عزت سے گزاریں، چھ ججز کو یقین دلاتا ہوں پورے پاکستان کے وکلاء آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کی بہادری پر ہمیں فخر ہے .افراد کی زندگی میں کبھی کبھی وہ لمحے آتے ہیں جب افراد کو قوم بننا پڑتا ہے، وہ لمحہ آن پہنچا ہے ،آج چادر چار دیواری کی کوئی عزت نہیں ہے ،آج عدالتیں بھی خوف کا شکار ہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے تناظر میں لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے،کنونشن میں سردار لطیف کھوسہ، حامد خان ، خرم نواز گنڈاپور نے شرکت کی،ابوذر سلمان نیازی ، فیصل چودھری سمیت دیگر وکلا بھی شریک ہوئے،لاہور وکلاء کنونشن میں عمران خان کی رہائی کے لیے وکلا نے بھرپور نعرے بازی کی،

    ساری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ نظامِ عدل کو زنجیروں میں لپیٹ کر رکھا ہوا ہے، لطیف کھوسہ
    پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نےوکلا کنونشن سے خطاب میں کہا کہ جب پاکستان کے پہلے چیف جسٹس لاہور آئے تو وہ وزیر اعظم لیاقت علی خان کو نہیں ملے، آپ کیسے چیف جسٹس ہیں قاضی فائز عیسیٰ صاحب ؟ آپ کیوں وزیر اعظم کو ملے ؟آج ساری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ نظامِ عدل کو زنجیروں میں لپیٹ کر رکھا ہوا ہے، ساری عوام کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے،ہمیں آزادی تو قائد اعظم نے دلوائی تھی کیا ہمیں آزادی میسر آئی بھی ہے ابھی تک، پہلے مارشل لاء سے اب تک اگر سویلین حکومت ملی تو وہ بھی اپنے دیکھا کیا تھا، آپ کیسے چیف جسٹس ہو کہ آپکو 6 ججز شکایات کر رہے ہیں، ججز نے لکھا کہ ہمارے بیڈ روم میں کیمرہ لگا ہوا ہے، ججز کے رشتہ داروں کو اٹھا لیا گیا ایک جج کے گھر پٹرول بم گریا اور اسکی کو ہی او ایس ڈی کر دیا، یہ صرف ایسا اسلام آباد ہائیکورٹ میں نہیں بلکہ لاہور، پشاور سمیت دیگر ہائیکورٹ میں بھی ایسے ہی یرغمال بناکر رکھا ہے،بھٹو کے کیس میں 45 سال بعد یہ کہتے ہیں کہ یہ مس ٹرائل تھا انہوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی، اب 45 سال نہ لینا اور 9 مئی جیسا ڈارمہ نہ کرنا،ایک ریٹائرڈ جج کو کیسے چنا گیا ہے حیران کن بات ہے یہ نواز شریف کو 8 سال کیس التوء کر کے جتوایا، اس جج نے شہباز شریف کو بھی ریلیف دلوایا ہے انکے تعلقات شریف فیملی سے بہتر ہے،ہم کہتے ہیں اس معاملے کو فل کورٹ سنے، 9 ججز سپریم کورٹ کو اس معاملے کو دیکھانا ہوگا، یہ مٹی پاؤ والا کام نہیں ہونے دیں گے،

    ہمیں بار ایسوسی ایشن کے ساتھ باہر نکلنا ہوگا،شاداب جعفری
    انصاف لائرز کے سیکرٹری شاداب جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ انصاف کے لیے وکلاء سڑکوں پر آتے ہیں، ایسا رول اف لاء ہے پاکستان میں کے ہر دس سال بعد وکلاء کو سٹرکوں پر آنا پڑتا ہے، یہ خط جو ججز کی جانب سے لکھا گیا ہے یہ پاکستان کی عدلیہ کے لیے ایک اہم موڑ ہے، چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے آگاہ کیا گیا انہوں نے اسے کیوں چھپا کر رکھا، 2 سال سے اس ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑاری جارہی ہیں، اس حوالے جو کمیشن بنایا جائیگا اس پر بھی اعتماد کرنا ممکن نہیں، ہمیں بار ایسوسی ایشن کے ساتھ باہر نکلنا ہوگا،

    6 ججز کے خط کا آنا ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے،سلمان اکرم راجہ
    انصاف لائرز وکلاء کنونشن سے سلمان اکرم راجہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراد کی زندگی میں کبھی کبھی یہ لمحہ بھی آتا ہے ایک قوم بنانا پڑتا ہے، آج ہم سے الیکشن چھین لیا گیا، ہزاروں لوگ جیلوں میں اور انہیں باہر آنے کی امید بھی نہیں، اسی ماحول میں 6 ججز کے خط کا آنا ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، سپریم کورٹ نے اس پر کچھ نہیں کیا اس پر عدلیہ اعلان کرتی کہ وہ آزاد ہے، پورا معاشرہ اٹھے اور مطالبہ کرے، ہم اپنی آزادی کے لیے باہر نکلیں گے، ہم آپکے ساتھ ہیں آپ ہمارا ساتھ دیں،

    سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو طلب کرنا کرنا چاہیے تھا، ولید اقبال
    لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کنونشن سے ولید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6ججز کا خیر مقدم کرنا چاہیے جنہوں نے اپنے ناموں کو پاکستان کی تاریح میں لکھا دیا، جن لوگوں کو حرکت میں آنا چاہیے تھا انہوں نے کچھ نہ کیا ، ججز کے عزیز اقارب کو گرفتار کیا یہ انتظامیہ کی بنائی ہوئی کمیشن کو یہ تحقیقات دے دی گئی ہے،6 ججز کا خط انتظامیہ کی نظر کر دیا گیا سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو طلب کرنا کرنا چاہیے تھا، انتظامیہ کو طلب کرنا چاہیے یہ کہتے ہیں جب شوکت عزیز پر ہوا تھا تب یہ 6 ججز کہاں تھے یہ لوگ عجیب باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے سب انتظامیہ کے حوالے کر دیا،

    وکلاء کنونشن سے لاہور ہائیکورٹ کے صدر اسد منظور بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت وقت کو واضع کرنا چاہتا ہوں کہ جو آپ کا رویہ ہے، عوام آپکے ان حرکتوں سے اکٹھے ہوگئے، یہ پہلا قطرہ ہے جہاں سے آئین اور قانون کی بالادستی کا آغاز ہوگا،یہاں ناصرہ اقبال ,ولید اقبال موجود ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز کرینگے، یہ تاریح میں لکھا جائیگا،

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

  • کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر،عدالت سے درخواست خارج

    کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر،عدالت سے درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی،وکیل درخواستگزار نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ متعدد بار ایسی ذاتی تشہیر کو منع کر چکی ہے آپ عوام کے پیسے سے تو تشہیر نہیں کر سکتے ، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل ہینڈ آؤٹ ساتھ لف ہیں،پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ "ایسا کچھ نہیں ہو رہا یہ درخواست وقت سے پہلے آ گئی ہے”۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے۔ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے۔ کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے۔ کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

    بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • خاتون کو اغوا کر کےزیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے خاتون کو اغوا کر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اے ایس پی ڈیفنس لاہور عثمان عزیز میر نے بتایا کہ فیکٹری ایریا پولیس کو خاتون سے زیادتی کی درخواست موصول ہوئی اور خاتون کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم فوری تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کی کاوش سے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق نے اے ایس پی ڈیفنس، ایس ایچ او فیکٹری ایریا وجیہہ الحسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کے بعد فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت ندیم، نازیہ اور سرفراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان اور رضیہ شامل ہیں۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب رہائش پذیر سرفراز کے گھر سال قبل منگنی ہوئی تھی گزشتہ روز ندیم سرفراز کے گھر آیا جہاں جھگڑے کے بعد اس نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عرفان اور 02 خواتین رضیہ اور نازیہ شدید زخمی ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نازیہ دم توڑ گئی بعدازاں ندیم نے بھی واقعہ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

  • الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا  یتیم بچوں،بیواؤں اور بزرگوں کیلئے گرینڈ افطار  کا انعقاد

    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا یتیم بچوں،بیواؤں اور بزرگوں کیلئے گرینڈ افطار کا انعقاد

    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 2 ہزار یتیم بچوں اور 1 ہزار بیواؤں اور اولڈ ایج ہوم کے سینکڑوں بزرگوں کیلئے گرینڈ افطار کا انعقاد کیا گیا، یتیم بچوں کیلئے جمپنگ کیسل،فیس پینٹنگ، میجک شو اوربچیوں کے لئے مہندی کے اسٹال کا اہتمام، عیدی، کپڑے اوردیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں یتیم بچوں کے لیے افطار اور عید شاپنگ کا انعقاد کر رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر منیجر میڈیا ریلشنز ک شعیب ہاشمی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 2 ہزار یتیم بچوں،بیوہ خواتین اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے گرینڈ افطار اورعیدتحائف کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں شریک بچوں کے لئے جمپنگ کیسل،فیس پینٹنگ، میجک شو اور بچیوں کے لئے مہندی کے اسٹال کا خاص اہتمام کیا گیا تھاجبکہ بعد ازاں بچوں ، اُن کی ماؤں اور معمر افراد میں عیدی، کپڑے اوردیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، صدر وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی،صدر الخدمت لاہور حماد احمد رشید سمیت یوتھ سوسائٹیز کے نمائندگان، یتیم بچوں،اُن کی باہمت ماؤں اور اولڈ ایج ہوم کے بزرگوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں میزبانی کے فرائض سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے سر انجام دیے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 30 ہزار یتیم بچوں کی کفالت پرسالانہ اڑھائی ارب روپے خرچ کررہی ہے،آرفن کی باہمت ماؤں اور بزرگوں کے لئے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔ایسی تقاریب کا مقصد آرفن بچوں، ان کی باہمت ماؤں اور اولڈایج ہومز میں مقیم بزرگوں میں احساس محرومی ختم کرکے انھیں رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے، رمضان میں آرفن بچوں کیلئے اضلاع،ریجن اور مرکزی سطح پر مختلف افطارپروگرامات منعقدکئے جاتے ہیں ان باہمت بچوں کو عیدکی خریداری کروائی جاتی ہے تاکہ یہ اپنے والدین کی کمی کوکم محسوس کریں۔

    یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا توجہ طلب طبقہ ہیں۔الخدمت کے والنٹیرز کی جانب سے اِن کے لیے کی جانے والی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر معاشرے کے اس نادار اور مستحق طبقے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس وقت غزہ تباہی کے دھانے پر 22 لاکھ افراد محصور اور ہماری امداد کے منتظر ہیں الخدمت فاؤنڈیشن مسلسل غزہ ریلیف کیلئے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ایک ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کا امدادی سامان ہم مختلف ذرائع سے غزہ بھجوا چکے ہیں، جبکہ امدادی سامان کی ترسیل مسلسل جاری ہے۔

    ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا یتیم بچوں اور بے سہارا معمر افراد کا بھی حق ہے۔اِسی احساس کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہر سال کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے ساتھ مل کر یتیم بچوں، اُن کی ماؤں اور اولڈ ایج ہوم کے بے گھر خواتین و حضرات کے لیے افطار اور عید تحائف کا اہتمام کرتے ہیں، عید کے تحائف کا اہتمام الخدمت کے رضاکار کرتے ہیں اور بچوں کے لیے ایسا خوبصورت میلہ لگاتے ہیں تاکہ انہیں بھی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

  • پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پتنگ بازی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے باوجود نہ رک سکی، لاہور شہر میں آج ایک شہری پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گیا،

    وزیراعلیٰ کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات، پولیس خود پتنگین اڑانے میں مصروف تو وہیں آج ایک اور شہری کی جان خطرے میں ، نشتر کالونی میں واپڈا ملازم گلےپر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،واپڈا ملازم رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رضوان کی گردن پر ڈور پھرنے کا زخم ہے تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے

    وہیں پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے خود پتنگ بازی میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کو پولیس خود ہوا میں اڑا رہی ہیں،ا نسانی جانوں کے ضیاع کی قانون کے رکھوالوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ بلا خوف و خطر پولیس اہلکار پتنگیں اڑا رہے ہیں شاید ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

    پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ