Baaghi TV

Tag: لاہور

  • پنجاب اسمبلی اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

    پنجاب کی اٹھارویں اسمبلی کا پہلا اجلاس،اجلاس میں اراکین کو بلوانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 19 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے کسی ممبر کو گرفتار نہیں ہونے دونگا۔ اگر باہر سے کوئی گرفتار ہوا تو پروڈکشن آڈر جاری کروں گا،

    پنجاب اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ارکان کی نوک جھوک ہوئی،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ابھی آپ نے حلف نہیں اٹھایا۔ ابھی آپ ممبر نہیں بنے،سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،کہا کہ جناب سپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے،جناب سپیکر ہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔ہمارے مہمانوں کو اندر اجازت نہیں دی گئی۔ملک احمد خان نےا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب سپیکر حلف سے پہلے بات نہیں کی جا سکتی ہ،جناب سپیکر پہلے ارکان کا حلف لیں پھر بات ہوگی۔اجلاس میں نماز جمعہ کے لئے وقفہ کیا گیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا، مریم نواز سمیت پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،مسلم لیگ (ن) کے 215 کے قریب اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان ایوان میں موجود ہیں.حکومتی اتحاد کے 215اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا،سنی اتحاد کونسل کے اٹھانوے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، پنجاب اسمبلی میں کل 313سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف لیا،مریم نواز نے حلف اٹھانے کے بعد گولڈن بک پر دستخط کر دیئے،مریم اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد رجسٹرڈ پر دستخط کر دیئے۔مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان سے روانہ ہو گئیں

    پنجاب اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا
    سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کا کہنا ہے کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا،آج شام 5 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،کل بروز ہفتہ خفیہ رائے شماری ہوگی

    مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئیں.مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں،مریم نواز شریف کا لیگی ارکان کی جانب سے ایوان میں بھرپور استقبال کیا گیا ،پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مریم مریم کے نعرے لگائے،قبل ازیں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے مریم نواز کو مبارکباد دی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پنجاب کی خدمت کا نیا دور شروع ہو،پنجاب کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے،مہنگائی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، ن لیگی اراکین نواز شریف کی تصاویر اٹھائے ایوان میں پہنچے

    پنجاب اسمبلی میں ن لیگی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی تو ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے، سنی اتحاد کنوسل کے اراکین نے مینڈیٹ چور وزیر اعلی نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اسمبلی پہنچے تون لیگی اراکین نے اسمبلی کے احاطے میں ان سے ملاقات کی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی کسی کو نہیں ملی،منتخب ارکان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے، میرا خیال ہے کہ میں تو بہت جلدی آ گیا ہوں۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں،اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مال روڈ و اسمبلی کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔لاہور پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے ارد گرد موجودہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی بھی موقع پرموجود ہیں،پولیس اہلکاروں کی جانب سے بغیر چیکنگ کسی بھی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئیں,واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی رائٹس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی بھی نفری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہے

    پنجاب اسمبلی، قیدیوں کی وین پہنچ گئی،پولیس کی بھاری نفری تعینات
    پنجاب اسمبلی سے آج روپوش ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی گرفتاری کا امکان ہے۔تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے پہنچ گئے ہیں،پی ٹی آئی نو منتخب ایم پی اے پی پی 110 حسن ذکاء نیازی کی بھی پنجاب اسمبلی آمدہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم پی اے پی پی 25 یاسر محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم۔پی اے پی پی 24 سید رفت محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،مریم اورنگزیب اور پرویز رشید مریم نواز کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے،مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے بیک گیٹ سے انٹری کروائی گئی،نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں، عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

    ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے متوقع سپیکر
    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ملک احمد خا ن اسمبلی پہنچ چکے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟اسلم اقبال کے خلاف مقدمہ نہیں ہے تو انہیں اسمبلی آنا چاہیے،بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، یہ کردار انجام تک پہنچیں گے.ملک احمد خان سے صحافیوں نے اس بارے سوال بھی کیا تا ہم انہوں نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے،

    پنجاب اسمبلی اجلاس،میاں اسلم سمیت تمام اشہاری ملزمان کی گرفتاری کی پولیس کو ہدایات
    پنجاب اسمبلی اجلاس،تحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،پنجاب اسمبلی کے گیٹ نمبر ون سے صحافیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی،صحافیوں کو معمول کے برعکس گیٹ نمبر دو سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے،پنجاب اسمبلی کے مال روڈ پر واقع گیٹ نمبر ایک سے صرف ارکان صوبائی اسمبلی کو گذرنے کی اجازت ہے جبکہ ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور انکی شناخت بھی چیک کی جارہی ہے ،اسمبلی کے اطراف میں بھی ناکے لگائے گئے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں کےلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے اور انکی فہرستیں تمام گیٹس اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود ہیں جنکواسمبلی پہنچنے سے پہلے انکی گرفتاریوں کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،قصور سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کو روکنے ،اسکی گاڑی کی تلاشی لینے اور اسکی شناخت کی تصدیق کےلئے پولیس کے رویے پر مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا منتخب نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک اور رویے پراحتجاج کیا ،

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

    مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی دور کی باقیات ختم کرنے جارہے ہیں،آج صرف نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

    پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے،عطا تارڑ
    ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے نون لیگ کو واضح اکثریت دی ہے،پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے، پنجاب میں گڈ گورننس کا دوبارہ سے آغاز ہونے جا رہا ہے، ہمارے پاس دو سو دس ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے، ایک سو ساٹھ منتخب ارکان نون لیگ کا حصہ ہیں، خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کے نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی تعداد دو سو دس تک پہنچ چکی ہے،

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں ، ان کو ساتھ لے کر چلیں گے، ن لیگ کے پاس پنجاب میں دو تہائی اکثریت ہے ،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا پھر بھی ہم ایوان میں بیٹھے ہیں،اسلم اقبال پکڑا گیا تو حیرانگی والی کیا بات ہے، کیونکہ اسلم اقبال اشتہاری ملزم ہے وہ نو مئی کا مطلوب ملزم ہے

    نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئے،چودھری شافع حسین
    ق لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی باہر رہنے والے ممبران کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں،اسپیکر پنجاب کے نام ملک احمد خان کا فیصلہ آج شام تک فائنل ہو جائے گا،اب عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا،نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئےمہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنا ہوں گی،

  • امیر بالاج ٹیپو  قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

    حملہ آور مظفر حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔مظفر حسین کی لاش اسکی موجودہ بیوی حلیمہ بی بی اور سابقہ بیوی پروین نے وصول کی ۔ایف آئی آر میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی ٹریول ہسٹری بھی پولیس نے حاصل کر لی ،مقدمہ میں نامزد ملزم گوگی بٹ کا بیرون ملک فرار ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ۔ سب انسپکٹر شکیل بٹ کو عینی شاہد کے طور پر شامل تفتیش کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ نے اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا،ملزم عقیل عرف گوگی بٹ بھیس بدل کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا لیکن پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔ تعریف عرف طیفی بٹ پہلے ہی دبئی فرار ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی فائرنگ سے موت ہو گئی،واقعہ چوہنگ کے قریب شادی ہال میں پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا،تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، امیر بالاج ٹیپو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

    میر بلاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ کو نامزد کردیا گیاہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

    امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا،پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا تھا،حملہ آور نے سیلفی ویڈیو بنانے کے بہانے امیر بالاج پر حملہ کیا، ملزم مظفر حسین تقریب میں 3بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا،شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3گروپوں نے نوٹس کیا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں ، ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا

    بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بلا ٹرکاں والے کے پوتے تھے،ان کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو خرم اعجاز نامی ملزم نے 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ ان کے دادا بلا ٹرکاں والے کو عبدالوحید نامی شخص نے ان کے ڈیرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • لاہور،زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین سالہ بچی کی موت

    لاہور،زیر تعمیر عمارت گرنے سے تین سالہ بچی کی موت

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک زیر تعمیر عمارت گر گئی ، عمارت گرنے سے تین سالہ بچی کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد ملبے تلے دب گئے جن کو نکال لیا گیا،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے تین افراد ملبے تلے دب گئے،

    ریسکیو حکام کے مطابق عمارت گرنے سے یاسر، اسکی سات سالہ بیٹی نایاب اور تین سالہ فضا ملبے تلے دب گئے جن کو ملبے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ہسپتال میں دوران علاج فضا عمر تین سال کی موت ہو گئی ہے،ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا ہے،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

  • عمران خان تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے آمادہ ہیں،احمد اویس

    عمران خان تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے آمادہ ہیں،احمد اویس

    لاہور:تحریک انصاف کی امیدوار این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد کے نمائندہ اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ایڈووکیٹ اور چودھری اصغر گجر لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ رات کو رزلٹ دینا بند کرکے سینئر پولیس آفیسر ریٹرننگ آفیسر کے کمرے میں داخل ہوئے

    احمد اویس کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے ایجنٹس کو زبردستی باہر نکال دیا گیا اور مرضی کا رزلٹ تیار کر لیا گیا،ریٹرننگ آفیسر کو ہٹاکر نیا ریٹرننگ آفیسر بٹھایا گیا،یہ سارے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیں گے،چوری شدہ رزلٹ پر بننے والی حکومت غیرقانونی اور غیراخلاقی ہو گی،انتخابی دھاندلی میں پنجاب پولیس ملوث ہے،چیف جسٹس اس معاملے کا سوموٹو نوٹس لیں،چیف جسٹس کے خلاف الزام ہے وہ معاملے کی تحقیقات کرائیں اور بینچ بنائیں،آئین ایک معاہدہ جس میں عوام اسٹیک ہولڈر ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو مسخ کیا گیا، آئین کی بندش میں ہیں، حدود میں رہ کر جائز احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی احتجاج جاری رکھے گی۔پی ٹی آئی کو مہم نہیں چلانے دی گئی۔تمام سیاسی جماعتوں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر اس بحران سے نکالنا ہو گا،عمران خان تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے آمادہ ہیں،حکومت سازی کے لئے کسی کے ساتھ مل کر کام نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے

    احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کے نام پر ووٹ کا قتل ہوا ہے ۔اس طرح کی دھاندلی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔این اے 130 میں نواز شریف اور ڈاکٹر یاسمین راشد میں مقابلہ تھا۔اس حلقے میں کل 376پولنگ اسٹیشن تھے اور 334کے رزلٹ ہمارے پاس آئے ۔ان پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کے ایک لاکھ نو ہزار ووٹ تھے ،نواز شریف کے اسی ہزار ووٹ تھے ۔پھر فائنل رزلٹ آتا تو نواز شریف کے ایک لاکھ اناسی ہزار ووٹ ہوتے ہیں ۔نواز شریف کو 33 پولنگ اسٹیشن میں نوے ہزار ووٹ اور یاسمین راشد کو دو ہزار ووٹ پڑتے ہیں ۔نواز شریف کو جتوانے کے لیے آدھی رات کورزلٹ روکے گئے ۔جلد بازی میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے ووٹر کا تناسب ہی نہیں رکھا گیا،

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

  • پیپلز پارٹی کی قیادت  کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کی قیادت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

    پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے

    پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت سازی کے بعد پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا,لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کو وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر مستحکم کیا جائے گا,لاہور اور پنجاب کی تنظیم نو کی جائے گی,پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا,پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کا استعفی پارٹی قیادت نے منظور کر لیا ہے ,چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے،پیپلز پارٹی حکومت سازی کے بعد لاہور اور پنجاب میں قیادت کے لئے مضبوط رہنماؤں کا چناؤ کرے گی,لاہور اور پنجاب میں پارٹی کے معاملات براہ راست بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے,

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

  • پی ایس ایل 9  کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا

    پی ایس ایل 9 کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کے لیے 196 رن کا ہدف دیا، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے،صاحبزادہ فرحان نے57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رن کی اننگ کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخزمان 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے.وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے،نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان 74 اور آغا سلمان 64 رنز کے ساتھ ناقابول شکست رہے جبکہ الیکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رنز بنائے،لاہور قلندرزکی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

    شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا گیا، پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے، پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ …

    پی ایس ایل 9، مبشر لقمان لاہور قلندرز کے سپورٹر

    شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پی ایس ایل 9 کاآج سے آغاز

  • مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا

    مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے

    مریم نواز کے ساتھ پولیس کے 4 سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا،مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں،مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی،جاتی امرا پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی ن لیگی رہنما مریم نواز سے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز نے صوبے کے حوالے سے میٹنگ کرنا شروع کر دی ہیں.۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی تھی، چیف سیکرٹری نے مریم نواز کو صوبے کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی اور مریم نواز کو منصب کے لیے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • پی ایس ایل 9، مبشر لقمان لاہور قلندرز کے سپورٹر

    پی ایس ایل 9، مبشر لقمان لاہور قلندرز کے سپورٹر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ہی نہیں بلکہ میں ہمیشہ لاہور قلندر زکا سپورٹر رہا ہوں،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے آج تک لاہور قلندر کا سپورٹر ہوں،ہماری دعائیں لاہور قلندر کے ساتھ ہیں، لاہور قلندر دو بار چیمپئن بن چکی، میں لاہور ی ہوں، جب وہ مار کھاتے تھے تب بھی میں لاہور قلندر کو سپورٹ کرتا تھا، لاہوری ا سے زیادہ دیکھ اور سوچ نہیں سکتے ہم نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے، دو سال انہوں نے جو جیت کر دکھایا وہ کوئی جیت بھی نہیں سکتا، قلندر کی پاکستان ٹیم کو انتہا کی کنٹروبیوشن ہے، اگر لاہور قلندر کے پلیئرنکال دیں تو پاکستان کی ٹیم بنتی ہی نہیں،کسی اور فرنچائز نے اتنا کام نہیں جتنا لاہور قلندر نے کیا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے

    انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

  • فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ

    فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ

    ملتان: سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے.
    فواد علی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج میں منتخب ہونے والے 3 فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں. فواد علی کراچی اکیڈمی میں گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کنگز کے کوچز اور اسٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں.فواد علی کو ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا ہے. سائفرٹ ایچ بی ایل پی ایل کے لیے جزوی طور پر عدم دستیاب ہیں. وہ قومی ڈیوٹی کے بعد کنگز اسکواڈ کو جوائن کریں گے.فواد کا کہنا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم اور موقع فراہم کیا،

    کراچی کنگز نے جیمی اورٹن کی جگہ زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزاربانی کو پک کیا جو مکمل دستیاب ہونگے۔لاہور قلندرز نے بھانوکا رجاپکسا کی جگہ سلمان فیاض کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔ملتان سلطانز نے ریسی ٹاپلی کی جگہ انگلینڈ کے فاسٹ بالر اولی سٹون کو پک جو مکمل دستیاب ہونگے۔کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز نے ونندو ہاسارنگا کی جگہ عمر امین کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے

    انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا

  • شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پی ایس ایل 9 کاآج سے آغاز

    شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پی ایس ایل 9 کاآج سے آغاز

    انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا،پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہو گا، اور ٹین سپورٹس اور اے سپورٹس پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا.

    میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا،پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے

    پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا،

    پی ایس ایل،ہوٹل تا قذافی سٹیڈیم سپیشل سیکورٹی سکواڈ تشکیل
    ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ڈولفن، پی آر یو کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،ڈولفن،پولیس ریسپانس یونٹ نےنجی ہوٹل تا قذافی سٹیڈیم سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا ،ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ کا پٹرولنگ دستہ 28 مشترکہ ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔نجی ہوٹل و ملحقہ شاہراہوں پر ڈولفن و پی آر یو کی 04 ٹیمیں پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔نجی ہوٹل سے لیکر قذافی سٹیڈیم تک سکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ ڈولفن،پی آر یو ہوٹل سے قذافی روٹ پر 15 ٹیمیں الرٹ ہو کر پٹرولنگ کریں گی۔قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں مخصوص سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔آوٹر موسٹ کارڈن کے لیے ڈولفن،پی آر یو کی 09 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔ پی ایس ایل ٹیموں کی قیام گاہ سے قذافی سٹیڈیم روانگی سخت سکیورٹی حصار میں کی جائے گی۔کرکٹ شائقین کے ساتھ خوش گفتاری سے پیش آیا جائے۔

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے