Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور:   شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،ویڈیو

    لاہور: شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،ویڈیو

    لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں شہری مین ھول میں موٹرسائیکل سمیت گرگیا،موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    مون سون بارشوں کے اسپل کی شدید بارشوں نے پنجاب بھر میں تباہی مچا رکھی ہے،جگہ جگہ بارشوں کا پانی کھڑا ہے،لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا،شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور کھلے مین ہول میں گرجاتا ہے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں شہری گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو باہر نکالا اور ڈوبنے سے بچا لیا۔

    https://x.com/Aadiiroy2/status/1945450632216809930

    دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں مسلم پارک، حسنین کالونی میں بارش کا پانی بدستور کھڑا ہے جبکہ راجپوت پارک، چاند خان شہید چوک، سراج پارک، پراچہ کالونی کےعلاقے بھی متاثر ہیں،جھلاراں روڈ، حق باہو روڈ ، رحیم بخش روڈ ، بخاری پارک و دیگر علاقوں میں بھی پانی جمع ہے۔

    ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،خامنہ ای

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہےترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہےاس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

  • لاہور  میں کرنٹ لگنے سے بھائی بہن جاں بحق

    لاہور میں کرنٹ لگنے سے بھائی بہن جاں بحق

    لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے برف خانہ اسٹاپ پر دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے دو کم عمر بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ گھر میں کپڑوں کی پیٹی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، جہاں 3 سالہ نشاء کو کرنٹ لگا۔ نشاء کی چیخ و پکار سن کر 15 سالہ بھائی اویس اُسے بچانے آیا، مگر وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اہلِ علاقہ اور اہل خانہ اس المناک حادثے پر شدید غمزدہ ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے بجلی کے آلات اور وائرنگ کے حوالے سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سےچھتیں گرنے کے واقعات، تین بچے جاں بحق

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    جنڈولہ اور برمل میں کل کرفیو نافذ، نقل و حرکت اور بازاروں پر مکمل پابندی

    جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر شرکت

  • پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلویز نے مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا، ملت ایکسپریس، راول، بدر، غوری، راوی اور تھل ایکسپریس شامل ہیں ،فیض احمد فیض، موہنجوداڑو مسافر ٹرینوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا خواہشمند کمپنیوں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں، بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان ایک نئی، جدید ترین بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جو رواں ہفتے اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی جدید سہولتوں سے مزین اس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل طور پر لیس کوچز شامل ہوں گے جنہیں مسافروں کی سہولت اور آسائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے سفر کے دوران مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی جو بالخصوص کاروباری مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت تصور کی جا رہی ہے اس کے علاوہ، ٹرین میں بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار موجود ہوگی جو معیاری کھانے اور خدمات فراہم کرے گی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 جولائی کو لاہور میں اس جدید سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جو پاکستان ریلوے کی ہمہ جہت جدید کاری حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر ترک ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور ایئرپورٹ پر ترک ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی،طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

    ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔

    پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔

    پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ یوم عاشور پُرامن طور پر اختتام پذیر

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    پاکستان کے شعبہ بینکاری میں وسیع مواقع دستیاب ہیں،فنانس ڈائریکٹراے ڈی بی

  • لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے-

    وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں، نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔

    قبل ازیں سہولت ختم کرنے پرپنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے میڈیا کوبتایا تھا یہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہےانہوں نے واضح کیا تھ کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیلتھ کارڈز کے ذریعے آپریشن کے پیسے نہیں لے سکتے، سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلیسز ، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشن جیسے اہم علاج بدستور جاری رہیں گے، ہیلتھ کارڈ اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں مریضوں کو علاج کیلئے 50 فیصد رقم خود ادا کرنی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہےگا-

    ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی میں ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر مریم نواز کا  اطمینان  کا اظہار

    مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر مریم نواز کا اطمینان کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے دنوں میں صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت رد عمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش پیش کرتی ہوں،مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلے روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کلیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے، اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک ویسٹ کلیکشن کی گئی۔

  • ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    لاہور: ریپ اور بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کے لیے سی سی ڈی ایسے مجرمان کو الیکٹرک بینڈز پہنائے گی تاکہ ان کی حرکات و سکنات پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق جدید ممالک کی طرز پر یہ بینڈز مجرمان کے ٹخنوں پر فکس کیے جائیں گے ابتدائی طور پر دو یا اس سے زائد ریپ کیسز میں ملوث افراد کو یہ بینڈز لگائے جائیں گے یہ بینڈز سی ایس ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اور ان کے ذریعے ہر گھنٹے بعد مجرمان کی لوکیشن اور دیگر اپڈیٹس سسٹم میں موصول ہوں گی مجرم اگر بینڈ خراب کرنے یا اتارنے کی کوشش کرے گا تو فوری الرٹ جاری ہو جائے گا۔

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایسے مجرمان کو ایک مخصوص علاقے تک محدود رکھا جائے گا،اور بہتر چال چلن کی صورت میں ایک مخصوص مدت کے بعد بینڈ ہٹا دیا جائے گامنصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 30 بینڈ لاہور کو دیے گئے ہیں جبکہ 100 الیکٹرک بینڈز صوبہ بھر میں تقسیم کیے جائیں گےالیکٹرک بینڈز لگانے کا عمل آئندہ 1 سے 2 روز میں شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد خواتین، بچوں اور معاشرے کو ان خطرناک مجرمان سے تحفظ دینا ہے۔

    پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

  • لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا-

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

    فضائی حدود کی بندش کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام سیکیورٹی یا موسمی حالات کے باعث بھی ہو سکتا ہےپاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیئے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

  • لاہور سلنڈر دھماکہ،پانچ افراد کی موت،پانچ زخمی

    لاہور سلنڈر دھماکہ،پانچ افراد کی موت،پانچ زخمی

    لاہور : ایک دکان میں سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے-

    یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے راوی روڈ پر واقع ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے باعث پیش آیا، جس میں بلڈنگ کی تینوں چھتیں زمین بوس ہو گئیں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

    ایدھی ترجمان کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمارکیا گیا ہے،عظمیٰ بخاری

    سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

  • بین الاقوامی ادارے کی  رپورٹ میں    لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمارکیا گیا ہے،عظمیٰ بخاری

    بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمارکیا گیا ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دنیا کے سامنے بھارت کی تخریب کاری کے شواہد پیش کیے ہیں جبکہ ایک سابق بھارتی جنرل نے بھی تسلیم کیا کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت خود تھا۔

    عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے نعرے تو لگے لیکن حقیقی اقدامات موجودہ حکومت نے کیے ہیں پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائے گا اور کچے کے علاقوں میں پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کی کرائم رپورٹ کے مطابق لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے،یہ حکومتی نہیں بلکہ ایک غیرجانبدار انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ ہے، جس میں جرائم کی شرح میں کمی کو تسلیم کیا گیا ہے۔

    سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، لیکن بھارت آج تک ان واقعات کے کوئی شواہد پیش نہ کر سکا 7 لاکھ فوج کی سیکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے دنیا کے سامنے بھارت کی تخریب کاری کے شواہد پیش کیے ہیں جبکہ ایک سابق بھارتی جنرل نے بھی تسلیم کیا کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت خود تھا۔

    پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ