Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں سنگدل باپ نے مبینہ طور پر اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاؤں پنجو کے رہائشی عظیم نے اپنے 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس نے پو لیس کو بتایا کہ اس کے بچے 12 سالہ صابر، 9 سالہ سمیعہ، 5 سالہ نبیہہ اور 2 سالہ عائشہ اتوار کے روز دکان پر سامان لینے گئے پھر واپس نہیں آئے، شبہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے مشکوک جان کر باپ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سب اُگل دیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے بتایا کہ وہ چاروں بچوں کو تصاویر اتارنے کا کہہ کر للیانی نہر کے کنارے لے گیا تھا، جہاں اس نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا، ملزم کی جانب سے بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ بتائے جانے کے قابل بھی نہیں، ملزم کی بیوی کو اس کی غلط حرکتوں کا پتہ تھا-

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دل دہلا دینے والے واقعے پر دلی صدمہ ہوا انہوں نے حکم دیا کہ ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، ملزم قانون کے مطابق عبرت ناک سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

  • نواز شریف انتقام نہیں، ملک خوشحال کرنے واپس آرہے. شہباز شریف

    نواز شریف انتقام نہیں، ملک خوشحال کرنے واپس آرہے. شہباز شریف

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو خوشحالی سے دور کرکے ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آرہے ہیں،وہ 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیں گے۔

    جبکہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت جعلی مقدمے میں سزا دی گئی، ہمیں چور اور ڈاکو کہا گیا اور کہلوایا گیا ، مجھ پر،میرے خاندان پر اور میری پارٹی پر الزامات لگائے گئے، ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، قطر ، چین کے ساتھ تعلقات خراب کر دیے گئے ، مجھ پرالزامات میں سچائی ہوتی تو میں جیل میں ہوتا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا، ملک میں اسپتال،یونیورسٹیاں،میٹرو اورپل بنائے، اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف ملک کی قسمت بدل دے گا، اگر قومی دولت کو غریبوں پر نہیں خرچ کیا اور کرپشن کی تو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

  • حسان نیازی کیس، عدالت کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت

    حسان نیازی کیس، عدالت کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ ،حسان نیازی کی بازیابی اور ملاقات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کیلئے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو پندرہ دن میں متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس سلطان تنویر نے حسان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ،حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے حسان نیازی سے ملاقات کی استدعا کررکھی ہے ، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے مزید کاروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: ملک بھرمیں 90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روزمیں الیکشن کروانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں انتخابات کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا-

    درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے لیکن فلحال آئینی مدت کے دوران الیکشن کروانے کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،14 ارب 33 کروڑ 30

    مون سون بارشوں کی کمی، بھارت میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا امکان،خوراک کی افراط …

    عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے-

  • جنرل عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

    جنرل عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

    جبکہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا اور اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔
    تاہم خیال رہے کہ فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا، اجلاس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔

  • سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، اور آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔

    ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے، خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
    جبکہ اُس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سالک حسین، شافع حسین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور، سندھ ق لیگ کے صدر طارق حسن بھی موجود تھے اور آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی تھی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔

  • پی سی بی اجلاس:  ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پی سی بی اجلاس: ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس : ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی، ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بدھ کی شام مکی آرتھر کی سربراہی میں قائم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف ، کپتان بابراعظم نائب کپتان شاداب خان اور سابق کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کی جس میں سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    جبکہ اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی ٹیم کے مکمل کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن۔ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور بولنگ کوچ مورنے مورکل شامل تھے تاکہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔ اس جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہبلیٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی کھلاڑیوں کی فٹنس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ ٹیم میں بہتری کیسے لائی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے اس کے علاوہ بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس جائزے کا مقصد یہ تھا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو اور اتفاق رائے پر پہنچا جائے۔ اس جائزے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ کارکردگی کے بارے میں ہر ایک کو اس میں شامل کیا جائے ۔ مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے خوبیوں اور کمزوریوں پر بات کی ہے اور ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کہاں کیا کرنا ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس تمام بات چیت سے یہ بات سامنے آئی کہ سابقہ منیجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تاہم اب ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ جائزہ سیشن مثبت انداز میں رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز موجود ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق جو گزشتہ روز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے جمعرات کے روز انہوں نے ذکا اشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔ اس جائزہ کی تکمیل کے بعد انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کی صبح سوا گیارہ بجے کردیا جائے گا۔

  • آشیانہ اقبال ریفرنس کیس:شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

    آشیانہ اقبال ریفرنس کیس:شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

    لاہور: آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی: احستاب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخو استوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا تھا نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب میں لاہور کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی تھی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا، شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے اور نہ ہی ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت ملے،آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی شکوک و شبہات کے بغیر یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا، کامران کیانی نے بھی سرکاری خزانے کونقصان نہیں پہنچایا، نہ فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھانیب نے رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    خیال رہے کہ رواں برس 8 اپریل کو آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردی تھیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آشیانہ ریفرنس کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو چکے ہیں، اس ریفرنس میں سزا کا کوئی امکان نہیں ہے، عدالت بریت کی درخواستیں منظور کر کے آشیانہ کیس سے بری کرنے کا حکم دے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

    یاد رہے کہ پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا لینے کے الزام میں 24 فروری 2018 کو نیب نے گرفتار کیا تھا نیب کا الزام تھا کہ احد چیمہ نے 32 کنال کی زمین کے عوض اس کمپنی کو ٹھیکا دیا، جبکہ یہ زمین ان کے رشتہ داروں میں تقسیم کی گئی اور اس کی مکمل ادائیگی پیراگون کے اکاؤنٹ سے ہوئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل …

    سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی اور پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا بھی اس ریفرنس میں نامزد ہیں، وہ حال ہی میں نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد تحقیقات میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔

  • مسلم  لیگ ن پنجاب؛  عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    مسلم لیگ ن پنجاب؛ عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    مسلم لیگ ن پنجاب؛ گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔ چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال کریں گے۔

    https://twitter.com/pmln_org/status/1703752829045776656
    لاہور کے مقامی ہوٹل میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ نون پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، ن لیگ کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

    جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق اراکین اسمبلی، پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیداران کو 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سینٹرل فسیلی ٹینشن کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر میاں نوازشریف کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا، عوام پاناما اور اقاما کے ڈرامے کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔

    علاوہ ازیں سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا لیکن آج اسے بھکاری ملک بنا دیا گیا جو باعث شرم ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، قائد ن لیگ کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے، ملک کی بہتری کے لیے قائد نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، ان کا شاندار استقبال کریں گے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسان ، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں، قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟ نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا، پھر کس نے عوام کو تکلیف دی ؟ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا، نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی، عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

    جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے، نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے، جب پاکستان ترقی کرتا ہے، اسے گرایا جاتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی، نوازشریف حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم ہوچکی ہوتی، جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، جمہوریت کو ناکام بنایا گیا، سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتا، پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔

  • مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

    مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی ہے اور آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور پیٹرول کی سپلائی بند کردی، پیٹرول کی عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    جبکہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں پیٹرول کی سپلائی بند کردی گئی، آزاد کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ، اٹک اور گلگت کو بھی سپلائی بند رہے گی۔ اور آئل ٹینکرز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن کی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکا اور ایران کا قیدیوں کا تبادلہ
    حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔