Baaghi TV

Tag: لندن

  • ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دے دی

    ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دے دی

    لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 فروری کو ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر 95 سالہ ملکہ نے خود کو شاہی محل میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کو کورونا کے معمولی نوعیت کی علامتیں ہیں اور ماہر معالجین کی ایک ٹیم ہر وقت ملکہ برطانیہ کی نگہداشت کے لیے موجود ہے اس دوران ملکہ برطانیہ کے ساتھ طے شدہ اہم ملاقاتوں اور سرکاری تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ سے بھی انکار کردیا تھا۔

    تااہم اب شہزادہ چارلس کے مطابق دس دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا جو منفی آیا اور ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے حال ہی میں ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ نے کورونا وبا کے ابتدا میں ہی خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  • جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

    جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے

    جہانگیر خان ترین لندن طبی معائنہ کے لئے گئے ہیں، جہانگیر خان ترین علیل ہیں اور وہ لاہور کےنجی ہسپتال میں بھی چند روز زیر علاج رہے ہیں اسکے بعد گھرمنتقل ہو گئے تھے تا ہم آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا علاج معالجہ کروائیں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جسم میں خون کم بن رہا تھا، جہانگیرخان ترین معدے میں السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،جہانگیر ترین گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج رہے

    لندن روانگی سے قبل جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں ،اس سے قبل بھی جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن جا چکے ہیں، جہانگیر ترین ماضی میں لندن گئے ہیں تو یہ خبریں آئی تھیں کہ انکی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے تا ہم جہانگیر ترین نے اسکی تردید کی تھی،اور کہا تھا کہ نواز شریف کی ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،

    جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

    صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبعیت کی ناسازی باعث تشویش ہے اپیل ہے کہ تمام اہل وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائیں ،دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔ آمین

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی طبیعت ناسازی کی خبر سن کر دکھ ہوا جہانگیر ترین کے اہل خانہ کے لیے ایک مشکل گھڑی ہے،اللہ جہانگیرترین سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے،آمین

    قبل ازیں جہانگیر ترین کی بیماری کی خبر سن کر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جہانگیر ترین کو پھول بھی بجھوائے تھے

    مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا گزارا ممکن نہیں،جہانگیر ترین کے اس بیان سے اپوزیشن نے امیدیں لگانا چھوڑدیں

    :بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں 

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

    جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں یا نہیں؟ اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

    جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

  • یوکرین پرروسی حملہ:برطانیہ کا سخت ردعمل:     مانچسٹریونائیٹڈ نے روسی ایئرلائن سےمعاہدہ منسوخ کردیا

    یوکرین پرروسی حملہ:برطانیہ کا سخت ردعمل: مانچسٹریونائیٹڈ نے روسی ایئرلائن سےمعاہدہ منسوخ کردیا

    لندن :یوکرین پرروسی حملہ:برطانیہ کا سخت ردعمل:مانچسٹریونائیٹڈ نے روسی ایئرلائن سےمعاہدہ منسوخ کردیا،اطلاعات کے مطابق یوکرین پر روس کے حملےکے خلاف برطانیہ کی طرف سے سخت ردعمل آرہا ہے اور پابندیوں‌کے ساتھ ساتھ اب ماضی میں کئے گئے معاہدے بھی منسوخ کیے جارہے ہیں‌، اس سلسلے میں‌ مانچسٹر یونائیٹڈ نے روسی ایئر لائن ایروفلوٹ کے ساتھ 40 ملین پاؤنڈ کے بڑے اسپانسر شپ معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں ہے اور منگل کو ٹائٹن ایئرویز کے ساتھ یونائیٹڈ کے میڈرڈ کے لیے پرواز کے بعد سامنے آیا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک ترجمان نے کہا: ‘یوکرین میں ہونے والے واقعات کی روشنی میں، ہم نے ایروفلوٹ کے اسپانسرشپ کے حقوق واپس لے لیے ہیں۔’ہم دنیا بھر میں اپنےچاہنے والوں‌ کے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔’

    مانچسٹر یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کا ایک دیرینہ تجارتی معاہدہ تھا جس نے پہلی بار 2013 میں روسی کمپنی سے رابطہ کیا تھا لیکن اب اس نے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

    ایروفلوٹ کے ساتھ یونائیٹڈ کے معاہدے کی تجدید 2017 میں £40 ملین میں ہوئی تھی اور اس کی میعاد 2023 میں ختم ہونے والی تھی۔ ایروفلوٹ کی قومی ایئر لائن ہے اور 52 ممالک میں 146 مقامات پر پرواز کرتی ہے۔

    یونائیٹڈ ستاروں کو پوری دنیا میں اڑانے کے علاوہ، ایروفلوٹ نے کلب کو سفری اور لاجسٹک مشورے بھی فراہم کیے لیکن یونائیٹڈ اب ایک نئے فلائٹ پارٹنر کے لیے مارکیٹ میں ہے، جس پر قطر ایئرویز زیر غور ہے۔یونائیٹڈ نے ایروفلوٹ کے ساتھ اپنی نو سالہ رفاقت سے مجموعی طور پر £100m کے علاقے میں سرمایہ کاری کی۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے روسی سرکاری ایئرلائن ایروفلوٹ کے ساتھ اپنی پرواز کا تبادلہ کیا تھا اور اب یوکرین پر حملے کی روشنی میں اپنا سپانسرشپ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد یونائیٹڈ کے حصص کی قیمت گر گئی اور یہ قیاس کیا گیا کہ یہ ایروفلوٹ کے ساتھ ان کی وابستگی کی وجہ سے گرا ہے۔جمعرات تک، دو ہفتوں میں حصص کی قیمت $14.08 فی حصص سے گر کر $13.10 ہوگئی، جو کہ سات فیصد کی کمی ہے۔

  • لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    لاہور:لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین پر برطانوی عدالت کی طرف سے معصوم عن الخطا قراردینے کے حوالے سے معروف صحافی مبشرلقمان نے اس کے آئینی اور تکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا ہے

    اس حوالے سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ چونکہ الطاف حسین کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نفرت اور منفی پراپیگنڈہ کرنے میں کوئی کسر روا نہیں رکھی لیکن اس کے باوجود اگر برطانوی عدالتیں ان کو معصوم عن الخطا قراردیتی ہیں تو کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1494032407955189772?t=Rfjlz-JPrGksmCZQOS5QMw&s=19

     

    اس سلسے میں انہوں نے لندن میں موجود سینیئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کی اور ان سے پوچھا کہ الطاف حسین کو معصوم عن الخطا قراردینے کی بڑی وجہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ برطانوی عدالتیں ثبوت مانگتیں اور ویسے بھی ٹائٹل آف ایپلیکیشن یہ تھا کہ الطاف حسین کی تقریروں سے دہشت گردی کو تقویت ملتی ہے تو اس پر عدالت نے کہا کہ کوئی
    ثبوت پیش کریں

    مرتضیٰ علی شاہ بتاتے ہیں کہ عدالت نے تمام الزاامات کا جائزہ لیاا اور جب مدعی کی طرف سے دہشت گرد قراردینے کی ٹھوس وجوہات پیش نہ کی گئی تو عدالت نے ان کو بری قرار دیا

  • لندن: قبرستان سے برآمد انسانی ڈھانچوں کےسرکاٹ کر پیروں میں کیوں رکھےگئے؟

    لندن: قبرستان سے برآمد انسانی ڈھانچوں کےسرکاٹ کر پیروں میں کیوں رکھےگئے؟

    لندن: برطانیہ میں قدیم رومی قبرستان سے 425 انسانوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن میں سے 40 ڈھانچوں کے سر تن سے جدا تھے ان میں سے ہر شخص کا سر اس کے پیروں کے درمیان رکھا ہوا ملا ہے

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قبرستان بکنگھم شائر میں فلیٹ مارسڈن کے مقام پر دریافت ہوا ہے جس میں 50 ماہرین نے حصہ لیا ہے کھدائی کےبعد یہاں سے تیزرفتار ٹرین کے لیے پٹڑیاں تعمیر کی جائیں گی آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق دس فیصد افراد کی گردنیں کاٹی گئیں تھیں یاتو نا کے پاؤں میں یا ان کےپہلو میں رکھی گئی تھیں۔

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت


    اہرین کا خیال تھا کہ غالباً یہ جنگی قیدی ہیں یا پھر مجرم تھے جن کو سزائے موت دیتے ہوئے ان کا سرقلم کیا گیا تھا۔رومیوں میں گردن اتار کر مارنا اگرچہ اتنا عام نہ تھا لیکن ایسے واقعات ہوتے رہتے تھے تاہم ماہرین اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں جس سے اس پورے واقعے پر کچھ روشنی ڈالی جاسکے گی اس دریافت سے ماہرین آثار قدیمہ کو 2000 سال قبل رومن برطانیہ میں زندگی کے بارے میں مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

    اسی مقام سے بعض نوادرات، 1200 سکے اور سیسے پرمشتمل اوزان بھی ملے ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ علاقہ تجارت یا خریدوفروخت کا مرکز بھی رہا ہوگا۔ اس کے علاوہ پانسے، چمچے اور دیگر سامان بھی ملا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہاں جوا بھی کھیلا جاتا ہوگا فلیٹ مارسٹن کی حالیہ دریافت کا اگلے چند سالوں میں مزید مطالعہ اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ رومن دور میں رہنے والوں اور قصبوں کے طرز زندگی، عادات اور عقائد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    گلوبل وارمنگ میں 2 ڈگری اضافہ ہواتوگرمیاں 3 ہفتے طویل ہوجائیں گی، ماہرین کی وارننگ

    اس موقع پر ماہرِآثار و بشریات ڈاکٹرہیلن واس نے کہا کہ تحقیق میں انسانی عزت اور حرمت کا پورا احترام کیا جائے گا اور تمام حقائق سے عوام کوآگاہ کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ43 سے 410 عیسوی تک برطانیہ پر رومیوں کا راج تھا یہی وجہ ہے کہ اب تک 100 سے زائد ایسے آثار مل چکے ہیں جو رومی تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں۔

    انٹارکٹیکا میں تین لاکھ سے زائد آسمانی پتھر موجود ہوسکتے ہیں

  • بچوں کا جنسی استحصال: لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی

    بچوں کا جنسی استحصال: لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی

    لندن: برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے دارالامرا کےسابق رکن 64 سالہ لارڈ نذیر احمد کو1970 کی دہائی میں دو کم سن بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں 5 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی” کے مطابق شیفلڈ کراؤن کورٹ کے جج جسٹس لیونڈر نے پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان کو سزا سنائی پاکستانی نژاد برطانوی سابق پارلیمنٹیرین کو 1970 کی دہائی میں ایک 11 سالہ لڑکے پر جنسی حملے اور ایک کمسن لڑکی کے ریپ کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی اور دونوں کیسز میں انہیں مجموعی طور پر نصف دہائی سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔

    لارڈ نذیر احمد کو جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں پانچ سال چھ ماہ قید کی سزا

    عدالت نے قرار دیا کہ لارڈ نذیر احمد کی جانب سے 50 سال قبل کیے گئے ان کے فعل سے متاثرین کی شخصیت پر غیرمعمولی اور دیرپا اثرات پڑے ہیں انہیں گہرا صدما پہنچا اور یہ کہ سزا بدلے کے طور پر نہیں بلکہ انصاف کے لیے دی جا رہی ہے۔

    عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اب لارڈ نذیر احمد کی قید کی سزا شروع ہوگی سابق برطانوی پارلیمینٹرین کو گزشتہ ماہ 6 جنوری کو عدالت نے بچوں پر جنسی حملوں کا مجرم قرار دیا تھا۔

    ٹرائل کے دوران عدالت کو بتایا گیا تھا کہ لارڈ نذیر احمد نے نصف صدی قبل اپنی نوجوانی میں خود سے کم عمر لڑکی اور لڑکے پر حملہ کیا ٹرائل کے دوران لارڈ نذیر احمد نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا، تاہم وہاں کے سکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوتوں سے معلوم ہوا تھا کہ تمام الزامات غلط نہیں تھے۔

    وزیراعظم بورس جانسن کودھچکا،4 قریبی ساتھی مستعفی

    لارڈ نذیر احمد اور ان کے دو بھائیوں پر چند سال قبل بچوں پر جنسی حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ تفتیش شروع کی گئی تھی خود پر الزامات عائد ہونے کے فوری بعد ہی لارڈ نذیر احمد نے الزامات کو مسترد کردیا تھا مگر 2019 میں عدالت نے ان پر بچوں پر جنسی حملوں کی فرد جرم عائد کی تھی۔

    عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد 2020 کے آخر تک لارڈ نذیر احمد نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا اسی کیس میں لارڈ نذیر احمد کے دونوں بھائیوں کو ٹرائل کے دوران ان فٹ قرار دیا گیا تھا مگر ان کے خلاف ٹرائل چلتا رہا۔

    لارڈ نذیر احمد کے خلاف جنوری 2021 میں فیصلہ آنا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث فیصلہ ایک سال کی تاخیر سے گزشتہ ماہ سنایا گیا اور اب انہیں سزا بھی سنادی گئی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اب لارڈ نذیر احمد کو گرفتاری دینی پڑے گی یا پھر پولیس انہیں مقررہ وقت پر گرفتار کرکے جیل بھیج دے گی۔

    پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے،پاک چین قربت کے حوالے سے سوال پر امریکا کا جواب

  • سفرکرنے سے عاجزنوازشریف لندن سے 425 کلومیٹر دور فیکٹریوں کے معاملات دیکھنے کے لیے پہنچ گئے

    سفرکرنے سے عاجزنوازشریف لندن سے 425 کلومیٹر دور فیکٹریوں کے معاملات دیکھنے کے لیے پہنچ گئے

    اسلام آباد:سفرکرنے سے عاجز نوازشریف لندن سے 425 کلومیٹر دور فیکٹریوں کے معاملات دیکھنے کے لیے جانے لگے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں علاج کے لئے موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ہسپتالوں کے بجائے فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیٹوں کے ہمراہ مانچسٹر کے قریب نیلسن میں فیکٹری کا دورہ کیا ۔

    نواز شریف نوازشریف کے ہمراہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی فیکٹری کے معائنہ کے لیے لندن سے نیلسن گئے جہاں پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ جس فیکٹری کا نواز شریف نے دورہ کیا وہ لندن سے 425 کلو میٹر دور نیلسن کے علاقے میں قائم ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والد کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ 4، 5 ماہ پرانی ہے- نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ 4، 5 ماہ پرانی ہے، حکومت اس سے پہلے یہ ویڈیو سامنے کیوں نہیں لے کر آئی؟ میں نواز شریف کو 2 گھنٹے کے لیے اُن کے جاننے والے شخص کے گھر ماحول کی تبدیلی کے لیے لےکر گیا تھا، وہ شخص انہیں فیکٹری میں لے گیا۔انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کا کسی دوسرے کی فیکٹری میں جانا کوئی گناہ ہے؟ اس معاملے کا پاکستان آنے سے کیا تعلق ہے؟ لندن میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے فیکٹریوں میں ملازمین کم ہوتے ہیں، ایسا ہی وہاں بھی تھا جہاں نواز شریف گئے تھے۔

    حسین نواز نے استفسار کیا کہ کیا کسی نے جاننے کی کوشش کی کہ نواز شریف کی پاکستان میں طبیعت کیوں بگڑی تھی؟ حکومت نے نواز شریف کی طبیعت کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں کسی سے رابطہ نہیں کیا، اب رابطہ کرے گی تو میری طرف سے بھاڑ میں جائیں۔حسین نواز نے کہا کہ میرے والد کا علاج معالجہ چل رہا ہے، ابھی بھی برطانیہ میں کورونا بہت زیادہ ہے، ابھی نواز شریف کا علاج ہونا باقی ہے، ابھی ان کا علاج مکمل نہیں ہوا۔نواز شریف کا علاج اس وقت ختم ہوگا جب ڈاکٹرز سمجھیں گے، جس ڈاکٹر نے رائے بھیجی ہے اس کی بہت اچھی ساکھ ہے، ڈاکٹر کی رائے کے بعد رپورٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائی۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف انجیو گرافی کے بغیر لندن سے نہ جائیں، ذہنی دباؤ میں نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف شدید دباؤ میں ہیں۔

    میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، نواز شریف انجیو گرافی تک اپنی ادویات جاری رکھیں، سابق وزیراعظم ذہنی دباؤ کے بغیر سرگرمیاں جاری رکھیں، نواز شریف دل کے مریض ہیں، کورونا کے باعث جان بھی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر فیاض نے کہا کہ کوئی سوال ہو تو مجھ سے رابطہ کیا جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ جمع کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے ویر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ کے پاس سب سے آسان راستہ قوم کے پیسے واپس کریں اور لندن ہی رہیں، ان کا مسئلہ جھوٹی رپورٹ سے حل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹ کا مقصد پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانا ہے،

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ رپورٹ نہیں ہے ایک فلمی خط ہے، ایازصادق اپنے دل کوخوش کرنے کے لیے ایسی باتیں کررہے تھے، نوازشریف نے پاکستان نہیں آنا، جھوٹی رپورٹیں دکھا کربھاگے،

    رات کے اندھیرے میں بھاگنے والا دن کے اُجالے میں واپس نہیں آتا، ان کی گزربسرہی جھوٹ بولنے میں ہے، ہم نے تو سابق وزیراعظم سے7ارب کی گارنٹی مانگی تھی، اگران سے7ارب لیے جاتے تو نوازشریف فوری ٹھیک ہو جاتے لندن نہ جاتے۔

    یاد رہے کہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ، ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2011میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔

    پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔

    پریانکا نے ڈاکٹرفیاض شال پر بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

    یاد رہے ڈاکٹر فیاض شال کی تیار کردہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کے لیے ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کہ نواز شریف شدید ذہنی دباو میں ہیں۔ نواز شریف لندن سے مکمل علاج کے بغیر گئے تو قید تنہائی اور شریک حیات کے دنیا سے جانے کے دباؤ کی وجہ سے انکا یہ عمل دل کے عارضے کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

    ڈاکٹر فیاض شال کوں ہیں‌؟
    ڈاکٹر شال اس وقت تکوما پارک، میری لینڈ کے واشنگٹن ایڈونٹسٹ ہسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ہیں، ساتھ ہی واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں انٹروینشنل کارڈیو ویسکولر میڈیسن کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

    1977 میں، ڈاکٹر شال امریکہ چلے گئے اور والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر میں کارڈیالوجی فیلوشپ مکمل کی۔بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرمیجر فیاض نے 1980 میں والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر میں ریاستہائے متحدہ کی ملٹری (آرمی، نیوی، ایئر فورس) میں پہلا پی ٹی سی اے کیا۔

    کہا جاتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان مخالف عالمی قوتوں کی مدد حاصل ہے اورانہیں قوتوں نے یہ میڈیکل رپورٹ تیار کرنے میں بھارتی نژاز امریکی میجر ڈاکٹرفیاض شال کو ذمہ داری سونپی تھی

    حقائق کے مطابق 1979 اور 2003 کے درمیان، ڈاکٹرفیاض شال جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور یونیفارمڈ سروسز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں طبی تقرریوں کو برقرار رکھا، جب کہ واشنگٹن ایڈونٹسٹ اسپتال اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال دونوں میں انٹروینشنل کارڈیالوجی میں کام کررہے ہیں‌

    بھارتی نژاد امریکی فوج کے میجر ڈاکٹرفیاض شال امریکن کالج آف فزیشنز، برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز، یونائیٹڈ کنگڈم کی جنرل میڈیکل کونسل، امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ وہ امریکن کالج آف کارڈیالوجی، امریکن کالج آف چیسٹ فزیشنز، امریکن کالج آف فزیشنز، امریکن کالج آف انجیوولوجی اور دی سوسائٹی فار کارڈیک انجیوگرافی اینڈ انٹروینشنز کے فیلو ہیں۔اور امریکی فوج اور خفیہ اداروں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں‌

    ڈاکٹرفیاض شال واشنگٹن ایڈونٹسٹ ہسپتال میں 1987 سے 1998 اور پوری دنیا میں انٹروینشنل کارڈیالوجی کی دیگر تکنیکوں (بشمول کورونری، کیروٹڈ اور دیگر پیری فیرل اور نان کارڈیک مداخلت جیسے والوولوپلاسٹی، IHSS کے لیے ابلیٹیو ٹیکنیک وغیرہ) کے لائیو سیشنز کے ذریعے تعلیم دے رہے ہیں۔ . اس قسم کے تدریسی سیمینار سیٹلائٹ کے ذریعے یا CATH لیب سے براہ راست مقامی نشریات کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

    ہائی رسک والے مریض کے ساتھ کام کرنے میں ایک انقلاب برپا کرنے والے ڈاکٹر شال پہلے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ تھے جنہوں نے ایکلیپس ہولمیم لیزر کے ساتھ ساتھ اینجیو ٹریکس میکانیکل ڈیوائس (1999) کو پرکیوٹینیئس ٹرانسلومینل مایوکارڈیل ریواسکولرائزیشن کے لیے استعمال کیا جو آخری مرحلے کے ایتھروسکلروٹک کے تحقیقاتی علاج میں تھا۔

    دل کی بیماری (مریض جن کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے)۔ اس نے دونوں طریقہ کار کو تحقیق کے ایک حصے کے طور پر دنیا میں سب سے پہلے نئی دہلی، ہندوستان میں کیا۔ وہ 1985 میں واشنگٹن ڈی سی میٹروپولیٹن ایریا میں مائٹرل والوولوپلاسٹی کرنے والے پہلے بھی تھے۔

    بھارتی نژاد امریکی میجر ڈاکٹر فیاض شال معروف بین الاقوامی گروئنٹزگ سوسائٹی کے رکن ہیں

  • بانی ایم کیو ایم کا لندن میں کیس شروع ہونے پر "ڈرامہ”

    بانی ایم کیو ایم کا لندن میں کیس شروع ہونے پر "ڈرامہ”

    بانی ایم کیو ایم کا لندن میں کیس شروع ہونے پر "ڈرامہ”

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں نفرت انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے

    برطانوی عدالت میں کیس کی سماعت تین ہفتے تک جاری رہے گی، ایم کیو ایم بانی الطاف حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 اگست 2016 کو ایک ٹیلی فونک خطاب کیا جس میں پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو تشدد پر اکسایا، الطاف حسین کو اسی کیس میں جون 2019 میں گرفتار بھی کیا گیا تھا بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا

    الطاف حسین خود عدالت میں پیش ہوئے، الطاف حسین وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر انکے ساتھی بھی یکجہتی کے لئے ہمراہ تھے،الطاف حسین نے میڈیا سے مختصر بات چیت بھی کی، کیس کے بارے میں الطاف حسین نے کچھ نہیں کہا،عدالت کے باہر صحافی بھی موجود تھے،

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    الطاف حسین نے کراچی میں لندن سے ٹیلیفون کے ذریعے پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کے بعد ان پر پاکستان میں تقاریر پر پابندی عائد ہے اس کے بعد ایم کیو ایم نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ، اکتوبر 2019ء میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین پر ان کی ایک متنازع تقریر سے متعلق کیس میں دہشتگردی کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی۔

    الطاف حسین نے عدالت پیشی کے موقع پر ڈرامہ کیا، الطاف حسین جب عدالت پیش ہوئے تو وہیل چیئر پر آئے ، الطاف حسین کی ویڈیو ٹویٹر پر آ چکی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الطاف حسین کو وہیل چیئر پر لایا جا رہا ہے لیکن دوسری ویڈیو جس میں وہ عدالت سے واپس آ رہے ہوتےہیں اس میں وہ خود چل کر آ رہے ہوتے ہیں، اور صحتمند دکھائی دیتے ہیں، واپسی پر وہ ساتھ کھڑے افراد سے بات چیت بھی کرتے ہیں، الطاف حسین نے عدالت پیشی کے موقع ٔپر وہیل چیئر پر آ کر ڈرامہ کرنے کی کوشش کی تا ہم بعد وہ انکے وہیل چیئر والے ڈرامے کا بھانڈا اسوقت پھوٹا جب وہ خود واپسی پر چل کر باہر آئے

    :الطاف حسین اورمیاں نوازشریف کے درمیان لندن میں کیا چل رہا ہے:خود الطاف حسین نے بتادیا،

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف ایف آئی اے کا بڑا ایکشن

    لندن میں الطاف حسین کو عدالت نے دیا بڑا جھٹکا

    اعلان جنگ ہوچکا ہے اور نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا، شیخ رشید

  • 7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    لندن: برطانیہ کی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کو پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دلچسپ خط لکھ دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی 7 سالہ بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام دلچسپ خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے


    رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکر مند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کے گئے خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے تقریباً سات ماہ سے لاپتہ ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے


    خط متن کے مطابق اب تک کتوں کی کوئی خبر نہیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان شدید مایوسی کا شکار ہیں، آپ برطانیہ کی ملکہ ہیں، براہ کرم پالتو جانوروں کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیں بچی نے ملکہ الزبتھ سے درخواست کی کہ میری اور روبی نامی کتوں کی گمشدگی کی خبر ریڈیو یا ٹیلی ویژن کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ انہیں جلد تلاش کیا جاسکے۔

    خیال رہے مالکان نے کتوں کی گمشدگی کا پوسٹر بھی تیار کیا، تاہم اب تک ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

    امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

  • آنکھوں کےتفصیلی معائنےسےدرست حیاتیاتی عمرمعلوم او قبل ازوقت موت کااندازہ لگایاجاسکتاہے

    آنکھوں کےتفصیلی معائنےسےدرست حیاتیاتی عمرمعلوم او قبل ازوقت موت کااندازہ لگایاجاسکتاہے

    لندن : ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے تفصیلی معائنے سے نہ صرف درست حیاتیاتی عمر معلوم کی جاسکتی ہے بلکہ قبل ازوقت موت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کی حیاتیاتی عمر اگر بقیہ عمر سے زائد ہوتو وہ کئی امراض اور جسمانی کیفیات کو ظاہر کرتے ہوئے قبل ازوقت موت کی اطلاع بھی دیتی ہیں-

    باغی ٹی وی :برٹش جرنل آف اوپتھیلمولوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق عمرگزرنے کے ساتھ بیماریاں اور جسمانی تبدیلیاں آگھیرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عین یکساں عمر والے دو افراد میں بھی یہ کیفیات مختلف ہوسکتی ہیں اس طرح ماہ وسال کی بجائے اگردرست جسمانی حیات معلوم کی جائے تو وہ اصل عمر سے زائد ہوسکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بیماریاں اور جسمانی تبدیلیاں اصل عمر سے بڑھ کربھی ہوسکتی ہیں۔

    پرانی باتیں بھول کر ہم نئی چیزیں اور مہارتیں سیکھنے کا عمل بہتر بناتے ہیں،ماہرین

    یعنی اگر کسی شخص کو 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑا اور قلب کو نقصان پہنچا ہے تو اب دل کی عمر اصل عمر سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ مرض نے دل کو مزید بوڑھا کردیا ہے جسم میں بعض کیمیکل، بایومارکر، جینیاتی کیفیات، دماغی صلاحیت، امنیاتی نظام اور بلڈ پریشر سے بھی بدن کی حیاتیاتی عمر معلوم کی جاسکتی ہے۔ ساتھ میں یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کیفیات کس قدر جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔

    تاہم اب سائنسدانوں نے 40 سے 69 سال تک کے47 ہزار افراد کی آنکھوں میں پچھلے گہرے ترین حصے ’فیونڈس‘ کی 80 ہزار تصاویر لیں اور ان تمام تصاویر کو مشین لرننگ الگورتھم سے گزارا تو سافٹ ویئر نے اصل عمر کے مقابلے میں ریٹینا کی حیاتیاتی عمر کا درست اندازہ پیش کیا51 فیصد افراد کے ریٹینا کی عمر کا فرق 3 سال، 28 فیصد کا 5 سال اور چار فیصد افراد میں 10 برس کا فرق سامنے آیا یوں ان سارے لوگوں کی آنکھوں کی حیاتیاتی عمر خود ان کی عمر سے زائد تھی۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    ان میں سے بڑی عمر کے 49 تا 67 فیصد افراد دل یا کینسر کے امراض سے ہٹ کر بھی قبل ازوقت موت کے دہانے پر تھے یعنی آنکھوں کا بڑھاپا موت کے خطرے کو دو سے تین فیصد تک بڑھا سکتا ہے اور اس کی ایک طرح سے پیشگوئی بھی کی جاسکتی ہے تاہم اب ماہرین اس کی دیگر وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آنکھیں بدن کا روزن ہوتی ہیں اور ان سے بہت ساری طبی کیفیات معلوم کی جاسکتی ہیں۔

    قبل ازیں دماغی ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق بھولنا دراصل کچھ نیا سیکھنے ہی کی ایک صورت ہے آئرلینڈ کے ڈاکٹر ٹوماس ریان اور کینیڈا کے ڈاکٹر پال فرینکلینڈ کے نئے نظریے کے مطابق بھولنا دراصل کچھ نیا سیکھنے ہی کی ایک صورت ہے دونوں دماغی ماہرین نے انسانی یادداشت اور سیکھنے کے عمل کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے۔

    تحقیق میں دونوں ماہرین ڈاکٹر ریان اور ڈاکٹر پال کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ یہ بھی سیکھتا ہے کہ مختلف حالات کے تحت کون کونسی معلومات اہم ہیں اور کونسی نظرانداز کرنے کے قابل ہیں بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ ’ضروری‘ یا ’اہم‘ معلومات کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے اور ہمارا دماغ ایسی پرانی معلومات پر توجہ نہیں دیتا جو موجودہ حالات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔

    تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نیوروسائنس میں کسی خاص علم یا مہارت سے متعلق یادداشت محفوظ کرنے والے دماغی خلیوں کے مجموعے ’اینگرامز‘ (engrams) کہلاتے ہیں جب ہم اس بارے میں کوئی بات یا واقعہ یاد کرتے ہیں تو اس سے متعلق اینگرامز میں سرگرمی پیدا ہوتی ہے اور یوں وہ یادداشت ہمارے ذہن میں تازہ ہوجاتی ہے۔

    چاند کی چڑھتی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھ جاتے ہیں،تحقیق