Baaghi TV

Tag: لوڈشیڈنگ

  • لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ

    لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ

    قصور میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہری پریشان

    قصور: ضلع قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث بجلی کی بار بار بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ کاروباری اور معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

    واپڈا حکام کے مطابق بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ رکھا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہوگی، وہاں بجلی کی فراہمی میں تعطل بھی زیادہ ہوگا۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانی ہے تو عوام کو اپنے اردگرد ہونے والی بجلی چوری کی نشاندہی کر کے محکمہ واپڈا کو اطلاع دینی چاہیے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بلاامتیاز کارروائی سے نہ صرف بجلی کے نظام میں بہتری آئے گی بلکہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • سرکاری سکولوں کی چھٹیاں ختم،سخت حبس و گرمی،والدین پریشان

    سرکاری سکولوں کی چھٹیاں ختم،سخت حبس و گرمی،والدین پریشان

    قصور
    سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے والدین پریشان

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں، تاہم شدید گرمی اور حبس کے باعث طلبہ کے والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیں

    والدین کا کہنا ہے کہ قصور شہر سمیت گردونواح خصوصاً دیہی علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث سکولوں میں پنکھے مسلسل چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ شدید حبس اور گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    والدین نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم نصب کیے جائیں تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران پنکھے اور دیگر ضروری برقی آلات چلتے رہیں اور طلبہ کو گرمی میں بہتر تعلیمی ماحول میسر آسکے

    والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوری اور مستقل اقدامات کئے جائیں

  • شدید ترین حبس و گرمی،انتہاء کی لوڈ شیڈنگ،نوٹس کی اپل

    شدید ترین حبس و گرمی،انتہاء کی لوڈ شیڈنگ،نوٹس کی اپل

    قصور
    شدید حبس، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی رات عذاب بنا دی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات موسم کی شدید حبس اور گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا
    رات بھر ہوا مکمل طور پر بند رہی جس کے باعث گھٹن اور حبس کی شدت برقرار رہی۔ اس صورتحال میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری اندھیرے و گرمی میں رہنے پر مجبور رہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث انہیں پوری رات جاگ کر انتہائی تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا
    گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنا بھی دشوار ہو گیا جبکہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

    شہریوں نے متعلقہ حکام اور واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور غیر اعلانیہ بندشوں کا خاتمہ کیا جائے
    ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ کافی عرصے سے مسلسل جاری ہے مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے

    شہریوں نے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو شدید گرمی اور حبس میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، الیکٹرک بس سروس متاثر

    کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، الیکٹرک بس سروس متاثر

    کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اثرات اب شہری ٹرانسپورٹ نظام پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث الیکٹر ک بس سروس جزوی طور پر متاثر ہو گئی ہے۔

    پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 3 روز سے مہران ڈپو کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے نتیجے میں الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے کا عمل متا ثر ہوا، اس مسئلے کے باعث انتظامیہ نے عارضی طور پر ای وی بسوں کے متبادل کے طور پر ہائبرڈ بسیں مختلف روٹس پر چلانا شروع کر دی ہیں تاکہ مسا فر وں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے، ای وی ون روٹ ملیر کینٹ سے سی ویو تک جبکہ ای وی تھری روٹ ملیر کینٹ سے نمائش تک سرو س فر اہم کرتا ہے۔

    اسی طرح آر ون پنک بس سروس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔ یہ تمام روٹس مہران ڈپو سے آپریٹ ہوتے ہیں اور بنیادی طور پر الیکٹرک بسو ں کے لیے مختص ہیں،بس سروس حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر مہران ڈپو کو بجلی کی فراہمی جلد بحال نہ کی گئی تو ان روٹس پر سروس جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا اور انتظامیہ کو آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔

  • لیسکو قصور سب ڈویژن بابا بلھے شاہ قہر بن کر ٹوٹ پڑی،نوٹس کی اپیل

    قصور
    بلھے شاہ سب ڈویژن واپڈا کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

    قصور بلھے شاہ سب ڈویژن کوٹ غلام محمد خان اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بن گئی۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں
    شہریوں نے شکایت کی کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں بھی بجلی کی فراہمی مسلسل متاثر رہی جس کے باعث لوگوں کو شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کے بارے میں کوئی واضح شیڈول جاری نہیں کیا جاتا، جس کے باعث گھریلو صارفین، کاروباری حضرات اور طلبہ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

    اہل علاقہ نے اعلیٰ واپڈا حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ سب ڈویژن کوٹ غلام محمد خان اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

  • شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    شیر میں شدید لوڈ شیڈنگ، گرمی اور مچھروں کی یلغار سے شہری پریشان

    قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی مسلسل بندش نے راتوں کی نیند چھین لی ہے جبکہ مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے

    شہریوں کے مطابق روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں میں پنکھے اور دیگر برقی آلات بند رہتے ہیں شدید گرمی کے دوران یہ صورتحال خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے

    دوسری جانب بارشوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مچھروں کے باعث سونا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ اسپرے اور صفائی کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں فوری کمی کی جائے، بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کی جائے

    حالات یہی رہے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

  • واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    قصور
    واپڈا قصور نے عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق دینا شروع کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں واپڈا نے عوام کو بلیک آؤٹ کا اور پتھر کے دور کا عملی سبق دینا شروع کر دیا ہے

    شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ 4 سے 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند رکھی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ سب ڈویژن راجہ جنگ، بہادر پورہ، بلھے شاہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے

    غیر اعلانیہ بجلی بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر، مزدور، طلبہ اور مریض سب ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید سردی میں بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے نہ کوئی پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے اور نہ ہی واضح شیڈول فراہم کیا جا رہا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

  • شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر دیہی علاقوں میں شدید حبس اور گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور گردونواح کے دیہی علاقے ان دنوں شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں
    دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا جاتا ہے اور حبس زیادہ ہونے کے باعث گرمی کا احساس درجہ حرارت 46 سے بھی زیادہ ہوتا ہے
    ایسے میں لیسکو قصور واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا ہے خاص کر بیشتر دیہاتوں کے لوگوں کو شاید واپڈا والوں نے انسان نہیں سمجھ رکھا
    دیہاتیوں کے مطابق 18 سے 20 گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے جس سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے
    بجلی نہ ہونے کے باعث سرکاری و نجی ٹیوب ویل بند ہیں اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ گھروں اور کھیتوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ
    ہم گرمی اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کی حالت خراب ہو رہی ہے
    بجلی کی بحالی کے لئے بار بار شکایات درج کرائی جاتی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی
    رات کو مچھر اور حبس کی وجہ سے نیند نہیں آتی، دن میں دھوپ اور پیاس نے جینا مشکل کر دیا ہے
    واپڈا والوں کا اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے

    عوامی نمائندوں اور مقامی تنظیموں نے لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

  • کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو  آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    اسپتال میں بجلی نہ ہونے کا باعث چلڈرن سرجیکل آپریشن تھیٹر میں بچے کے ہرنیے کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا گیااس حوالے سے ایم ایس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، اسپتال میں جنریٹر کا متبادل انتظام موجود ہے، جنریٹر اسٹارٹ کرنے میں چند منٹ لگ جاتے ہیں،کیسکو کو دوسری لائن کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔

    ضلع آواران میں،بھی طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ روزانہ 22 گھنٹے کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری، تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، بجلی کسی بھی وقت چلی جاتی ہے اور گھنٹوں واپس نہیں آتی، اسپتالوں میں مریض گرمی اور پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بچے اور بزرگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اسکولوں میں تعلیم کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

    دوسری جانب محکمہ بجلی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آواران واپڈا میں ڈیزل کم ملنے کی وجہ سے بجلی طویل بندش کا باعث بن رہی ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بہانے ہیں، اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہےعوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ توانائی، اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آواران کے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مستقل حل نکالا جائے ۔

    کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

  • بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    قصور
    بیشتر دیہی علاقوں میں بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود قصور کے بیشتر دیہات میں بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ ، ایل ٹی لائنیں پرانی اور تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہے ہے
    شدت کی گرمی کے باعث بیشتر لوگ ہیٹ ویو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں
    نیز برسات نا ہونے کے باعث بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اوپر سے بجلی بھی نہیں ہوتی جس کے باعث مریضوں،عورتوں،بچوں اور بوڑھے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے
    اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام سے رحم کی اپیل کی ہے