Baaghi TV

Tag: لوڈشیڈنگ

  • سخت گرمی اور بجلی بھی

    سخت گرمی اور بجلی بھی

    قصور
    واپڈا رورل ایریا پتوکی میں بجلی کی آنکھ مچولی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ بھی جاری لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے حکام بے خبر

    تفصیلات کے مطابق پتوکی فیڈر ہنجرائے کلاں میں بجلی کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور ایسا کئی دنوں سے ہو رہا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں سخت گرمی بھی پر رہی ہے اور بجلی بھی سارا سارا دن غائب رہتی ہے جس سے لوگوں کو گھروں میں پانی پینے اور نہانے کیلئے میسر نہیں لوگ واپڈا پتوکی سے سخت نالاں ہیں اور اس بابت
    اعلی حکام فوری طورپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سوئی گیس بند ہوٹل والوں کی چاندی

    سوئی گیس بند ہوٹل والوں کی چاندی

    دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع شہری سراپا احتجاج

    ؑ دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی میں اضافہ ہونے کے باعث سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے گھریلوں خواتین کھانے بنانے میں پریشان گیس پریشر میں کمی کے باعث ہوٹلوں والوں کی چاندی ہو گئی ہے کوٹ رادھاکشن شہری سراپا احتجاج اور حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی دنوں سے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہاہے اور ہمارا
    شہریوں کا اعلی حکام سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ہے

  • لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

    لاہور : ملک میں تبدیلی آئے یا ناں آئے ، لاہور میں تو تبدیلی آگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ کیر کوٹ ملحقہ بیدیاں روڈ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بیدیاں روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ شدید کرب میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی معاملات میں قطعی دلچسپی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر نادر آباد پولیس نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی بابت بات چیت بھی کی مگر گرمی کے مارے علاقہ مکین بجلی کی بحالی سے پہلے کسی صورت مانتے دکھائی نہ دیے۔

    واضح رہے کہ آر اے بازار سے بھٹہ چوک جانے والی یہ واحد سڑک اس وقت مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جب علاقہ مکین بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر احتجاج کر رہے تھے۔

    گزشتہ رات بھی بیدیاں روڈ سے ملحقہ علی پارک میں بجلی مکمل طور پر بند رہی اور دن میں تقریباً 9 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوئی اور آج کیر کوٹ میں یہ صورت حال دیکھنے کو ملی

  • شدید گرمی ،کراچی پھر لوڈشیڈنگ کی زد میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی سے معاہدہ ختم

    شدید گرمی ،کراچی پھر لوڈشیڈنگ کی زد میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی سے معاہدہ ختم

    شدید گرمی ،کراچی پھر لوڈشیڈنگ کی زد میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی سے معاہدہ ختم .اہل کراچی کے لیے بری خبر .کے الیکٹرک کا نجی کمپنی ‘ٹپال انرجی’ سے 123 میگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ آج ختم ہوگیا جس کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔کے الیکٹرک کا آج سے تقسیم کار کمپنی سے 22 سالہ معاہدہ ختم ہوجائے گا

    کے الیکٹرک اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے بعد کراچی میں بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین معاہدے کی توسیع چاہتے تھے مگر اسٹیک ہولڈرز نے مخالفت کردی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر کل سے انڈسٹریل اور کمرشل اداروں کو بھی بجلی نہیں ملے گی۔دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کے عزاب سے بچنے کے لیے نیپرا نے نیشنل گرڈ اور کے الیکٹرک کو فوری اضافی بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹپال انرجی کے ساتھ معاہدے کی توسیع کے لیے کوشاں ہیں اور معاہدے سے متعلق متعلقہ اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور رہائشی صارفین کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک، نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے درمیان 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔