Baaghi TV

Tag: لیاری

  • ” حق دو لیاری کی عوام کو "کے نام سے مہم شروع کرنے  جارہے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    ” حق دو لیاری کی عوام کو "کے نام سے مہم شروع کرنے جارہے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے، لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے-

    لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا، لیاری کی سڑکیں بنانے کا کہا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک ہوگا اور علاقے میں صاف پانی آئے گا، یہ سارے وعدے پیپلزپارٹی 18 سال سے کرتی آرہی ہے، لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ بھی 18 سال سے کیا جا رہا ہے، یہاں ہر آنے والا پیکیج کرپشن کا دھندا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ لیاری ٹاؤن پیپلز پارٹی کے پاس ہے، لیاری کی ہر یونین کونسل کو دو دو کروڑ روپے پی پی نے دلوائے، 13 یونین کونسلز ہیں جنہیں 2 سال میں 52 کروڑ دیے گئے3 سالوں سے لیاری میں ٹاؤن نے کیا کام کیا یا پھر بلدیاتی وزیر نے کیا کام کیا؟ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے، لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے،حق دو لیاری کی عوام کو’ کے نام سے مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

  • کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کا کونسلر گرفتار

    کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کا کونسلر گرفتار

    کراچی: رینجرز نے گلستان کالونی لیاری میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کونسلر کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی 3 کا کونسلر بھی ہے، ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا گرفتار ملزم گلستان کالونی لیاری میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے گرفتارملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    گل پلازہ متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری

    راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

  • کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق

    کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق

    کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے-

    پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا جہاں عمارت کے چھٹے فلور کی چھت نیچے آگری،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جہاں سے 2 خواتین کی لاشوں سمیت 3 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین بہنیں ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والی ان خواتین کی بیٹیاں ہیں۔

    دوسری جانب اسپتال حکام نے بھی ٹراما سینٹر میں 2 لاشیں اور 3 زخمیوں کو لانے کی تصدیق کی ہے۔

    علاقے کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں خطرناک عمارتوں کا سروے کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے وزیر بلدیات سعید غنی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور متعلقہ اداروں کو موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی،سعید غنی نے ڈی جی ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

  • کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں تین اسٹور بند کردیئے گئے۔ مرحلہ وار دیگر اسٹورز بند کیے جائیں گے۔لیاری، سادات کالونی اور کورنگی کراسنگ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر تالے لگ گئے، جو اسٹور کھلے ہیں وہاں موجود خریدار بندش کے فیصلے پر پریشان ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق بندش کا فیصلہ اخراجات کم کرنے کیلئے کیا گیا، بند ہونے والے اسٹورز ملازمین کو دوسرے اسٹورز میں تعینات کیا جائے گا۔اس حوالے سے نچلہ طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو اشیاء خوردنوش مناسب داموں میسر ہوتی ہے.

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

    آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

    پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

  • عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی  بری

    عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی بری

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ، ریاض سرور اور شیر افسر کو بری کیا۔ملزمان کے وکلا کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں تھے جس کی بنیاد پر عدالت نے انہیں بری کیا۔پولیس کے مطابق 2010 کو پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان و دیگر کا قتل ہوا تھا، مقتولین کو میوہ شاہ قبرستان کے پاس سے دیگر ملزمان نے اغوا کرکے عزیر بلوچ کے حوالے کیا تھا،عزیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ اب تک 2 درجن سے زائد مقدمات میں بنیادی طور پر عدم ثبوت کی وجہ سے بری ہو چکے ہیں۔7 اگست کو کراچی کی ایک سیشن عدالت نے عزیر بلوچ اور ان کے ساتھی غفار ماما کو 15 سال پرانے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ استغاثہ عزیر بلوچ اور غفار ماما کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔26 جنوری 2023 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو ہنگامہ آرائی، پولیس پر حملے اور دہشت گردی سے متعلق 11 سال پرانے ایک اور مقدمے میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کیا تھا۔17 دسمبر 2022 کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات سے بری کیا تھا۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

    یورپی یونین اور جرمنی کا سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

    کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

  • کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار  قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت سے 4 خواتین کی لاشیں ملنے کے بعد گھر کے سربراہ اور دونوں بیٹوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے 13 سال کی لڑکی سمیت 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔گھر کا سربراہ رات گئے گھر پہنچا تو بیوی بیٹی، نواسی اور بہو کی لاشیں گھر میں مختلف کمروں میں موجود تھیں۔پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر کے گھر سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔حراست میں لیے جانے سے قبل گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں اور دونوں بیٹے گھر واپس آئے تو گھر پر دستک دی، گیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوئے، گھر میں اہلیہ، بیٹی، نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔مرنے والوں میں 13 سال کی علینا، 18 سال کی مدیحہ، 19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ایک ملزم ملوث ہے یا ایک سے زائد اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • سفری سہولیات،پیپلز پارٹی ایک قدم او ر آگے،لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح

    سفری سہولیات،پیپلز پارٹی ایک قدم او ر آگے،لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح

    پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں‌کو ریلیف دینے میں ایک قدم اور آگے، کراچی کے علاقے لیاری کے عوام کے لئےبڑی سہولت،لیاری میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

    لیاری میں پیپلز بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف بلوچ نے کیا، پیپلز بس سروس لیاری، ملیر 15 سے حب ریور روڈ تک جائے گی، لیاری سے پیپلز بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ "پیپلز پارٹی ہر وعدہ پورا کرتی ہے، لیاری میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی موجود ہے، بل بھرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی تو کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ کروں گا، لیاری میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، بجلی مہنگی ہوگئی گیس مہنگی ہوگئی، لیاری میں گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں”.

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر رکنِ قومی اسمبلی جناب عبدالقادر پٹیل کی قیادت میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سےملاقات ہوئی ،اجلاس میں پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پراتفاق کیا گیا.

    علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر براۓ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی والوں کو پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کی خوشخبری سنادی، صوبائی وزیر نے ملیر ، کیماڑی اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کا اعلان کردیا۔

    حیدرآباد ، پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا آغاز

    کراچی ،پیپلز بس سروس کے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کا افتتاح

    صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی

    آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

    استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج

    ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن

    جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

    لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن

  • لیاری سے”بھٹوز” کی سیٹ،پیپلز پارٹی قیادت نے چھوڑ دی،آصفہ بھی نہ آ سکیں

    لیاری سے”بھٹوز” کی سیٹ،پیپلز پارٹی قیادت نے چھوڑ دی،آصفہ بھی نہ آ سکیں

    عام انتخابات، سندھ بھر میں 9 ہزار 140 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 2555 امیدواروں نے جب کہ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 6585 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،

    کراچی کے حلقے لیاری سے پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ الیکشن لڑتی رہی ہے تا ہم اب 2024 کے عام انتخابات میں لیاری کے حلقے سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے کاغذات جمع نہیں کروائے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ لیاری سے الیکشن لڑیں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا، بلاول زرداری نےلیاری سمیت کراچی کی کسی سیٹ پر بھی کاغذات جمع نہیں کروائے، حالانکہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں،

    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے پہلا الیکشن 2018 میں لیاری سے ہی لڑا تھا، لیاری سے قومی اسمبلی کی سیٹ "بھٹوز” کے نام سے مشہور ہے تا ہم اس بار پیپلز پارٹی کی قیادت لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکہ کر گئی،لیاری کی سیٹ سے بینظیر، آصف زرداری، بھٹو بھی الیکشن لڑ چکے ہیں،سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے 1988 میں لیاری سے الیکشن لڑا تھا، آصف زرداری نے 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑا تھا، ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھاتاہم اس بار لیاری کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے کاغذات جمع نہیں کروائے،بلکہ پیپلز پارٹی کے مقامی امیدوار نے کاغذات جمع کروائے ہیں

    دوسری جانب آصفہ زرداری نے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا قتل،لاش پر بھی کیا تشدد

    بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا قتل،لاش پر بھی کیا تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا.ملزمان نے 16 جون کو ذاتی جھگڑے میں پولیس اہلکار اسماعیل کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا. ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی. اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوتے ہی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ایس ڈی پی او کلاکوٹ آصف منور اور ایس ایچ او چاکیواڑہ ساجد دھاریجو کی سربراہی میں 1 ٹیم تشکیل دی. ملزمان کو پولیس نے مہارت اور تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا.ملزمان اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا. ملزمان کی شناخت بخت زمین(بھائی), حماد (بھتیجا),  عزیز (بھتیجا) کے ناموں سے ہوئی ہے.موصولہ ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. مقتول کو اسکے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا.

    45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار
    دوسری جانب تھانہ بلال کالونی نیو کراچی کے ایس ائی یو انویسٹیگیشن انچارج ندیم قریشی اور ایس ائی شفیع کی دبنگ کاروائی ،45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر ایس آئی او تھانہ بلال کالونی ندیم قریشی کی کمان میں تفتیشی افسر ایس ائی شفیق کی دبنگ کاروائی ، مدعی کا کہنا ہے کہ دوران کاروبار رقم کا لین دین ہوا واپسی کے مطالبے پر بوگس چیک تھمائے چیک بینک سے باؤنس ہونے کے بعد ملزم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ ہو سکا تھانہ بلال کالونی میں چیک پاؤنس کا مقدمہ درج کرایا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • پشاور:اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر

    پشاور:اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر

    پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں بجلی 5 روز بند رہےگی۔

    باغی ٹی وی: پیسکو نے کہا ہے کہ پشاور میں ناگزیز مرمت کی وجہ سے رحمان بابا، کوہاٹ روڈ اور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہمی آج سے 17 جولائی تک صبح 7 سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی ہزار خوانی، یکاتوت، چمکنی اور شریف آباداور دیگر مختلف علاقوں کے شہری بھی بجلی سے محروم رہیں گےاسی طرح نوتھیہ، بانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ، سول کوارٹر،ہشتنگری، گلبہار، ریڈیو پاکستان، نشترآباد، ارمڑ سمیت مختلف علاقوں کے صارفین بھی متاثر رہیں گے مرمت کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں جاری رہے گی۔

    دوسری جانب پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پشاور کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ 600 سے زیادہ ایسے بچوں کو لایا جا رہا ہے جو گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار ہیں، اسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے امراض میں مبتلا بچوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک بیڈ پر دو سے تین بچوں کو رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا،لیاری کے علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے، یہاں تک کہ دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔

    کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ لیاری کا 38 فیصد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ لیاری کے مختلف علاقوں کے نادہندگان پر10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔