Baaghi TV

Tag: ماہرہ خان

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ان دونوں کو شائقین ایک ساتھ کافی پسند بھی کرتے ہیں‌لیکن یہ دونوں آج تک صرف ایک پراجیکٹ میں ہی ایک ساتھ نظر آسکے ہیں. اور اس پراجیکٹ کا نام پے بن روئے . اس فلم میں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ،بن روئے کو ریلیز ہوئے بھی چھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کے بعد ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر نہیں آئے. ان کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں‌. تاہم ان دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ہمایوں اور ماہرہ ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے. کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم آج

    رنگ ہے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید کے ماضی میں ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے مطابق آج رنگ ہے، کی کہانی بھارتی فلم رام لیلا کی طرز پر ہوگی جس کا پس منظر جاگیردارانہ نظام کی پیروی کرے گا۔اس پراجیکٹ سے جڑی دیگر تفصیلات ابھی تک شئیر نہیں‌کی گئیں نہ ہمایوں اور ماہرہ خان نے اس فلم کے حوالے سے ابھی تک کھل کر بات کی ہے لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دے رہے ہیں.

  • فلم رئیس کے حوالے سے ایمان علی کا بڑا انکشاف

    فلم رئیس کے حوالے سے ایمان علی کا بڑا انکشاف

    اداکارہ ایمان علی جن کی حال ہی میں فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی اس میں ان کو ایک خوبصورت کردار میں دیکھا گیا ، ایمان علی فلم میں نہایت ہی خوبصورت دکھائی دیں ان کے ساتھ مرکزی کردار فرحان سعید نے ادا کیا . ایمان علی کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے جو دل میں آتا ہے وہ بول دیتی ہیں اور کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتیں. ایمان علی نے حال ہی میں عفت عمر کے ساتھ انٹرویو میں ایک انکشاف کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم رئیس ماہرہ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے ایک کال موصول ہوئی جس

    میں کہا گیا کہ ہم آپ کو فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار آفر کرنا چاہتے ہیں ۔جس پر میں‌نے ان سے سکرپٹ مانگا تو اس کے بعد وہ مجھ سے رابطے میں نہیں آئے اور کافی عرصے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میری جگہ ماہرہ خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق کام کیا ہے سکرپٹ پڑھتی ہوں اگر نہ پسند آئے تو انکار کر دیتی ہوں. ہاں جو سکرپٹ نہیں دیتے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتی چاہے وہ کتنی ہی بڑی آفر کیوں نہ ہو. میں کام اپنی ہی شرائط پر کرتی ہوں .

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    اداکارہ ماہرہ خان جو فی الحال تو دا لیجںڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کو انجوائے کررہی ہیں . انہوں نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر آسک ماہرہ کا ایک سیشن رکھا . اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے. چونکہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے اس حوالے سے ان کے مداحوں نے پوچھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ کب دکھائی دیں گے تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ بہت جلد ، اس پر ہمایوں سعید نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہاں ہم بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیں گے لیکن کیا میں‌فلم کا نام بھی بتا دوں . ہمایوں سعید نے جب ایسا کمنٹ کیا تو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ایک بار پھر ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا .

    یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ فلم بن روئے میں کام کیا تھا اس کے علاوہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہے. بن روئے میں دونوں کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شائقین چاہتے ہیں ایک بار پھر ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھیں. ماہرہ کے بعد ہمایوں سعید نے بھی کنفرم کر دیا ہے دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے .

  • فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    پاکستانی اداکار فواد خان جن کی قسمت کا ستارہ تب سے بلند ہے جب سے وہ شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں. فواد خان نے آج تک جو بھی پراجیکٹ کیا ہے انہیں‌کامیابی ہی ملی ہے. ویسے تو انہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ماہرہ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو جو شہرت حاصل ہوئی وہ اپنی مثال آپ ہے.دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فواد خان کی فلم نیلوفر کا بہت زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے. فواد خان خود نیلوفر کے پرڈیوسر ہیں. انہوں نے اس فلم میں اپنے ساتھ ماہرہ خان کو کاسٹ کیا ہے. فلم کی شوٹنگ مسلسل تین روز سے باغ‌جناح اوپن ائیر تھیٹر میں جاری تھی تاہم اب یہاں سے شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے. یہاں کے باغات میں کچھ اہم سینز فلمائے گئے.

    انٹرنیٹ پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں‌فواد خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کام میں بےحد مصروف ہیں.
    یاد رہے کہ فلم نیلوفر کو اگلے سال ریلیز کیا جائیگا اگلے سال صرف نیلو فر نہیں ہو گی بلکہ فواد خان کی منی بیگ گارنٹی بھی ہو گی شائقین ان دونوں فلموں کا شدت سے انتظار کررہے ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فواد کی آنے والی فلمیں باکس آفس پر اس کامیابی کو برقرار رکھ پاتی ہیں جو حال ہی میں‌مولا جٹ‌کی کامیابی سے فواد سمیت پوری ٹیم کو نصیب ہوئی ہے.

  • سعودی عرب میں ماہرہ خان کو بڑا نقصان

    سعودی عرب میں ماہرہ خان کو بڑا نقصان

    حال ہی میں‌ ماہرہ خان نے سعودی عرب میں جاری ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے ان کی اس فلم فیسٹیول میں شرکت کافی سراہی جا رہی ہے . اداکارہ کو وہاں ہرتیک روشن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان پاکسان اور بھارتی فلموں پر بات چیت ہوئی . لیکن ماہرہ خان کو سعودی عرب جانا پڑگیا ہے مہنگا . تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن نے پاکستانی سپراسٹار ماہرہ کا سامان گم کردیا، اس حوالے سے ماہرہ خان نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ میں تین دن سے سعودی عرب میں ہوں اور میرا بیگ مجھے نہیں دیا جا رہا ہے. یہ بیگ سعودی ائر لائنز نے گم کیا ہے اس میں کپڑوں سمیت بہت سا دیگر قیمتی سامان تھا۔ دن میں بار بار رابطہ

    کررہی ہوں لیکن مجھے کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا ہےانہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔ماہرہ خان تاحال سعودی عرب میں ہیں لیکن ان کا بیگ ابھی تک نہیں‌مل سکا نہ ہی سعودی عرب کی ائیر لائن نے اداکارہ کو اس حوالے سے کسی قسم کا جواب دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان کو ٹوئٹ‌ کرنا پڑا .

  • ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے جب سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا ہے ان کو دنیا بھر میں کافی شہرت ملی ہے. ان کے پرستار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں . اسی طرح سے بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن بھی ہر دلعزیز ہیں ان کو دیکھنے کےلئے ان کے پرستار ہر وقت بےتاب رہتے ہیں. پاکستان میں بھی ان کے بہت زیادہ پرستار پائے جاتے ہیں. دونوں کی حال ہی میں‌ملاقات سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسٹیول میں‌ہوئی ہے. دونوں کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہیں. سوشل میڈیا پر ان دونوں‌سٹارز کی ملاقات کے بہت زیادہ چرچے ہیں اور ہر کوئی ان دونوں کے بارے میں‌بات کررہا ہے. جیسے ہی ان کی ملاقات کی تصاویر

    انٹرنیٹ پر جاری ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کرنے شروع کر دئیے . زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین‌کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں‌نظر آئیں . اب دیکھنا یہ ہے ہ یہ دونوں سٹارز ایک ساتھ کب اپنے مداحوں کو دکھائی دیں‌گے ، مستقبل قریب میں ایسا ہوتا ہوا دکھائی تو نہیں دیتا کیونکہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام نہ کرنے پر مجبور ہیں .

  • ماہرہ خان نے بتا دیا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کونسا سین دوبارہ کرنا چاہیں گی

    ماہرہ خان نے بتا دیا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کونسا سین دوبارہ کرنا چاہیں گی

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ فلم بن روئے میں کام کیا تھا ان کی جوڑی کو اس فلم میں بہت سراہا گیا تھا آج بھی شائقین ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتےہیں. اس ھوالے سے ماہرہ خان نے حال ہی میں ٹویٹر پر کسی صارف کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ مجھے بہت امید ہے کہ آپ سب مجھے اور ہمایوں سعید کو بہت جلد ایکساتھ دیکھیں گے. ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر آسک ماہرہ کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے سوالات کئے اور انہوں‌نے جوابات دئیے. ایک صارف نے پوچھا کہ اگر آپ کے پاس چوائس ہو تو شاہ

    رخ خان کے ساتھ کونسا سین دوبارہ کرنا چاہیں گی تو انہوں‌نے جواب میں شاہ رخ خان اور اپنی تصویر لگا دی اور کہا کہ ” یہ ” اس تصویر میں شاہ رخ خان ماہرہ خان کے چہرے کی طرف دیکھ رہے ہیں. ماہرہ خان نے اس سیشن سے قبل ایک ٹویٹ کیا تھا کہ بہت وقت ہو چلا مداحوں سے بات چیت نہیں ہوئی تو پھر رکھ لیتے ہیں ایک سیشن . یاد رہےکہ ماہرہ خان کی فلم دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ اب پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد بھارت میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • مجھے ماہرہ کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی قیصر پیا

    مجھے ماہرہ کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی قیصر پیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس میں تمام اداکاروں کی جہاں اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے وہیں ماہرہ خان نے جو پنجابی بولی ہے وہ بنی ہوئی ہے موضوع بحث . حال ہی میں معروف کامیڈین قیصر پیا نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان کی پنجابی کیسی لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کی پنجابی ایسی ہی لگی جیسی ان کو میری اردو لگتی ہو گی . انہوں نے کہا کہ بڑی مہربانی ماہرہ خان کی کہ انہوں نے پنجابی زبان سیکھی اور بولی ورنہ تو ہمارے ہاں بہت سارے ایسے آرٹسٹ ہیں جو پنجابی بولنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں . وہ پنجابی زبان سے باقاعدہ نفرت کرتے ہیں. حالانکہ یہ زبان بہت

    میٹھی اور محبت والی زبان ہے میرے حساب سے اس زبان کو سکولوں میں‌پڑھایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بچوں کے ساتھ گھر میں انگلش اور اردو بولتی ہے لیکن میں اپنے بچوں کے ساتھ پنجابی زبان بولتا ہوں ، اردو ہماری مادری زبان ہے یہ انٹرنیشنل لینگوئج ہے تاہم پنجابی محبت کی زبان ہے اسے بولنے میں کسی کو بھی شرمندگی محسوس نہیں‌کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر فنکار کو اسکی زندگی میں سراہا جانا چاہیے.

  • کالی رنگت کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں  عائشہ طور

    کالی رنگت کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں عائشہ طور

    ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ طور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میرا رنگ گہرا ہونے کی وجہ سے مجھے ولن کے کردار ملتے ہیں. حالانکہ سجل علی ، صبور علی ، سونیا حیسن ان سب کی رنگت فئیر نہیں ہے لیکن وہ اچھا کام کررہی ہیں ان کے نام کا انڈسٹری میں ڈنکا بج رہاہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام شروع کیا تھا آج ماہرہ کہاں ہے اور میں کہاں ہوں. حالانکہ سیٹ پر میری ماہرہ سجل سونیا صبور و دیگر ان سے سے زیادہ اچھی اردو ہوتی ہے لیکن پھر بھی میرے پاس ولن کے کردار ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں آپ کا رنگ تھوڑا گہرا ہے ، ہائیٹ لمبی

    ہے آواز زرا ہٹ کے ہے تو پھر تو کنفرم ولن کا کردار ہی آپ کو ملتا ہے. اس انڈسٹری میں سروائیو کرنے کےلئے ایسی باتوں‌پر کمپرومائز کرنا پڑتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر پیسوں کی ادائیگی کے معاملات بہت زیادہ پیچیدگیوں کا شکار رہتے ہین. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت ہی محنت سے کام کیا ہے لیکن پھر بھی مجھے منفی کرداروں کے لئے ہی کنسیڈر کیا جاتا ہے. آرٹسٹ کی رنگت دیکھ کر اسکو کام دیا جاتا ہے اور میں اس معاملے میں بہت زیادہ امیتازی سلوک کا شکار رہی ہوں.

  • خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا اصل میں جھگڑا کیا ہے؟

    خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کا اصل میں جھگڑا کیا ہے؟

    خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا ہے کہ اصل میں ان کا ماہرہ خان کے ساتھ جھگڑا کیا ہے کیوں وہ اس کو برا بھلا کہتے رہتےہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں مصنف نے کہا ہے کہ شاید میں اگلے چند دن میں ماہرہ خان کو معاف کردوں گا لیکن اس نے ایک غلطی کی وہ یہ کہ میری اور ماوری سرمد کی لڑائی ہوئی ٹی وی کے ایک شو میں ، ماہرہ خان نے اگلے دن ایک گندا اور گھٹیا ٹویٹ کر دیا اس نے یہ گناہ کیا اس کی پاداش میں اسکو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو بھی نہیں ملا اور فلم لندن نہیں جائونگا بھی نہیں ملی. شاید ہو لندن نہیں جائونگا میں ہوتی ، ماہرہ کہتی ہے کہ وہ میرے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی؟ ارے میری تو منتیں کر چھوڑیں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے کہ ماہرہ خان کو معاف کر دو لیکن اس نے ایک گناہ کیا

    تھا. ماہرہ خان نے میری زندگی کا بہترین جو ڈرامہ تھا اس میں اس نے کام کیا میرا اسکا احترام کا رشتہ تھا لیکن اس نے ماوری کے حق میں ٹویٹ کر کے ایک گناہ کیا. یاد رہے کہ ایک ٹی وی شو میں ماوری سرمد کو میرا جسم میری مرضی جیسے جملہ دہرانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور بات گالی گلوچ تک پہنچ گئی. اس پر ماہرہ خان نے اگلے دن یہ ٹویٹ کیا جو کہ خلیل الرحمان قمر کو بہت برا لگا ” ٹی وی پر خاتون کو گالیاں دیتے شخص کو دیکھ کر شدید افسوس ہوا ہے ، حیران ہوں کہ اس شخص کو کام پھر بھی مل رہا ہے ” .