Baaghi TV

Tag: ماہرہ خان

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم رات گئے پہنچی لاہور شہر کے سینما گھروں میں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم رات گئے پہنچی لاہور شہر کے سینما گھروں میں

    پاکستان کی پہلی بڑے بجٹ سے بننے والی فلم پہلی بڑی ریکارڈ توڑ اور سو کروڑ کمانے والی فلم بنی گئی ہے. جی ہم بات کررہے ہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی . فلم نے اورسیز میں اور پاکستان میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے. فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم اس کامیابی سے بہت زیادہ خوش ہے. اور اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا کے زریعے کرتی بھی رہتی ہے. فلم کی کاسٹ ، پرڈیوسر اور ڈائریکٹر اپنے مداحوں کو دے رہے ہیں سرپرائز اور وہ پہنچ رہے ہیں سینما گھروں میں. دو دن پہلے ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی ، عمارہ حکمت و دیگر کراچی کے سینما گھروں میں

    پہنچے لوگوں سے ملنے. اسی طرح سے گزشتہ رات فواد خان ، ماہرہ خان، عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے لاہور کے کیو اور شبستان و دیگر سینماگھروں میں. سب نے فلم دیکھنے آئے لوگوں‌ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کے تاثرات بھی سنے کے ان کو فلم کیسی لگی. شائقین فواد ماہرہ اور حمزہ کو اپنے درمیان دیکھ کر کافی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اب تو شائقین امید باندھنے لگے ہیں کہ جب ہم فلم دیکھ کر باہر آئیںگے تو شاید فلم کی کاسٹ کے لوگ موجود ہوں اور ہمیں بھی ان کو بھی دیکھنے کا موقع ملے.

  • انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے فلم مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی فلم آرہی ہو یا کوئی پراجیکٹ آرہا ہو تو مجھے اس کے بارے میں‌بات کرنا انٹرویوز دینا بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب کچھ بھی ریلیز نہ ہونے والا ہو تو مجھے بولنا خود پر بات کرنا بہت زیادہ اچھا نہیں‌لگتا. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میری بچٔپن کی پانچ دوستیں ہیں‌جن سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں‌. مجھے یاد ہے کہ میں جب بھی کوئی پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوتی تھی تو میں انہیں سٹوری بتاتی تھی اورسٹوری سن کر وہ کہتی تھیں کہ کیا کمال چیز بننے جا رہی ہے. لیکن جب وہ فلم دیکھ کر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ ماہرہ یہ تو وہ

    چیز ہی نہیں ہے جو سٹوری تم نے ہمیں‌سنائی تھی. پھر انہوں‌نے خود ہی مجھے کہہ دیا کہ تم ہمیں‌سٹوری نہ سنایا کرو، جب تمہاری کوئی فلم آئیگی ہم خود ہی جا کر دیکھ لیا کریں گے. تو اب میں ان میں سے کسی کو بھی اپنی کسی بھی فلم کی سٹوری نہیں سناتی. اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے یہ کہے کہ فلاں‌فلم یا ڈرامے میں‌میرا کردار کم ہے یا چھوٹا ہے، میں اس لئے اسکی ٹینشن نہیں‌لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پورے پراجیکٹ کو دیکھنا چاہیے میں نہیں‌ہم پہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی انا ہوتی ہے بس جب سب مل کر کام کررہے ہوں تو پھر سب کو ایک دوسرے کی انا کا خیال رکھنا چاہیے.

  • اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اداکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے مکھو کا کردار کیا ہے اس کردار میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ماہرہ خان اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ بہت ساری داد سمیٹتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری نانی امی کو لفظ یار بہت برا لگتا تھا. میں اکثر کہہ دیتی تھی امی یار نانی یار تو میری نانی بہت برا مناتی تھیں ایک دن انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ کیا تمہیں یار کا مطلب پتہ ہے تو میں نے کہا کہ پتہ نہیں تو بولیں جب یار کا مطلب پتہ چل جائے اس وقت میرے پاس آنا اور اس وقت یہ لفظ میرے سامنے کہنا. پھر ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب میں‌کبھی انگلش میں امی کے حوالے

    سے کہتی تھی کہ شی از کمنگ تو وہ کہا کرتی تھیں کہ اچھا تو اب وہ شی بن گئی ہے تمہاری ماں نہیں رہی. تو میں سر پکڑ کر بیٹھ جاتی تھی کہ میں اپنی بات نانی کو سمجھا نہیں پارہی. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی نانی کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں انہوں نے ہمیشہ میرا بہت خیال رکھا مجھے بیٹیوں سے بڑھ کر رکھا.

  • مولا جٹ پاکستان کی پہلی پچاس کروڑ کمانے والی فلم

    مولا جٹ پاکستان کی پہلی پچاس کروڑ کمانے والی فلم

    مولا جٹ پاکستان کی پہلی پچاس کروڑ کمانے والی فلم
    دا لیجنڈآف مولا جٹ پاکستان کی واحد ایسی فلم ہے جس کا ریلیز سے قبل بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں ریکارڈ توڑ رش لیا ہے۔ فلم پاکستان میں چار بڑے سینما گھروں کی چین میں نہیں لگی اس وجہ سے فلم کا بزنس کافی متاثر ہوا ہے لیکن ، پچاس کروڑ سے بنی اس فلم نے پاکستان سے ابھی تک دس کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے جبکہ باہر کے ممالک میں جہاں جہاں لگی ہے ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے۔ یو اے ای کا باکس آفس بزنس خاصا شاندار ہے۔ یو اے ای کے تو باکس آفس پر یہ فلم نمبر ون کی پوزیشن پر ہے جبکہ شمالی امریکہ اور کینڈا میں ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ پانچ لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پچیس ممالک کی پانچ سے زائد سکرینوں پر لگ چکی ہے۔ جہاں جہاں بھی فلم لگی ہے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ پاکستان میں بھی اگر پرڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان ٹسل نہ چل رہی ہوتی تو یہ فلم پاکستان سے ہی سو کروڑ کے قریب کما جاتی۔ پرڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان معاملات ابھی تک نہیں سلجھ پائے جس کی وجہ سے کئی شہروں میں فلم نہیں لگی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم فلم کی کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہے۔ ماہرہ خان، فواد خان حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید عمارہ حکمت مسلسل سوشل میڈیا پر شائقین کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔نوجوان نسل جوق در جوق سینما گھروں میں فلم دیکھنے کے لئے جا رہی ہے۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے چھ دن ہو گئے ہیں لیکن اس کا کریز ہے کہ ہر لمحہ بڑھتا ہی جا رہا ہے. پاکستان میں‌فلم جہاں جہاں بھی لگی ہے بہت اچھا بزنس کررہی ہے. شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں آرہی ہے. جوان بوڑے بچے ہر کوئی فلم کو دیکھ رہا ہے. پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک مں فلم ریلیز کی گئی ہے اور جہاں بھی ریلیز کی گئی ہے وہاں شاندار بزنس کررہی ہے. دالیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپےکا بزنس کیا۔کہا جا رہا ہےکہ فلم نے برطانیہ ، کینڈا اور

    امریکہ سیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. پاکستان ہو یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں جہاں بھی فلم لگی ہے فلمی شائقین ٹکٹس کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. باہر کے ملکوں میں بڑی تعداد میں انڈینز اس فلم کو دیکھ رہے ہیں خصوصی طور پر سکھ برادری دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت پسند کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں،. جبکہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے دارو نتنی اور مکھو کا کردار کیا ہے.

  • مولا جٹ کا پانچ دن میں دس کروڑ کا بزنس

    مولا جٹ کا پانچ دن میں دس کروڑ کا بزنس

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے پانچ دن ہو ئے ہیں اور ان پانچ دنوں میں ابھی تک فلم نے دس کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ شائقین کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے اور جوق در جوق فیملیاں سینما گھروں میں آرہی ہیں۔ فلم کافی سینما گھروں میں نہیں لگی جن میں سنے پیک، سنے سٹار ، بحریہ ٹاﺅن اور نیوپلیکس کے نام شامل ہیں ۔ باہر کے ملکوں میں جہاں جہاں فلم ریلیز ہوئی ہے اچھا بزنس کررہی ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم جتنے بجٹ میں بنی ہے وہ شاید پورا کر جائیگی لیکن اگر پاکستان میں تمام سینما گھروں میں لگتی تو

    شایدفلم پاکستان سے ہی بہت زیادہ پیسہ کما جاتی۔ فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی دی جا رہی ہے لیکن بہت سارے لوگوں کو انکے گھر کے قریبی سینما گھروں میں فلم دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ فلم تیراں اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی تب سے لیکر ابھی تک فلم کی کامیابی سے نمائش جاری ہے۔فلم کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر شائقین کا جوش بڑھانے کے لئے رات گئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں ۔ فلم جن سینما گھروں میں لگی ہے وہاں آخری شو رات دو بجے تک چل رہا ہے۔

  • مولا جٹ میں شائقین کس کے کردار کے ہوئے ہیں دیوانے؟

    مولا جٹ میں شائقین کس کے کردار کے ہوئے ہیں دیوانے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جو پچاس کروڑ کے بجٹ سے تیار ہوئی ہے اس فلم میں سپیشل ایفیکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم میں ماہرہ خان ، حمائمہ ملک ، حمزہ علی عباسی ، گوہر رشید اور فارس شفیع نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ شائقین نے حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا ہے ۔ حمزہ علی عباسی کے بعد دارو نتنی کا کردار کرنے والی حمائمہ ملک کی اداکاری کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔ گوہر رشید

    اور فارس شفیع کی اداکاری کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔ فلم دیکھ کر جو بھی سینما گھر سے باہر نکل رہا ہے وہ فلم کے تمام کردروں کی جم کر تعریف کررہا ہے لیکن فلم میں جس کی اداکاری کو ابھی تک سب سے زیادہ سراہا گیا ہے ان میں حمزہ علی عباسی کا نام ٹاپ پر ہے۔فواد خان کی فین فالونگ چونکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ ہے اس لئے بھارتی شائقین بھی فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ۔سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین بھی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کی خواہش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • ماہرہ خان کو مولاجٹ کی ہیروئین بننے میں دلچپسی کیوں نہیں تھی؟‌

    ماہرہ خان کو مولاجٹ کی ہیروئین بننے میں دلچپسی کیوں نہیں تھی؟‌

    اداکارہ ماہرہ خان جو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں شائقین ان کے ہر پراجیکٹ کا بےچینی سے انتظار کرتے ہیں. ماہرہ خان کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. ویسے تو ماہرہ خان کی جوڑی دوسرے ہیروز کے ساتھ بھی سراہی جاتی ہے لیکن فواد خان کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کی کیا ہی بات ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے مولا جٹ کے ساتھ مکھو کا کردار ماہرہ خان کو آفر کیا گیا . ماہرہ خان نے جب یہ کردار سنا اور کہانی کے بارے میں سنا تو ان کا پہلا ری ایکشن یہ تھا کہ مجھے یہ فلم نہیں کرنی یہ کردار نہیں کرنا ، انکار کی وجہ یہ نہیں تھی کہ ان کو اس ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرنا تھا بلکہ انکار کی

    وجہ یہ تھی کہ ماہرہ خان کو پنجابی بولنی نہیں آتی تھی اس لئے ان کو لگتا تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں گی لیکن ان کو عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے ایک اعتماد دیا جس کے بعد انہوں نے اس کردار کو کرنے کے لئے حامی بھری ، ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ان کو بہت خوشی ہے کہ انہوں نے اس فلم کو کرنے کے لئے حامی بھری. یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اس فلم میں مکھو کا کردار کیا ہے جو مولا جٹ کو بہت پسند کرتی ہے.

  • مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو وہ لوگ بھی دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے سینما گھر کا رخ نہیں کیا. وہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی زندگی اور کاموں میں خاصے مصروف ہیں. جو جو بھی اس فلم کو دیکھ کر آرہا ہے وہ سوشل میڈیا پر تبصرے کررہا ہے. ایسے ہی تبصرے زوروشور سے جاری ہیں. گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے فلم دیکھی اسکے بعد انہوں نے تھریڈ کی صورت میں ٹویٹر پر اپنا ریویو دیا. اس ریویو میں انہوں نے وہ لکھا جو انہوں نے فلم دیکھ کر محسوس کیا. انہوں نے جہاں بہت کچھ لکھا وہاں یہ بھی لکھا

    کہ فلم کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ملک ہیں ماہرہ خان نہیں. انہوں نے یہ بات ماہرہ خان کو ٹیگ کرکے لکھی. ماہرہ خان نے ان کے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جی ایسا ہی ہے. اور ساتھ میں دل والا ایمو جی بھی بنایا. یوں ماہرہ خان نے بھی تسلیم کیا کہ فلم میں حمائمہ ملک کا کردار ماہرہ خان سے زیادہ مضبوط اور نوٹس کیا جانے والا ہے. یاد رہے کہ فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی ہے پسند کیا جا رہا ہے .

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا آخر کار وہ ریلیز ہو گئی ہے اور شائقین جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ سٹارز کی فلم کو دیکھ سکیں. فلم دیکھنے کے بعد شائقین بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ایسی فلم پہلے کبھی بھی پاکستان میں نہیں بنی. فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کہانی بہت مضبوط ہے اور کاسٹ میں شامل تمام اداکاروں کی ایکٹنگ بہت اچھی ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار کو بہت اچھے نبھایا ہے. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے مصطفی قریشی کے کردار پر بہت زیادہ ریسرچ کی ہے. دوسری طرف مولا جٹ کے کردار میں فواد خان بھی خوب جچے ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے اور اس

    کردار کے ساتھ انہوں نے خوب انصاف کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے visuals اور ڈائیلاگ فلم کی جان ہیں. ناصر ادیب نے بہت اچھے طریقے سے فلم لکھی اور ڈائیلاگز بنائے ہیں. بلال لاشاری کی ڈائریکشن کی کیا بات کی جائے انہوں نے ایک ایسی لفم تیار کی ہے جو کسی بھی انٹرنیشنل معیار سے مطابقت رکھتی ہے. فلم میں‌سپیشل ایفیکیٹس کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے. مجموعی طور پر دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ شائقین کے لئے بلال لاشاری کی طرف سے تحفہ ہے.