Baaghi TV

Tag: متحدہ عرب امارات

  • اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای  ہم منصب سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور یو اے ای ہم منصب سے رابطہ

    نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 7 مارچ 2026 کو دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچ وے اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم عبداللہ بن زاید النہیان سےرابطے کیے۔

    وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر انہوں نے حالیہ حملوں، بشمول یو اے ای پر ہونے والے حملوں، پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا۔

    سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل دولتِ مشترکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ منسٹر یل ایکشن گروپ (CMAG) اور دولتِ مشترکہ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی لندن میں ہائی کمشنر کریں گے، انہوں نے پاکستان کی دولتِ مشترکہ میں شراکت اور 9 مارچ کو منائے جانے والے دولتِ مشترکہ ڈے پر سیکریٹری جنرل اور تمام ممبر ممالک کو مبارکباد بھی دی۔

    افغانستان ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے، این آر ایف

    ٹرمپ کے قتل کی سازش :امریکا میں پاکستانی شہری کو قصوروار قرار دیا گیا

    ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک کیخلاف حملے روکنے کا اعلان

  • یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

    یو اے ای میں آج موسلادھار بارش نے پہاڑوں کو بھی آبشاروں میں تبدیل کر دیا جس سے ملحقہ وادیوں میں پانی داخل ہو گی،شدید بارش اور آندھی نے متحدہ عرب امارات میں سماں باندھ دیا، بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا، خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی (این سی ایم) نے پہلے ہی موسم کے بارے میں پیشگوئی کر دی تھی،دبئی، راس الخیمہ اور اس کے اطراف میں صبح کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے۔ اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے موسم معمول سے ہٹ کر سرد ہو گیا۔

    نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی کا کہنا ہے کہ 16 سے 19 دسمبر تک موسم میں شدت آ سکتی ہے اور اس دوران سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں ہو سکتی ہیں،درجہ حرارت میں کمی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،دبئی اور ابو ظہبی پولیس نے شہریوں سے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

    متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

    اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات عالمی سطح پر مختلف ممالک کو مسلسل امداد فراہم کر رہا ہے، جبکہ سال 2025 میں اس کی مجموعی سالانہ امداد 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین، خصوصاً غزہ کے لیے عالمی امداد کا 44 فیصد حصہ متحدہ عرب امارات نے فراہم کیا، جو دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ معاونت ہے۔اسی طرح سوڈان کے بحران کے دوران بھی امارات نے 600 ملین ڈالر کی امداد کے ساتھ 90 ہزار ٹن انسانی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔

    علاوہ ازیں امارات نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق عالمی انسانی بحرانوں میں متحدہ عرب امارات کا ردِعمل ہمیشہ تیز اور مؤثر رہا ہے

    امریکا کی بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت کی منظوری

    کوپ 30 پویلین میں آگ لگنے کا واقعہ، تمام سرگرمیاں منسوخ

    28ویں آئینی ترمیم پر ابتدائی مشاورت شروع، ٹائم لائن دینے سے گریز

  • دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو  جرمانہ اور ملک بدری

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

    متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک شخص کو ساتھی کی گاڑی بغیر اجازت استعمال کرنے، تیز رفتاری سے چلانے اور گاڑی ضبط کروانے کے معاملے پر 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے اور ملک بدری کی سزا سنائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزم کو اس سے قبل فوجداری عدالت کی جانب سے قید، ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس معطلی، گاڑی ضبطی اور ملک بدری کی سزا بھی سنائی جا چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق مدعیہ اور مدعا علیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اس کی گاڑی اجازت کے بغیر لے گیا، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے چلائی اور نتیجتاً گاڑی ضبط ہوگئی۔

    مدعیہ نے بتایا کہ گاڑی چھڑوانے اور مرمت کے لیے اسے 11 ہزار درہم خرچ کرنے پڑے، جبکہ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ملزم نے مؤقف اپنایا کہ وہ پہلے ہی خاتون کو 9 ہزار 400 درہم ادا کر چکا ہے اور اس کا ثبوت بینک ٹرانسفر اسٹیٹمنٹ ہے، لہٰذا دعویٰ خارج کیا جائے۔تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے گاڑی بغیر اجازت استعمال کی اور غیر محتاط رویہ اپنایا، اس لیے اسے 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

    پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    ڈنمارک کے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز، ’ہائبرڈ حملہ‘ قرار

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

    رجب بٹ نے جنسی تعلقات پر مجبور کیا،ٹک ٹاکر فاطمہ خان

    رجب بٹ نے جنسی تعلقات پر مجبور کیا،ٹک ٹاکر فاطمہ خان

  • اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

    متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کی واضح علامت ہے۔

    یاد رہے کہ منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی تھی کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرے یا عدالت میں پیش کرے، ورنہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔

    دریائے چناب میں سیلاب :درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

    امارات نے نیتن یاہو کے بیان کو ’’جارحانہ‘‘ قرار دے کر اس کی سخت مذمت کی ہے یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

    قطر اس اتوار اور پیر کو ایک ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں دوحہ پر اسرائیلی حملے اور خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    تیل پیدا کرنے والی بڑی ریاست اور خطے کی تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی اثر و رسوخ کے حامل متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ’ابراہم معاہدوں‘ کے تحت تعلقات قائم کیے تھے، ان معاہدوں نے قریبی اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات، بشمول دفاعی تعاون کی راہ ہموار کی۔

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔

    اہم ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کے لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کردیے گئے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کو سراہا انہوں نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

    وزیر داخلہ نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان کو انسداد منشیات میں اشتراک کار کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگل کرنے میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 ٹن منشیات پکڑی ہے۔ یہ کامیابی مشترکہ کاوشوں اور معلومات کے بروقت تبادلے سے ہی ممکن ہوئی ہے کچھ عرصہ سنتھیٹک ڈرگز کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، ہے، جس میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،منشیات کے جنگ ہماری نسلوں کی جنگ ہے اور اس میں ہار کوئی آپشن نہیں۔

    شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات ‎کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے تاکہ ہم آئندہ نسوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔

    اماراتی وفد میں بریگیڈئر طاہر غریب، ڈائریکٹر ابوظبی محکمہ انسدادِ منشیات ۔ بریگیڈیئر عمر خلفان، ڈائریکٹر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ فیڈرل اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر خالد علی، ڈائریکٹر جنرل دبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس، بریگیڈئر ابراہیم جاسم، ڈائریکٹر راس الخیمہ محکمہ انسدادِ منشیات، بریگیڈئر ماجد سلطان، ڈائریکٹر شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف پریوینشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس۔ کرنل محمد ماجد، ڈائریکٹر عجمان محکمہ انسدادِ منشیات۔ کرنل خالد راشد، ڈائریکٹر فجیرہ محکمہ انسدادِ منشیات، لیفٹیننٹ کرنل جمال سعید، ام القوین انسدادِ منشیات پولیس،لیفٹیننٹ کرنل سعید محمد، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات، میجر محمد سلطان، محکمہ انسدادِ منشیات اور کیپٹن سالم خمیس، اسسٹنٹ ایکسپرٹ کریمنل ایویڈنس شامل تھے ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • سہ ملکی ٹی20 سیریز: یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے شکست

    سہ ملکی ٹی20 سیریز: یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے شکست

    شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے ہرا دیا۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 166 رنز تک محدود رہی۔افغان کپتان ابراہیم زادران 48 رنز اور وکٹوں کے شاندار کھیل پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رحمان اللّٰہ گرباز نے 40 رنز بنائے، جبکہ آخر میں گل بدین نائب (20 ناٹ آؤٹ) اور عظمت اللّٰہ عمرزئی (14 ناٹ آؤٹ) نے تیز رفتار شراکت داری قائم کی۔یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم (44)، آصف خان (40)، علی شان شرافو (27) اور محمد ذوہیب (23) نمایاں اسکورر رہے۔

    افغان باؤلرز میں فرید احمد، مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، نور احمد اور عبداللّٰہ احمد زئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یو اے ای کی طرف سے حیدر علی نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ایونٹ میں یو اے ای اپنے چاروں میچز ہار گیا، جبکہ فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان

  • سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔ ابراہیم زادران نے 63، صدیق اللّٰہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

    افغان کپتان راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شرف الدین اشرف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

  • پاک افغان ٹی 20 میچز کے دوران بدنظمی روکنے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

    پاک افغان ٹی 20 میچز کے دوران بدنظمی روکنے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مقامی انتظامیہ نے رواں ماہ شارجہ میں شروع ہونے والی تین ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

    یہ پلان ماضی میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی فینز پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کو الگ الگ انکلوژرز میں بٹھایا جائے گا۔انٹری پوائنٹس، انکلوژرز اور گیٹس بھی دونوں ممالک کے شائقین کے لیے الگ الگ ہوں گے۔کسی بھی فین کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژرز میں جانے یا گیٹس کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ایشیا کپ 2022 (شارجہ) میں افغان شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پاکستانی فینز پر حملے کیے۔ورلڈکپ 2019 (لیڈز) میں شکست کے بعد افغان شائقین نے کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی۔نیوزی لینڈ دورے کے دوران افغان فینز نے خوشدل شاہ کو نازیبا الفاظ کہے۔چیمپئنز ٹرافی کراچی میں افغان فینز نے اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ دیں۔

    انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی دوبارہ روک تھام کے لیے اس بار مکمل پلاننگ کی گئی ہے تاکہ شائقین امن و سکون کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

    برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں

    بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

    پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

  • اماراتی سفیر  کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    اماراتی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    لاہور:متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق اور برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں، بھارت

    صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا ۔

    نواز شریف نےکہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

    مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

    مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا