Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    دئبی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات ہوئی

    ملاقات کے دوران چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سےبات چیت کی،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہےپاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے

  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

    قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل ہو گیا

    انکلوژرز کے سٹیپ کی تعمیر تیز،مین بلڈنگ کے فلورز مکمل، پویلین و باکسز کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ سٹیپ کا معائنہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری سٹیپ پر کھڑے ہو کر سٹیڈیم کے ویو کا مشاہدہ کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ اور انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل دسمبر کے آخری ہفتے تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے، ہائبرڈ ماڈل پر فیصلہ ووٹس پر ہونے کی صورت میں حکومت سے مشورہ کرکے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے، آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں پاکستان کے حق میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے گائیڈ لائن لے کر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، وعدہ ہے کہ جو ہوگا وہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگا،ہآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اتریں گے، کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، چیمپئنزٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • وزیر داخلہ کی زخمی اے ایس پی کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ کی زخمی اے ایس پی کو لاہور منتقل کرنے کی ہدایت

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہورمنتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں اے ایس پی کی آنکھ متاثر ہوئی تھی۔محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی کی آنکھ بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور بہترین ہسپتال میں علاج کرایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور شفٹ کیا جائے گا۔وزیرداخلہ نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی کی بھی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹروں سے محمد علیم کے علاج کے بارے میں بھی دریافت کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتعل پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر شدید پتھراو اور شیلنگ کی تھی جس کے باعث درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا تھا.

    ہم مستقبل کیلیے تیار سندھ تشکیل دے رہے ہیں، مراد علی شاہ

    کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

  • سپریم کورٹ بار کا  نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق، سویلین بالادستی کی آواز اٹھائی، سپریم کورٹ بار سفاکانہ اور قابل مذمت اقدام کی طرف آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے پر انتہائی تشویش ہے، اس طرح کی وحشیانہ طاقت کا استعمال وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر کیا گیا، محسن نقوی سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ آمرانہ ذہنیت کے ساتھ ساری صورتحال کو غلط طریقے سے ہینڈل کر رہے تھے، اس بربریت کے نتیجے میں مارے جانے والے ہمارے پاکستانی شہری تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے جانی نقصان سے بچایا جاسکتا تھا، وفاقی حکومت سے وزیر داخلہ کا قلمدان کسی عوامی نمائندے کو سونپنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے، مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بارہا وفاق پر حملہ کرنے کی کوشش کی، وہ غیر آئینی خواہشات کی تکمیل کے لیے حکومتی وسائل کو بے رحمی سے ضائع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنا صوبہ بدامنی کا شکار ہے جب کہ گزشتہ روز دونوں طرف بے شمار جانیں ضائع ہوئیں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، عام شہریوں کا نقصان ہوا، بغیر کسی تاخیر کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دل ان لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

    بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    عمران خان جیل میں ،ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

  • افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ

    افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا-

    باغی ٹی وی: میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مکمل طورپر کھول دیا گیا ہے، 31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، افغان شہری کواسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لینا ہوگا۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ لاشیں اسپتالوں میں پڑی ہیں، پروپیگنڈا کرنے والے کسی ایک بندے کا نام بتائیں،مظاہرین کے پاس کیمرے تھے، یہ ایک ویڈیودیکھا دیں، مظاہرین عزت سے واپس چلے گئے، بہتر ہےمظاہرین پولیس اہلکاروں کی جانب سےفائرنگ کی فوٹیجزدکھائیں، وفاقی کابینہ میں گزشتہ 4 دن کی صورتحال پربریف کروں گا۔

    قبل ازیں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا تھا کہ مظاہرین میں غیر ملکی شہریوں کا ہونا تشویش ناک ہے کل کے دن 19 جبکہ پرسوں 37 افغان شہری گرفتار ہوئے سلام آباد میں بغیر این او سی کے کسی بھی افغان شہری کو شہر میں رہنے نہیں دیں گے، یہ ملک کا دارالحکومت ہے یہاں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، آپ یہاں رہیں بھی اور دہشتگردی بھی کریں یہ ممکن نہیں، انف از انف، احتجاج اور دہشتگردی میں فرق ہے-

    جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پکڑے گئے مظاہرین میں افغان شہری بھی شامل تھے-

  • شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی،محسن نقوی

    شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی،محسن نقوی

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی۔

    باغی ٹی وی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلیوایریا کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں، محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز، پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کی سڑکوں کی فوری صفائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیے ہدایات دیں انہوں نے اسلام آباد میں نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شر انگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کلئیر ہو گیا ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر اسلام آباد کی سڑکیں کھولیں ، میرا خیال ہے اسکول بھی پرسوں کھلیں گے-

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹروبس سروس بھی کل کھل جائے گی، انٹرنیٹ سروس بھی کھول دینگے ،بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ابھی تک فرار ہیں،اسلام آباد ، پنجاب پولیس ، ایف سی ، رینجرز اور پاک آرمی کا بھی شکریہ ،اللہ قانون نافذ کرنے والوں کے زخمی اہلکاروں کو صحت دے ، امید ہے کل نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا،کوشش کی بہت سی چیزیں آرام سے کریں جس میں کامیاب ہوئے –

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں اب بس کریں، کب تک ایسا کریں گے، پی ٹی آئی نے کہا راستہ دے دیں ہم نے راستہ بھی کھول دیا ، پی ٹی آئی کو خود کہا سنگجانی میں جا کر جلسہ کریں ،کتنی بار یہ کرنا ہے بس کریں ، اپنے صوبے میں جا کر عوام کی خد مت کریں-

  • مبشر لقمان کی  وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور موجودہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان واضح فرق کی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کے طریقہ کار میں بنیادی فرق نظر آتا ہے۔وہی پولیس، وہی فورس، لیکن تدبر سے کام کرنے کا نتیجہ مختلف نکلا،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں وزارت داخلہ نے جن طریقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چلایا، وہ زیادہ مؤثر اور منظم تھے۔ جب کہ محسن نقوی کے حوالے سے یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا وہ وزارت داخلہ کے امور کو اتنی مہارت کے ساتھ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جیسا کہ رانا ثنا اللہ نے کیاتھا ۔

    مبشر لقمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں محسن نقوی کی تقرری پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بارے میں سنجیدہ تحفظات ہیں اور ان کی قابلیت پر انگلیاں اُٹھائی جا رہی ہیں، محسن نقوی کو وزارت داخلہ اور پی سی بی دونوں ہی جگہوں پر کافی سنجیدہ سوالات کا سامنا ہے، اور ان کی تقرریوں پر عوامی سطح پر تنقید ہو رہی ہے

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

    عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

  • فیصلہ ہوا دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، محسن نقوی

    فیصلہ ہوا دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ اب دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: محسن نقوی نے ڈی چوک پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نے دیکھ لیا احتجاج کتنا پرامن ہے، ان کی کوشش تھی کی کسی طرح لاشیں لیں ،احتجاج کرنے والے مسلح ہیں، احتجاج والوں سے کسی قسم کی بات نہیں کریں گے ،بہت واضح ہے کہ اب کوئی مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے، مذاکرات پُرامن لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں، پاکستانی شہریوں کے ساتھ ہوتے ہیں، ان افغانوں کے ساتھ اور انتہا پسندوں کے ساتھ نہیں ہوں گے،موجودہ حالات کی مکمل ذمہ دارایک عورت ہے،

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی علاقہ کلیئر رکھنا ہے، انہوں نے آنا تھا آگئے، لیکن اب ان لوگوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیراعظم کی میٹنگ میں واضح فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دو دن میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، یہ غریب کے بچے کو ڈھال بناتے ہیں۔

    ریاست کے صبر کو آزمایا جارہا ہے، یہ ریاست کو چیلنج کرنے آئے ہیں ، عطاتارڑ

    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گولی چلانا بہت آسان کام ہے، ایک چھٹّا ماریں یہ سب کلئیر ہوجائیں گے یہ غریب کے بچے کو ڈھال بناتے ہیں، قاسم کو آگے لے کر آئیں یہاں شیل اور بنٹے مارے گئے، کسی کا خیال ہے کہ یہ بنٹے پھینک کر رہا کر والیں گے تو غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے تمام صورتحال میں لیڈ کیا ہے،بیلاروس کے صدر کے دورے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ،پرتشدداحتجاج میں غریبوں کے بچوں کوایندھن بنایا گیا،ریاست بالکل کمزور نہیں ،رٹ کو برقرار رکھیں گے،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے بچے احتجاج میں شامل کیوں نہیں-

    عظا تارڑ نے بتایا کہ ایک دیہاڑی دار مزدور نے کہا کہ مجھے پیسے دیئے گئے، ایک بچے نے کہا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں علی امین آپ لیڈ کرو میں پیچھے آرہی ہوں، آپ میں ہمت ہے تو اپنے بچے بلاؤ، میں دعوت دیتا ہوں آپ فرنٹ پر آئیں، لیڈ کریں، علی امین بشریٰ بی بی کے جھانسے میں نہیں آرہا، وہ کہہ رہی ہے آگے لگو ہم پیچھے سے آتے ہیں، لیکن اسے بھی پتا ہے آگے لگنے کا مطلب کیا ہوتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے جتھہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہےریاست کے صبر کو نہ آزمایا جائے،منصوبہ بندی کے تحت یہ لوگ لاشیں گرانا چاہتےہیں،تخریب کار شرپسند اور افغان شہری پرتشدد احتجاج میں ملوث ہیں،آنسو گیس کے شیل ،پتھر رکھنے والوں کو پرامن نہیں کہہ سکتے،عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا-

    عطا تارڑ نے کہا کہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم انہیں لاشیں نہیں دیں گے، یہ لاشیں لینے آئی ہیں، ہم ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ، ریاست کی کوئی کمزوری نہیں ہے، جو بندے گرفتار ہوئے وہ رو رہے تھےڈی چوک سے جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کی اب ضمانتیں نہیں ہوں گی، جو افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں ان پر اضافی دفعات لگا رہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی غیر ملکی ایسا نہ کرے، وقت آنے پر پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی بھی کریں گے۔

  • آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی ہنگامہ نہ ہو،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی خفیہ لیڈرشپ یہ سب کنٹرول کرر ہی ہے، آنسو گیس کے استعمال سے ملک کی بد نامی ہوتی ہے، کل چار جوانوں کی شہادت ہوئی ، آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، ہماری ترجیح ریڈ زون کا تحفظ ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو، آنسو گیس کا ایک شیل ساڑھے چار ہزار روپے میں آتا ہے، سنگجانی جانے کا فیصلہ ہو گیا تھا، خفیہ لیڈرشپ سارے فیصلے کررہی ہے، ہم نے اب پولیس کو اختیار دے دیا ہے کہ اب وہ جیسے چائیں مظاہرین سے نمٹیں،پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ خون خرابہ نہیں چاہتی لیکن فساد کی جڑ ایک خفیہ ہاتھ ہے ، پہلے میں نے کہا تھا کہ گولی کا جواب گولی بہت آسان تھا، اب میں نے آئی جی کو کہہ دیا ہے کہ وہ جس طرح چاہیں اِن سے نمٹیں، ہم مکمل سپورٹ کرینگے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید ہو گئے ہیں،مظاہرین نے سرکاری املاک پرحملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین زیروپوائنٹ تک پہنچ چکے ہیں، بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کر رہی ہیں، مظاہرین ڈی چوک جانا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکا جائے گا،اسد قیصر، عالیہ حمزہ و دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے احتجاجی قافلے میں شریک ہیں،

    اسلام آباد،رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا شخص گرفتار

    بشریٰ بی بی ریڈ زون روانہ،وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

    عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

    عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

    پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

    گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

    پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

  • کوئی مذاکرات نہیں ہیں،جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا،محسن نقوی

    کوئی مذاکرات نہیں ہیں،جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا،محسن نقوی

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا، میانوالی میں ہم پر فائرنگ کی گئی، وہ لاشیں چاہ رہے تھے، ہمارے تمام لوگ گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، اگر میں ان پر فائرنگ کرتے تو وہ پتھر گڑھ سے آگے نہیں نکل سکتے تھے، اگر پانچ منٹ فائرنگ ہو تو ایک بندہ نظر نہیں آئے گا، کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کے پاس ڈنڈے، آنسو گیس کے شیل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر چند گھنٹے ٹھہر جائیں، کوئی مذاکرات نہیں ہیں، یہ بات کلیئر کردوں، پہلی کوشش ہے لوگوں کی جانیں نہ جائیں،دوسری ، تیسری کوشش ہے لوگوں کی جانیں نہ جائیں، ہماری کوشش اپنے لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچنا ہدف ہے دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن شہر بند رکھتی ہے،پی ٹی آئی قافلے کا سست ہونا ہماری سٹرٹیجی کا حصہ ہے، سارے قافلے اکٹھے ہو کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلہ26نمبر چونگی پر موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ لیڈرشپ نےکرنا ہے، اسلام آباد میں کونسی جگہ دھرنا دینا ہے ، فیصلہ پارٹی کرےگی، آج بیرسٹرگوہر،بیرسٹرسیف نےبانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، پشاورموڑہماری منزل نہیں ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نےماضی میں سیکڑوں جلسے کیے ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہمارا کوئی ایسا ہدف نہیں جو پرتشدد ہو، ہمارا پہلا ہدف اسلام آباد پہنچنا تھا، ہم دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن اسلام آباد بند رکھے گی۔