Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • لاہور ایئرپورٹ پر  نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال

    لاہور ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال کر دیئے گئے-

    پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نئے امیگریشن کاؤنٹر بنا دیے، وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے نئے امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کیا اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو نئی ملنے والی امیگریشن کاؤنٹر کی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ مسافروں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیانئے امیگریشن ایریا کی کامیاب آپریشنلائزیشن اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا۔
    ٕ
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور نے مسافروں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی اور امیگریشن پراسیسنگ کی استعداد میں اضافے کے لیے نئے قائم کردہ امیگریشن ایریا کو مکمل طور پر آپریشنلائز کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہےمحسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہو ر کے نئے آپریشنلائزڈ امیگریشن ایریا کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے نئے امیگریشن ایریا میں مسافروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظاما ت اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی لاہور کی ٹیم کی جانب سے انجام دیے گئے کام کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

    وزیرِ داخلہ نے ایئرپورٹ مینجمنٹ اور متعلقہ افسران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے امیگریشن ایریا کی آپریشنلائزیشن سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر امیگریشن پراسیسنگ کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے مسافروں کو بہتر، مؤثر اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، وزیر داخلہ سے ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، وزیر داخلہ سے ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔

    ان کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں،فیلڈ مارشل دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

    گزشتہ روز یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی،فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہا ہےامریکا اور ایران نے 17 جون کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھاتاہم سکیورٹی ضمانتو ں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہو گئے-

    8 جولائی سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے امریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر حملے کیے۔

  • یوم آزادی پریڈ میں بگھی کا استعمال، محسن نقوی کا وضاحتی بیان جاری

    یوم آزادی پریڈ میں بگھی کا استعمال، محسن نقوی کا وضاحتی بیان جاری

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کی تقریب کے دوران بھگی استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کا دفاع کیاہے-

    یومِ آزادی کی پریڈ اور تقریبات کے دوران دونوں اعلیٰ افسران کی جانب سے بھگی میں سوار ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وزیر داخلہ نے وضاحت جاری کی،محسن نقوی نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، تاہم بھگی استعمال کرنے اور مہمان خصوصی اور ان کی عدم موجودگی میں پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ آئی جی یا چیف کمشنر کی غلطی نہیں تھی،صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے باعث مہمان خصوصی اور انہیں تقریب میں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

    ان کے مطابق بھگی دراصل مہمان خصوصی کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن ناگزیر حالات کے باعث اسے دونوں افسران نے استعمال کیا،دونوں افسران نے ابتدا میں ان کی اور مہمان خصوصی کی عدم موجودگی میں تقریب شروع کرنے سے گریز کیا تھا، تاہم عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

    وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ ریکارڈ پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں افسران نے پہلے پروگرام شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن عوام کی سہولت کے لیے انہیں تقریب آگے بڑھانے کی خصوصی ہدایت دی گئی،محسن نقوی نے یوم آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے اور اسے جشن میں تبدیل کرنے پر اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ

    محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔

    وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا ااور عملے سے امیگریشن کے طریقہ کار اور مسافروں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس میں لگنے والے وقت کے بارے میں پوچھامسافروں کے مطابق امیگریشن میں تقریباً 30 منٹ لگ رہے ہیں، جس پر انہوں نے سہولیات بہتر بنانے کی درخواست کی-

    محسن نقوی نے امیگریشن پراسیس کو تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام کاؤنٹرز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے، محسن نقوی نے کہا کہ تمام کاؤنٹرز فعال ہونے سے امیگریشن کے عمل میں غیرضروری تاخیر نہیں ہوگی، ایک مسافر کی جانب سے ایجنٹ کے ذریعے رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کر دیا اور گرفتاری کا حکم دیا-

    انہوں نے ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے جبکہ مکمل دستاویزات والے مسافروں کو نہیں روکا جائے گا جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں بہتری آئی ہے اور جعلی دستاویزات کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

  • محسن نقوی سے ایرانی وزیر داخلہ کی  ملاقات

    محسن نقوی سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا پُر تپاک خیر مقدم کیا، فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے، دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان اور ایران نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا دونوں ممالک نے افغان سرحد سے منشیات اور دہشتگردی روکنے کے لیے مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دوطرفہ اشتراک کار بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے امن کیلئے غیر معمولی کام کیا۔ امید ہے اب بھی اچھی خبر جلد سامنے آئے گی اور امن قائم ہو گا۔

    ایرانی وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے،محسن نقوی

    موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر کرائم، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے، ان سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور معلومات کا فوری تبادلہ ناگزیر ہے،جبکہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے-

    یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پولیس سربراہان کے عالمی اجلاس (یو این کوپس) سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے اجلاس میں شر یک وزرائے داخلہ، پولیس سربراہان اور دیگر معزز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جو قومی سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ سرحدوں سے ماورا نوعیت اختیار کرچکے ہیں،دہشتگردی، منظم جرائم، سائبر جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسے خطرات سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں اور کوئی بھی ملک تنہا ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ایک دوسرے پر اعتماد بڑھا نا ہوگا اور جرائم کے تدارک کے لیے بروقت معلومات کا تبادلہ یقینی بنانا ہوگاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنا و قت کی اہم ضرورت ہےٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر بھی اپنے مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں اس لیے ہمیں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ، جدید تربیت، مہارتوں کی بہتری اور جدت کو اپنانا ناگزیر ہے تاکہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے،اس اجلاس میں دنیا بھر سے تجربہ کار رہنما شریک ہیں، جن کے پاس قیمتی علم اور عملی تجربہ موجود ہےہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں، کامیاب حکمت عملیوں کا تبادلہ کریں اور قانون نافذ کرنے کے شعبے میں تعاون کے نئے طریقے تلاش کریں۔

    انہوں نے اقوام متحدہ پولیس کے مشیر فیصل شاکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں اور دوستوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا یہ اجلاس دنیا بھر کے ممالک کو اپنے عوام کے تحفظ، امن و سلامتی کے فروغ اور محفوظ مستقبل کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرتا ہےاقوام متحدہ پولیس سر برا ہان کا یہ سمٹ عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،مغربی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز، خصوصاً عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی دیرینہ خدمات پر بھی گفتگو ہوئی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر چیلنجز کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن کے قیام کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ قیادت کا مظاہرہ کیااقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ امن مشنز مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا دیرینہ تعاون قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں، خصوصاً حالیہ سفارتی اقدامات، کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

  • تہران میں محسن نقوی  کی عباس عراقچی سے ملاقات

    تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات

    پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات متوقع ہے-

    عرب نیوز اور الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ محسن نقوی ہفتے کے روز تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اسلام آباد کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کو سہولت فراہم کرنا ہے،پاکستانی وزیرِ داخلہ کی یہ مصروفیات پہلے سے طے شدہ سفارتی رابطوں کا تسلسل ہیں، جن میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی رابطوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق متوقع ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف پاکستان ایران تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ ایران امریکا مذاکراتی عمل کے تناظر میں بھی اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،محسن نقوی

    موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’ڈھائی ڈھائی سال کا کوئی بھی منصوبہ میرے علم میں نہیں ہے، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جاتے ہیں وہ جتنے نکات لائے اور ہم نے ان میں سے 2 کو چھوڑ کر سارے مان لیے، لیکن اس کے باوجود وہ راضی نہیں ہیں کالعدم ایکشن کمیٹی والے پہلے گندم پر رعایت لے گئے، پھر بجلی پر احتجاج شروع کر دیا اب بجلی کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی ہے، تب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے اس طرح تو پھر ہمیں بھی یہاں احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ یہاں بجلی زیادہ مہنگی ہے،کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہنا سمجھ سے باہر ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی حالات کی خرابی ہے پا کستان میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کرنے لگی تھی، لیکن ہم نے بہت مشکل سے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہم نے اپنے خارجہ تعلقات کو استعمال کر کے وقت پر فیول اکٹھا کر لیا تھا، ورنہ ملک میں یکمشت 200 سے ڈھائی سو روپے فی لیٹر کا جمپ لگنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس بڑے بحران سے بچ گئے اور اب ملک میں حالات کافی بہتر ہیں، زراعت کے شعبے میں تنزلی ہونا ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کا معاہدہ بہت جلد ہو جائے گا، جس میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے حکومت کی تبدیلی اور ’ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہا کہ ڈھائی ڈھائی سال کا کوئی بھی منصوبہ میرے علم میں نہیں ہے، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

  • جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترے گا، اسے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا ،محسن نقوی

    جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترے گا، اسے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا ،محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے نظام میں جامع اصلاحات متعارف کرانے کے لیے نئی پالیسیوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے،جبکہ ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ حکمت عملی تیار کی گئی ہے-

    ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری ریڈ بال کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ حکمت عملی تیار کی گئی ہے سلیکشن کے نظام کو زیادہ سے زیادہ کمپیوٹرائزڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے، جبکہ قریباً 85 فیصد فیصلے ڈیٹا، فٹنس اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے واضح کیاکہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دی جا رہی ہے جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترے گا، اسے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 5 مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کے لیے بھی ایک خصوصی کیٹیگری قائم کی جا رہی ہے، جس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    محسن نقوی نے کہاکہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹس میں میچ فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے کسی بھی کھلاڑی کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے لیے فٹنس، ڈومیسٹک کارکردگی اور مجموعی پرفارمنس کے تمام مراحل سے گزرنا ہوگا پیر کے روز تمام کھلاڑیوں کو مشاورت کے لیے مدعو کیا گیا ہے کیونکہ وہ اس پورے عمل کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں جبکہ موجودہ اصلاحات کے نتائج ایک سے 2 سال کے اندر سامنے آئیں گے اور یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو طویل المدتی بنیادوں پر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    محسن نقوی نے کہاکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ وہ خود نہیں کریں گے بلکہ متعلقہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن حکام اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ شاداب خان کی ممکنہ کپتانی کے حوالے سےمیرے علم میں کوئی حتمی بات نہیں ہے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ کا ایک اہم اثاثہ ہیں، تاہم ان کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاامید ہے کہ نئی پالیسیاں قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے میں مدد دیں گی، ماضی میں بعض غلط پالیسیوں اور ذاتی مفادات نے پا کستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا، لیکن اب ادارے کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے تاکہ قومی ٹیم بہتر نتائج دے سکے، خراب کارکردگی کی ایک بڑی وجہ سوچ میں خرابی تھی، کیونکہ لوگ ملک کے بجائے اپنے لیے کرکٹ کھیل رہے تھے، تاہم اب اس سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جا سکے۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق، مائیک ہیسن سمیت دیگر کوچز بھی موجود تھے محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔