Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، اس دوران ایف آئی اے حکام پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور انکا بیان ریکارڈ کیا،ایف آئی اے نے چھاپہ گزشتہ روز مارا ہے.

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد پی سی بی عملے میں کھلبلی مچ چکی ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی حکام نے چھاپے کی تصدیق تو کی ہے البتہ کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں، ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ماہ وش عمر کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا ہے

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر ایف آئی اے کا چھاپہ حیران کن بھی ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ ہیں، اور ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ بھی ہیں،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی، نیوزی لینڈ کی سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے علاوہ باکس آفس کے ذریعے فروخت ہوئے تھے،

  • پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

    پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،شہریوں کی وزیر داخلہ سے شکایت

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ کیا

    پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا، رشوت کا بازار گرم،ایجنٹ مافیا کا راج، شہری رل گئے،شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے ،پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ”ٹیکس”ٹوکن مشین بھی خراب نکلی،ڈائریکٹر و اسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہو گئے اور کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ڈائریکٹر فوری طور پر تبدیل۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل اور فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ۔ مسائل پوچھے،بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں۔پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو کہا کہ آپ کے لئے آیا ہوں۔ شکایات کا ازالہ کروں گا۔ خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

    وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کو گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان
    لاہور کے بعد محسن سپیڈ اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے،وزیر داخلہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس موبائل سہولت سروس اور آئی ٹی پی موبائل ایجوکیشن سروس کا افتتاح کردیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موبائل وین کا معائنہ کیا اور لائسنس بنوانے کے لئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ایف نائن پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لیے لائسنس کالجز اور یونیورسٹیز میں بنے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کو گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان کیا اور کہا کہ شہری موبائل ٹریفک سہولت وین سے لرنرپرمٹ، لائسنس تجدید اور دیگر اہم سہولیات حاصل کرسکیں گے،تین موبائل ٹریفک وین پر مشتمل یہ سہولت مختلف پبلک مقامات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گی،موبائل ٹریفک ایجوکیشن وین مختلف نجی و تعلیمی اداروں اور سڑکوں پر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے نئی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی

    تین ماہ میں اسلام آبادکے تمام تھانوں کی صورتحال یکسر تبدیل کرکے دکھاؤں گا، وزیر داخلہ
    ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ٹریفک جام کی صورتحال سے بھی آگاہ ہوں ، اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کچھ منصوبے جلد شروع کرنے جا رہےہیں۔ اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرنے کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔ تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بھی اسلام آباد میں من و عن عمل کریں گے۔ کسی کوبھی تجاوزات نہیں کرنے دیں گے، پولیس کے شہدا کےاہل خانوں اور پولیس کی ویلفیئر بھی میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ تین ماہ میں اسلام آبادکے تمام تھانوں کی صورتحال یکسر تبدیل کرکے دکھائوں گا۔ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس تعلیمی اداروں سمیت اسلام آباد کے کونے کونے میں منشیات کے استعمال کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ پولیس منشیات سمگل کرنے والوں کو بھی پکڑ رہی ہے۔ آج صبح میں نے لاہور میں پاسپورٹ آفس کادورہ کیا جہاں پر شہریوں کے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر پاسپورٹ آفس کی پوری ٹیم کو تبدیل کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس کا محکمہ جوائن کرنےوالوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ 24 گھنٹے کی نوکری ہے۔

    عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل؟ وزیر داخلہ سے صحافی کا سوال
    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام کمرشل علاقوں میں پارکنگ کی سہولت کو یقینی بنائیں گے جن تجارتی مراکز میں پارکنگ نہیں ہے ، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ گاڑیوں کے کالے شیشوں کے پرمٹ کے اجرا پر پابندی ہے اس کے باوجود جتنے بھی پرمٹ جاری ہوئے ہیں ان کو منسوخ کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، جو یہ کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف سے ہی بات کرنی ہے ، انہی سے تفصیلات معلوم کی جائیں ۔ ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر جو نام نکالے گئے ہیں وہ معمول کی کارروائی ہے اسے کسی چیز سے منسلک نہ کیاجائے۔

  • چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،وزیر داخلہ

    چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی ہے ۔

    چینی قونصلیٹ آمد پر چینی قونصلیٹ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس اور پوری ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اوربھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں انکے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے۔ پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی ہدایت بھی کی۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کر تے ہوئے ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی اونے شرکت کی۔

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وفاقی وزیر داخلہ

    ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔

    ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور ایرانی صدر کے وزٹ کے حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، وفاقی وزیرداخلہ محسنن نقوی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اورپاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    جامعہ کراچی دورہ پاکستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

    واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہائوس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو موجودہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ یہ دورہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے کچھ ہی روز بعد ہورہا ہے اور ایرانی صدر اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • نیکٹا ہیڈ کوارٹر میں اجلاس،کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

    نیکٹا ہیڈ کوارٹر میں اجلاس،کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

    وفاقی سیکرٹری داخلہ، سربراہ نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، پنجاب۔ سندھ۔ خیبرپختونخوا۔ بلوچستان۔ آزاد کشمیر ۔گلگت بلتستان۔ اسلام آباد کے آئی جیز اور سیکرٹریز داخلہ نے شرکت کی، نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا،نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلیجنس اداروں کی تمام ٹیم اور چیف کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے بریفنگ دی گئی ، پورے پاکستان کی پولیس کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت و غور کیا گیا، اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بارے میں کئے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیاگیا،تمام آئی جیز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا

    ایرانی صدر کے دورہ کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ
    اجلاس میں ایرانی صدر کے دورہ کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایں، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، غیرملکی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت پر سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہو گا،وفاق اس ضمن میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا مشترکہ آپریشن سے مستقل خاتمہ کیا جائے گا ۔کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے لئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا، سمگلنگ کی روک تھام کے لیے گزشتہ چند ماہ میں اچھی پیشرفت ہوئی اور اس میں خاطر خواہ کمی آئی،تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے سمگلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

    عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں،اب تک عامر تانبا کے قتل کا شک بھارت پر جارہا ہے، بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کرنے میں ملوث رہا ہے، عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4واقعات میں بھارت ملوث تھا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہاولنگر واقعہ سے کوئی مورال کم نہیں ہوا، انڈیا میں بھی اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں،گھر میں دو بھائیوں کی بھی لڑائی ہو جاتی ہے ،لڑائی میں ایک سچا اور ایک جھوٹا ہوتا ہے ، اسے ایشو نہ بنایا جائے،بہاولنگر واقعہ پر بہتر جواب صوبائی حکومت ہی دے سکتی ہے، رانا ثنا اللہ صاحب اچھے دوست اور بھائی ہیں، اُن کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،

    سوشل میڈیا پر پابندی نہیں، قانون سازی ہونی چاہئے، وفاقی وزیر داخلہ
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس حق میں ہوں کہ سوشل میڈیا کے حوالہ سے قانون سازی ہونی چاہئے، یوکے، یواے ای یا کہیں بھی جائیں اور جھوٹی ٹویٹ کر کے دیکھیں، آزادی اظہار رائے ضرور ہونی چاہئےلیکن کیچڑ اچھالنا ،اس پر قانون سازی ہونی چاہئے ،ہمیں سخت قوانین کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر پابندی نہیں بلکہ قانون سازی ہونی چاہئےمیرا حق ہے آپکا بھی حق ہے کہ کسی کے خلاف بات ہو اور وہ کہیں جا سکے،

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے وقت بہت زیادہ رش ہوتا ہے،خواجہ آصف سے اس سلسلے میں میری بات چیت ہوئی ہے، اگلے 4،2 روز میں ہم دورہ بھی کررہے ہیں،کوشش کررہے ہیں امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد کو بڑھایا جائے،پلان کررہے ہیں کاؤنٹرز کس طرح بڑھائیں، اپنے لوگوں کو زیادہ انتظار نہیں کرانا چاہتے، الیکٹرانکس گیٹس کے حوالے سے کام کررہے ہیں،

    بجلی کے 83 کروڑ یونٹ پر اووربلنگ کی گئی،وفاقی وزیر داخلہ کا انکشاف
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ کا مقصداووربلنگ تھا، بجلی کے 83 کروڑ یونٹ پر اووربلنگ کی گئی، 300 یونٹ تک صارفین کو بھی اووربل کیا گیا،اووربلنگ کیخلاف مہم نہیں رکےگی، وزیراعظم سے میری اس سلسلے میں بات ہوگئی ہے، آپ کو پتہ نہیں کہ بل 20ہزار آرہا اور آپ 40ہزار ادا کررہے ہیں، اووربلنگ بدقسمتی سے گورنمنٹ سائٹ سے ہورہی ہے، ابھی 2ایکسیئن گرفتار ہوئے ہیں، کسی لیول پر بھی جانا پڑا جائیں گے،کسی کو معافی نہیں دے جائے گی، گرفتار 2ایکسیئن خود مانے ہیں کہ ہم یہ کام کررہے تھے۔پاور ڈویژن آزاد ہے میں گائیڈ لائن نہیں دے سکتا، ہیومن ٹریفکنگ پر کام کررہے ہیں، اس کیس کو بھی دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے پر سیاسی دباؤ نہیں آنے والا، سیاسی بنیاد پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہئے، کسی کریمنل کے گھر رات کو بھی چھاپہ مارنا پڑے تو مارنا چاہئے، ایف آئی اے سائبرونگ میں بھی جلد اصلاحات دیکھیں گے، ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت دیدی گئی ہے، ایف آئی اے 8 افراد کے قتل کی بھی تحقیقات کررہی ہے،کسی اچھے افسر کیلئے ایف آئی اے رولز بدلنا پڑے تو بدلیں گے،کراچی میں کرائم کے واقعات پر آئی جی سندھ سے رابطہ ہے، سندھ پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے، بہتری آئی ہے، سندھ کی صورتحال پر رینجرز بھی اپنا کام کررہی ہے،

     عامر تانبا کی موت کا سبب پتہ چل گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایف آئی اے لاہور کے ریجنل آفس پہنچ گئے،ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر۔ ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک نے وفاقی وزیرداخلہ محسنن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے لاہور کے افسران سے تعارف کرایا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کی بیوہ سب انسپکٹر فائزہ شہزاد سے ایف آئی اے کے نئے انوسٹی گیشن شہید شہزاد یونس بلاک کا افتتاح کرایا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنئے انوسٹی گیشن بلاک کا دورہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے انوسٹی گیشن بلاک کے مختلف شعبے دیکھے ،ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک۔ ڈائریکٹر فیصل آباد۔ ڈائریکٹر گوجرانوالہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،وزیر داخلہ

    غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی،اور کہا کہ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا۔شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں

    وزیر اعظم کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم پاکستان کی چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی

    حملے میں ہلاک چینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

    شانگلہ حملہ،سہولتکار و دہشتگرد گرفتار،گاڑی کہاں سے آئی تھی؟ اہم انکشاف

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

  • پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی سے استعفیٰ آ گیا، پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا ہے

    عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں،عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کے بطور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عہدے سےمستعفی ہو رہی ہوں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا ہے،سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو گزشتہ برس دو اکتوبر کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا، عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید کو یہ ذمہ داری عمر فاروق کالسن کی جگہ سونپی گئی تھی، عالیہ رشید 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بے لاگ تجزیوں اور تبصروں کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو معطل کرنے کے خلاف کیس میں نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کیا جائے گا

    علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا کہا،سکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

  • پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا ہے

    پی سی بی کی جانب سے ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔اشتہار جنرل منیجر ایچ آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • شانگلہ حملہ،چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم سے وزیر داخلہ کی ملاقات

    شانگلہ حملہ،چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم سے وزیر داخلہ کی ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمدہوئی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا،ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی،چینی سفارتخانہ
    دوسری جانب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی،پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمدہوئی، کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،اور کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آوں گا۔دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا،کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک