Baaghi TV

Tag: محمد اورنگزیب

  • تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، اگر سرکاری افسران رشوت لیتے ہیں تو کوئی دیتا بھی ہے، بزنس کمیونٹی سے اپیل ہے کہ رشوت دینا بند کریں-

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف براہ راست ٹیکسیشن کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور حکومت معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، ہمیں صنعتی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کیلئے اپنی درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

    کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کو قصوروار ٹھہرادیا

    محمد اورنگزیب نے رشوت اور بدعنوانی کے حوالے سے کہا کہ ’تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے، اگر سرکاری افسران رشوت لیتے ہیں تو کوئی دیتا بھی ہے، بزنس کمیونٹی سے اپیل ہے کہ رشوت دینا بند کریں، ایف بی آر میں اصلاحات کے ذریعے دیانت دار افسران تعینا ت کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 80 فیصد ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا جاتا ہے، جن کے اکاؤنٹ میں رقم آتے ہی ٹیکس کٹ جاتا ہے، اس کے باوجود انہیں دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت سادہ آن لائن فارم متعارف کروائے گی۔

    دہلی میں کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتا ر
    وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس او ایز ہر سال 800 ارب سے ایک کھرب روپے کا خسارہ کر رہے ہیں،، ہم ایف بی آر میں صاف ستھرے لوگ لے کر آرہے ہیں، ہم ایف بی آر میں فارم کو 25 چیزوں پر لے کر جارہے ہیں، 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ اس خسارے کو کم کر کے صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا سکے،پی آئی اے اب خسارے سے نکل کر منافع میں جا چکی ہے، اور جلد اس کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کیا جا ئے گا۔

    اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات اعظم سواتی کی ذاتی کوشش ہے،سلمان اکرم راجہ

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل گئے ہیں، امید ہے انگلینڈ کے روٹس بھی کھل جائیں گے، دیہات میں ہماری آبادی زیادہ بڑھ رہی ہے ، آج ملک کو مشکلات درپیش ہیں، سوچیے آبادی بڑھی تو کیا حشر ہو گا؟ ہمارے ملک میں 5 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکولوں سے باہر رہنے والے بچوں میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، ہمیں پارلیمنٹ اور سب کے ساتھ مل کر ان معاملات سے نمٹنا ہے، اکتوبر سے فروری تک لاہور میں ماحول کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، بیجنگ میں کبھی سلفر کی بو ہوتی تھی، اب مطلع صاف ہے، یہ تمام پاکستان کے لیے اہم معاملات ہیں ان سے نبردآزما ہونا ہے۔

    تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی کا ذمہ دار کون؟تحریر:ملک سلمان

    وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں لیکن ہر سیکٹر کو برآمدات کرنا ہوں گی، ہمیں اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے کام کرنا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا، ہر ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم روز کی بنیاد پر دالوں ، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، افراط زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی، اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہونے میں کچھ وجوہات بیرونی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں یا نہیں؟

    افغان خواتین کی پاکستان بدری،ملالہ یوسفزئی میدان میں آ گئیں

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا ریکوڈک ایک اہم پروجیکٹ ہے، 2028کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا، بلوچستان میں ریکوڈک پروجیکٹ ہمارا خواب ہے، انڈونیشیا میں پچھلے سال نِکل کی ایکسپورٹ 22 بلین ڈالر رہی، 2028 کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

  • 18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ  شرکت کیلئے  ہانگ کانگ روانہ

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

    محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور رہنماؤں سے بھی ملیں گے ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عا لمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کے حل اور بصیرت کے اشتراک میں ایشیاء کے مالیات، کاروبار اور بااثر حکومتی رہنما ؤ ں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام سر انجام دیتا ہے۔

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

  • وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا-

    باغی ٹی وی: افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرو اکنا مک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گےآئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے، اس سےبڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہےلیکن مالک کو منظور تھا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کائبور اس وقت 12فیصد کے قریب ہے کائبور ریٹ نجی شعبے کے لیے بہت اہم ہے، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے، افراطِ زر 38 فی صد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آگیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔

    سیالکوٹ: نئے سال پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر سخت کارروائی کا اعلان

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، نوازشریف کی قیادت میں 3 ایز کے اہداف حاصل کیا، سیاسی استحکام کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہون سے بچایا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی ترقی کا ایک جامع پروگرام ہے، 2013 میں ن لیگ نے ملک س اندھیروں کا خاتمہ کیا، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ضروری ہے کہ ہم یکسو ہوکر آگے بڑھیں، شہبازشریف کی قیادت میں ہم معاشی استحکام کی منزل جلد حاصل کریں گے، ہم نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا۔

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم ترقی کے 5 سالہ پروگرام کے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، یہ منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز درپیش ہیں، حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات لیے، پاکستان کو مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے لانگ ٹرم گروتھ پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہم نے ملک کو خودمختار بنانے کی کوشش کی، ویژن 2010 اور 2025 بنایا، سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونے دیا، اب پھر ہم 5 سالہ منصوبے سے ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، اس ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا، پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔

    ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

    دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق قومی اقتصادی پلان 2024ء سے 2029ء تک محیط ہو گا، 2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا، سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں افراد کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی، پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 5 سالہ قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کا اجرا کریں گے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات

  • معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی۔ کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہےمعاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیںاس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیا جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا اسمگلنگ پر ضرب لگائی اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا۔ سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اور مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہو گا۔ پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز ے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جائے گا پاکستان میں بنی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے،وزیر خزانہ

    شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیرِ خزانہ نے منگل کو خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی،روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے کام جاری ہے، ہم بڑی محنت سے ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے ہیں ہڑتالو ں اور احتجاج سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں کاروبار بند ہونے سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    پی آئی اے کا کمال،پرواز ڈھائی گھنٹے قبل روانہ،مسافر خوار

    ڈیرہ غازیخان:بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی شاندار کارروائی، چور گرفتار اور چوری شدہ …

    شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

  • 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہوزیراعظم دن رات پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نگراں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف کا پیکج آچکا ہے، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ می آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا۔

    محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، ہم برآمدات کے اضافے کی طرف جارہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بہتر پرفارم کررہی ہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ 4.5 فیصد کم ہوا ہے، جون میں 2 ارب ڈالر کے منافع کی ادائیگی کرنی تھی، پاکستان نے بروقت تمام ادائیگیاں کیں، افراط زر کم ہونے سے پالیسی ریٹ کم ہوا۔

    نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،وکلا …

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہے کہ اب یہ نئی حدیں عبور کر رہی ہے، میکرواکنامک استحکام منزل نہیں ایک راستہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے، سابق نگراں حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ہوا ہےاب معاشی استحکام آئے گا، پرامید ہوں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے، نجی شعبے کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، 6 وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہوگا، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سرکاری اداروں میں اصلاحات لائیں گے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق عملدرآمد کرنا ہے۔

    اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں فائلرز کی تعداد میں اضاف ہوا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دگنی ہوگئی، اس سال 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 1.6 ملین سے بڑھ کر 3.2 ملین تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 16لاکھ فائلرز تھے جو کہ بڑھ کر اب 32 لاکھ ہوگئے ہیں،اس سال 7 لاکھ 23 ہزارنئے فائلرز سسٹم میں شامل ہوئے ہیں، نان فائلرز گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،3 لاکھ ہول سیلرز ہیں، 25 فیصد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ڈیٹا ہمارے پاس ہمیشہ سے تھا، دیکھیں گے فائلرز نے کیا ظاہر کیا اور اصل اثاثے کیا ہیں، ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نان رجسٹریشن میں ہم یوٹیلیٹیز بلاک کر دیں گے، پروڈکشن یونٹس صرف رجسٹرڈ ہول سیلرز کو مال بیچ سکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ …

  • وسائل میں اضافہ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ

    وسائل میں اضافہ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی میں مزید کمی اور صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ بحث کے دوران مثبت تجاویز دیں، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، حکومت نے بجٹ نکات پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے، جس میں زراعت، تعلیم، اور صحت حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں،زراعت تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کے لیے اہم ہیں خیراتی ہسپتال کو سیلز ٹیکس سے استثنا پر غور کررہے ہیں جو دکاندار ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کا حصہ نہیں بنتے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھارہے ہیں وقت آگیا ہے تاجر دوست اسکیم کا حصہ نہ بننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائے گا،

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کے لیے پیش رفت کررہی ہے اور کوشش ہے کہ اگلا پروگرام پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہو، مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے، ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا،وفاقی بجٹ کا مقصد مالی خسارے کو کم کرنا ہے، بجٹ میں ان تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے جس کے تحت حکومت وسائل میں اضافہ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے گی، وفاقی حکومت کےحجم کو کم کرنے اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں گے،وزیراعظم کی ہدایت پر رواں مالی سال کی طرح اگلے مالی سال میں بھی سرکاری اداروں میں سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی جاری رہے گی،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مالی استحکام کی کوششیں جاری رکھے گی، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ملک کے مجموعی مالی وسائل میں اضافے کی خواہش مند ہے، اس سلسلے میں وفاقی اخراجات کی شیئرنگ پر بھی بات چیت جاری ہے، وفاقی حکومت کے بجٹ میں توازن کے لیے ضروری ہے کہ صوبائی حکومتیں قومی نوعیت کے اخراجات میں اپنا حصہ ڈالیں، تمام ورائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے میں بات چیت کو آگے بڑھایا۔

    حکومت معاشی و اقتصادی بحالی میں قومی اتفاق رائے کو نہایت اہمیت دیتی ہے،وزیر خزانہ
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ مسلح افواج ہر وقت قوم و ملک کی حفاظت اور دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ہمیں اپنی افواج کی کارکردگی اور قربانیوں پر فخر ہے، نیشنل سکیورٹی اہم ترین ترجیح ہے، تمام تر مالی مشکلات کے باوجود حکومت ملکی دفاع کے لیے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اس میں کسی بھی رکاوٹ کو آڑے نہیں آنے دے گی،ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی نے سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر زور دیا ہے، جس کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور اس میں سرفہرست سی پیک فیز ٹو پر عمل درآمد کروانا ہے۔ حکومت چینی ماہرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ حکومت جامع منصوبے کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سازشی عناصر کا قلعہ قمع کیا جا سکے جو پاک چین تعلقات کو ٹھیس پہنچانا چاہتے ہیں، وزیراعظم اور ایس آئی ایف سی کی بدولت سعودی عرب، امارات اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس حوالے سے اچھی خبریں سامنے آئیں گی،مہنگائی میں مزید کمی لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت نے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی کم اور افرط زر 38 سے کم ہوکر 11.8 تک آ چکی ہے۔ حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ مہنگائی کم سے کم ہو اور عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہو۔ کچھ ارکان نے صنعتی شعبے کو سہولیات فراہمی پر بھی زور دیا، اس سلسلے میں وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پالیسی ریٹ اور بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتی شعبے کو مدد ملے گی، بجٹ میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ 81 فی صد وسائل ایسے ہی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ معیشت کو بروقت فائدہ حاصل ہو سکے، حکومتی ترجیحات میں سے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی ہے، جسے فروغ دینے کے اقدامات کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ 1500 ارب میں سے 350 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے مختص کیے گئے ہیں،میں ایک بار پھر دہرانا چاہوں گا کہ حکومت معاشی و اقتصادی بحالی میں قومی اتفاق رائے کو نہایت اہمیت دیتی ہے، اس کے لیے ہم سب کو ہرممکن تعاون جاری رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام ایک بار پھر واپس دلوا سکیں

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

  • پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    دبئی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤ نٹ خسارےکو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

    باغی ٹی وی: دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائےگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤئنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، “ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے،اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فائنانس ملنےکی امید ہے۔

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    دوسری جانب دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے قرض کی توقع ہے. پاکستان نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کی کرنسی آخر کار مستحکم ہو گئی ہے، اگلے سال تک مہنگائی شرح سنگل ہندے پر آنے کی امید ہے، 3 ارب ڈالر کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام اگلے پروگرام پر غور کے لیے مددگار رہا،6 ارب ڈالر قرض کے اعدادوشمار ایک اندازے سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا، مشن کی آمد پر قرض کی حتمی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا، پاکستان کا ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات کا ایجنڈہ ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی, بیرون ملک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

    سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشتگردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر شہری کا …