Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت  بیشتر  علاقے  شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور اور سکرنڈ میں 47 ڈگری ریکارڈ ہوا،ملتان، حیدر آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور 43، پشاور، مظفر آباد 41، اسلام آباد 40، کراچی 37، گلگت 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

  • گلگت بلتستان  اور  خیبر پختونخوا  میں گلیشیئر   پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں 21 سے 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، درجہ حرارت بڑھنے سے چترال کے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا.

    گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں، صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے اورضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے-

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلیشیئر پھٹنے سے چترال اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہےمحکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی ہے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

    دوسری جانب وزارت صحت نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں سائے میں رہیں ، بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں ،کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں، مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں، ٹوپیاں، ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں-

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا مکان ہے تاہم بعد از دوپہر جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شام چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے-

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی ، انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر نےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    علاوہ ازیں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس نےشہریوں کو متوقع ہیٹ ویو سےآگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں، جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں ہوا میں دباؤ کے سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر جاری کی جا رہی ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سے گیس کے مواد، لائٹرز، مشروبات، پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں نکال دی جائیں گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں تاکہ ہوا کی آمد رہے، گاڑی کا فیول ٹینک مکمل طور پر نہ بھریں، شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں اور صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔

    جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اسی طرح پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں، گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھی، بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہوں خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں، براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

  • اسلام آباد اورر بالائی پنجاب میں آج سے  بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد اورر بالائی پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا، شہر کے گردو نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہے گا،سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں 17 اور 18 مئی کو بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہےآج جیکب آباد اور دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے لاڑکانہ،سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا حیدرآباد 43 اور کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا۔

  • رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

    رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے7روز لاہور میں بارش کا امکان نہیں، جمعہ سے درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا، دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے 45 ڈگری پارے کے ساتھ دادو اور تربت ملک کے گرم ترین مقامات رہے آج بھی میدانی علاقوں میں غضب کی گرمی پڑے گی،سکھر، سبی اور موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت 43،طنواب شاہ اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جنوبی پنجاب میں بھی سورج آپے سے باہر ہے، ڈی جی خان اور ملتان ریجن بھی شدید گرمی کی زد میں ہے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،طبی ماہرین کے مطابق شہری باہر نکلتے ہوئے احتیاط کریں، دوپہر کے اوقات میں سرڈھانپ کرنکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    یورپ کیلیے پروازوں کی بحالی بارےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،سول ایوی ایشن

    عدلیہ نے مداخلت نہ روکی تو ملک کیسے چلے گا؟وزیراعلیٰ پنجاب

  • محکمہ موسمیات  کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے، اسلا م آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہےسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی ، اس کے علاوہ خوشاب ، مظفرآباد شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر،ڈیرا غازی خان41، حیدر آباد ،ملتان 39، پشاور 37، لاہور، مظفر آباد 36 ،کراچی، اسلام آباد 35، گلگت 31 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےخیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پربھی بارش ہونے کاامکان ہے،اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، قلات، موسیٰ خیل اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات،چترال، دیراورکوہاٹ میں بھی بارش ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،د ن کے اوقات میں گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی، اس وقت مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ

    قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پنجاب میں ہیٹ ویو،طوفانی بارشوں اورکا الرٹ جاری کر دیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل راولپنڈی میں منعقد ہوگی

    دوسری جانب اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی، ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔

    قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کل 9 مئی کو پاکستان کا دورہ …

  • غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: ماہرین موسمیات نے رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باٰغی ٹی وی : ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہوں گی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پئیں، ماہرین کا کہنا ہےکہ گرم موسم میں شہری باہر کےکھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکےکپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوںگی۔ترجمان کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائیگا اور موسم خشک رہے گا۔

  • خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم آج سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا میں 29 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 تا 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 27 اپریل کے دوران بلوچستان کے بعض اضلاع نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ ، آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے،27 تا 29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

    دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی …

    دوسری جانب خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہےمغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا، اس کے نتیجے میں غیر معمولی بارش کا امکان ہےتیزی سے بدلتے ہوئے موسم کے باعث غیر متوقع بارشیں ہو رہی ہیں، ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، یہ واضح نہیں کہ متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں یا نہیں۔

    این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،این ڈی ایم اے کے مطابق کاشت کار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمو لات تشکیل دیں۔

    25 سے 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب …

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف ،کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔

    علی پور:شادی کاجھانسہ بااثر اوباش کی بی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی،ویڈیو وائرل ،مقدمہ …