Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • آج  سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    آج سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھی گرج چمک کےساتھ مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہےاسی طرح پشاور، سوات، چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی توقع ہے ، بلوچستان کے اضلاع ژوب، بار کھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہےکل سے17ستمبر کے دوران لاہور،سیالکوٹ،شیخوپورہ ،نارروال ،گجرات میں بارش کی توقع ہے ، گوجرانوالہ ،وزیرآباد ،قصور ،اوکاڑہ اورننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح پشاور ،دیر ،چترال ،سوات ،ملاکنڈ ،مردان میں بارشیں متوقع ہیں،خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں ،گلگت بلتستان ،مری ،گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے،دنیا کے بڑے شہروں کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کے جائزے کی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان کے 4 بڑے شہر بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 72 بڑے شہروں پر مبنی یہ رپورٹ موسمیاتی خطرات کا جائزہ لینے والی کمپنی الفاجیو نے جاری کی ہے جس میں یہ بھی دیکھا گیا کہ شہر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں جنوبی ایشیا کے 6 شہر مومسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی سب سے کم صلاحیت رکھنے والے شہروں میں شامل ہیں، ان شہروں میں انڈیا کا احمد آباد 41 کے اسکور کے ساتھ پہلے، حیدرآباد دوسرے، پاکستان کا ملتان 38 کے اسکور کے ساتھ تیسرے، ڈ ھاکہ چوتھے، لاہور پانچویں نمبر، فیصل آباد ساتویں اور کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔

    الفا جیو نےان شہروں کو لاحق موسمیاتی خطرے کی بڑی وجوہات میں شدید گرمی اورموسمیاتی خطرات کےمقابلےمیں محدود موافقتی اقدامات کوقرار دیا ہے ،کمپنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں ایسے شہروں کی تعداد زیادہ ہے جہاں موسمیاتی خطرات کی شدت کے مقابلے میں موافقت اور تحفظ کے اقدامات ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ سکے۔

    رپورٹ میں موسمیاتی خطرے کو صرف سیلاب تک محدود نہیں کیا گیا بلکہ اندرونِ ملک اور ساحلی سیلاب، شدید گرمی، خشک سالی، جنگلات میں آگ اور سمندری طوفانوں سمیت مختلف خطرات کو جائزے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد شہروں میں موجود موافقتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی ماندہ خطرے کا اندازہ لگایا گیا۔

    رپورٹ کےمطابق دنیا کے نسبتاً زیادہ موسمیاتی لچک رکھنے والے بڑے شہروں میں شکاگو، بارسلونا، پیرس، لندن، ایڈیس ابابا، نیروبی اور میلبورن شامل ہیں دوسری جانب چین کے بیجنگ، تیانجن، شین ژین اور شنگھائی نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی کارکردگی کے اعتبار سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

    الفاجیو نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو خاص توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کے بڑے شہروں میں موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں جبکہ ان خطرات کو کم کرنے کی صلاحیت اور موافقتی اقدامات میں خلا برقرار ہے رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال قدرتی آفات کے بعد بحالی، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور آبادی کی نقل مکانی جیسے مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

  • مون سون بارشوں کا آخری سپیل، مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل،آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون بارشوں کا آخری سپیل، مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل،آج سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں، مون سون بارشوں کا آخری سپیل آج دوپہر کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،مری اور گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بارش کے باعث بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد اور خنک ہونے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

  • 28اگست کو سال کا آخری جزوی چاند گرہن،کس وقت ہوگا؟

    28اگست کو سال کا آخری جزوی چاند گرہن،کس وقت ہوگا؟

    27 اور 28 اگست کی درمیانی شب تکنیکی طور پر جزوی چاند گرہن ہوگا ،جس میں چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ نارنجی دکھائی دے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2026 میں آسمان پر ایک شاندار فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جب 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے گی، جس کے نتیجے میں جزوی چاند گرہن ہوگا،چاند گرہن کا یہ نظارہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا تاہم دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظارہ دیکھنا ممکن ہوگا۔

    اگرچہ یہ تکنیکی طور پر جزوی چاند گرہن ہوگا، تاہم اس کا منظر تقریباً مکمل چاند گرہن جیسا دکھائی دے گا، کیونکہ چاند کے قطر کا تقریباً 93 فیصد حصہ زمین کے گہرے ترین سائے یعنی ’اُمبرا‘ میں داخل ہو جائے گاسطحی رقبے کے اعتبار سے چاند کا تقریباً 96 فیصد حصہ اس سائے میں چھپ جائے گا اور صرف تقریباً 4 فیصد حصہ روشن دکھائی دے گا۔

    فلکیاتی حساب کے مطابق چاند گرہن کا ابتدائی مرحلہ 28 اگست کو 01:23 پر شروع ہوگا، جب چاند زمین کے ہلکے سائے میں داخل ہونا شروع کرے گااس کے بعد 02:33 پر جزوی گرہن کا نمایاں مرحلہ شروع ہوگا گرہن اپنے عروج پر 04:12 پر پہنچے گا، جب زمین کا گہرا سایہ چاند کے سب سے بڑے حصے کو ڈ ھا نپ لے گا،گہرے سائے سے چاند کے نکلنے کا عمل 05:52 پر مکمل ہوگا، جبکہ چاند گرہن کا آخری ہلکا مرحلہ تقریباً 07:02 پر ختم ہو جائے گا۔

    اس دوران چاند کے شمالی حصے میں روشنی کی ایک باریک پٹی نمایاں رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث آسمان پر یہ منظر انتہائی دلکش دکھائی دے سکتا ہے ماہرین کے مطابق چاند گرہن کو براہِ راست آنکھوں سے دیکھنا محفوظ ہے اور اسے دیکھنے کے لیے خصوصی حفاظتی چشموں یا فلٹرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ معاملہ سورج گرہن سے مختلف ہے، جس میں براہِ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید واضح نظارے کے لیے دوربین یا بائنوکیولرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے زمین کے سائے کو چاند کی سطح پر آہستہ آہستہ منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے آسمان صاف ہونے کی صورت میں یہ فلکیاتی منظر ان علاقوں میں زیادہ بہتر دکھائی دے گا جہاں گرہن کے دوران چاند افق کے اوپر موجود ہوگا۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہری پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط کرنے جبکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مون سون کا نیا اسپیل:مختلف علاقوں میں 27 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون کا نیا اسپیل:مختلف علاقوں میں 27 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہر ی پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو شدید گرمی کےدوران احتیاط کرنے جبکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کےدوران غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کی توقع ہےسمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کی زیادہ شرح کے با عث شہریوں کو موسم کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا ا مکا ن ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوا لہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد اور ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد کے ندی نالوں، خصوصاً نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع، جن میں پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان شامل ہیں، میں بھی بارش متوقع ہے مری، گلیات، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہےجس سے آمدورفت کے را ستے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے جبکہ پہا ڑی اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

  • مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،راولپنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہےاسلام آباد اور راولپنڈی میں آج رات تیز بارش متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہےمری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منگلا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کے ساتھ بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اگست کو بھی اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کل بارش کا امکان ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں شدید بارش کی صورت میں شہری سیلاب کا خطرہ برقرار رہے گا۔

    سندھ اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور دیگر علاقوں میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی و وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ میں بارش جبکہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، بالخصوص مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب جبکہ کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد و راولپنڈی کے مقامی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 20 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہےموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 19 اگست 2026 کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اگست تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے،19 اگست کو اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، ناروو ا ل، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے شہریوں کو شدید بارش کے دوران نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور پانی جمع ہونے والی سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،خیبر پختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 19 اگست کو بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہےپہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر،گلگت بلتستان ،پنجاب،خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد،راولاکوٹ،گڑھی دوپٹہ،گلگت،اسکردو،استور میں بادل برسیں گے،بابوسر،چلاس،گوپس اوربونجی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،پشاور،چترال،دیر،مالم جبہ،سیدوشریف،ایبٹ آبادمیں بھی بارش کاامکان ہے،اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور، اٹک، چکو ال،جہلم میں بارش ہوگی،سرگودھا،ساہیوال اورڈیرہ غازی خان میں بھی بادل برسیں گے۔

    گزشتہ روز ڈی جی محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا تھا کہ مون سون کا موجودہ اسپیل کچھ دن برقراررہےگا،مون سون اسپیل ختم ہونے کے بعد وقفہ آئےگا،پھربارشیں شروع ہوں گی۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث واسا ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، واسا کے مطابق شمس آباد میں سب سے زیادہ 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10.5 فٹ،گوالمنڈی کے مقام پر8.5 فٹ ہے،نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی،نکاسی آب آپریشن جاری ہے۔

    ایم ڈی واسا راولپنڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گٹروں کے ڈھکن نہ کھولیں اور کچرا مت پھینکیں، نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ و ہیوی مشینری تعینات ہے۔نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،ایم ڈی واسا کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف الرٹ ہے،لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس اورمری روڈ پرمشینری موجود ہے،ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد میں بھی ہیوی مشینری موجود ہے۔