Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش سے سڑکوں اورگلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش سے سڑکوں اورگلیوں میں پانی جمع ہوگیا،طوفانی بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ساتھ ہی میٹرو اسٹیشنزمیں بارش کا پانی داخل ہوگیا،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ پانی گھروں کے اندر آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے ، 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،23 سے 27 اگست کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

    یبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان، 24 سے 26 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

    جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

    دوسری جانب بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے منچن آباد، بہاول نگر اور چشتیاں کی دریائی پٹی شدید متاثر ہوئی ہے، متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے،عارف والا اور بہاول نگر میں بھکاں پتن پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہےفصلیں تباہ ہوگئیں،سڑکیں اور زمینی راستے ڈوب گئے جبکہ 22 اسکول بھی پانی کے گھیرے میں آگئے محکمہ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب سے لودھراں کی متعدد بستیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

  • محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں شدید حبس اور گرمی سے عوام کا بُرا حال ہے ، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور حبس اور گرمی سے پریشان حال عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے-

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا،راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ ، پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ میں بارش متوقع ہے۔

    مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

    24 سے 26 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے 25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے لاہور شہرمیں گزشتہ شب سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہو گیا ہےہوا چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے دن بھر ہوا چلنے کی پیشگوئی کی-

    اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

  • ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو موسلا دھار بارشوں کی سبب بن سکتی ہیں23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات ، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    دریائے ستلج؛ سیلاب متاثرین دربدر

    دوسری جانب بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے پنوعاقل کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑگيا جس کے باعث فصلیں زيرِآب آگئيں علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محمکہ آب پاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہيں پہنچے۔

    ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔ اور سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں تاحال لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور لوگوں سیلابی علاقہ سے دور رہنے کا کہا گیا ہے-

    زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث بہاولپور کے قریب سے 76 ہزار مکینوں کو منتقل کردیا گيا ہےاس کے علاوہ لودھراں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خیمہ بستیاں بنادی گئيں ہیں سیلاب سے قصور، اوکاڑہ ، پاک پتن، عارف والا میں بھی دریا کنارے بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب جب کہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار اور پیر کے روزملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے تحت کل سے بارشوں کا امکان ہےماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے، سسٹم کے زیر اثرگجرات اوربحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار سے منگل کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 جبکہ نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علا قوں میں موسم گرم رہے گا،جبکہ اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہےپنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،چکوال اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کےمطابق نارووال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،مانسہرہ، بونیر اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دیر، سوات، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، بھارت سے پانی کی آمد کے باعث پاکستانی رقبہ زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے دریائے راوی اور دریائے چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر ڈیمز تقریبًا پانی سے بھر چکے ہیں-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےستلج اور بیاس کےبالائی علاقوں میں بارشوں کےامکانات ہیں آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں۔

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

  • مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

  • 13 سے 16 اگست  تک بارشوں کی پیشگوئی

    13 سے 16 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی ان علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 13 اگست سے16 اگست کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں بارش متوقع ہے جس جے باعث اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے-

    2045 تک طبعی موت ختم، بوڑھے جوان ہو سکیں گے،جینیاتی انجینئرز کا دعویٰ

    محکمہ موسمایت کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور،لاہور، شیخوپورہ، چترال،دیر،سوات،شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے16 اگست کے دوران کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اوربھکر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے-

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    14 اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے کسان موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں-

  • ملک بھر میں جولائی میں ہونے والی مون سون بارشوں کےاعداد و شمار جاری

    ملک بھر میں جولائی میں ہونے والی مون سون بارشوں کےاعداد و شمار جاری

    محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے 31 جولائی تک ملک بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں کےاعداد و شمار جاری کردیے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں معمول سے 70 فیصد زائد بارشیں ہوئیں جبکہ جولائی کے دوران ملک بھر میں اوسطاً 107.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش 63.3 ملی میٹر ریکارڈ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں گلگت بلتستان میں معمول سے 233 فیصد زائد ( 44.3 ملی میٹر ) بارش ہوئی، گلگت بلتستان میں جولائی کی معمول کی اوسط بارش کا ریکارڈ 13.3 ملی میٹر ہے۔

    سندھ میں معمول سے 143 فیصد زائد ( 146 ملی میٹر) بارش ہوئی، سندھ میں جولائی کی معمول کی بارش کا اوسط 60.2ملی میٹر ہے۔ جولائی میں بلوچستان میں معمول سے 111فیصد زائد (62.7 ملی میٹر ) بارش ہوئی، اس مہینے میں بلوچستان میں اوسطاً 29.7 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جولائی میں پنجاب میں معمول سے 47 فیصد زائد ( 152.8ملی میٹر ) بارش ہوئی جبکہ اس مہینے میں اوسطاً 104 ملی میٹر بارش پڑتی ہے۔ جولائی میں آزاد جموں وکشمیر میں معمول سے 31 فیصد زائد ( 227.7 ملی میٹر) بارش ہوئی، جبکہ یہاں جولائی میں بارش کا اوسط 173.9 ملی میٹر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں خیبرپختونخوا میں معمول سے 19فیصد زائد ( 127.2 ملی میٹر ) بارش ہوئی، جولائی میں خیبرپختونخوا میں 106.7 ملی میٹر اوسط بارش ہوتی ہے۔

  • کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہےبدین، ٹھٹہ، تھرپارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بیشترمقامات پرموسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے شہردادو میں تیزبارش کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو شہر میں تیز بارش کےبعد بجلی کی فراہمی معطل ہوئی بلوچستان کےعلاقوں زیارت اور جھل مگسی اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

    چلاس میں سازین کے مقام پرسیلابی ریلا شاہراہ قراقرم کو بہا لےگیا جس کے بعد گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آج لاہور، سیالکوٹ، مری،گلیات، ایبٹ آباد، مانسہرہ،کوہستان اور سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

    ادھر گوجرانوالہ میں ہرڑ کے مقام پربرساتی نالےکا بند ٹوٹ گیا جس سے 15 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا-