Baaghi TV

Tag: مداخلت

  • عمران خان کے امریکہ پر مداخلت کے الزامات،امریکی ترجمان کی تردید

    عمران خان کے امریکہ پر مداخلت کے الزامات،امریکی ترجمان کی تردید

    عمران خان نے حکومت ختم ہونے کا الزام امریکا پر لگایا تھا تا ہم امریکہ مسلسل تردید کیے جا رہا ہے، ایک بار پھر امریکا نے عمران خان کے الزامات کی تردید کی ہے،

    امریکا نے عمران خان کی جانب سے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی ایک بار پھر تردیدکی ہے،امریکی محکمہ کے ترجمان خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات غلط ہیں اور جھوٹے ہیں، صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں،چاہتےہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان مسلسل امریکا پر الزام لگائے جا رہے ہیں تا ہم دوسری جانب امریکا بھی مسلسل عمران خان کے بیانا ت کو جھوٹا قرار دے رہا ہے، ایک درجن سے زائد بار امریکا عمران خان کے بیانات کی تردید کر چکا ہے،

    قبل ازیں امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لیتے رہیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا، دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں،دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں،قانون کی حکمرانی، آئین کا احترام، آزاد صحافت، متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں،سیاسی اور انتخابات سے متعلق تشدد، انٹرنیٹ ، فون سروس پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، ان اقدامات نے انتخابی عمل کو منفی طور پر متاثر کیا، مداخلت،دھاندلی کے دعوے پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل تحقیقات کی جائیں، آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہو گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی وہ اقدام ہے جو کرنے چاہئیں، اگرتحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

  • قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست سے وفاداری اورآئین کی پاسداری ہرشہری پر فرض ہے،ریاستی اداروں کیخلاف منظم مہم جاری ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی دھڑاریاست اوراداروں کوکمزور کرنے میں مصروف ہے،تمام اداروں کواپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے،کوئی شخص یا ادارہ آئین سے بڑا نہیں ہے،ہم سب آئین کے تابع ہیں آئین ہمارے تابع نہیں،انصاف کے عہدوں پرفائز کچھ لوگ ایک مخصوص دھڑے کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں،شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے وفادار رہنا ہے چند مخصوص لوگ استعمال ہو رہے ہیں تمام اداروں نے حدود میں رہ کر کام کرنا ہے ،ریاست وفاقی حکومت اور پارلیمان ہے ،

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ ریاستی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں کچھ لوگوں نے سیاسی دھڑے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،کہا جاتا ہے کہ پارلیمان قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے،قانون سازی کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، اس ہم خیال گروپ کیخلاف ہیں جو خود عدلیہ کے خلاف ہے،عدلیہ کے احترام کامطلب یہ نہیں کہ ریاست کمزور ہے،

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

  • اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ،عائشہ غوث پاشا

    اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ،عائشہ غوث پاشا

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں. قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پرعملدرآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تووزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے

    عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئربجٹ ہوگا، نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جا رہا ہے نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائےآئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پُرامن راستہ تلاش کیا جائے گا

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا امکان ہے، نویں اقتصادی جائزہ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورتحال میں مکمل کرنے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی ہو گی وزارت خزانہ حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں آئی ایم ایف سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزہ کیلئے وقت نہیں ہو گا،دسویں اور گیارہویں جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدہ کی معیاد 30 جون ہے، موجودہ قرض پروگرام کی معیاد بڑھانے پر آئی ایم ایف سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی

    پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں

    وفاقی بجٹ کی تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر 

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

  • ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ہے .

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں، بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے.ان کا کہنا تھاکہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو، ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔

     

    ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

     

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ہیں، ن لیگ کے لوگ وزیر رہ چکے ہیں، سب معززین ہیں، ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالا، گالیاں دیں اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ پی ڈی ایم نے اپنی اتحادی حکومت سے شکوہ کیا کہ عمران خان کی حکومت میں جو گھپلے ہوئے اس پر ہم کیوں خاموش ہیں؟ ان گھپلوں پر ہم کیوں خاموش ہیں یہ میری اپنی حکومت سے شکایت ہے۔ عمران خان میں صلاحیت ہی نہیں وہ کسی کو مجبور کر سکے، عمران خان اتنی بڑی سیاسی قوت نہیں، اس کی کسی دھمکی کو بنیاد بنا کر ’پر‘ کو ’پرندہ‘ بنانا مشکل بات نہیں۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں، ہمیں آئین کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے، سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا جائے، روز روز کی مداخلتیں ملکی نظام کو معطل کر دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب سےنئی حکومت آئی، دونوں قوتیں غیرجانبداربھی ہوگئیں اورنیوٹرل بھی۔ اس حکومت کیلئے روز روز مسائل پیداکرنا، یہ رویہ بھی ہم دیکھ رہےہیں، نئی نئی تجویزیں آرہی ہیں کہ نئے الیکشن ہونے چاہیں.

    عدالتی بینچز کے حوالے سے جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھاکہ کسی فریق کے تحفظات ہوں تو اس جج کو کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہیے، روز روز نئی لاحقیں فیصلوں کے ساتھ وابستہ نہ کی جائیں، فیصلہ ایک ہوتا ہے، کورٹ ایک ہے، اگروہ کل ایک غلط کرچکے ہیں تو اس کیس کو نہ سنیں، فل کورٹ بیٹھے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں بند کمروں کی سیاست شروع ہو گئی ہے، ایک ادارہ دوسرے ادارے پراثر انداز ہونے کی سیاست کر رہا ہے، اب یہ سیاست ریاست کی تباہی کا سبب بن رہا ہے اور ذمہ دار ہمیشہ سیاستدان اور سیاسی حکومت کو قرار دیا جاتا ہے، ہم اس صورتحال سے مطمئن نہیں، یہ چیزیں ٹھیک ہوجانی چاہیں۔

  • حکومتی مداخلت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں،یاسمین راشد

    حکومتی مداخلت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں،یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس حکومت کی نوکری کر رہی ہے اور جب وہ نوکری کریں گے تو ہمارے ہی خلاف کھڑے ہوںگے،انہوں نے کہا کہ جو مرضی مداخلت ہو ہم یہاں ڈٹ کر کھڑے ہیں،

    سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس اورزبیر نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ موجودہ حکومت بجٹ دے تاکہ ہم بجٹ کی دھجیاں اڑائیں، انہوں نے چلتے ہوئے سیشن کو ختم کیا ہے جو کہ غیرآئینی ہے، یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی ائی مان گئی تھی کہ اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نہیں بھی آتا تو بجٹ سیشن کی کاروائی اگے بڑھائی جائے

    راسمین راشد نے بتایا کہ کل ہمارے وائس چئیرمین حلقے میں ائے تھے،تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو آئیں گے اور ضمنی انتخاب کے چاروں حلقوں میں جائیں گےجبکہ ہماری پنجاب کی قیادت تمام حلقوں میں جا رہی ہے.کزشتہ اتوار کو خان صاحب کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کینسل ہوا.

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئیندہ اتوار کو چاروں حلقوں میں ورکرز کنونشن ہونگے،لاہور کے چاروں حلقوں میں جلسے بھی رکھے جائیں گے،سابق وزیراعلی عثمان بزدار ڈی جی خان کے حلقوں میں کام کر رہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار ہمارے حق میں بیٹھ گئے ہیں.

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بہت مشکل ہیں، اس لئے لوگوں کا جڑنا نہائت ضروری ہے، یہ الیکشن تحریک انصاف کی حکومت بنائے گا، پولیس گردی کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کو پنجاب میں گرایا گیا، پچیس منحرف اراکین کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اور وہ ڈی سیٹ ہوئے، پچیس لوٹوں نے یہ گھٹیا حرکت کی ہے.

    سابق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں چار روپے پیٹرول کی قیمت بڑھی تو بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا،اب پیٹرول پر پچاسی روپے بڑھے تو یہ دورے کرتے پھر رہے ہی، آئی ایم ایف کا ہم پر بھی پریشر تھا لیکن ہم اپنے لوگوں کی مشکلات سمجھتے تھے.

    یاسمین راشد نے کہا کہ گڈ گورننس کا رولا بھی دو اڑھائی مہینے میں ہی کم ہو گیا ہے، ہماری الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی تاکہ صاف اور شفاف الیکشن کروایا جائے،مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیر چوہان نے ہمارے دفترآ کر طوفان بدتمیزی کی، بندہ بھی ہمارا زخمی ہوا ہے اور پرچہ بھی ہمارے خلاف کاٹا گیا.

  • امریکہ کودیگردنیامیں مداخلت کی بجائے اپنا گھرپرتوجہ دینی چاہیے:امریکیوں کی اکثریت کاخیال

    امریکہ کودیگردنیامیں مداخلت کی بجائے اپنا گھرپرتوجہ دینی چاہیے:امریکیوں کی اکثریت کاخیال

    واشنگٹن :امریکہ کودیگردنیامیں مداخلت کی بجائے اپنا گھرپرتوجہ دینی چاہیے،اطلاعات کے مطابق ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو بیرون ملک کے بجائے گھر کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے، اس کے باوجود کہ کچھ، زیادہ تر بوڑھے، اس کے برعکس نظریہ رکھتے ہیں،

    امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

    پیو ریسرچ سینٹر کے ایک نئے سروے کے مطابق”50 سال سے کم عمر کے بالغ امریکیوں‌ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ امریکہ کو گھریلو مسائل پر توجہ دینی چاہیے، جب کہ 50 سے 64 سال کی عمر کے لوگ تقریباً یکساں طور پر تقسیم ہیں اور 65 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں سے دس میں سے چھ (58٪) کہتے ہیں کہ امریکہ چونکہ ایک عالمی پلیئر ہے اس لیے امریکہ کواپنی سپرمیسی قائم رکھنے کے لیے دنیا کے معاملات میں دلچسپی لینی چاہیے اورکھل کرامریکی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے

    اس حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی پیش رفت اور عالمی مسائل کی فہرست میں تبدیلی کے باوجود گزشتہ تین سالوں کے دوران اس مسئلے پر رائے زیادہ تبدیل نہیں ہوئی ہے، جسے امریکیوں نے امریکہ کے لیے بڑے خطرات کے طور پر سمجھا ہے۔

    :11 ستمبر2001 سے 11 ستمبر 2021 امریکہ کی افغانستان پرچڑھائی سے رسوائی تک کا سفر

    امریکی سیاست میں ڈیموکریٹس اور آزاد امیدوار جوکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف جھکاؤ رکھنے والے ریپبلکن اور آزاد امیدواروں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ امکان رکھتے ہیں کا یہ کہنا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مستقبل کے لیے بہتر ہے کہ وہ عالمی معاملات میں زیادہ فعال ہو۔

    مفتاح اسمٰعیل کی امریکہ میں وائرل ہونے والی ویڈیواہمیت اختیارکرگئی

    پیو ریسرچ سینٹر کے اس تازہ سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کے متعلقہ سوال پر امریکی کم منقسم ہیں، سروے میں شامل 60 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اقوام کو اکٹھا کرنے کے لیے مشترکہ مسائل سے زیادہ امریکیوں کی مشترکہ اقداراہم ہیں۔جس کے لیے امریکہ کو اپنا کردار نبھانا چاہیے

  • مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے کون کہتا ہے، کبھی کسی سے پوچھا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ خط آتا ہے کہ متعلقہ شخص سے تفتیش جاری ہے نام ای سی میں ڈال دیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش ہورہی ہے تو نیب یا اداروں سے پوچھنا چاہیے ، نام نکال رہے ہیں اعتراض تو نہیں نام نکال رہے ہیں اس بارےمیں ہم نہیں پوچھ رہے ہیں، کیا پی پی سی اور نیب کے قانون میں کوئی فرق ہے ؟ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پی پی سی اور نیب کے قانون میں فرق ہے، نیب کے پاس اختیار ہے کہ ای سی ایل میں نام رکھنے کے لیے توسیع کا خط لکھے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں تو کسی کو نوٹس تو دیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا جلدی تھی کہ ای سی ایل سے 400 سے زائد نام نکالے گئے؟ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون واضح ہے کہ جب ذاتی مفاد ہو تو اس کو سامنے رکھنا چاہیے ایک شخص جس کا نام ای سی ایل میں ہے اور وزیر بن جاتا ہے کیا تو کیا ہوگا؟آپ ہمیں بتا رہے ہیں کہ معاملہ آزادانہ نقل و حرکت کا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ 22اپریل کو سب کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں رولز میں ترمیم کی گئی، جسٹس منیب اختر نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اس کے بعد کابینہ کی میٹنگ کب ہوئی ہے ؟

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایگزیکٹو کے فنکشنز میں مداخلت نہیں کررہے،ایک وزیر فنانشل معاملات پر کام کررہا ہے، ہم آپ کو 2ہفتے کا وقت دیتے ہیں ، قانون کے مطابق عمل کریں، ہم چاہتے ہیں قانون پر عملدرآمد کر کے سب سے یکساں انصاف ہو،ای سی ایل رولز میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیوں کیا گیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی سے ترمیم کے اطلاق کا مقصد مخصوص افراد کیلئے نہیں تھا، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ترمیم کرنے والوں کےرشتہ دار یا دوستوں کو فائدہ ہورہا تو کیا ایسی ترمیم ہونی چاہیے؟جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ نے لکھا ہے کہ ملک سے باہر جانا ایک بنیادی حق ہے،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت ایک شہری کا بنیادی حق ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں،ایف آئی اے ہائی کلاسیفائیڈ کیسز کیسے کرتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہائی کلاسیفائیڈ کیسز مقرر کرنے کا ایک ایس او پی ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی کیا جلدی تھی؟ ای سی ایل رولز میں ترمیم کا اطلاق گزشتہ تاریخوں سے ہونے کا ذکر نہیں، ای سی ایل میں شامل وزرا نام نکالنے کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا نام عدالت نے شامل کرایا تھا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سعد رفیق کابینہ اجلاس میں موجود نہیں تھے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق سعد رفیق نے ای سی ایل رولز کی منظوری دی ہے،کیا وزرا کو خود معاملے سے الگ نہیں ہونا چاہیے تھا؟ ذاتی مفاد کیلئے کوئی کیسے سرکاری فیصلے کر سکتا ہے؟ کیا وزرا کیلئے ذاتی کیس سے متعلق کوئی ضابطہ اخلاق ہے ؟ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ہو تو کیا کابینہ فیصلہ ہی نہیں کرے گی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا اگر کابینہ ہی ایسی بنے جس کا نام ای سی ایل پر نہ ہو، کسی کو سزا دینے کیلئے کارروائی نہیں کر رہے،عدالت صرف چاہتی ہے کہ قانون پر عملدرآمد کیا جائے،

    سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل ترمیم کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں ورنہ حکم جاری کریں گے ممکن ہے عدالتی حکم مشکلات پیدا کرے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں مناسب اقدامات کرلیں،ایگزیکٹو اختیارات میں فی الحال مداخلت نہیں کرنا چاہتے،نام نہیں لیتے ایک وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا وہ اہم معاشی امور سرانجام دے رہا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیرون ملک جانا بنیادی حق ہے تو پھر ای سی ایل کا کیا جواز رہ گیا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری رائے میں تو ای سی ایل ہونی ہی نہیں چاہیے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ذاتی رائے پر نہیں جائیں گے، اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایمانداری،انصاف اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے،عدالت نے جن خامیوں کی نشاندہی کی ہے انکو دور کیا جائے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زبردستی کیس بنوانے کی بات کرے تو عدالت کو آگاہ کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ آپ سول سرونٹ ہیں کسی کی مداخلت تسلیم نہ کریں،کوئی دباو ڈالتا ہے تو عدالت کو بتائیں تحفظ فراہم کیا جائے گا،سپریم کورٹ نے ایف آئی اے اور نیب کے ہائی پروفائل مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا اور کہا کہ تمام شواہد اور ریکارڈ کی سافٹ کاپی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے،اگر ریکارڈ گم ہوا تو سپریم کورٹ سے آپکو مل جائے گا، ایف آئی اے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کے علاوہ دیگر کو تبدیل کر سکتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب کو مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے وقت دیا جائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد ہی احکامات پر عمل ممکن ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب پر اگر کوئی دباو ڈالے تو عدالت کو آگاہ کریں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین نیب کا چارج کسی افسر کو دیا گیا ہے؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے حکومت سوچ سمجھ کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کرے گی،معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں حکومت سے اچھی توقع ہے،توقع ہے صاف، ایماندار، قابل اور نیک نام شخص کو چیئرمین نیب لگایا جائے گا سسٹم کے باہر سے کوئی دباو قبول کیا جائے نہ ہی تعیناتی کی جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے جو کہنا چاہ رہا ہوں آپ سمجھ گئے ہونگے، نیب بھی یقینی بنائے کہ اس کا ادارہ کسی کیخلاف انتقام کیلئے استعمال نہ ہو،

    دو سابق وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر اعتراض عائد

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • مداخلت ہوئی سازش نہیں:عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟الفاظ کےہیرپھیرکوقوم جان چکی:شہبازگل

    مداخلت ہوئی سازش نہیں:عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟الفاظ کےہیرپھیرکوقوم جان چکی:شہبازگل

    لاہور: عوام کو بےوقوف سمجھتے ہو؟مداخلت ہوئی سازش نہیں :الفاظ کے ہیرپھیرکوقوم جان چکی:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ جس نے ساری سازش کی وہ آج بتا رہا ہے کہ مداخلت ہوئی ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہہ دیا سازش نہیں مداخلت ہوئی ہے، آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے پھر کہا گیا مراسلہ سچ ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پھرکہا گیا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں،عوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں؟ عوام سب جانتے ہیں کہ میرجعفر کون ہے، سازش اور مداخلت عوام کیخلاف ہوئی تحقیقات سامنے لائیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات سامنے لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، سازش کرکے سیٹ پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے سے کوئی نہیں مانے گا۔

     

    اس سے قبل وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

     

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا تمام ترمعلومات، مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی سازش نہیں تھی مداخلت تھی۔

     

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی