Baaghi TV

Tag: مراد سعید

  • مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا وارنٹ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    واضح رہے کہ اچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا، مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول کا بھارت روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

  • پی ٹی آئی کا  انتہائی خطرناک کھیل، مراد سعید نے کیا عدالت سے رجوع

    پی ٹی آئی کا انتہائی خطرناک کھیل، مراد سعید نے کیا عدالت سے رجوع

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    مراد سعید نے عبوری ضمانت اور زیر تفتیش تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر دی ،مراد سعید نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی استدعا بھی کر دی ،مراد سعید کی درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کو فریق بنایا گیا ہے ،مراد سعید نے ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کو بھی فریق بنایا ہے

    مراد سعید کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مسلسل مقدمات کا اندراج کررہی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف کارروائیاں آئین و قانون کے خلاف ہیں،

    دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری یا حملے پر رد عمل میں کہا ہے کہ واضح طور پر یہ بہت سے ممالک کی ایجنسیوں کے نفسیاتی سیاہ، "گندے” آپریشن کا حصہ ہے، عمران خان نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی بینچ کو بتایا کہ ان پر وزیر آباد اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر 2 قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اب مراد سعید اور دیگر رہنما بھی انکے ٹارگٹ میں شامل ہو گئے ہیں،

    واضح رہے کہ ٹویٹر پرصحافی وقار ستی نے ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک کھیل ،باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ایک یا دو سیاسی رہنماؤں کے خلاف جھوٹےاور مصنوعی فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،ایسی صورت میں فوڈ پوائزننگ یا کسی بھی پارٹی لیڈر کی ٹارگٹ کلنگ یا اسے زخمی کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی اس ممکنہ سازش کو حقیقت بنانے کےلیے آسان ہدف مراد سعید ہوسکتےہیں ۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے پہلے ہی اپنی قیادت اور کارکنوں کوملک گیر ہڑتال /احتجاج کی تیاری کرنےکی ہدایات دے رکھی ہیں ان کی کوشش ہے کہ کسی صورت ایسا کوئی واقعہ رونماہو جائےجو حالات کومذید گھمبیر بنا دے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل میں ملک میں مزید افراتفری پھیلانے کے لیے ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں لایا جائے،مذاکرات کو ناکام بنایا جائے اورسپریم کورٹ سےاپنے حق میں فیصلہ لیا جائے ذرائع نے یہ بھی بتایاہےکہ پی ڈی ایم کا ایک وفاقی کابینہ کا رکن وفاقی حکومت کی تمام اندرونی معلومات پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔ جس کا نام جلد سامنے آنے والاہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

    ٹویٹر پر صارف حجاب رندھاوا نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے کہ مُلک کی ایک بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت فالس فلیگ آپریشن کرنے جا رہی ہے تو یہ انتہائی خوفناک ہے مراد سعید کو تحفظ دیا جانا بہت ضروری ہے ۔

    https://twitter.com/Hijabrandhawa1/status/1653484232122028036

  • عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت وکیل مرادسعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایاکہ مراد سعیدکوواضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے سوات میں دوبارہ شدت پسند آگئے ہیں وہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں-

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سوات میں ہم یہاں سے کیسے سکیورٹی فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ ہمیں سکیورٹی اسلام آباد پولیس نے جو دی تھی وہ واپس ہو گئی ہے کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ہم دیکھ لیتے ہیں، ایف آئی اے نےتفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

    تفصیلات جمع ہونے پر عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

  • عدالت نے مراد سعید کو سنائی خوشخبری

    عدالت نے مراد سعید کو سنائی خوشخبری

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا مقدمات کی تفصیلات فراہمی، گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ مناسب احکامات جاری کریں گے، فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں. عدالت نے فریقین کو نوٹس جاریکر دیئے اور اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا، کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی ،درخواستگزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے. ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے. عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، سوات میں اس احتجاج کو لیڈ کیا.پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے. پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں.میڈیا کے زریعے علم میں آیا کہ ن لیگ کے کارکنان کی درخواستوں پر مقدمے درج ہوئے، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں.وزیر داخلہ اعلانیہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں.جنگجووں کیخلاف سوات میں کامیاب امن ریلی نکالنے کیخلاف ٹی ٹی پی سے دھمکیاں مل رہی ہیں.شدید سیکورٹی خدشات کے باوجود سیکورٹی واپس لے لی گئی.انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں.عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے درخواست میں سیکورٹی کی استدعا کی ہے. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے سیکیورٹی کی استدعا بھی کی ہے. جسٹس ارباب محمد طاہرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ہم مناسب احکامات جاری کریں گے، فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں.عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمے درج ہو چکے ہیں،عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں جہاں وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بناتے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنما آزاد کشمیر یا گلگت میں موجود ہیں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے، کارکنا ن کو جیل بھرو تحریک کا درس عمران خان دیتے تھے تا ہم عمران خان کے قریبی ساتھی گرفتاریوں سے بچنے کے لئے نہ صرف چھپے ہوئے ہیں بلکہ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

    تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    مراد سعید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں،مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، میرے خلاف غیرقانونی طور پر کئی مقدمات درج کر دیے گئے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سرِعام اسلام آباد آنے پر گرفتاری کی دھمکی دی، وزیر داخلہ نے چیلنج کیا کہ اسلام آباد آنے کی جرات کرو، گرفتار کر لیں گے،گرفتاری سے بچنے کیلئے گلگت بلتستان میں مقیم ہوں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمے درج ہو چکے ہیں،عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں جہاں وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بناتے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنما آزاد کشمیر یا گلگت میں موجود ہیں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے، کارکنا ن کو جیل بھرو تحریک کا درس عمران خان دیتے تھے تا ہم عمران خان کے قریبی ساتھی گرفتاریوں سے بچنے کے لئے نہ صرف چھپے ہوئے ہیں بلکہ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    دوسری جانب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں بے ضابطگیاں, سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو نوٹس جاری کر دیا گیا ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر خزانہ کو 8 اپریل کو طلب کر لیا۔ ہاشم جواں بخت نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند ٹھیکے داروں کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر ٹھیکے دیئے، رحیم یار خان اور میانوالی میں ٹھیکیداروں کو ادائیگی کے باوجود متعدد سکیمیں نا مکمل ہیں، ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف بھی ہوا ہے،

  • صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے

    اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیئے،بتایا جارہا ہےکہ صدرمملکت کی طرف سے لکھے گئے ان خطوط میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا گیا ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کو الگ الگ خطوط لکھ کر مستعفی رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جعلی ایف آئی آر سے متعلق شکایت کے ازالے کا کہا ہے۔

    صدر مملکت نے وزیر اعظم محمد اور چیف جسٹس کے نام خطوط میں مراد سعید کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا بھی حوالہ دیا، مراد سعید نے الزام لگایا کہ مسجد نبویﷺ، مدینہ شریف میں پیش آنے والے واقعے پر ان کے خلاف جعلی، بوگس، غیر سنجیدہ ایف آئی آر درج کی گئی۔

    صدر کے خط کے مطابق مراد سعید نے الزام لگایا کہ ان کے پاکستان میں ہونے کے باوجود ان کیخلاف پورے پاکستان میں ایک ہی الزام کے تحت متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے مالاکنڈ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے الزام لگایا کہ معاملہ اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اسلام آباد پولیس ان کی ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

    خط کے مطابق مراد سعید نے یہ بھی بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کا پیچھا کرتے ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

  • میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ 15 دسمبر کو

    مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    خط کے متن کے مطابق 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا لہٰذا امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے مراد سعید نے خط میں مطالبہ کیا کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،رجسٹریشن کروا لیں،رکن ممالک کو مراسلہ جاری

  • ارشد شریف قتل کیس:مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئے

    ارشد شریف قتل کیس:مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئے

    فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا جواب سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئےمراد سعید نے کہا کہ ‎موجودہ حالات اوروفاقی حکومت کے رویےکےتناظر میں ایف آئی اےسے غیرجانبدار،شفاف اورخودمختار انکوائری کی توقع نہیں کی جاسکتی،‎ارشد شریف کے سرکاری پوسٹ مارٹم کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کا کردار متنازعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیق کرے کہ شہید ارشد شریف پر 16 سے زائد مقدمات درج کروانے والے مدعیان کون تھے اور ان کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما تھے۔

    مراد سعید نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سراغ لگائے شہید ارشد شریف کی تحقیقاتی صحافت کس کیلئے خطرہ تھی، پاکستان میں کون شہید ارشد شریف کو دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا، کس نے ان کی دبئی روانگی کی تصاویر جاری کیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سراغ لگایا جائے کہ دبئی کے ہوٹل کی لابی میں کس کی ایما پر ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے کا کہا گیا، ۲۳ اکتوبر کوقتل کےفوراً بعد کس نے میڈیا میں ان کےقتل کو ایکسیڈنٹ کا رنگ دینےکی کوشش کی؟ وہ کس طاقتور پاکستانی کےخلاف تحقیقاتی رپورٹ مرتب کررہے تھے؟۔

    آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک ہونےپر وزیر خزانہ کا سخت نوٹس،ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

    انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد حکومتی عہدیداران اور ریاستی اداروں کے جانب سے کیونکر عجلت میں حقائق کے برخلاف اور الزامات پر مبنی پریس کانفرنسز کی گئیں؟۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے،امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچے گاجن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ، سلمان اقبال کا اس قتل سےکوئی تعلق نہیں، ان سے درخواست کروں گا پاکستان ضرور آئیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

    معروف شاعر اطہر نفیس کا یوم وفات

  • جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج

    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف شہریوں نے تھانہ تیمرگراہ میں جلسے اور سڑک بندکرنے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی : درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی اور مرکزی شاہراہ بند ہونے سے شہریوں، مریضوں، طلبہ اور بزرگ افراد کو مشکلات ہوئیں۔

    پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گزشتہ دنوں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں لہٰذا وزیراعلیٰ محمود خان اور مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او بخت جمال کا کہنا تھا کہ درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، فواد چوہدری، علی امین گنڈاپور، ڈاکٹریاسمین راشد، اسلم اقبال، زلفی بخاری، شفقت محمود، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہےگا، عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنےکا حتمی اعلان کریں گے جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمدکی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے-

  • مراد سعید کی درخواست ضمانت خارج

    مراد سعید کی درخواست ضمانت خارج

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی گئی، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی ، تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، اسد عمر،شہریار آفریدی،فیاض الحسن چوہان، سیف اللہ نیازی ، صداقت علی عباسی، فیصل جاوید،علی نواز اعوان،شہزاد وسیم کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    قبل ازیں شہریار آفریدی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی آپ بہت لیٹ آئے ہیں،شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں کوہاٹ سے آرہا تھا اس لیے تاخیر ہو گئی معافی چاہتا ہو، وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت میں کہا کہ کیا اس کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ملزمان کی حاضریاں پوری کر رہے ہیں،جج نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کونسل ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ جی میں شیخ رشید احمد و دیگر کا وکیل ہوں،

    جج نے وکیل فیصر جدون سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کرینگے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ صبح بابر اعوان صاحب بحث کر چکے ہیں ہم مزید نہیں کرینگے،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہونیکی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے میں مرادسعید، فوادچوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں شہبازگل کے ریمانڈ کے خلاف ریلی نکالی جس سے عمران خان و دیگر نے خطاب کیا تھا

    اس سے قبل سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس