Baaghi TV

Tag: مراد علی شاہ

  • کراچی  میں  عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہری پریشان

    کراچی میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہری پریشان

    کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں واقع کلینکس میں عطائی ڈاکٹروں نے عام شہریوں کو شفا کے بجائے مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کردیا ہے۔علاقے میں قائم کلینکس میں جعلی ڈگری والے ڈاکٹر متعدد کلینکس میں کام کرہے ہیں ۔ آپریشن ہوں یا سرجری، زکام ہویا کینسر، یہ عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
    علاقے کے عوام نے وہاں تعینات ٹی ایچ او اور صوبائی محکمہ صحت کے افسران کی ڈگریاں بھی چیک کروانے کا مطالبہ صوبائی وزیر صحت اور وزیراعلی سندھ سے کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کم از کم اس مہنگائی کے دور میں ہمیں چین سے سہی علاج کروانے کی سہولت ہی مہیا کردیں۔ علاقے میں متعدد میٹرنیٹی ہوم بھی عطائی ڈاکٹروں کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ بیش بہا خواتین متاثر ہو چکی ہیں۔
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنا ہوگا اس سے قبل مزید شہریوں کو نشانہ بنایا جائے۔

  • سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال

    سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال کے متعلق بیان۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے۔ آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے۔ اس وقت تک 95053 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 12017 کیسز آئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے۔ اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے۔ اس وقت تک 200 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔ آج 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔ 537 کیسز میں سے 432 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملیر میں 142، وسطی میں 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے۔ جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جبکہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔ ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے۔ جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے۔ تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔ میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا۔
    انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرےلیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

    عبدالرشید چنا
    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

  • ڈینمارک کے سفیرنے مراد علی شاہ سے کیا وعدے کیے ؟

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈینمارک کے سفیر مسٹر رولف مائیکل ہے پریریا سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سندھ میں رینیوایبل انرجی پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے حکومتی سطح پر (سندھ حکومت اور ڈینماک کی حکومت) معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینماک کے سفیر کو مشورہ دیا کہ وہ ونڈ انرجی کی پیداوار سے لے کر گرڈ اسٹیشن کی تنصیب اور پھر اسے مناسب ریٹس پر صنعتی علاقوں کو فراہمی تک کا ایک پیکیج تیار کریں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آپ کو ایک بہترین نتائج حاصل ہونگے بلکہ شہر کے صنعتی علاقے بھی سستے نرخوں پر بجلی حاصل کرسکیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اپنی ڈسٹربیوشن اور ڈسپیچ کمپنی ہے اور اسے حال ہی میں گرڈ کمپنی جوکہ وہ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں کے لیے لائسنس بھی مل چکا ہے ۔ ڈینماک کے سفیر اپنے ساتھ اپنے ٹریڈ کمشنر علی مشتاق بٹ کو بھی لائے تھے اور انھوں نے بجلی کے بحران کے مکمل حل کے حوالے سےتمام تر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے پاس وہ واحد علاقہ ہے جہاں پر وسیع پیمانے پر ونڈ کوریڈور موجود ہے۔ ڈینمارک کے سفیر کو بتایا گیا کہ وہ وفاقی حکومت نے 14 ونڈ پاور پروجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ہے اور 25 نئے منصوبے منظوری کے مراحل میں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 50 ہزار میگاواٹ تک ونڈ انرجی پیدا کرنے کی گنجائش ہے اور ابھی تک بشمکل 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے انھوں نے انھیں دعوت دی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈینماک کے سفیر نے اپنے ٹریڈ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں متعلقہ محکموں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے رابطے میں رہیں۔

  • 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    لاہور: مراد علی شاہ نے تو کمال ہی کردیا ، سندھ کے لیے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق ایمبولینس سروس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو سنگین معاشی بحران کا شکار امن فاؤنڈیشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت کو ایمبولینس سروس کو آئندہ بدھ تک فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘۔

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل امن فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس عطیات کی بل بوتے پر چلائی جاتی تھی لیکن اب یہ صوبائی حکومت کی فنڈنگ پر انحصار کرتی ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ’وزیراعلیٰ ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت امن فاؤنڈیشن کو وقت پر اس کے فنڈز مل جائیں گے‘۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    اسی حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فنڈز کے لیے وزیراعلیٰ کو سمری فراہم کردی گئی ہے اور ان کی منظوری کے فوراً بعد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’یہ شہریوں کے لیے بہترین سروس ہے‘ اور سندھ حکومت چاہتی ہے کہ فاؤنڈیشن شہریوں کو سہولت فراہم کرتی رہے۔

  • لگتا ہے میں وزیراعظم عمران خان کو پسند نہیں‌، مراد علی شاہ نےمحبت بھری داستان چھڑگئی

    لگتا ہے میں وزیراعظم عمران خان کو پسند نہیں‌، مراد علی شاہ نےمحبت بھری داستان چھڑگئی

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ کراچی کے پروجیکٹ پر بات کریں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے، دسمبر 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم کو خط لکھا تھا، درخواست کی کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں لیا جائے، وہی اہمیت دی جائے جو لاہور اورنج کی ہے۔

    مزید خبرپڑھیں :پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز کو صاف صاف بتادیا ، 

    ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ پسند نہیں کوئی بات نہیں لیکن سندھ کو نہ بھولیں، سندھ کے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے، ہمارے سارے منصوبے روک دئیے گئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کے سی آر کے لیے حل دیکھیں ہم اس ٹریک کو بنانا چاہتے ہیں، کے سی آر ٹریک کو نہ چھیڑیں، ایم ایل ون بھی اہم ہے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے خط کا جواب دیا اور مثبت جواب دیا تھا، اکتوبر 2017 میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منظور ہوگیا تھا، موجودہ حکومت کو تین خط لکھ چکا ہوں، مجھے کسی خط کا جواب نہیں دیا گیا۔

    بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے

    وزیراعظم سے درخواست ہے، ایم ایل ون کے لیے بات کرنے جارہے ہیں یہ بتایا گیا ہے، ایم ایل ون کے سی آر کا روٹ ہے اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی کے بالعموم اور سندھ کے بالخصوص کےلیے وفاقی حکومت نے خصوصی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے سندھ حکومت پریشان دکھائی دیتی ہے

  • وڈے شاہ جی تو بعد چھوٹے شاہ جی دی واری ، بتانا پڑے گا دولت کہاں سےآئی ، خورشید شاہ کے بعد مراد علی شاہ کو بلاوا

    وڈے شاہ جی تو بعد چھوٹے شاہ جی دی واری ، بتانا پڑے گا دولت کہاں سےآئی ، خورشید شاہ کے بعد مراد علی شاہ کو بلاوا

    کراچی: وڈے شاہ جی کے بعد چھوٹے شاہ جی کو بھی نیب کی طرف سے بلاوا آگیا ، اطلاعات کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو علی اکاونٹس کیس میں 24ستمبر کو طلب کر تے ہوئے سوالنامہ بھجوا دیاہے ۔

    ذرائع کےمطابق نیب کا سمن وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں سٹاف نے وصول کیا ۔مراد علی شاہ سے 19سوال پوچھے گئے ہیں ۔مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹو پاور پراجیکٹس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔

    نیب کی طرف سے بلاوا آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت چوبیس ستمبر کو نیب میں پیش ہو نگے ،ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکا تھا ۔گرفتاری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا

  • وزیر اعلیٰ‌سندھ کے عمران خان پر جوابی حملے بنی گالہ بھی تنقید کی زد میں

    وزیر اعلیٰ‌سندھ کے عمران خان پر جوابی حملے بنی گالہ بھی تنقید کی زد میں

    کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی وزیر اعلیٰ سندھ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر کھل کر تنقید کرنے لگے .وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بنی گالہ پر تنقیدی تیر برسائے اور کہا کہ سابق چیف جسٹس کہ چکے ہیں کہ عمران خان کی رہائش بنی گالہ غیر قانوںی ہے.یہ کیسا عجیب انصاف ہے کہ اس ملک کے غریبوں کے گھر توگرادیئے گئے لیکن بنی گالہ کا تو جرمانہ بھی نہیں دیا.

    وزیر اعلیٰ سندھ نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پر بھی تنقید کی اور یہاں تک کہ دیا کہ ایم کیو ایم تو وزارت لینے کے لیے بارگیننگ کررہی ہے. ایم کیوایم کو تو چاہیے تھا کہ وہ بارگیننگ کراچی کے لیے کرتے .یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان مسلسل عمران خان کی حکومت پر تنقید کرکے اس پر دباو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں.ویسے بھی یہ خبریں آرہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں نیب مراد علی شاہ کو بھی گرفتار کرنے والی ہے.