Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • مریم نواز  کا عوام کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان

    مریم نواز کا عوام کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان

    پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہروں اور دیہات میں رہنے والے عوام کو بلاامتیاز صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دور دراز علاقوں کے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرتین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مارچ 2025 ء تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا اورجون2025 ء تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد ازجلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بھکر میں قطری ہسپتال میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں بڑا ہسپتال قائم کرنے کی تجویز پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دوسرا مرحلے کو جلد مکمل کرکے فعال بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ46ارب کی لاگت سے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے میں بستروں کی تعدادکو 100 سے بڑھا 150 کرنے کی ہدایت کی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں کینسر کئیر کلینک، عالمی معیار کی سہولیات اور ڈاکٹر ز کے علاوہ ان کی رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بستروں کی تعداد 280 سے بڑھائی جاسکے گی۔ مریضوں کے لواحقین کی سہولیات اور قیام کے لئے سرائے، سولر شیڈ پارکنگ اور ریستوران بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ کا عالمی معیار کا خصوصی ہسپتال کے قیام کی تجویز پر بھی غورکیا گیا۔ پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز، سملی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کر نے اور انجیو گرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل کالج قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا،50فیصد طلبا سرکاری میرٹ پر داخل ہوں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ فیلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے خصوصی لفٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ڈیجیٹل ریکارڈ کے لئے ای ایم آر سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری ہیلتھ کوہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور مریضوں کے رش کا تعین کرنے،صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اورخدمات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کا جامع نظام قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ داتا دربار آئی ہسپتال کو اوقاف کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منصو بوں کی تکمیل سے متعلق ٹائم لائن مرتب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا معیار مثالی ہونا چاہیے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی جبکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم ہونی چاہیے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،مشیر صحت اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اورایڈاپ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

  • مریم نواز کو  جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھاگیا،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز کو جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھاگیا،عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے عصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں۔9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ آج بھی باز نہیں آئے دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔9 مئی کے واقعات پر آپکو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا۔ جب شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کررہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا۔ 9 مئی کا انتشاری ٹولہ اپنے غیرسیاسی گناہوں کا ملبہ مریم نواز کے کھاتے میں مت ڈالے۔ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا۔ مریم نواز نے عمرانی آمریت کا جرآت اور بہادری سے مقابلہ کیا کبھی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ آپ کو مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں فوجی تنصیبات پر حملے کریں اور شہداء کی یاد گاریں جلائیں۔ اپنے جرائم کو انسانی حقوق،عورت کارڈ اور آئین کے پیچھے مت چھپائیں

    بی جے پی کے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، مودی آؤٹ،گیم پلان پر کام شروع

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

  • کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

    کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

    پنجاب حکومت نے”پنجاب کسان بنک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام ” کا اعلان کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کسان پیکج پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،کاشتکاروں کے لئے "سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم” کی منظوری دی گئی.وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی.محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد دس ہزار بڑھا دی گئی. وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا. ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا کہ چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دے دی.غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سےہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی. غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غورکیا گیا.پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی.صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔ ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔

    اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا.کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء صہیب احمد بھرتھ، سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

    مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

    لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

    لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

    روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ
    لاہور کے فیوچر پراجکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے: محمد نواز شریف
    روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روڈ میں ماسٹر پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں انٹرنیشنل لیول کا ائیر پورٹ بنانے کی تجویز، روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈافارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت دی۔ اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین جھیلوں میں 117ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔ بیراج کے ذریعے 5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔راوی میں آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔ روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا،بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ لاہور کے فیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ روڈا تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سی ای او روڈا عمران امین اور دیگر حکام نے شرکت کی

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی. زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا،لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غورکیا گیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف  سے قطری سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے قطری سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرکی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی موجود تھے،ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف ،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں اظہار دلچسپی کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز،5 لاکھ کاشتکارمستفید ہونگے:مریم نواز
    کسان خوشحال……پنجاب خوشحال،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔ہر کسان کو ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔کاشتکار کے شناختی کارڈ نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی،کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کریگا۔قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا۔رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھجیں سکتے ہیں۔ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے.

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈز کی تعمیر و توسیع اور بحالی کے پراجیکٹس پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے صوبے بھر کی روڈز کی بحالی کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کو 5اہم ایکسپریس ویز کی تعمیراور بحالی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیواو بھی موجود تھے

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز   نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا ہے۔ تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ ضرورت مند افراد وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

    بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے اور بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکریٹریزاو ردیگر حکام نے شرکت کی

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

  • مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،آئی جی پنجاب نے مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، اجلاس کے موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی، امن و امان کی صورتحال پر 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں ،پولیس کرائم کنٹرول کرے، پنجاب میں نو گو ایریا کسی جگہ پر بھی برداشت نہیں۔ فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، پولیس کے ساتھ ہوں، یونیفارم بھی پہنا اور اظہار یکجہتی بھی کیا۔ پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ ہو۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے او رجانچ کانظام لارہے ہیں، تنخواہ لے کر جانے والے مزدورں کا لٹ جانا افسوس ناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے، قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں پچاس فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے، پولیس کے ساتھ ہوں، پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرا دی، اب پولیس پرفارم کرے

    ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک ہے،مریم نواز
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کیلئے کارروائی کی جائے، ڈرگز کے سدباب کیلئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے، وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک قرار دیا، اور کہا کہ روڈ پر موٹر بائیک سواروں سے لین کی پابندی کرائی جائے، اجلاس کے دوران پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق کیا گیا.

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے.وزیرِ اعلیٰ پنجاب
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "والدین کے عالمی دن” پر پیغام میں کہا ہے کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔ بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار ومحبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔والدین کا اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لیے غیر متزلزل عزم خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ والدین اللہ کریم کا سب سے قیمتی ترین انعام ہیں، اپنے والدین کی قدر اور احترام کریں۔ قران و سنت میں والدین کی درجات اورعزت و تکریم بیان کی گئی ہے۔ بڑھاپے میں والدین کی خصوصی دیکھ بھال اور آف تک نہ کہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے۔تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ اموات تشویشناک امر ہے۔نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔ لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ تمباکو کی تشہیر، پروموشن اور اسپانسرشپ کو مزید محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ والدین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ آج کے دن عوام تمباکو سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں۔

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ مریم نواز

    سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ مریم نواز

    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے ہیرو ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے 300 اسکول ہیں، خصوصی بچوں کی تعلیم کے 300 اسکولوں کو اپ گریڈ کررہے ہیں،خصوصی بچوں کو زندگی میں کامیاب بنانے کیلئے فنڈز مختص کردیے ہیں،ہیرنگ ایڈ دینے پر یونیسف، جی پی ای اور سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتی اور شاباش دیتی ہوں۔ سپیشل بچوں سے ملاقات کر بہت خوش ہوں۔سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں۔سیڑھی نہیں چڑھ نہیں سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو۔ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ دیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہو گیا۔سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں۔ تین سو سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سینٹر آف ایکسی لنس بنائیں گے۔ ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینا بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہوگی۔ سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پرا کریں گے۔ فنڈز جاری کر دیے ہیں، آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے۔آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی۔ جلد ایک وہیل چئیر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں۔بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک چاہیے ہے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آجائیں گے۔آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی۔بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ سو سے ہزار فیصد بڑھ گیا۔ بچے نے اشارے سے پوچھا کے نواز شریف کے بارے میں اشارے سے پوچھ رہا تھا، اس بچے کا پیغام پہنچاؤں گی۔ اللّٰہ تعالیٰ انکی ضرورت پوری کرنے کی توفیق دے – اللّٰہ تعالیٰ میرے سپیشل بچوں کے خواب پورے کرنے کی توفیق دے۔

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تو ایسے ہوتے ہیں،خود پیاسی رہیں اپنے حصہ کا مشروب بھی گود میں بیٹھی “بچی” کو دے دیا،جب پیچھلی سیٹس پر بیٹھی بچیوں نے “وزیراعلی صاحبہ” کا یہ انداز دیکھا تو خود اپنے مشروب “مریم نواز” کو آفر کیے دیکھیں “وزیراعلی صاحبہ” نے کیسے انکی محبت کا جواب دیا۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • مریم نواز کا  اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خور دو نوش مزید سستی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : صوبے کے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے آنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ، مرغوب احمد، کاشف پڈھار،محمد حسن ریاض، نعیم صفدر انصاری، غزالی سلیم بٹ، زاہد اکرم، طارق سبحانی، محمد سلمان نعیم،قاسم ندیم، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز اور بلال ذوالفقا ر علی کھوکھر شامل تھے۔

    ملاقات میں انہوں نے روٹی سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے بھی کم وقت میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کے مترادف ہے، اس موقع پر ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل،تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں عوام سے قریبی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

    مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مزید کم کریں گے پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں، گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب براہ راست کسان کوسبسڈی دیں گے، وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہےپرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لیے بھی الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔

    ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    انہوں نے کہا کہ شہروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اورنوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے 2 سے 4 مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کے لیے قرضے کی تجویز بھی زیر غور ہے، بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لیے چین سمیت دیگر ممالک سے رابطے کررہے ہیں۔

    آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں شروع