Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین سپر ہیومنز ہیں، ہم خواتین مائیں بھی ہیں، بیٹیاں بھی ہیں، جتنی تندہی سے ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس میں کتنی محنت لگتی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پہلے کبھی میں جلسوں میں جاتی تھی تو دیکھتی تھی کہ خواتین پولیس افسر نے بھاری ہتھیار اٹھائے ہوتے تھے اور مردوں والے عہدوں پر کام کر رہی ہوتی تھیں، مجھے ان کو دیکھ کو خوشی ہوتی تھی، میں نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، خواتین سپر ہیومنز ہیں، ہم خواتین مائیں بھی ہیں، بیٹیاں بھی ہیں، جتنی تندہی سے ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس میں کتی محنت لگتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلی کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی، آئی جی صاحب سے ہر روز ہی پوچھتی تھی کہ یہ تقریب کب ہونی ہے، مجھے شرکت کرنے کا بہت شوق تھا، آخر کار اللہ نے مجھے موقع دے دیا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں، کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو میں ہر وقت آپ کے لیے حاضر ہوں۔

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پولیس کا یونیفارم پہنا تب مجھے احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے لیکن میں فیصلے کرتی ہوں آپ اس پر عمل در آمد کرتے ہیں تو آپ کی زیادہ بڑی ذمہ داری ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اور بہت چیزوں کو معاف کردیتی ہیں مگر اس عہدے پر انصاف سے کام لینا، آپ کے دل میں ظالم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار …

    وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جب مجھے کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہوتا ہے تو میں دل پر پتھر رکھ کے کرتی ہوں، مگر جس معاشرے میں انصاف نہیں، وہ بگڑ جاتے ہیں، آپ سے توقع ہے کہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی، میں سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ بیٹیاں اپنے ماں باپ کا سر جھکنے نہیں دیں گی، میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا، مجھے آگ کے دریا سے گزرنا پڑا اور اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں ہے، یہ کرسی اللہ نے مجھے دی ہے، کوئی اب نہیں کہہ سکتا کہ وہ یہاں اس لیے بیٹھی ہے کہ اس کا باپ وزیر اعظم تھا، جب گھر جاتی ہوں ابو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں-

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہن کر پولیس ٹریننگ سنٹر پہنچ گئیں
    قبل ازیں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمدہوئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف پولیس یونیفارم میں ملبوس تھیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو آمد پر روایتی پولیس "کین بیٹن” پیش کی گئی ، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،
    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ،پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کرتا رہا،پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف اٹھایا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے،ٹریفک اسسٹنٹ فضہ بتول، مقدس رانی، حافظہ عشا لیڈی پولیس کانسٹیبل جویریہ فیاض، کوثر ریاض، لائبہ شبیر کو انعامات دیے گئے ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نےمظفر گڑھ کی لیڈی کانسٹیبل طیبہ امین کو اعزازی تلوار سے نوازا ،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ ڈپٹی آئی جی محبوب اسلم نے سپاس نامہ پیش کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر نعرہ تکبیر اور پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے ،لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے آٹھ دستوں کے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بینڈ سٹاف کو سراہا اور انعام بھی دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کو محنت، لگن، دیانت داری اور پروفیشنلزم کی تلقین کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کیا،سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی زاہد بخآری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، کمانڈنگ بھی اس موقع پر موجود تھے

  • ”اپنی چھت   اپنا گھر“ پانچ   شہروں میں 519کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

    ”اپنی چھت اپنا گھر“ پانچ شہروں میں 519کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

    ”اپنی چھت …… اپنا گھر“پراجیکٹ،لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت ……اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت……اپنا گھرپراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواشریف نے کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  • گجرات،ہسپتال کی چھت گر گئی ایک خاتون کی موت ،کئی مریض زخمی

    گجرات،ہسپتال کی چھت گر گئی ایک خاتون کی موت ،کئی مریض زخمی

    گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت تعمیراتی کام کی وجہ سے گر گئی

    عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے کے نتیجہ میں منڈی بہاوالدین کی 45 سالہ خاتون موقع پر جانبحق جبکہ اسٹاف کے تین افراد سمیت 9 مریض زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی وارڈ میں داخل مریضوں سمیت ملحقہ وارڈز کو خالی کروا کے مریضوں کو وارڈز اور راہداریوں میں شفٹ کر دیا گیا،،ڈی سی گجرات صفدر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت سزادی جائے گی ۔

    وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا ہے کہ آج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں زیر مرمت عمارت میں ہونے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ جس میں 7 مریض معمولی زخمی جبکہ ایک مریضہ اللہ کو پیاری ہوئیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سفارشات کے مطابق ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکا ب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کوئی مانےیا نہ مانے، کسی کو اچھا لگے یا برا، پاکستان میں ضمنی انتخابات کا میلہ لٹ چکا، فتح کا تاج مسلم لیگ ن کے سر ہے، حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا،پنجاب کا شمار سب سے بڑے صوبے کا ہوتا ہے،پنجاب مسلم لیگ ن کا سیاسی قلعہ اور مرکز رہا ہے، 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کے اس قلعے میں شگاف ڈالے گئے لیکن بزدار کے ہاتھ میں دے کر صوبہ پاؤں پر کلہاڑی ماری گئی، وہ روایتی سیاست سے بے خبر تھے،بزدار کی خراب اور فرسودہ کارکردگی تحریک انصاف کی غلطی ثابت ہوئی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہار کے پیچھے ن لیگ کی کارکردگی اور تحریک انصاف کی نااہلی کا یکساں ہاتھ ہے، جنرل انتخابات کے بعد کسی وزیراعلیٰ کے عملی کام نظر آئیں گے تو وہ صرف مریم نواز کے آئیں گے، ایئر ایمبولینس کاکام کیا تو تنقید کی گئی،رمضان پیکج پر تنقید کی گئی تاہم وہ لاکھوں گھرانوں میں راشن پہنچانے میں کامیاب ہوئیں ، تحریک انصاف کی کارکردگی مایوس رہی، بیانیہ عوامی مسائل نہیں صرف عمران خان کی رہائی ہے،عوامی مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں تو عوام نظر انداز کر دیتی ہے، حقیقت میں تحریک انصاف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ اپنی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی بزدار ڈھونڈ لیتی ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ مریم نواز انتخابات لڑنے کے لئے اہل نہیں تھیں،اور اب وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن چکی ہیں، وہ شریف خاندان کی چوتھی شخصیت وزیراعلیٰ ہیںَ حالات بتا رہے کہ نواز شریف کی سیاسی میراث کی اصل وارث مریم ہی ہوں گی جس کی انہوں نے قیمت بھی ادا کی ہے والد کے پانامہ کیس میں ہٹائے جانے کے بعد سات سال قبل مریم نے سیاست میں انٹری ماری، حالیہ انتخابات میں مریم نے انتخابی سیاست میں قدم رکھا،اس دوران چیف آرگنائزر بھی بنیں، جیل بھی گئیں،اور انتخابی مہم بھی چلائی،عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا اور نوجوانوں کو جمع کر کے سب کو حیران کیا، اس اثر کو زائل کرنے کے لئے مریم کو میدان میں لانا پڑا،مریم نے سوشل میڈیا، میڈیا پر توجہ مرکوز کی، مریم نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا تھا انکے بارے یہ تاثر ہے کہ انکو مشکل فیصلے کرنے آتے ہیں وہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی پسندیدہ نہیں رہیں، مریم کے لئے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پھولوں کی سیج نہیں انکو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ بزدار نہیں، مریم اصول کی بات کرتی ہیں، ڈکٹیشن نہیں لیتی، ضمنی انتخابات کی بات کی جائے توسوشل میڈیا دیکھ کر لگ رہا تھا کہ تحریک انصاف جیت جائے گی تا ہم ن لیگ اور اتحادیوں نے میدان مار لیا،تحریک انصاف اس کو دھاندلی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے، دس سیٹوں پر صوبائی میں ن لیگ جیتی، پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو بدترین شکست ہوئی،پاکستان میں ہر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سننے کو ملتے ہیں،انٹرنیٹ بندش کے الزامات سامنے آ رہے ہیں کسی بھی جگہ حکومتی وزرا نے جلسوں سے خطاب نہیں کیا ،ترقیاتی منصوبے نہیں چلے، ن لیگ اپنے کارکنان کو نکالنے میں کامیاب رہی تا ہم تحریک انصاف کے ووٹر اس ضمنی الیکشن میں گھر میں‌رہے، سوشل میڈیا پر بھی کوئی خاص مہم نہیں تھی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے منصب کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ضمنی انتخابات کو بڑا معرکہ سمجھا جاتا ہے، موجودہ الیکشن میں خاموشی ضرور رہی ہے لیکن نتائج بیانیے کی تردید کرتے ہیں، ضمنی الیکشن ایک ٹیسٹ کیس تھا جس میں ن لیگ کامیاب ہو گئی،حکومت میں آنے کے بعد ووٹر کو ایک امید کی کرن نظر آئی، جس طرح رمضان میں چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا پنجاب میں، وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد مریم نے جس طرح عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام شروع کیا، مفت وائی فائی، ہسپتالوں کے دورے، مستحق طلبا کو مالی امداد،اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جانے کے مواقع، سود سے پاک قرضے، ہنرمندتربیت، الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے منصوبے، یہ سب لوگ سن رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں،

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے والہانہ استقبال کیا، کراچی میں ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری د ی اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی،اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔ایرانی صدر نے بزنس فورم کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

    ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع
    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچے، ایرانی صدر نے آج لاہور کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام نے شرکت کی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیامریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

    ایران کےصدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا،غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

    ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر دونوں شہروں میں متعدد راستوں کو بند کیا گیا،جبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کئے گئے تھے،واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے حکومتی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    پاک ایران تجارت10ارب ڈالر،8سمجھوتوں پر دستخط سے معیشت مضبوط ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ایرانی صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت10ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم اور دونوں ممالک کے درمیان8مفاہمی یادداشتوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور تجارت10ارب ڈالر ز تک لے جانے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گا۔دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں اس لیے دونوں ممالک میں سامان کے آسان نقل و حرکت سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے گوادر سے100میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملکی انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں ہوگا اور ایرانی سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے پاکستان کے ایکسپورٹ بل پر دباؤ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں بھی کمی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاک ایران تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے ایران کے عزم اور 8سمجھوتوں سے سے ملک میں ایرانی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایرانی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی معاشی خوشحالی آئے گی

    پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی، اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کے ساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کا چیلنج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے اور اپنے اپنے تعلیمی تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مزید بہتر روابط قائم کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ”میری آواز،مریم نواز“کا افتتاح

    پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ”میری آواز،مریم نواز“کا افتتاح

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” میری آواز، مریم نواز” کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے زریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیاہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کریگا۔ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر” سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ جرائم،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کردیاگیا۔1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو   سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری

    ” بجلی بل سے نجات روشنی کے ساتھ“،پنجاب میں 50ہزارگھرانوں کو ون کے وی سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم پر ٹیکنیکل امور پربریفنگ میں بتایا گیا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہونگے۔ ون کے وی سسٹم میں، دو سولر پلٹیں،بیٹری، انورٹر،تاریں دی جائیں گی۔ ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر چلائی جا سکے گی۔ لتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں اور دیگرسامان استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ روشن گھرانہ پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    ہم کام کریں گے اورکرتے رہیں گے،ہمارا کام بولے گا:مریم نوازشریف
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے ثابت کردیاکہ وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں۔عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے محمد نوازشریف کی قیادت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی اورعوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعارہے۔پنجاب کوآگے لیکر جائیں گے،ترقی کا سفرہر روز تیز تر ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا ہے۔ہم کام کریں گے اورکرتے رہیں گے،ہمارا کام بولے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مکمل شکست، پرویز الہیٰ بھی ہار گئے،پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل ایک سیٹ بھی حاصل نہ کر سکی،قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوئے تھے،

    قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے ن لیگ نے 2 جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک اور ایک سیٹ پر سنی اتحاد کونسل نے کامیابی حاصل کی،صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے پنجاب میں ن لیگ نے 9 ، ق لیگ اور آئی پی پی نے ایک ایک نشست جیتی، کے پی میں سنی اتحاد کونسل 1 جبکہ بلوچستان میں ن لیگ اور بی این پی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں،

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 338 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ(ن) کے علی پرویز ملک نے 60 ہزار 918 جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے 34 ہزار 94 ووٹ حاصل کیے ،این اے 119 مریم نواز کا حلقہ تھا، مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی تھی.

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-132 میں مسلم لیگ (ن) کے ملک رشید احمد خان ایک لاکھ 46 ہزار 849 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،این اے 196 قمبرشہداد کوٹ میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید جونیجو نے88 ہزار 850 ووٹ حاصل کرکے نشست جیت لی،این اے 44 سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈاپور نے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 56 ہزار 995 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

    پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان نے سنی اتحاد کونسل کے محمد نثار احمد کو شکست دی، پی پی 32 میں چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے 28 سالہ موسیٰ الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے 78 سالہ چوہدری پرویز الہٰی کو 42 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی،پی پی 36 سے مسلم لیگ (ن) کے عدنان افضل نے 74 ہزار 779 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،پی پی 93 بھکر 5 سے مسلم لیگ(ن) کے سعید اکبر نوانی نے 63 ہزار 21 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین 46 ہزار 585 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پی پی 147 لاہور 3 میں مسلم لیگ (ن) کے محمدریاض ملک 31 ہزار 860 ووٹ لے کر جیت گئے،پی پی-149 لاہور سے آئی پی پی کے امیدوار شعیب صدیقی 40 ہزار 196 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،پی پی-158 میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمدنواز نے 40 ہزار 165 لے کر سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی کو شکست دے دی ، پی پی-164 لاہور 20 سے مسلم لیگ(ن) کے محمد راشد منہاس نے 31 ہزار 499 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی محمد لغاری 66413 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-91 کوہاٹ کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

    بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 کے تمام 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے میر جہانزیب مینگل 30 ہزار 455 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی اور جھالاوان عوامی پینل کے میرشفیق مینگل 14 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،بی پی-22 لسبیلہ میں مسلم لیگ (ن) محمد زرین خان مگسی نے 49 ہزار 777 ووٹ حاصل کیے اور غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی رکن بن گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہ نواز حسن کو 3 ہزار 333 ووٹ ملے۔

    پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب
    پنجاب میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نظام پورہ اور پولنگ اسٹیشن نمبر 33 کوٹ ناجو سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا اور تصادم بھی ہوا،بعض جگہ فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم پولیس نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ بحال کی گئی تھی،پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے بزرگ شدید زخمی ہوگئے۔ 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں کی بازی ہار گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔محمد یوسف کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

    پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات میں 6 نئے اور 8 پرانے چہرے منتخب ہوئے ہیں،پہلی بار ایوان میں پہنچنے والے منتخب نئے چہروں میں نارووال سے احمد اقبال چوہدری، گجرات سےموسیٰ الٰہی، تلہ گنگ سے ملک فلک شیر اعوان ، لاہور سے محمد خرم نواز لدھڑ، راشد منہاس اور وزیر آباد سے عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں،قصور سے ملک رشید ، علی پرویز ملک، ملک ریاض ، رانا افضال حسین پہلے بھی قومی اسمبلی جبکہ شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی پہلے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں،

    معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے پوری دیانت داری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ملک میں معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔ معاشی بہتری کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے

    پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا،عظمیٰ بخاری
    ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی جیت پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نے بتادیا کہ پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، مسلم لیگ ن کے متوالوں کو شیر کی جیت کی خوشی مبارک ہو، پنجاب کے عوام نے ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا کہ پنجاب صرف نواز شریف کا ہے

    رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کو ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کو جاتا ہے جن کی کارکردگی نے ڈیڑھ مہینے میں پنجاب کے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ،حسن ایوب
    صحافی حسن ایوب ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نااہل عمران خان جو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر عدالت سے سزاء یافتہ مجرم ہیں اور اڈیالہ جیل میں بطور قیدی سزاء کاٹ رہے ہیں ۔۔۔ انکی جماعت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے ساتھ ہی انہی کا بنایا گیا فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور بلال کا ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد، بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار
    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ضمنی انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد اور بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔یہ بات سی سی پی او لاہورنے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ لاہور پولیس کے افسران اورجوانوں نے الیکشن ڈے پر نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

    خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ کی ملاقات ہوئی ہے

    دیمہ ال یحییٰ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں انفارمشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دور حاضر میں ہر ملک کی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی کا بہت پوٹینشل ہے۔ بہتر تربیت اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے نوجوانوں کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کی بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ورچوئل ایجوکیشن کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب چپ بنانے کی صنعت، لیتھیم آئن بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ملکر کام کرسکتے ہیں۔دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ پاکستانی نوجوان فری لانسرز کی محنت سے ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آرہا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔لاہور میں جدید آئی ٹی سٹی بنانے رہے ہیں۔ آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی علاقہ تعمیر کئے جائیں گے۔

    دیمہ ال یحییٰ نے ITCN کے 24ویں ایڈیشن کی لاہور میں میزبانی پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک کی میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب نے ڈی سی او کا آغاز ٹیکنالوجی میں تعاون اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا تھا۔ کونسل کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت ڈی سی او کے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے۔تنظیم خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں DCO اپنا کردار ادا کرے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت موجود ہے۔ پاکستان بطور رکن ملک ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک کے آئی ٹی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شرکت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو جی سی سی ممالک میں آئی ٹی کے شعبے میں آپریشنز بڑھانے کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
    پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیارہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سنگا پور،انگلینڈ، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کے لئے روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ملک بھر میں بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ سے اگست تک روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرز کے لئے دو ٹاورز مختص کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی او او بریگیڈئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا، لاہور میں روٹی 20 روپے کی فروخت ہو رہی، تندور والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی سستی کرنے کا اعلان کیا تو تندور والوں نے حکم ماننے سے انکار کر دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تندور پر جا کر روٹی کی قیمت بھی چیک کی تھی ، اور ہدایات دی تھیں کہ روٹی 16 روپے میں فروخت کی جائے، وزن بھی پورا رکھا جائے، تا ہم نواز شریف کے حلقہ انتخاب این اے 130 جو لاہور میں آتا ہے میں کسی بھی تندور پر روٹی 16 روپے کی فروخت نہیں ہو رہی،بلکہ 20 روپے کی مل رہی ہے، تندور مالکان کا کہنا ہے کہ اگر روٹی سستی کروانی ہے تو حکومت آٹے کے ساتھ پٹرول، گیس، اور بجلی بھی سستی کرے، گیس کے بل سو گنا بڑھ چکے ہیں، پڑول کے ریٹ بڑھ چکے ہیں ایسے میں ہم کیسے سستی روٹی بیچ سکتے ہیں، وہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اپنے حلقے کے تندور بھی آ کر چیک کر لیں کہ یہاں روٹی کتنے کی فروخت ہو رہی، اگر حکم پر عمل نہیں ہوتا تو وزیراعلیٰ ایسے احکامات دینے سے گریز کریں، جس وزیراعلیٰ کی لاہور میں کوئی نہیں سن رہا باقی شہروں میں کیا عمل ہو رہا ہو گا؟

    روٹی مہنگی فروخت کرنے پر پانچ دنوں میں 817 گرفتار،347 مقدمے،ایک کروڑ 17 لاکھ جرمانہ
    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے اور مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ پانچ روز میں 817 افراد کو گرفتار، 347 مقدمات درج اور ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

    روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں ے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔اجلاس میں صنعت اور خوراک کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے، مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اور دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 22ہزار سے زائد تنوروں کی انسپکشنز اور 94 تنوروں کو سیل کیا گیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت 10 اضلاع میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے، 26 اضلاع میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت 13 روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تنوروں پر نئی قیمتوں کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، زائد نرخوں سے متعلق شکایات قیمت پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جا سکتی ہیں

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری