Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • عمران خان جتنا مرضی لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی:مریم نواز

    عمران خان جتنا مرضی لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی:مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو “ایبسولیوٹلی ناٹ ” کہہ کر مسترد کردیا اور وہ جتنا لانگ مارچ بھی کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی۔

    مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، جب کہ شہباز شریف پنجاب کی طرح ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سلام ہے کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا ، یوٹرن لے کر بنی گالا نہیں پہنچتا، عمران خان نے نااہلی سے پاکستان کے سینے پر زخم لگائے ، اس کا سارا بیانیہ دو نمبر ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کی کمائی پانی کی طرح بہائی، عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آیا وہ کے پی حکومت کا تھا، سرکاری وسائل ناکام انتشار میں جھونکے گئے، عمران خان کا مقصد فتنہ اور انتشار تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے میں استعمال گاڑیاں کے پی اور گلگت بلتستان حکومت کی نمبر پلیٹ والی تھیں، وہ کرین جنہیں لے کرچڑھائی کے لیے آیا وہ کے پی کےعوام کے ٹیکس کی تھیں جب کہ عمران خان نے لوگوں کو دھرنےکا بتایا لیکن صبح فرار ہوگیا، قوم کے بچے سڑکوں پر مرنے کے لیے اور اس کے بچے لندن کی ٹھنڈی ہوا میں بیٹھے تھے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ الیکشن کا اعلان کرو لیکن نواز شریف نے واضح کردیا کہ جتنے بندے لانے ہیں دوبارہ لے آؤ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی، عوام وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور متنازع آڈیو لیک ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کومینج کر رہی ہوں اور میں آپ کے اوپر ڈیپینڈ کرتی ہوں ، میرے ہاتھ کیوں باندھ رکھے ہیں۔

    وائرل ہونی والی آڈیو میں مریم نواز نے کہا کہ میں نہیں جانتی ، ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں اور ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے وزیراعظم سے بات کرنی پڑے گی۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب مریم نواز کی اس طرح کی متنازع آڈیو لیک ہوئی ہیں، ماضی میں بھی ان کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس پر انہوں نے تسلیم بھی کیا تھا کہ وہ آڈیو جعلی نہیں ہیں بلکہ آڈیو میں ان کی ہی آواز ہے۔

     

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اطلاعات کے پاس اختیارات نہیں ہیں ، مریم نواز ڈیفیکٹو انفارمیشن منسٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانوناً ہے اور اس عمل کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس حوالے مریم اورنگزیب کا موقف سامنے آنا چاہیے اور ان کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہونا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے کہ اب تک کتنا پیسہ کہاں کہاں گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوالیفائیڈ، سرٹیفائیڈ، سمپلیفائیڈ، ویریفائیڈ اور ٹیسٹیفائیڈ مجرمہ پاکستان حکومت کی طرف سے وفاقی اور صوبائی محکمہ اطلاعات کی مالکہ بن گئی ہے اور محکمے کے ملازمین اور افسران کو اپنی باندی اور سرکاری فنڈز کواپنے باپ کا مال سمجھ بیٹھی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ جو ایک مجرمہ کے ہاتھوں “مینیج” ہو رہے ہیں ، وہ آزادی صحافت کے سب سے بڑے چیمپئن ہیں اور جو مینیج نہیں ہوتے ان پر اس سنگین جرم کی پاداش میں پرچے کروائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے صحافیوں پر جلسوں میں تنقید اور پریس کانفرنس میں مائک بھی اٹھوا دئیے جاتے ہیں ، سیسیلین مافیا اور گاڈ فادر کا اگلا ورژن ہے یہ خاندان ۔

  • اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:مریم نواز

    اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:مریم نواز

    لاہور:اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا:اطلاعات کےمطابق مریم نواز اس وقت ان پولیس والوں کے گھر میں جارہی ہیں جو کل کے احتجاج میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، اس پر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس بیوہ سے فون پر بات کی

    مریم نواز نے اس موقع پر کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے،مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ان کو مکمل مسترد کر دیا ہے، مریم نوازنے کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا،

    مریم نواز نے کہا کہ جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں،کانسٹیبل پر گولی چلانے والوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے،مریم نواز نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے،ڈی چوک میں جو ہوا سب کے کیمرے وہاں موجود تھے ،مریم نواز کہا ہے کہ ان کوپتہ تھا عدالت نے انہیں ایف نائن تک مختص کیا،

    مریم نواز نے کہا ہے کہ ہید کانسٹیبل کے بیوہ نے کہا ان کے پاس گھر نہیں،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں،ان ریمارکس سے افسوس ہوا کہ شاید عمران خان تک درست پیغام نہیں پہنچا، انہوں نے دارالحکومت کو آگ لگائی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے انتشار کا ایجنڈا ایکسپوز ہوا،

    مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کھلی آزادی ملی،کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی،

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو حقیقی آزادی کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے چھوٹے بچوں کے والد کو شہید کر دیا،اپنے بچوں کو برطانیہ میں رکھا ہے پہلے اپنے بچوں کو سامنے لائیں، عمران خان کا چھ دن شرمندگی مٹانے کے اور کچھ بھی نہیں ہے، حکومت پورے اختیار سے ملی لوگ چار سالہ دور کا پوچھتے ہیں، آج بھی کارکردگی کا جواب نہیں جعلی خط جعلی سازش جعلی انقلاب کو لوگ پہچان گئے ہیں،

    مریم نواز نے کہا کہ لوگوں نے بربادی مارچ سے پشاور واپس بھیج دیا،قوم کے بچوں سے شرپسندی بند کرو قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے ذاتی اقتدار کے بجائے بنی گالہ جاکر اپنے زندگی وہاں اللہ کرکے گزارو، کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہیں آزادی ملی۔ فتنہ فساد کا کھیل سامنے آ گیا سپریم کورٹ فیصلے سے دارالخلافہ کو نذر آتش کیا،

    مریم نواز نے کہا ہے کہ کئی گھنٹے تک اسلام آباد جلتا رہا،سارا دن ٹوئٹس کرتا رہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیا انہیں معلوم نہیں تھا،انہیں معلوم تھا ڈی چوک تک نہیں آ سکتے تو انتشار برپا کیا، جس نے اسلام آباد کو جلایا سپریم کورٹ کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہو شیخ رشید سے لےکر تمام وزراء کے بیانات ہیں خونی لانگ مارچ ہوگا، لیڈر لیس انقلاب نہیں تھا لیڈر موجود تھے سامنے گھیرائو جلائو کرواتا رہا،

    مریم نوازنے کہاکہ شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کی تو بات کئی جتنے لوگ شہید ہویے ان سب کو حکومت خیال رکھے گی، بیوہ کے پاس گھر نہیں ہے حکومت نہ صرف گھر لے کر دے سکول میں داخل کروائے گی، منافقت اس سے بڑی کوئی نہیں ہوسکتی دہشت گردی اتنا نقصان مذہب کو نہیں پہنچاتے جتنے سیاسی لبادہ اوڑھ کر بناتے ہیں، نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں وہ دعویدار خواتین پر جملے کستا ہے،

    لاہور پی ٹی آئی اہلکار جس نے شہید کیا کنٹینر اٹھاتے ہوئے شہید ہوگی شاہد تبھی عمران خان کے خلاف ہونا چاہیے. ہلاکتوں زخمیوں اور املاک کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،قوم نے عمران خان کو مسترد کرکے ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا جب عوام نکلتی ہے تو انقلاب کے سامنے کوئی چیز نہیں رک سکتی،کوئی شخص کے پی سے نہ نکال سکے آفس ہولڈرز نے سرکاری اخراجات کیے ،کے پی حکومت نے پیسے خرچ کرنے کے باوجود عوام نے کوئی رسپانس نہیں کیا اس پر ڈوب کر مر جانا چاہئیے، پاکستان میں قابل ذکر ہر منصوبہ میٹرو بس معیشت کی ترقی، جی ڈی پی کو سیون پلس، آئی ایم ایف کو خدا حافظ نوازشریف حکومت کے کارنامے ہیں،

  • شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا،مریم نواز

    شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا،مریم نواز

    شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا،مریم نواز

    ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف ،عمران خان اور اس کا جتھہ گزشتہ رات آگ لگا کر بھاگ گیا جتھہ اسلام آباد جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا اورمثبت قومی سوچ کو فروغ دیا،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں،ہم امن اور ترقی کی طر ف بڑھنے کے خواہاں ہیں، پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردارادا کرناہوگا، گزشتہ روز تمام قانون نافذکرنےوالے اداروں نے مثبت کردار اداکیا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے ، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کر رہے ہیں

    عمران خان نے کہا تھا کہ 20 لاکھ لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے جلسے کئے، تمام شہروں میں بڑی تیاری کی گئی تا ہم آج مختلف شہروں میں لانگ مارچ کے لئے نکلنے والے شرکاء کی تعداد شاید 20 ہزار بھی نہیں ہو گی، تحریک انصاف کی قیادت گرفتاری کے ڈر سے غائب ہے اور کارکنان بھی قیادت کے بغیر نکلنے کو تیار نہیں، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد ،شفقت محمود کے ہمراہ چند سو کارکنان نکلے ہیں، باقی شہروں سے بھی بہت کم لوگ لانگ مارچ کے لئے نکلے ہیں،

    اسی صورتحال پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔ لگتا ہے خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی ہاوس پشاور سے روانہ ہونے سے قبل ویڈیوپیغام میں کہا کہ میں نے پشاور سے ازادی مارچ کا اغاز کر دیا ہے، یہاں سے ولی انٹرچینج جا رہا ہوں،خیبرپختونخوا کے سارے لوگ ولی انٹرچینج پہنچ جائیں، ولی انٹرچینج سے میں حقیقی ازادی مارچ کو لیڈ کروں گا،مجھے امید ہے تمام لوگ نکلیں گے ،یہ فیصلہ کن۔وقت ہے حقیقی آزادی لے کر رہیں گے،

    لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • اب يہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا، مریم نواز

    اب يہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا، مریم نواز

    مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سی این این کے دیئے گئے انٹرویو پر کٹی نکتہ چینی کی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہئیے –

    میں کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کےاندورنی معاملات میں بھر پورمداخلت کی گئی ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے ،سائفر کو کابینہ میں پڑھ کرسنایاگیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا امریکی عہدیدارنےکہاعدم اعتمادکامیاب ہوئی تومعاف کردیاجائےگا-

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارےپارٹی ممبران کو بلاتا رہا-

    انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے،عمران خان

    تاہم سابق وزیر اعظم کے اس انٹرویو کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ردعمل سامنے آئے ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر طنز کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا۔

    مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا-

    وزیراعظم کی آج جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانے کی دعوت،ن لیگ کا اجلاس بھی طلب

  • عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملتان جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لیے کہے گئے جملوں پر سینئر اداکارہ ریشم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر اداکارہ ریشم نے عمران خان اور مریم نواز کی تصویر شیئرکی اوراپنے پیغام میں لکھا کہ کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پس منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوسناکیوں کا شکار بن رہی تھیں۔

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک شخص جس نے ہمیشہ عورت کے لیے گندے اور گھٹیا کلمات کہےکیا اس کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان عورتوں کی بھی تضحیک ہے کہ جو اس کو اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ بیٹھی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

    اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    قبل ازیں اداکارہ عفت عمر نے اپنی ویڈیو میں عمران خان کو طنزو تنقید کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے ایک نے اپنا حال بالی ووڈ فلم” دھڑکن” کے سنیل شیٹھی کا بنایا ہوا ہے اور دوسرے نے فلم ” دیوداس” کے شاہ رخ جیسا بنایا ہوا ہے-

    عفت عمر نے کہا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے ساری دنیا س کے وطن کے خلاف ہے-

    ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا تھاکہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی ،اپنی جہالت اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے گورننس کے بجائے غیرت پکارتے ہیں۔

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا

  • عمران خان کی  گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان کی گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الفاظ بدترین اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے –

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مریم کے حوالے سے بدترین الفاظ اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں کیا سوچتی ہوں گی۔

    عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، یہ عمران خان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


    قبل ازیں سماجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار ہے،ویمن ایکشن…

    انہوں نے کہا تھا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کلاس میں اتنی دفعہ اوراس جذبے سے اور اس جنون سےمیرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھوتھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو-

    بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

  • عمران خان نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب کا فائدہ دیا،مریم نواز

    عمران خان نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب کا فائدہ دیا،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب کا فائدہ دیا، یہ الزام ن لیگی رہنما مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لگایا

    سرگودھا میں ن لیگ کے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز و دیگر نے خطاب کیا، مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید کی، اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کو 10 سے 12 ارب روپے کے رائٹ آف ٹیکس سمیت 16 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا عمران خان صرف ایک ٹی وی چینل کے علاوہ باقی سب کو غدار،بکاؤ مال اور ایجنٹ سمجھتے ہیں

    سرگودھا جلسے میں بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی رہنما آج الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں ان چینلز نے دن رات خالی کرسیوں کے ساتھ جلسوں کو یکطرفہ کوریج دے کر انہیں عمران خان بنایا

    مریم نواز نے اے آر وائی ٹی وی چینل اور س کے اینکرز کو ریاستی اداروں پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے قریبی دوست سلمان اقبال کے ساتھ مل کر جسے وہ سونے کا سمگلر کہتے تھے قومی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں

    دوسری جانب اے آر وائی کا موقف بھی آیا ہے، اے آر وائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم مریم نواز کے الزامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اے آر وائی نیوز کا کام عوام کے مسائل اجاگر کرنا اور سچ دکھانا ہے اے آر وائی نیوز حق کا فریضہ جاری رکھے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پروپیگینڈا کو ایکسپوز کرنے کے لیے مریم نواز شریف کافی ہیں جس طرح آج اے آر وائے کی حقیقت بیان کی میرا خیال ہے اُن کو بھی کُچھ آرام ملا ہوگا۔مریم نواز شریف کی جارحانہ سیاست ہی وقت کی ضرورت ہے

    واضح رہے کہ مریم نواز اے آر وائی پر تنقید کرتی رہتی ہے، اے آر وائی کی خبروں کو مریم نواز نے چند روز قبل جھوٹا قرار دیا ہے

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی،مریم نواز

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔


    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام گجرات میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلےاس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا تھا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں،خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنےلاؤ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا تھا؟ نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ تو گھر کا کھانا کھاتے ہیں، نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف و جھوٹے اور کہاں نواز شریف؟ میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں-

    اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد