Baaghi TV

Tag: مستونگ

  • مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت  جاں بحق، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

    مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت جاں بحق، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

    مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے،بلوچستان بار کونسل نے دو روزہ ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

    ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کر نے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

    بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی، واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بار کونسل کے مطابق وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ بار کونسل نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری، ججز، وکلاء اور عدالتی عملے کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری دہشت گردی کے خلاف اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے متحد رہے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آئی جی پولیس اور کمشنر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے قانون کے محافظوں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا گہری سازش کا حصہ ہے، تاہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور حکومت شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب مستونگ میں شرپسند عناصر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی نامعلوم ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو اس وقت چھینا جب وہ معمول کے سفر پر تھے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان اور چھینی گئی گاڑی کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • مستونگ میں دہشتگردوں کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید، دو زخمی

    مستونگ میں دہشتگردوں کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید، دو زخمی

    مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کےافسر کی گاڑی پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا،ہ حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیابلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایافائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی،شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی-

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام،5 خود کش حملہ آور گرفتار

    اوکاڑہ: بارشوں کے دوران 57 حادثات، 90 افراد متاثر، 8 جاں بحق

    اوکاڑہ: بارشوں کے دوران 57 حادثات، 90 افراد متاثر، 8 جاں بحق

  • مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    مستونگ دھماکہ،سکول بچوں سمیت سات اموات ہو گئیں

    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 15 زخمی ہو گئے ہیں،

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکہ بچوں سمیت سات افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 17 زخمی ہیں ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے،جاں بحق افراد میں سکول کے بچے اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ سکول کے بچے ہیں،پولیس حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سکو ل کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی وہ بھی دھماکے کی زد میں آ گئی ہے، بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے،ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےمستونگ دھماکے کے پیش نظرکوئٹہ کے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    قائمقام صدر مملکت، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ کی مستونگ دھماکے کی مذمت
    قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،قائمقام صدر نے بچوں اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے.قائمقام صدر نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دہشتگردوں کا اسکول گاڑی پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول اور پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرِاعظم نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے،وزیرِاعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں انکی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے. دھشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے. ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے.

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے، شہری آبادی میں مقامی افراد کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی ،مل جل کر ہی دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں سول ہسپتال چوک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچوں۔ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بچوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی

  • سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی:  مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا،آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے،مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سرکاری ملازمین کے اغوا کی پلاننگ کررہی ہے، اس لئے سرکاری ملازمین غیرضروری سفر نہ کریں اور سفر کے لیے ایک ہی راستہ بار بار استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنے سفری شیڈول کو کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

  • زمینی تنازع،مستونگ میں صحافی قتل

    زمینی تنازع،مستونگ میں صحافی قتل

    بلوچستان میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا گیا

    مستونگ؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی سراوان پریس کلب کے آفس سیکرٹری وائس آف مستونگ اور سراوان پریس کلب سوشل میڈیا ایڈمن نثار احمد لہڑی جاں بحق ہو گئے، اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایس پی مستونگ عابد خان بازئی نے واقعہ بارے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا صحافی نثار احمد اپنے گھر سے زمینوں کی طرف جا رہے تھے جب ان پر گولیاں چلائی گئیں، نثار احمد کو قبائلی رنجش پر قتل کیا گیا، قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، قاتلوں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

    صحافی نثار احمد نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر کام کرتے تھے ،مقتول صحافی کے کزن نے اس بات کی تصدیق کی کہ نثار احمد کا زمینوں کا تنازعہ تھا، مقدمہ نامزد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

  • ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث 3 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث 3 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے علاقےمستونگ میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگردجہنم واصل ہو گئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہوئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تھے ،مارے گئے دہشتگردی علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے، آپریشن سے ڈپٹی کمشنر کے قتل کے گھنائونے فعل کا بدلہ لیا ہے،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں،

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے تھے،لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی،

    گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

  • مستونگ،ڈی سی پر حملے کے بعد دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،دو جہنم واصل

    مستونگ،ڈی سی پر حملے کے بعد دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،دو جہنم واصل

    مستونگ میں گزشتہ شب دہشت گردی کی کارروائی کے بعد تخریب کاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے

    مستونگ میں سی ٹی ڈی ، پولیس ، لیویز اور کیو آر ایف نے آپریشن کیا ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ، مزید فورس طلب کرلی گئی، دہشت گردوں کے قلع قمع اور بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا ،

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور پر حملے کی شدید مذمت کی ،صدر مملکت نےڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پردلی اظہارِ افسوس کیا،صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا،صدر مملکت نے مرحوم کیلئے بلندی درجات، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے،لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

    گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

    کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

  • مستونگ میں سکیورٹی چوکی پر  پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا

    مستونگ میں سکیورٹی چوکی پر پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر پھینکا جانے والادستی بم مسجد میں جا گرا۔

    باغی ٹی وی : نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹا، تاہم دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔، پولیس کے مطابق چند لوگ زخمی بھی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، چھت گرنے کی ابتدائی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم علاقے میں متعدد گھر کچے پکے ہیں۔

    ادھر بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

  • مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    کوئٹہ: اتحاد اہلسنت نے مستونگ خود کش حملے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتحاد اہلسنت بلوچستاں کے رہںما پیر خالد سلطان قادری کا قادری کا دیگر رہنماؤں حبیب اللہ چشتی، مختیار حبیبی، سید شجاع شاہ، مفتی صدیق قادری اور علامہ شہزاد رضا کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ سازش ہے، جس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا یے، فوری طور پر سانحہ مستونگ کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کے بعد چند اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 70 افراد شہید ہوئے، ایک گھر سے 3 جنازے اٹھے، شہید ڈی ایس پی دینی جذبے سے جلوس میں آئے تھے، ہمارے جلوسوں کو ناقص سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی،اتحاد اہلسنت نے واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ترجمان سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ مستونگ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے،مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک