Baaghi TV

Tag: مستونگ

  • مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز منگل 9 اگست کو چل بسے۔ ان کی میت مستونگ منتقل کردی گئی ہے۔

    مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑھے بھائی تھے۔ قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ کرسچن کالونی میں فائرنگ سے 3 بچے بھی زخمی ہوئے۔

    ادھرکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشتون آباد چوک کے قریب پیش آیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت محمد اور نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کے نام حیدر علی اور عبدالرحمن ہیں۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔

  • تین کلو وزنی رسولی کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئی

    تین کلو وزنی رسولی کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئی

    شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں سرجن نے تین کلو وزنی رسولی کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لی۔

    ہسپتال کے پبلک ریلیشن آفیسر کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بروز جمعرات 26 مئی 2022 کوسرجن ڈاکٹر مریم سلیم اور انکی ٹیم نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایک انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن انتہائی مہارت سے سر انجام دیا۔ اس کامیاب آپریشن میں تین (03) کلو وزنی رسولی بریسٹ سے نکال لی گئی جو کہ سائز میں بھی بہت بڑی تھی۔ الحمد للہ مریضہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔

    دریں اثنا ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی اور ہسپتال کے پی آر آفیسر ارباب اویس کاسی نے سرجن ڈاکٹر مریم سلیم اور انکی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو بہت سراہا اور کامیاب آپریشن پر انکو مبارکباد دی اور سی ای او نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ہم ڈاکٹرز سے اسی طرح کی بہترین کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    پی آر آفیسر نے مزید کہا کہ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید میروانی نے چارج سنبھالنے کے بعد مختصر مدت میں ہسپتال میں قابل تعریف کام کیے ہیں، انکی کوشش ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، سرجنز اور دیگر اسٹاف کو کام کرنے کے لیے تمام تر ضروری مشینری، ہر قسم کی ادویات اور دیگر ساز وسامان کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات میسر ہو تاکہ ڈاکٹرز و سرجنز ہر قسم کا علاج اور بڑے آپریشنز بخوبی کرسکے۔ سی ای او کی کاوشوں اور ڈاکٹروں کی محنت کا ہی ثمر ہے کہ آج ایک بہت بڑا آپریشن کامیابی سے ہسپتال میں سرانجام پایا ہے۔ عوام کا اعتماد اور تعاون رہا تو آئندہ بھی یہاں کی غریب عوام کواپنے علاج معالجے اور کسی بھی قسم کے آپریشن کیلئے مستونگ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انکو انکی دہلیز پر ہی طب کے حوالے سے ہسپتال ھذا میں ہر قسم کی سہولت میسر ہوگی۔