لاہور پریس کلب میں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کی ہے
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت مسجدنبویؐ کی بےحرمتی کی، شیخ رشید نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہاں کیا کچھ ہوگا،آپ پاکستان میں فساد اور خون ریزی کرنا چاہتے ہیں،عمرانی فتنہ کہتا ہے چاندرات کو موٹرسائیکلوں پر پارٹی پرچموں کیساتھ نکلیں، تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ کل تک یہ کہہ رہے تھے کہ فرح بی بی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے گزشتہ روز پھر فرح بی بی کا کس طرح دفاع کیا گیا فرح خان نہ سی ایم کی بیوی تھی،نہ پی ایم کی بیوی تھی اور نہ عہدہ تھا،لیکن وہ با اختیار تھی کیونکہ وہ بشری بی بی کی دوست تھی ،نوجوان ملک کے خلاف ہونے والی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے،اس سازش کو ہم سب مل کر یہی روکیں گے،وزیر داخلہ نے جو بات کی ہے وہ درست ہے ان کے اس عمل سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں عمرانی فتنہ ملکی معیشت سے کھیلتے کھیلتے ہمارے مذہبی عقیدے سے بھی کھیلنا شروع ہو چکا ہے اس فتنے کو بے نقاب کرکے ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،
سابق وزیر اعظم عمران خان کی بنائی گئی نیشنل رحمتہ اللعالمین اتھارٹی نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی : چیئرمین نیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد نے ایک بیان میں کہا کہ اتھارٹی کے ارکان نے خصوصی قرارداد کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔
چیئرمین نیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احاطہ حرمِ نبوی ﷺ کے مقام پر حالیہ واقعہ باعثِ ندامت ہے، واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو اللہ کے حضور معافی مانگنی چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے۔
ڈاکٹر انیس احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسلمان کو ایسی حرکت پر اپنی آخرت بچانے کے لیے اللہ کے حضور معافی کا درخواست گار ہونا چاہیے۔
دوسری جانب انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے بے وقوفانہ کیس کیا ہوسکتا ہےکہ مدینہ میں کوئی حرکت ہوتی ہے اور اگلے دن ان کی مہم چل جاتی ہے کہ یہ سب ہم نے کروایا، چیلنج کرتاہوں یہ عوام میں کہیں بھی جائيں ان کے ساتھ یہی ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا تک میں لوگ ان کے خلاف باہر نکلے ہوئے ہیں ، انہیں اندازہ نہیں کہ عوام ان پر کس قدر غصہ ہیں، ہم پر الزام ڈالنا کہ مدینہ میں ہم نے آوازیں لگوائيں ،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ایسا کرے ، ان کو اپنی چوریوں پر عوامی ردعمل مل رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بھتیجے کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے سے زيادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے لیکن یہ اسی طرح کے لوگ ہیں عمران خان نے فرح خان کو بھی بے قصور قرار دیا اور کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیوں کہ وہ ان کی اہلیہ کی دوست ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ شریف خاندان نے حکومت میں آتے ہی اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے ، کیسز کے انویسٹی گیشن آفیسرز کے ٹرانسفر کرديے، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے روک دیا، ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ، یہ 16 ارب روپے کے ریکارڈ غائب ہوجائيں گے جیسے ان کے دور میں ایل ڈی اے کےریکارڈ جل جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے کرپشن کیسز کو ختم کرنے کے لیے خود کو این آر او 2 دیں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں دو دو مرتبہ اقتدار میں رہیں، دونوں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کی، 2008 سے 2018 تک دونوں جماعتوں کی حکومت تھی، ان دونوں جماعتوں پر کرپشن کے بے پناہ کیسز ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حال ہی میں 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے وفاقی وزراء کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی تھی-
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ سیاست میں احترام کے ساتھ موقف پیش کیا،عمران خان خود بد تمیزنہ ہوتا تو شاید اسکے کارکن بھی مقدس مقام پر بدتمیزی نہ کرتے عمران نیازی کی بچگانہ حرکتوں پر ہمیں افسوس ہوتا ہے عمران خان نے کلچر کی جو شکل بگاڑی ہے وہ قابل افسوس ہے،عمران خان کرسی چھن جانے پر گری ہوئی حرکتیں کر رہا ہے،ہر چیز کی حد ہوتی ہے یہ طریقہ نہیں ہے سیاسی مخالفت کا،جمہوریت بہترین انتقام ہے، عمران خان نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی سیاسی تربیت پر کوئی خوش نہیں ہوسکتا،
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ روضہ رسول پر پیش آنے والے واقعہ نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے
پی ٹی آئی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجدِنبوی میں ہلڑبازی کی شیخ رشید نے پہلے ہی اس پلان کی خبر سنا کر دھمکی دی تھی اسلام اورمعاشرے میں خواتین کی بہت عزت ہے اختلاف رائے احترام کے ساتھ کیا جانا چاہیے ہم غلط کوغلط اورسچ کوسچ کہیں گے پی ٹی آئی کے لوگ اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، حکومت میں ہوتے بھی انہوں نے اداروں پر انگلیاں اٹھائیں ,بینظیرانکم سپورٹ کفالت پروگرام کو جون کےآخرتک اسی لاکھ خاندانوں تک توسیع دی جائے گی حکومتیں تو بدلیں لیکن BISE نے جو کام شروع کیا اس جذبےکو کوئی تبدیل نہیں کر سکا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج بالآخر حمزہ شہباز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کا حلف لے لیا،جمہوری طریقے سے عمران خان کی باقیات کا خاتمہ کررہے ہیں مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں
مسجد نبوی واقعہ کا ذمہ دار شیخ رشید پر مقدمہ درج کیا جائے،عدالت میں درخواست
سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 مئی تک جواب طلب کر لیا ،درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعظم نے کابینہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کا اعلان کیا،شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا جہاں بھی جائیں گے عوام انہیں چور کہے گی،28اپریل کو مدینہ میں سیاسی نعرے بازی کا مرکزی کردار شیخ رشید ہے،عدالت شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے،
قبل ازیں مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ پیش آنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی۔
درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے سینئر نائب صدر شیراز احمد فاروقی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر شرپسندوں کو مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی پر اکسانے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے.
درخواست میں شیخ رشید احمد وغیرہ کے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کرتے ہوئے قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی استدعا کی گئی ہے.
دوسری جانب مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ ہونے والے نازیبا سلوک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آیا ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اس وقت سعودی عرب میں ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہیں ہیں،گزشتہ روز نازیبا واقعہ ہوا تو اسکے بعد شیخ راشد شفیق نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ شیخ راشد ہی اس واقعے میں ملوث ہیں اور شیخ رشید کے کہنے پر انہوں نے ایسا کیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ کہ یہ لوگ حرم جائیں، دیکھئے انکے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، شیخ رشید بھی کراچی جلسہ کے بعد عمرہ کر کے آئے ہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لوگوں کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا اور اس مین عمران خان کے ایک قریبی دوست بھی شامل ہیں
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #شیخ_رشید_کوگرفتارکرو ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے، صارفین مسجد نبوی واقعے پر شیخ رشید کو ذمہ دار ٹھہرا کر گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ اور نازیبا نعروں پر ن لیگی رہنما مریم نواز نے رد عمل ظاہر کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں PTI کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ۔مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔ مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟
مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟
مسجد نبوی میں بے حرمتی اور سیاسی نعرے بازی پر منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ روضہ رسول پر پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور بے حرمتی ہے۔ اس شرپسندی اور گستاخی کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے پاک اور مقامات مقدسہ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے والے فتنہ پردازوں کو عبرت کی مثال بنانا چاہئے۔جھوٹ اور بہتان طرازی کے عمران نیازی فتنے سے ہر ذی شعور کو پناہ مانگنی چاہئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ سعودی عرب سے مدینہ منورہ واقعے پر کارروائی کی درخواست کرے گی،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں قابل افسوس واقعہ ہوا،قابل احترام مقام پر غیر شائستہ جملے بولے گئے مدینہ منورہ میں چیخا گیا اور بلند آواز سے نعرے لگائے گئے، مدینہ منورہ میں جو ہوا وہ اتفاقا نہیں منظم منصوبہ بندی کی گئی سابق وزیرداخلہ اور سابق وزیراعظم کے بیانات ریکارڈ پر ہیں،جہلم والے سابق وزیر کہتے ہیں ان کا باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا،گزشتہ دور میں ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا ،بےبنیاد الزامات لگائے گئے میں نے ہر بندے کو پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے سے روکا،آپ نے پونے 4 سال بہت امتحان لیا ہے، فرح خان کے خلاف جوالزاما ت ہیں وہ ان پر نیب اور ایف آئی اے کو جوابدہ ہیں ایسے واقعات سے سیاست کسی اور طرف چلی جائے، مجھ پر بطور صدر پنجاب بڑا دباؤ ہے میں نے کارکنان کو منع کیا ،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے خلاف کرپشن اسکینڈلز سے بچنے کے لیے کہتے ہیں سازش ہوگئی لوگوں کو راستہ بتایا جارہاہے کہ مخالفین کے بچوں کو تنگ کیا جائے سائبرکرائم ونگ اظہا ررائے کی آزادی کو کسی طور نہیں دبائے گا،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،بابا رحمتے کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جو اچھی بات ہے شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب پر حملہ کیاگیا ،وزارت داخلہ سعودی عرب سے مدینہ منورہ واقعے پر کارروائی کی درخواست کرے گی سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی فوٹیجز بھیجیں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی کال پر پورے پنجاب سے دوہزار لوگ باہر نکلے ،آپ نے جو کرنا ہے کریں مگر حدود پار نہ کریں، پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سعودی گورنمنٹ کو کل مسجدِ نبوی کی حُرمت پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور قانونی کاروائی کی آفیشل درخواست بھیجی جا رہی ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما اورمشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے آپ ریاست مدینہ کا نام لے کر سیاست کررہے تھے،قومی قیادت کے اکٹھے ہونے سے مسائل حل ہوئے،عمران خان صاحب آپ کتنی تقسیم چاہتے ہیں،عمران خان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،یہ تقسیم کے عمل سے لوگوں میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں،انوکھے لاڈلے کی کون کونسی غلطی یہ قوم بھگتے؟ ہماری کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو برداشت والا معاشرہ بناکر چلیں، ہم تحمل کا مظاہر ہ کررہے ہیں میں دھمکیاں دوں تو کیا اس سے کوئی بہتری ہوجائے گا؟جب تک لوگ آپ کے ساتھ تھے تو بڑے اچھے تھے،کیادیواریں کھڑی کرنے سے ملک کی کوئی بہتری ہوسکتی ہے؟قوم کو دیکھنا ہوگا کہ خان صاحب کیا چاہتے ہیں، عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے،خاص علما کرام کو بلا کر دعا کراکے مذہب کو استعمال کرتے ہیں،ملک کے صدر اس وقت اپوزیشن لیڈر بنے ہوئے ہیں،رات کو عدالت کھلی نہیں، صرف آکر بیٹھے ہی تھے، آپ کیلئے اتنا ہی کافی تھا،قوم کے سامنے چیزیں کھل رہی ہیں،
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم کمزور لوگ ہیں گنہگار لوگ ہیں، آج صبح سے دیکھ رہا ہوں، دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں، شہباز شریف جب حرم میں گئے تو لوگوں نے نعرے بازی کی، دوسری انتہائی تکلیف دہ ویڈیو ہے کہ شاہ زین بگٹی کے کسی نےبال کھینچے
مبشر لقمان نے مبشر لقمان آفیشل یوٹویب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادتگاہ حرم شریف ہے وہاں جب لوگ جاتے ہیں تو لوگوں کے آنسو نہیں رکتے، لوگ معافی مانگتے ہیں، گڑ گڑا کر دعائیں کرتے ہیں، کاروبار وغیرہ سب بھول جاتے ہیں کیونکہ وہی ہمارا اصل مقام ہے،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ستائیسویں شب ،ہو سکتا ہے لیلۃ القدر ہو،علماء دین کہتےہیں کہ ستائیسویں کی شب میں زیادہ چانس ہوتے ہیں،اور وہاں حرم شریف میں ستائیسویں کی شب میں جلسہ بنا دیں، سنی سنائی بات پر، ابھی تک کسی نے اس کو پروو نہیں کیا، صاحبزادہ جہانگیر ویڈیو بھی بنا رہے تھے اور نعرے بھی لگوا رہے تھے، آخر میں کسی نے کہا تھا کہ چیکو بھائی ، چیکو بھائی پھر پتہ چلا،صاحبزادہ جہانگیر کو شرم آنی چاہئے ان کی وجہ شہرت کیا ہے کئی لوگ جانتے ہیں، وہ پچھلے ڈھائی ،تین سال فارن انویسمنٹ لانے کے ایمبسڈر رہے ہیں اور کیا کچھ کیا ہے سب پتہ ہے، رمضان کا مہینہ ہے میں تہمت نہیں لگا سکتا، صاحبزادہ جہانگیر کو جیل ہو چکی ہے اور ان پر جرم ثابت ہو چکا ہے، میرا نام لے کر پوچھئے گا ان سے،رمضان کے بعد انکی حرکات سے پردہ اٹھاوں گا، صاحبزادہ جہانگیر نے سگی بہن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا فوزیہ قصوری کے،جس طرح انکا حق مارا گیا ،فوزیہ قصوری نےپاکستان کے لئے امریکہ کی نیشنلٹی سرنڈر تھی ، جہانگیر نے بر طانوی نہیں کی، وہ سازش کرنے والے لیکن رہنا وہیں ہے، یہ حال ہے انکا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حرم میں آنکھ نہیں اٹھائی جا سکتی ، وہاں شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے، اللہ کے ہاں کیا جواب دو گے، سعودی حکومت نے اگر انکو جیل میں ڈال دیا تو وہ پاکستان کی حکومت نہیں ہے، عمران خان نے جو وعدے کئے تھے قیدی چھڑوانے کے ان میں سے سات ہزار ابھی تک اندر ہی ہیں، اگر وہ پکڑے گئے تو قانون سب کو پتہ ہے پھر سب بھول جائیں، انہوں نے ویڈیو دیکھنی اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،مسجد میں ہم بدترین دشمن سے بھی لڑائی نہیں کر سکتے، رمضان میں یہ کس کی سنت پر عمل کر رہے ہیں، بدترین مخالف بھی ہوتو مسجد نبوی، حرم شریف میں اپنے علاوہ کسی اور کا خیال کیسے آ گیا،
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی پہنچے تو وہاں پر پاکستانیوں کی جانب سے نازیبا نعرے لگائے گئے، مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے
اس واقعہ پر کافی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے،مذہبی جماعتیں بھی اس پر خاموش نہ رہ سکیں، واقعہ کے فوری بعد پاکستانیوں نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #توہین_مسجد_نبوی_نامنظورٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا، واقعہ پر صارفین نے نعرے لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ،
ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انکے ایک فین کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے،آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان صاحب، اللہ آپکو خوش رکھے میں آپکی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں، آج جو کچھ ہوا، دل کو ٹکڑے کر دینے والی بات توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہے جو گزشتہ شب ہوا،
آڈیو پیغام میں روتے ہوئے پیغام دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرے، اتنی بڑی توہین برداشت کرنی پڑ رہی ہے،کیا لوگوں کو پکڑا نہیں جا سکتا، ستائیسواں روزہ ہے، لیلۃ القدرہے، آپ قوم کو بتائیں کہ اللہ سے گڑ گڑا کر معافی مانگیں،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ قائد اعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللہ کے آخری نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے روضہ، مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منا رہے ہیں
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکہا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگااس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا،سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا
مولانا محمد معاویہ اعظم کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی حرکت سے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اللہ پاک ہم سب کو کامل ہدایت عطا فرمائے۔ امین
مسجد نبوی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی حرکت سے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اللہ پاک ہم سب کو کامل ہدایت عطا فرمائے۔ امین#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
— Muhammad Moavia Azam (Official) (@moavia_official) April 29, 2022
حافظ ہشام الہیٰ ظہر نے کہا کہ جس طرح یہودی مسجد نبوی کی توہین مرتکب ہوئے تھے اسی طرح یہودی ایجنٹ بھی اس کے مرتکب ہوئے ثابت ہو گیا کہ مسجد وزیر خان کے برآمدے میں ڈھول بجانے والے راہنماوں نے رمضان کی مقدس راتوں می رقص و سرور کی مجالس منعقد کر کے کیسی تربیت کی ہے اعمال ضائع ہونے کی وعید مولوی کی نہیں اللہ کی ہے
جس طرح یہودی مسجد نبوی کی توہین مرتکب ہوئے تھے اسی طرح یہودی ایجنٹ بھی اس کے مرتکب ہوئے ثابت ہو گیاکہ مسجد وزیر خان کے برامدے میں ڈھول بجانےوالے راہنماوں نے رمضان کی مقدس راتوں می رقص و سرور کی مجالس منعقد کر کے کیسی تربیت کی ہے اعمال ضائع ہونے کی وعید مولوی کی نہیں اللہ کی ہے
— Hafiz Hisham Elahi Zaheer (@hishamelahi) April 28, 2022
متنازعہ ٹاک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، مسجد نبوی ﷺ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے اس پر بہت افسوس ہے ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہو گا
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بے ہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس وائلنس کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے یہ چھوٹا کام نہیں ہوا پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ اور نازیبا نعروں پر مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تو پاکستانی شہریوں کی جانب سے مسجد نبوی میں نازیبا نعرے لگائے گئے، اس دوران شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے اور پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی کوشش کی گئی، واقعہ پر ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے توہین مسجد نبوی نا منظور،
سیاسی و سماجی رہنما اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں، معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جو گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان کی شب دعا میں شریک تھے، انہوں نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حرم مدینہ تمام امت کےلیےادب گاہ ھے اوریہاں اونچی آوازبھی قران وسنت کی تعلیمات کےمطابق صرف آداب کےخلاف ھی نہیں بلکہ حبط اعمال کاسبب بھی بنتا ھے ،جو آج حرمِ مدنی میں ھوااس سےذیادہ حرم کی توھین اورنہیں ھوسکتی۔ جولوگ رسول اللہ کے گھرکی حرمت کاپاس نہیں رکھ سکتےوہ انکےنام لیواکیسےھونگے مدینہ کی شان تو یہ ھےکہ
ادب گاہیست زیرآسمان ازعرش نازک تر
نفس گم کردہ می آیدجنیدوبایزیدایں جا
(زیرآسمان یہ ایسی ادب گاہ ھے کہ جہاں جنیدبغدادی اوربایزیدبسطامی بھی سانس روک کر آتےھیں)
لیکن انہوں نےحرم مدنی کوبھی ڈی چوک سمجھ لیا ھےاورآج وھاں اپنی ازلی گری ھوئی ذھنیت کا مظاھرہ کیاھے
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیامیں یہود ھی تھے جنہوں نے مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کیا تھاآج اسی تسلسل میں ان یہود کےایجنٹوں نے مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کیا میں محب وطن پاکستانیوں کو بتاناچاھتاھوں کہ جسطرح یہود کو اُس بے حرمتی پرمدینہ منورہ سے نکالا گیا تھا ھم یہود کے ایجنٹوں کو پاکستان کی سرزمین سے نکالیں گے انشاءاللہ
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان جاہلوں نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں-مدینہ میں مقیم پاکستانی بتا رہے ہیں کہ انہیں سب برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو مسجد نبوی ﷺ کا احترام نہیں آتا آج تک کسی قوم نے ایسا غل غپاڑہ نہیں کیا- مٹھی پر عمران نیازی کے لفنگوں نے پوری قوم کو شرمندہ کر کے رکھ دیا
ان جاہلوں نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں-مدینہ میں مقیم پاکستانی بتا رہے ہیں کہ انہیں سب برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو مسجد نبوی ﷺ کا احترام نہیں آتا آج تک کسی قوم نے ایسا غل غپاڑہ نہیں کیا- مٹھی پر عمران نیازی کے لفنگوں نے پوری قوم کو شرمندہ کر کے رکھ دیا- https://t.co/gPJ6nETRZm
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ قائد اعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللہ کے آخری نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے روضہ، مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منا رہے ہیں
رمضان المبارک کے ابتدائی 20 ایام میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
باغی ٹی وی :سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے مطابق رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا واضح رہے کہ رواں برس حج میں بھی 10 لاکھ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران اب تک تقریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ زائرین اور نمازیوں کی میزبانی کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "عودی پریس ایجنسی” نے مسجد نبوی کی انتظامی اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مسجد کے عملے اور دیگر انتظامی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ مسجد نبوی میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ 24 گھنٹے کام کرتے ہوئے لاکھوں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے سعودی وزارت صحت نے معتمرین اور زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حفظان صحت کو اولین ترجیح رکھا جس کے سبب کوئی وبائی مرض منظر عام پر نہیں آیا۔
وزیر صحت فہد الجلاجل نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت اتھارٹی طبی سہولیات فرہام کرتی رہے گی تاکہ عمرے کے لئے آنےوالے حضرات کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے 22 اپریل 2022 تک ہسپتالوں میں 7200 زائرین کو لایا گیا جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عمرے اور حج کیلئے محدود تعداد میں زائرین کو جانے کی اجازت تھی تاہم اس سال پابندیاں تقریباً ختم کردی گئی ہیں جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرے کیے ہیں۔