Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • جنید صفدر  کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    ترجمان شریف فیملی نے واضح کیا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر موجود ہیں اور ویانا جانے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ جنید صفدر جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر جنید صفدر کے ویانا جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

    شریف فیملی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کی بیرون ملک موجودگی کے حوالے سے گردش کرتی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہےترجمان کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں۔

    نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

  • رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کو  گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

    رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اس تعیناتی کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد دی،ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے،نہال ہاشمی 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق رہے تھے سال 2012 میں انہوں نے کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں اگست اور اکتوبر 2014 میں انھیں مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا،2015 میں نہال ہاشمی پنجاب سے جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری 10 اکتوبر 2022 سے گورنر سندھ کے عہدے پر موجود ہیں۔

  • بیواؤں اور  یتیم بچوں کی  کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔

    اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کے لیے ’رحمت کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا جبکہ اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔

    مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی پہلی سرکاری چارٹر فلائٹ ٹیک آف کرنے میں ناکام

    صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شر یف نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ

    مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔

  • پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں-

    عظمی بخاری کے مطابق پنجاب کے کونے کونے میں "مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں، اور ہر تحصیل میں روزہ دار "مریم کے مہمان” بن رہے ہیں دسترخوانوں کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد افطاری کر رہی ہے، مریم نواز نے اس رمضان میں "مریم کے دستر خوان” کے ذریعے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم کر رہے ہیں سہولت بازاروں اور دسترخوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی پاکستان خود چیک کر رہی ہے، اور خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں،مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے اور رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

  • مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے-

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ن لیگ کے نائب صدر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کہ آئندہ صدر ہمارا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپنا صدر منتخب کرانے کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں،یہ بھی ممکن ہے کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے اور معاملہ آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے اپنا امیدوار صدر منتخب کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر مختلف گروپس بھی صدارت کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔1

    بیرسٹر سلطان گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا عہدہ ان کے گروپ سے کسی رکن کو دیا جائے، جس کے باعث پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ رہے ہیں، صدر کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کرانا ہوتا ہے، تاہم آزاد کشمیر میں کچھ عرصے سے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے، جس کے باعث آئینی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

  • میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    رانا ثنا اللہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرےملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں، محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی،اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

    رائیونڈ سے جاری اطلاعات کے مطابق دونوں رہنما دبئی میں دو روز قیام کریں گے جہاں وہ مختلف ذاتی اور سیاسی امور پرتوجہ دیں گے، اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نا مے دیں گے،نوازشریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے، جہاں وہ طویل قیام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرعہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بیرون ملک قیام کے دوران پارٹی امور اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔

  • نوازشریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

    نوازشریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

    لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی-

    پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی،جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے اورانہوں نے ملاقات میں تبادلہ خیال کے دوران اہم نکات پراپنے خیالات پیش کیے،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیاسی اور انتظامی امور پر باہمی تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

    بیان کے مطابق اس طرح کے رابطے پارٹی میں ہم آہنگی قائم رکھنے اور علاقائی سیاسی صورتحال پر درست فیصلے کرنے کے لیے اہم ہیں،ملاقات کے دوران مستقبل میں سیاسی حکمت عملی اور تعاون کے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

    ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 3 قومی اور ایک صوبائی نشست اپنے نام کرلی ہے۔

    این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ارسلان حمد نے 29,099 ووٹ لیے۔ حلقے میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ڈی جی خان کے این اے 185 میں محمود قادر لغاری 82,413 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ 49,262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 143 چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے محمد طفیل 136,223 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری نے 13,120 ووٹ حاصل کیے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں ن لیگ کے چوہدری حنیف جٹ نے 46,820 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر 10,975 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کارکنان کی جانب سے جشن بھی منایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 143، این اے 129، این اے 96، این اے 104 اور این اے 185 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح برتری یا غیر حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہری پور کے این اے 18 میں سخت مقابلہ جاری ہے جہاں آزاد امیدوار معمولی مارجن سے آگے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 203، پی پی 116، پی پی 115، پی پی 98، پی پی 87 اور پی پی 73 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے ہیں جبکہ مظفرگڑھ کے پی پی 269 پر پیپلز پارٹی کو سبقت ہے۔مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی اور کسی بڑے واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

    افغانستان سے سمگلنگ ،سالانہ 3.4 کھرب روپے کے نقصانات

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

  • مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

    مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن نے رانا ثنااللہ کو پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیاعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔

    دوسری جانب ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پبلک نوٹس آویزاں کردیا، جس کے مطابق امیدوار 19 سے لیکر 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،امیداروں کے ناموں کی فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 23 اگست کو مکمل کیا جائے گا۔

    امیدوار 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،سنیٹ کی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔یاد رہے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔