Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب

    اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب

    مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑے اضافے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    زاہد خان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت معاشی بحران سمیت کئی بڑے چیلنجز درپیش ہیں، ایسے حالات میں پارلیمانی عہدوں کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کرنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت آئی ایم ایف سے قرض حاصل کر رہی ہے، دوسری جانب سرکاری عہدوں پر فائز شخصیات کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    زاہد خان نے یاد دلایا کہ حکومت پہلے ہی اراکینِ پارلیمنٹ اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کر چکی ہے، اب اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے دو روز قبل جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔

    سکندر رضا کی حریف کوچ کے خلاف نسلی تعصب کی شکایت، ایسوسی ایشن کو خط

    عید کے دوران ملک بھر میں حادثات، 16 افراد جاں بحق، 62 زخمی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں، مگر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے: میئر کراچی

  • ن لیگ کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    ن لیگ کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری کی مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید

    ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

  • ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا کردار ہے، نواز شریف

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔

    نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے،مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں،سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیےہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔

    واضح رہے کہ نوازشریف اپنا چیک اپ کروانے لندن گئے ہیں اور وہ عید بھی وہیں گزاریں گے۔

  • بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے،مشاہد حسین

    بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے،مشاہد حسین

    اسلام آباد:سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نےکہاہے کہ آر ایس ایس ایک فاشسٹ اور نسل پرست تنظیم ہے جو صرف نفرت پھیلاتی ہے، بھارت کی پاکستان سے متعلق معاشی، سفارتی اور سیکیورٹی نقصان پہنچانا، تین سطح کی حکمت عملی ہے۔

    کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہےمقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا 1962 کے بعد بھار ت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی، بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستانی قوم، قیادت اور افواج کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو۔

    ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کا پیشہ ورانہ معیار دنیا کے سامنے آیا ہے بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک ہے لہٰذا عالمی برادری کو ہوشیار رہنا ہوگا، امریکا، کینیڈا اور قطر میں بھارت کے دہشت گردی کے اقدامات ریکارڈ پر ہیں صرف 4 سال میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 20 سے زائد دہشت گردی کے حملے کیے ہیں، جوہری ہتھیار ایک انتہا پسند حکومت کے ہاتھوں میں ہیں، اسی لیے دنیا خبردار رہے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ آر ایس ایس ایک فاشسٹ اور نسل پرست تنظیم ہے جو صرف نفرت پھیلاتی ہے، بھارت کی پاکستان سے متعلق معاشی، سفارتی اور سیکیورٹی نقصان پہنچانا، تین سطح کی حکمت عملی ہے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، 1971 کے بعد پاکستان نے جو قرض تاریخ پر تھا، وہ ہم نے اب چکا دیا ہےکشمیر کے معاملے پر اگر بھارت نے ہٹ دھرمی کی تو اس کی لڑائی براہ راست امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی کیونکہ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کا کہا ہے۔

    عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے،عطااللہ تارڑ

  • لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز،  واپسی ملتوی

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے واپسی ملتوی کرتےہوئے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو لاہور واپس آئیں گے۔واپسی سے قبل ہی صدر ن لیگ نواز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے فی الوقت لندن میں ہی رکنا پڑا ہے۔

    دوسری جانب ن لیگ برطانیہ نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔

    امسال حجاج کو پرانے سسٹم کے تحت حج کی اجاز ت دی جائے،حج آرگنائزر ایسوسی ایشن سندھ

  • وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر  سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرحملہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس بارے حملہ کے متعلق وزیر مملکت کھیئل داس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ شہر کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے تقریباً درجن بھر کارکنان نے اچانک حملہ کردیا، جن کے ہاتھ میں پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر مملکت مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کا کھئیل داس کوہستانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وزیر مملکت کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • پیپلز پارٹی کے ساتھ نہروں والا مسئلہ حل کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

    پیپلز پارٹی کے ساتھ نہروں والا مسئلہ حل کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا بلاول بھٹو نے کہا، آپ اپنا منصوبہ چھوڑیں، میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑوں گا۔سندھ کے عوام ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ لگانے والے کے ساتھ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عوام کے مطالبے کو دیکھیں اور سمجھیں، ہمارے اعتراضات کو مانیں، ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ ہونے کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں میرے پاس اگر کوئی چیز ہے تو وہ یہ عوام ہیں.

    راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

    گوگل طلبہ کو اے آئی ٹولز اور 2ٹی بی اسٹوریج بلکل مفت فراہم کرئے گا

    ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

    امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

    گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

    خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

  • اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا ،عظمیٰ بخاری

    اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا ،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے این آر او کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن کوئی انہیں سننے کو تیار نہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا مفاد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، جو عوام کے مسائل حل کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہےصحافی کالونی فیز ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا تسلسل ہے کالونی میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی پریس کلب میں سولر بیک اپ کو بڑھایا جائے گا جبکہ کینٹین، انشورنس اور سبسڈی اسکیموں کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وہ خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتی ہیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کریںگی صحافی کالونی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے روڈا منصوبے کے تحت کام جاری ہے اور چھتیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانی، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو زمین خود الاٹ کرے گی اور انہیں صرف تعمیراتی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ ایف بلاک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    میئر کراچی اورگورنر سندھ کی ملاقات،اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے پر اتفاق

    انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کے واقعات قوم کے مفاد میں نہیں تھے اور مسلم لیگ (ن) ہی ملک میں سرمایہ کاری اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےوزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت میں اب چھوٹے ملازمین کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاتا بلکہ ذمہ داری اوپر سے طے کی جاتی ہے پتنگ بازی اور کتے کے کاٹنے جیسے واقعات کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ ’’بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرے، وہ سیاستدان کہلانے کا حق دار نہیں۔

    ریاست مخالف ہر شخص ،جماعت کے خلاف کھڑے ہیں، لیگی صوبائی وزرا کا اعلان
    سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    مزید برآں عظمیٰ بخاری نے یہ بھی اعلان کیا کہ گندم کی نقل و حمل پر اب کوئی پابندی نہیں اور مریم نواز کی قیادت میں کسانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا تاکہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔

    سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی نے کہا کہ صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا مضبوط رشتہ ہے اور باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں۔ انہوں نے حکومت پنجاب کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

  • مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا اور اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن وفاقی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے سب کو مل بیٹھ کر بات کرنی ہوگی اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ مسائل کا حل گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہےاگر بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو اس مسئلے کا حل ممکن نہیں ہو گا، مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا جا سکے اور پانی کے وسائل کا غیر متنازعہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

  • سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں رانا ثنااللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہےقوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد بھی برداشت نہیں ہوں گے، دنیا جان چکی کہ ہم معاشی بحران سے باہر آچکے ہیں، تمام بڑے ادارے ملک کی اچھی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ دے رہے ہیں مہنگائی کم ہوئی عام آدمی کےحالات بہتر ہوں گے، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے پلان بنایا، ہر ریلیف کا مقصد عام شہری کو سہولت دینا ہے، ن لیگ کی خدمت کی سیاست ہے، جن لوگوں نے نفرت کو سیاست بنایا وہ انجام کو پہنچیں گے۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں مگر ان کے عمل سے دہشت گردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔

    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر اور ملائیشین ہم منصب سے رابطہ

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشت گرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگرد وں کی مذمت کریں، ان کے سفاکانہ فعل کی مذمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نہیں آئی، جو میڈیا حق سچ کی آواز ہے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، قانون میں ترمیم کی جاسکتی ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں کی لائف کو تباہ کرنے والوں کا حل پیکا ایکٹ ہی ہے، صحافتی تنظیموں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، بلدیاتی الیکشن اس سال ہوسکتے ہیں-

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری