Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی۔

    پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی،کابینہ کی حلف برداری پیر کو کی جا ئے گی-

    حکومتی ذ رائع کے مطا بق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ اورطارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کئے جائیں گے،اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

    مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید وزراء لئے جائیں گے۔

    یونائیٹڈ کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن نواز اور حسین نواز کے وکلاء قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر اور پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    دوران سماعت حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا، ان کے دائمی وارنٹ جاری ہوئے، ان 3 ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہو گئے تھے، حسن اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا اور احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، اس کے ساتھ ہی وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وار نٹ معطل کرنے کی استدعا کر دی۔

    نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں، پیش ہونا پڑے گا، اس کے بغیر وارنٹِ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے، وارنٹ کا مطلب ہی ملزم کو عدالت لانا ہے، حسن نواز اور حسین نواز کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

    وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ میں 5 ملزمان تھے، احتساب عدالت نے 3 کو سزا دی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ملزمان کو بری کر دیا تھا،احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 2 بجے فیصلہ سنائیں گے۔

    2 بجے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔

    واضح رہےکہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

  • پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے

    پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، گورنر خیبر پختونخواہ کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے، پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب،خیبر پختو نخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

    واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا،اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

  • ن لیگ کا  نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو  شوکاز نوٹس

    ن لیگ کا نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: لیگی ذرائع کے مطابق نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے پر جاری کیا گیا, ڈاکٹر نیلسن عظیم کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے لیگی رکن اسمںبلی ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا اور انہیں اسلام آباد بلا کر ان سے ملاقات کی۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کی شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین بھی موجود اور نامزد وزیراعظم نے ان کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، کہا کہ آپ قوم کی بہادر بیٹی ہیں، ہمیں آپ کی بہادری پر فخر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

    شہباز شریف نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیرمقام اور دیگر رہنماؤں کو ثوبیہ شاہد پر حملے کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا اور پارٹی کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔

  • شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد اپنے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے،احسن اقبال

    شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد اپنے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے،احسن اقبال

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی: لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ اچھا عمل نہیں تھا، پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کو مقدمات کا سامنا کئے بغیر این آر او نہیں ملے گا پی ٹی آئی والوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اور وزیراعظم کیلئے بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، ایوان میں آنا اور ووٹنگ کے عمل میں برابر حصہ لینے کا مطلب 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو تہائی ووٹ پی ٹی آئی کے خلاف کاسٹ ہوا جبکہ ایک تہائی ووٹ انہیں ملا، پی ٹی آئی نے لاہور اور اٹک میں احتجاج نہیں بلکہ تمام منتخب مقام پر احتجاج کیا ہے، شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں گے، شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد اپنے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

    کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی

    بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    صدارتی انتخاب: اے این پی کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان

  • ہم  خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں،شہباز شریف

    ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں،شہباز شریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ رکن خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی ثوبیہ شاہدکو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے۔

    اسلام آباد میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ثوبیہ خان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ذمہ داری ہےکہ وہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں ثوبیہ خان کو ڈرانے، دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچر اور روایات کی توہین کی ہے، پی ٹی آئی والے عزت، احترام اور تہذیب کےالفاظ سے ناواقف ہیں، ہم خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر امیر مقام نےکے پی اسمبلی میں ن لیگ کی خاتون ممبر ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتمیزی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی میں ہماری خاتون رکن کے ساتھ جو ہوا قابل مذمت ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تذلیل ہے، خاتون کے احترام کو پامال کرنےکے لیے چن چن کر غنڈے لائے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا وجود برداشت نہیں کیا جا رہا، اسمبلی میں بوتلیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، زیادہ لوگوں کےلانےکی تحقیقات اور ان پر مقدمات ہونے چاہئیں، واقعے پر شرقی تھانے میں درخواست دی ہے۔

  • ایم کیو ایم کا ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلیے حمایت مانگنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا جہاں ایم کیو ایم قیادت سے اُن کی ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، سعد رفیق، رانا تنویر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،مصطفیٰ کمال ،امین الحق،اور آسیہ اسحاق شریک تھیں۔

    ملاقات کے بعد رانا تنویرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صِبح وزیراعظم کا الیکشن ہے، ہم اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے ایم کیو ایم کے پاس آئے تھے انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کی طبعیت خراب ہے ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے ہاس ووٹ کی درخواست کے لئے آتے، ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے، ایم کیو ایم وزیراعظم کے لئے ہمیں ووٹ دے گی۔ آج کی بیٹھک میں ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل کے اوپر زیادہ بات ہوئی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ الیکشن سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے، کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے، وزیراعظم کا جیتنا مسئلہ نہیں اصل بات کامیاب ہونا ہے کیونکہ یہ عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

  • لیگی رہنما  خواجہ آصف  پارلیمانی لیڈر نامزد

    لیگی رہنما خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر نامزد

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل نے خواجہ آصف کی نامزدگی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر نامزدگی کی اطلاع بھی دے دی، اپنے خط میں احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

  • شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ،بلاول اور زرداری کی شرکت

    شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ،بلاول اور زرداری کی شرکت

    اسلام آباد: وزارت عظمٰی کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا –

    باغی ٹی وی : سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے اور دیگر تجاویز پیش کیں۔

    اعلامیےکے مطابق اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

    اعلامیےکے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے متوقع نئی حکومت کے سامنے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔

    ملک میں آئندہ 3 روز کے دوران بارشیں

    الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی پاکستان کو مبارک باد

    28 فروری تاریخ کے آئینے میں

  • ملکی حالات اور اقتدار کی جنگ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    ملکی حالات اور اقتدار کی جنگ، تجزیہ : شہزاد قریشی

    ملک کے حالات دن بدن ابتر ہوتے جارہے ہیں،اقتدار اور اختیارات کی جنگ ہمیں کہاں لے جائیگی یہ کہنا قبل از وقت ہے،تاہم سیاستدانوں کی اکثریت ایسی ہے،جنہوں نے جمہوریت کے نام پر ملک وقوم سے کھلواڑ کیا،آج پاکستان اور قوم جن مسائل سے گزر رہی ہے اس کے ذمہ دار بھی سیاستدان ہی ہیں اس وقت ملک میں سیاسی لیڈر شپ کا فقدان ہے،دوسری جانب سوشل میڈیا، وی لاگرز،یوٹیوبزر نے وہ ہنگامہ کھڑا کیا ہے کہ خدا کی پناہ ،ملکی سلامتی کو پس پشت ڈال کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے،جس ملک میں سیاستدان ایک دوسرے کو غدار اور عالمی طاقتوں کا ایجنٹ قرار دیں-

    کیا وہاں جمہوریت ، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہ سکتی ہے وہاں عوام کیسے خوشحال ہو سکتے ہیں ؟ ہرگز نہیں ،جمہوریت کے دعویداروں سے سوال ہے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک قومی لیڈر کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی کیا جمہوری اصول اس کی اجازت دیتے ہیں؟بلاشبہ نواز شریف کسی ولی یا فرشتے کا نام نہیں لیکن ایک جمہوریت کے دعویدار جماعت کے چہیتوں نے جس زبان میں اور کلمات میں پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی ہے وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل نفرت بھی ہے، یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے اس ملک کودفاعی لحاظ سے مضبوط کیا ایٹمی طاقت دیکر نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جوب دیا بلکہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا،لیکن اس ملک کی سیاست کی ستم ظریفی دیکھیں اسی نواز شریف کو کبھی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی –

    نوازشریف 1985 ء سے پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،ملک کی خوشحالی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا،سی پیک جیسے میگا منصوبے دئیے، شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی سابقہ حکومت بنائی گئی جس میں پیپلزپارٹی برابر کی شریک تھی،اس نے نواز شریف جیسے مدبر سیاستدان کی شہرت کو بھی داغدار کردیا،نواز شریف پاکستان ہی نہیں اس خطے کے تجربہ کار سیاسی لیڈر ہی-

    افسوس کہ ہم نےاپنے سیاسی لیڈروں کی قدر نہیں کی جس کا خمیازہ آج ملک وقوم دونوں بھگت رہے ہیں-جس طرح نواز شریف کے خلاف لندن سے لے کر پنجاب اسمبلی تک نعرے بازی کی گئی ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک پلان کے تحت قوم کوسیاسی یتیم بنا یا جا رہاہے،جس طرح ان کے خلاف کیا جا رہا ہے ،وہ ہرگز مناسب نہیں، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے وہ افراد جنہیں صرف اقتدار میں رہنے کا شوق ہے وہ اپنے قائد کا دفاع کریں،جن حالات کاعوام کو سامنا ہے ، افق پر گہرے بادل دکھائی دے رہے ہیں کیسے لکھوں کہ ان گھنگور اور تاریک گھٹائوں کے حاشیے پر سنہری کرن دکھائی دے رہی ہے جو تابناک سحرکی نوید دیتی ہے ہرگز نہیں۔