Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک،پی پی وفد کے گلے شکوے

    پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک،پی پی وفد کے گلے شکوے

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی –

    باغی ٹی وی: پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے،دونوں سیاسی جماعتوں کے وفود کی اہم بیٹھک پنجاب ہاؤس کی گورنر انیکسی میں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی کمیٹیوں سے طویل ملاقات میں پی پی وفد نے لیگی کمیٹی کے سامنے خوب گلے شکوے کئے،ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا، پی پی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت وفد نے پی پی تحفظات دور کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پراتفاق کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، احد چیمہ اور امیر مقام ملاقات میں موجود تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کا9 رکنی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں موجود ہے، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور علی حیدر گیلانی بھی شریک ہیں۔

  • پی پی 139 : لیگی امیدوار کی  واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،وزیرِ اعظم

    پی پی 139 : لیگی امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: ‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر کو مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی :شیخوپورہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 کے 123 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا طاہر 44264 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار علامہ فاروق 7170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جبکہ خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر کو مبارکباد دی ہے-

    انہوں نے کہا کہ پی پی-139 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4.9 پر آنا، عام آدمی کی زندگی میں آسانی، ملکی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی بدولت پی پی 139 کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا،پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کر دیا،عوام سے اپنے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں.

    شہباز شریف نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی،پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں،عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور حقیقی خوشحالی لانے والوں کو منتخب کر چکی،انشاء اللہ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری رہی،ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا –

    حکام کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں 1 لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
    حلقہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ ہوا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا طاہراقبال، پاکستان سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعجاز حسین بھٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن اور 7 آزاد امیدوار وں نے حصہ لیا-

    واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • مریم نواز  پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں، وفاق کے لیے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ آور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے، یہ غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا وہ فتنہ پارٹی کے احتجاجی گروہ کے پاس تھا، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا،اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔

    واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان کے رد عمل میں کہا تھا کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟ الزام تراشی کا ڈرامہ مریم نواز رچا رہی ہیں، وفاقی و پنجاب حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے،جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں،عظمیٰ بخاری

    پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ مظاہرہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے،پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی ذلت، بدنامی کو فیک نیوز، افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں، عالمی میڈیا نےدیکھا کارکنوں نےڈنڈے مارے، پتھراؤ کیا،جنھیں شرم سےڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بھڑکیں مار رہے، بانی پی ٹی آئی کی جماعت ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کافی ہے، شدت پسند، انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

    اشتہاری مراد سعید بھی شرپسندوں کے ہمراہ اسلام آباد آئے، انکشاف

    دوسری جانب خیبر پخونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے اور انکی سربراہی میں عمران خان رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی، سانحہ ڈی چوک کے بعد عمران خان رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے-

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

  • نواز شریف سے مری میں  بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر کی ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: لیگی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگایا کہا کہ کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں۔

    https://x.com/pmln_org/status/1861718458435817491

    سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ انتہائی گرم جوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی بیلا روس کے صدر کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1861712448698400807
    واضح رہے کہ بیلا روس کے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کے لیے مری پہنچے ہیں۔

  • وزیر اعظم کی   اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کی ہدایت

    لاہور: :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی نے سیاسی غلطی کی ہے، اس مس کال کا انہیں سیاسی طور پر نقصان ہوگا یہ (پی ٹی آئی) چاہتے ہیں کہ لاشیں گریں اور انہیں آگے رکھ کر فتنے کو پھیلائیں جس طرح 5 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ لاؤ لشکر لائے تھے کوشش ہے کہ اس بار یہ عمل نہ دہرایا جاسکے اس بار ان لوگوں کو روکنا کوئی مشکل نہیں ہوگا، 5 اکتوبر کو ڈی چوک پہنچے تھے تو اجازت سے پہنچے تھے اور آپ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس چلے گئے تھے، ایک قومی اسمبلی کے حلقے سے انہیں 20 ہزار لوگ لانا ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ناراضگی ہے، ہم سے بھی کچھ کوتاہی ہوئی، وزیراعظم نے ڈار صاحب کی ذمہ داری لگائی ہے، ہم بلاول بھٹو کی ناراضگی دور کریں گے بلاول بھٹو اتنے شدید ناراض نہیں ہیں۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی جب بھی ریڈ زون میں آتی ہے یہ تشدد کرتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتی اس خطرے کا مقابلہ کریں گی، کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی، جب بھی ملک آگے چلنے لگتا ہے یہ انتشار پیدا کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 24 نومبر کے لئے رقوم اکٹھی کررہی ہے، رقوم دینے والے خیال کر لیں، اگر 24 نومبر کو کچھ نہ ہوا تو رقم واپس نہیں ملے گی، بعد میں گلہ نہ کرنا کے وقت پہ خبردار نہیں کیا، ہوسکتا یہ ڈرامہ ہی نہ ہو۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کو کچھ نہیں کیا تو پھر حالات نہیں سدھر سکیں گے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 99فیصد صوبے میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے تبرکاً ایپکس کمیٹی میں عمران خان کی قید اور ان کی بے گناہی اور جلسے کی اجازت پر ہلکی پھلکی بات کی، بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا، اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کو کچھ نہیں کیا تو پھر حالات نہیں سدھر سکیں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے ناحق جیل میں قید ہے،بانی چیرمین پرقائم مقدمات بے بنیاد ہیں اس کے علاوہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زیادہ باتیں اپنے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے کیں، آج کے اجلاس کا اہم پوائنٹ بھی دہشتگردی سے نمٹنے پر غوروخوض کرنا تھا اور کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں-

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے نہیں پتا،بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کا ثبوت مانگا تھا انہوں نے ویڈیوز دے دیں، یہ اندر اسٹیبلمشمنٹ سے معافی تلافی سمیت سب کچھ کرنے پر تیار ہیں، باہر بڑھکیں مارتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں،گنڈاپور جو کچھ بھی کرتا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا ٹارگٹ آزادی نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ مجھے پھر بیٹا بنالے اور سب ہنسی خوشی رہیں۔

  • پی ٹی آئی سے بے تُکے مطالبات پر بات نہیں ہوسکتی، سینیٹر عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی سے بے تُکے مطالبات پر بات نہیں ہوسکتی، سینیٹر عرفان صدیقی

    اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کرکے بند گلی میں آ چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار مطالبات خیالی غبارے ہیں، ان پر حکو مت کسی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں کر رہی ہے نہ پی ٹی آئی کو اس سلسلے میں کوئی رعایت دی جاسکتی ہےیہ چاروں مطالبات نان سارٹر ہیں، پی ٹی آئی 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کرکے بند گلی میں آ چکی ہے وہ اس سے نکلنے کے لئے کسی بہانے کی تلاش میں ہے، خود پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رسوائی سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں سنجیدہ مذاکرات کا نام نہیں دیا جاسکتا، عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران، غداری، ایفی ڈرین، ہیروئن اور کرایہ داری جیسے جھوٹے اور مضحکہ خیز مقدمات بنا کر اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا جبکہ ہم نے ایسا ہرگز نہیں کیا، عمران خان اور ان کے تمام ساتھیوں پر ٹھوس مقدمات ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا کہا ہے،علیمہ خان

    اس سوال کے جواب میں کہ کیا نوازشریف، عمران خان کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف اس نوع کا سیاستدان نہیں، اُس نے تو لندن سے آتے ہی ماضی کو بھلا دینے کی بات کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سنگین جرائم کی وجہ سے جیل میں ہیں اور مقدمات بھگت رہے ہیں، کیا توشہ خانہ کی گھڑیاں اور زیورات نوازشریف نے دبئی کے بازاروں میں بیچنے کے لئے کہا تھا؟ کیا 190 ملین پاؤنڈ کے عوض زمین ہتھیانے اور نام نہاد القادر ٹرسٹ بنانے کے لئے نوازشریف نے کہا تھا؟ کیا اڑھائی سو فوجی تنصیبات پر حملے نوازشریف نے کرائے تھے۔

    شرجیل انعام میمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی معقول مطالبات ہیں تو آئیں بات کریں لیکن 26 ویں ترمیم ختم کرنے، مینڈیٹ واپس کرنے، مقدمات ختم کرنے اور تمام قیدیوں کو رہا کردینے جیسے بے تُکے مطالبات پر بات نہیں ہوسکتی، 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا اقرار تو جنرل باجوہ کرچکے ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا تھا کہ ”ہاں ہم نے عمران خان کو جتانا تھا لیکن مصالحہ کچھ زیادہ لگ گیا، پی ٹی آئی 24 نومبر کی کال واپس لے لے تو اچھا ہے ورنہ حکومت آئین وقانون کے تحت عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنا فرض ادا کرے گی۔

  • نواز شریف ، اسحاق ڈار کا معاشی استحکام میں اہم کردار، تجزیہ : شہزاد قریشی

    نواز شریف ، اسحاق ڈار کا معاشی استحکام میں اہم کردار، تجزیہ : شہزاد قریشی

    امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ امریکی معیشت جو پہلے ہی مستحکم ہے وہ امریکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے رہے الیکشن کے دوران وہ امریکی عوام کو مزید خوشحال بنانے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے دنیا کی سپر پاور کے صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ اگر امریکہ معاشی مستحکم ہوگا تو وہ دنیا پر حکمرانی کر سکیں گے۔ پاکستان میں نوازشریف کو جب بھی اقتدار ملا ان کی توجہ کا مرکزملکی معیشت ہی رہی آپ نوازشریف سے سیاسی اختلافات کر سکتے ہیں ایسا بھی نہیں کہ نوازشریف کسی ولی یا فرشتے کا نام ہے تاہم ان کی توجہ کا مرکز ملکی معیشت کے ساتھ ہے۔ بیروزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پاکستان کے عوام کے لئے جدید سہولتیں فراہم کرنے ، جس میں موٹر ویز جدید ایئرپورٹ اور بہت سے میگا پراجیکٹ شامل ہیں موجودہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا معیشت کو مستحکم کرنے میں بڑا کردار رہا۔ نوازشریف کے دور حکومت میں معیشت کو ملکی اور بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات بھی سراہتے رہے لیکن بدقسمتی سے ان کی حکومت کے خلاف ملک کے اندر ایسی ایسی سازشیں ہوئیں ترقی کرتا پاکستان دوبار کمزور معیشت کی حذف جانے لگا اور عوام کے لئے بنیادی مسائل کھڑے ہوتے رہے۔ نوازشریف کے دور حکومت میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ پھر ہنستے بستے عوام اور پاکستان کی مضبوط ترین معیشت کو کمزور کرنے اور نوازشریف کی حکومت کیخلاف دھرنوں کاآغاز ہوا عالمی دین طاہر القادری اور عمران خان کی شکل میں جلسے جلوس دھرنے دیئے گئے اس وقت کی عدلیہ کے ججوں نے اہم کردار ادا کیا اور مستحکم معیشت کے حامل پاکستان اور عوام ایک بار پھر کھائی میں جاگرے تادم تحریر پاکستان کی معیشت مستحکم نہ ہو سکی جس کا خمیازہ پاکستان بطور ریاست اور عوام بھگت رہے ہیں موجودہ امریکی الیکشن میں معیشت سب سے اہم موضوع تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان کی عوام کو گمراہ کردیا گیا نوازشریف کو جب جب اقتدار ملا انہوں نے اپنی توجہ معیشت پر دی آج امریکی صدر کی توجہ بھی معیشت پر ہے جنگوں پر نہیں سوال یہ ہے کہ چند لوگوں نے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کی خاطر پاکستان کے مفادات کو پس پشت کیوں ڈال دیا؟-

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ   کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی : کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر27 پولنگ اسٹیشن میں 6 ہزار 293 ووٹ پول ہوسکے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

    ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار پیر زادہ ذیشان علی نے 1284 ووٹ لیے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ، آزاد امیدواروں اعجاز احمد نے 39، طیب افتخار نے 6 اور ذیشان نے 9 ووٹ حاصل کیے،ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے نتائج مرتب کیے، جہاں پولنگ کی شرح کم رہی اور مجموعی طور پر36 ہزار 534 میں 6 ہزار 293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپندی کے وارڈ 6 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ممبر کنٹونمنٹ ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشننز کے دورے کیے۔