Baaghi TV

Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز آویزاں،فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تصاویر شامل

    مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز آویزاں،فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تصاویر شامل

    مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں یومِ یکجہتی کشمیر سے قبل مختلف علاقوں میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز سامنے آئے ہیں، جن میں کشمیری عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ پوسٹرز حریت پسند تنظیموں کی جانب سے آویزاں کیے گئے ہیں پوسٹرز میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تصاویر شامل ہیں۔

    پوسٹرز میں Thank You Pakistan‘،’ A Bond of Blood and Belief ‘اور’ Pakistan supports Kashmir’s right to decide — Let the people choose ‘جیسے جملے شامل ہیں–

    پوسٹرز میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلسل عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کا مقدمہ اجاگر کر رہا ہے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے، جس پر کشمیری عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں،پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ پوسٹرز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر دو قومی نظریے کے مطابق پاکستان کا حصہ ہے اور بھارت نے اکتوبر 1947 میں اس کے ایک حصے پر غیر قانونی قبضہ کیا۔

    پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

    یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، یہ دن پہلی مرتبہ 5 فروری 1990 کو منایا گیا، جب پاکستان کی پوری سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب ومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے شہریوں اور بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار ایک پر جوش اور پرتپاک انداز میں کیا۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے بہادر کشمیری اکیلے نہیں بلکہ آزاد کشمیر کی عوام ان کے دکھ، درد اور جدوجہد کو محسوس کرتے ہیں اور ان کی آواز بن کر دنیا تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ پیغام میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے،کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی یہ قربانیاں آزادی کے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں، کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ رشتہ مضبوط ہے اور کبھی کمزور نہیں ہو سکتا سبز ہلالی پرچم سے وابستہ امید آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہے، کشمیری دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہوں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیری عوام ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزادی کی صبح دیکھے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست یومِ تشکر، 15 اگست یومِ سیاہ منایا جائے گا

    مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست یومِ تشکر، 15 اگست یومِ سیاہ منایا جائے گا

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ اور مکمل ہڑتال ہوگی۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا محسن اور سفیر ہے، جبکہ بھارت ایک ظالم و جابر قوت ہے جس نے کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت چھین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیری عوام کے مفاد میں ہے۔

    غلام احمد گلزار نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کریں اور آزاد کشمیر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت مخالف ریلیاں اور مظاہرے منعقد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یومِ آزادی منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی اور مذہبی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے پاکستانی عوام اور حکومت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام رمضان المبارک میں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازع کشمیر کا اہم فریق ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کا سب سے بڑا حامی اور وکیل بھی ہے، اور اس نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔

    پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید

    ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید، پیوٹن سے ملاقات پر رپورٹنگ غیر منصفانہ“ قرار

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

    مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارتی آئین میں خصوصی شقیں ختم کرنے کے غیر آئینی بھارتی اقدام کو آج 6 سال بیت گئے دنیا بھرمیں بسنے والے کشمیری آج کا دن یوم استحصال کشمیر کے طورپر مناتے ہیں،5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370اور 35A کا خاتمہ کر کے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

    بھارتی سرکار کے 5 اگست 2019 کے اس غیر آئینی اور ظالمانہ اقدام پر پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری سراپا احتجاج ہیں آج کنٹرول لائن کے دونوں اطرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کر کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں،6 سال گزرنے کے باوجود آج بھی کشمیری عوام نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور دنیا بھر میں آج کے روز احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں اور بھارت کے مکرو ہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں۔

    کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک وہ اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گےدوسری جانب کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ سے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ناصرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

    کانگریس کے ایم پی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے آئینی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہوگا جس سے آنے والی نسلوں کو یہ احساس ہوگا کہ آج کتنی بڑی غلطی کی گئی ہے، یہ ہندوستان کے آئین، جمہوریت، سیکولرازم اور وفاق پر بہت بڑا حملہ ہے۔

    افواج پاکستان کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت

    یومِ استحصال کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔

    مسلح افواج ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ائیر اسٹاف کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں، بھارتی جارحانہ اقدامات خطے میں انسانی المیے کو طول دے رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل کے بغیر ممکن نہیں، جموں و کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو،مسلح افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

    وزیراعظم کا یومِ استحصال پر پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی و سیاسی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے، یومِ استحصال بھارتی بربریت اور امن دشمنی کی سنگین یاد دہانی ہے،بھارت کا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور شناخت سے انکار علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔

    صدر مملکت کا یومِ استحصال کشمیر پر پیغام

    صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے من مانی حلقہ بندیاں، غیر کشمیریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنا بھارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جبر و استبداد میں اضافہ کر دیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام دھمکیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کا شکار ہیں،پاکستان کشمیریوں کے جائز حقوق کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • امرناتھ یاترا سکیورٹی اور موسمی خدشات کے باعث قبل از وقت ختم

    امرناتھ یاترا سکیورٹی اور موسمی خدشات کے باعث قبل از وقت ختم

    مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا شدید بارشوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث قبل از وقت ختم کر دی گئی۔ یہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 9 اگست تک جاری رہنا تھی۔

    منتظمین کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی اور تنگ راستے متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے زائرین کی سلامتی کے پیش نظر یاترا کو وقت سے پہلے روک دیا گیا۔سرکاری اہلکار وجے کمار بدھوری کے مطابق رواں برس 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہندو زائرین نے امرناتھ یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کا آغاز زیادہ تر عقیدت مندوں نے پہلگام کے راستے سے کیا، جہاں رواں برس 22 اپریل کو ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں اکثریت ہندو سیاحوں کی تھی۔

    نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا باعث بنی، جو 4 روزہ فوجی تصادم میں بدل گئی۔یہ جھڑپ 1999 کے بعد دونوں جوہری ممالک کے درمیان بدترین فوجی کشیدگی ثابت ہوئی، جس میں میزائل حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، بعد ازاں 10 مئی کو جنگ بندی عمل میں آئی۔

    گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث 3 پاکستانی شہریوں کو 28 جولائی کو امرناتھ غار کے قریب جنگلات میں جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔اگرچہ اب بھی کچھ زائرین غار کی زیارت کر رہے ہیں، لیکن اس سال یاتریوں کی تعداد گزشتہ سال 2024 کے لگ بھگ 5 لاکھ زائرین کے تخمینے سے کم رہی۔

    پاکستان سے فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ
    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کا فیصلہ، 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک بہاؤ کا خدشہ

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ضلع کلگام میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کلگام کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھروں کی تلاشی لی، جس دوران ان نوجوانوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی قابض فورسز نے اسی ہفتے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

    کشمیری عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    ٹک ٹاک نے سابق اسرائیلی فوجی کو ہیٹ اسپیچ مینیجر تعینات کر دیا، تنقید کا سامنا

    سینٹرل کرم: کوئلہ کان پر فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا.

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کشمیری مسلمانوں کے ایمان، تہذیب اور تمدن پر حملہ قرار دیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شراب نوشی کو فروغ دینا اسلامی روایات کی صریح خلاف ورزی اور مسلم اکثریتی علاقے کے اقدار کی توہین ہے۔

    کشمیری عوام اور تاجروں نے بھی اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سری نگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایسی دکانیں کھولنا عوامی خواہشات اور مذہبی حساسیت کے خلاف ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا

    مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف

    برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

  • پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    پاکستان نے بھارت کے وزیر اعظم کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسٹرٹیجک ریلوے لائن منصوبے کے افتتاح کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان نے پہلگام میں ’انسانیت اور کشمیریت‘ پر حملہ کیا تھا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات ایک منظم منصوبے کا حصہ ہیں جن کا مقصد مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر پہلگام حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دیا، جبکہ اس حوالے سے کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق طے کی جانی ہے۔ کوئی بھی بیان بازی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ترقی سے متعلق بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں، جب کہ وہاں فوجی محاصرہ، بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزیاں، بلا جواز گرفتاریاں، اور بین الاقوامی قوانین خصوصاً چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادیاتی تبدیلی کی منظم کوششیں جاری ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی ان کے جائز حقوق اور وقار کے لیے اصولی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو اس کے جابرانہ اقدامات پر جوابدہ بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

    خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

  • مقبوضہ کشمیر میں  آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں بھارتی فوجی کارروائیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں "آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر” دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی پرچم نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پوسٹرز میں شامل کی گئی ہیں۔جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی تصویریں بھی موجود ہیں، جنہیں بھارت کے رافیل طیاروں کے جواب میں پیش کیا گیا ہے۔پوسٹرز سری نگر، پہلگام اور دیگر علاقوں میں دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے گئے ہیں، جنہیں مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر شیئر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔7 مئی کو بھارت کی مبینہ جارحیت کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائی اڈوں اور 6 جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

    واضح رہے کہ ان پوسٹرز کو بھارت کے خلاف علامتی مزاحمت اور مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاج کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں "بنیان مرصوص” کو مزاحمتی حکمتِ عملی کا عنوان قرار دیا گیا ہے، جو پاکستانی دفاعی ردعمل کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ تازہ ترین اقدام کشمیری عوام کے جذبات کی شدت اور خطے میں جاری کشیدگی کی غمازی کرتا ہے.

    غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

    بنگلہ دیش، سیاسی بحران ٹل گیا، ڈاکٹر یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ضلع کشتواڑ میں جاری نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔کچھ دیر بعد ان نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی اور تشدد زدہ لاشیں قریبی علاقے سے برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کے ترجمان نے واقعے کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوجوان مسلح تھے اور جھڑپ کے دوران مارے گئے، جس میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ تاہم علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا تیسرا بڑا ماورائے عدالت قتل ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیری قیادت کی جانب سے بھارتی فوج کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، جنہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈہرکی: گلاب شاہ کالونی میں زہریلا پانی,شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    امریکا کا کردار تھا، مگر جنگ بندی براہ راست طے پائی: بھارتی وزیر خارجہ

    امریکا: سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر مشتبہ شخص پر فائرنگ، داخلی راستہ بند

    مودی جی خالی تقریریں بند کریں، قوم کو جواب دیں، راہول گاندھی

  • بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

    بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اطلاعات بھارتی سرکاری حکام نے فراہم کی ہیں۔دھماکوں سے قبل جموں شہر کی فضاء میں متعدد پرجیکٹائلز دیکھے گئے، جن کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ ہو گیا۔ خبر رساں ادارےکے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر، جو سکھوں کا مقدس شہر سمجھا جاتا ہے، میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    ایک بھارتی فوجی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ "فضاء میں ڈرونز کی موجودگی دیکھی گئی ہے، جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس نے خطے میں ایک ممکنہ بڑے فوجی تصادم کے خدشات کو جنم دیا ہے۔بدھ کی صبح بھارت نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں میزائل حملے کیے تھے۔ یہ کارروائی گزشتہ ماہ مقوبضہ کشمیر میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی، جن میں زیادہ تر بھارتی سیاح شامل تھے۔

    بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے نو "دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے” کو نشانہ بنایا، جب کہ پاکستان نے واضح طور پر اس حملے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا وہ کسی دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھیں۔بدھ سے اب تک دونوں جانب ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ چکی ہے، تاہم ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔صورتحال کی سنگینی کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گئے۔

    دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ امریکا، بھارت اور پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع بروئے کار لا رہا ہے۔

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    بھارتی فوجی حکام کی پریس بریفنگ بے نتیجہ، پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیے

    بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

    قوم کے اتحاد کیلئے حکومت اے پی سی بلائے: عثمان ڈار